امام بارگاہوں پر حملے، پولیس کا موقع سے غائب ہوجانا حکومتی سرپرستی کا ثبوت ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

22 ستمبر 2014

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ملک دشمن کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی جانب سے ٹائراں والی امام بارگاہ اور قرآن مجید کو نذرآتش کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس سے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کالعدم دہشت گرد گروہ کی سرپرستی فی الفور بند کرے، دہشت گردوں کی جانب سے مسجد و امام بارگاہوں پر حملوں کے باوجود پولیس کا موقع سے غائب ہوجانا حکومتی سرپرستی کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امام بارگاہوں پر حملے اور محبت اہل بیت (ع) کی بنیاد پر ملک بھر میں شیعہ قتل عام اس بات کا ثبوت ہے کہ اس ملک پر ابن زیاد صفت لوگ حکمران بنے بیٹھے ہیں، ہم کبھی بھی اپنی ملت کی آواز کو کمزور نہیں ہونے دیں گے اور دنیا کو بتا دیں گے کہ ہم ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن راہ حسینی (ع) سے ایک انچ بھی قدم پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جب ہم اپنی حیدری طاقت سے عصر حاضر کی تکفیریت کو پاکستان کی سرزمین شکست فاش دیں گے اور لبیک یاحسین (ع) کے نعرے کی عملی تعبیر بن کر وطن عزیز کو تکفیریوں کے منحوس چنگل سے نجات دلائیں گے۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی میں امام بارگاہوں کو نذرآتش کرنے اور امام بارگاہ کے متولی صادق حسین کی شہادت کی ذمہ دار تکفیریوں کی سرپرست پنجاب حکومت ہے، ملک میں کوئی شیعہ سنی فساد نہیں ہے، یہ فقط ایک کالعدم تکفیری ٹولہ ہے کہ جسے امریکہ و سعودیہ کی سرپرستی حاصل ہے، آج ضروری ہوگیا ہے کہ تکفیری گروہوں، مدارس، اداروں اور تنظیموں کے خلاف ملک بھر میں آرٹیکل 245 لگا کر فوجی آپریشن کیا جائے، تاکہ وطن عزیز کو امریکہ و سعودیہ کے ناپاک عزائم کی بھینٹ چڑھانے والوں سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے شیعہ و سنی عوام متحد ہیں اور تکفیریوں کی تمام سازشوں کے خلاف متحد ہوکر میدان میں حاضر ہیں اور اپنے اتحاد سے دہشت گردوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree