راولپنڈی سمیت ملک کے کسی حصے میں بھی عزاداری کے خلاف کوئی سازش قبول نہیں کی جائے، علامہ ناصرعباس جعفری

22 اکتوبر 2014

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ کربلا ہمیں اتحاد و حدت کا درست دیتی ہے،کربلا دین کیلئے سب کچھ لٹا دینے کا نام ہے، کربلا انسانی قدروں کو بچانے کا نام ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے راولپنڈی میں امام بارگاہ قدیمی میں استقبال محرم اور تحفظ فرش عزاکے حوالے سے منعقد کی گئی مجلس عزا سے خطاب کے دور ان کیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں نواسہ رسول ۖ کی یاد منانے اور دین مبین کی سربلندی کیلئے قربانی کا درس دیتی ہے۔ آج جن چیلنجز کا ہمیں سامنا ہے ان کا مقابلہ دین اسلام پر پیرا ہونے سے کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے، دینی مقدسات کی توہین اور امام بارگاہوں کے جلاو گھیراو جیسے معاملا ت انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ایک طرف جہاں پاک فوج دہشتگردوں کیخلاف فوجی آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے وہی اب ایک داعش کا نیا چیلنج سامنے آرہا ہے، کراچی سمیت مختلف شہروں میں داعش کی وال چاکنگ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ اس چیلنز سے فوری طور نمٹا جائے۔ دہشتگرد اس ملک کو عراق و شام بنانا چاہتے ہیں، ان کے پیچھے غیرملکی قوتیں ہیں جو ایک ایٹمی قوت کو توڑنا چاہیتی ہیں۔ ہم اپنی وحدت اور اتحاد کے ذریعے اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔اس موقع پر علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ دینی مقدسات کی توہین کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا، یہ لوگ غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ جن دہشتگردوں کے ہاتھوں عبادگاہیں محفوظ نہ ہوں وہ ویسے کیسے اسلام کے ساتھ مخلص ہوسکتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree