The Latest
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی عزاداری کونسل کا اجلاس سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی کی صدارت میں صوبائی سیکرٹریٹ مسلم ٹاوُن میں منعقد ہوا،اجلاس میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود نے شرکت کی اجلاس میں سابق چئیرمین عزاداری سیل مجلس وحدت مسلمین پنجاب الحاج حیدر علی مرزا مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور اُن کی بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،اجلاس میں متفقہ طور پر الحاج حیدر علی مرزا موحوم کے فرزند حاجی امیر عباس مرزا کو چیئرمین عزاداری کونسل منتخب کر لیا گیا ،علامہ عبدالخالق اسدی نے ان سے حلف لیا اور مبارکباد دی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب چئیرمین عزادای سیل پنجاب حاجی امیر عباس مرزا کا کہنا تھا کہ میں ملت جعفریہ پاکستان کی نمائیندہ قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے قائدین کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس پر آشوب دور میں اتحاد امت کا پرچم بلند کیے ملک و قوم کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں،پاکستان کی ترقی میں اہم سنگ میل تمام مکاتب فکر کے آپس میں اتحاد اور وحدت ہے،ہمیں ہر مکتب فکر بلکہ ہمارے اقلیتی بھائیوں کے احترام کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہیئے،اور یہ عین اسلام کا بھی اصول ہے،حاجی امیر عباس مرزا نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کی کوششوں کو بھی مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستحکم پاکستان کے لئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان کو ایک دلدل میں دھکیلنے کی حکمرانوں کی کوشش کو سیاسی و مذہبی رہنماوُں نے ناکام بنا دیا ہے،ملک کی سیاسی ومذہبی جماعتوں نے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے،اس نازک صورت حال میں میڈیا کا کردار بھی قابل ستائش ہے،طالبان کے خلاف آپریشن ہو یا یمن میں بے جامداخلت ہم نے روز اول سے ہی دوٹوک الفاظ میں اپنا موقف قوم کے سامنے رکھا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ امین شہیدی نے ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ مقامات مقدسہ کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے،سعودی عرب کی بادشاہت کو لاحق خطرات کو مقامات مقدسہ سے جوڑنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،یمن کے مسلمان بھی خانہ کعبہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے ہیں ،ان کے دلوں میں خانہ خدا اور تاجدار انبیائۖ کے روزہ مبارک کا احترام سعودیوں سے زیادہ ہیں،ہمیں عدل وانصاف اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنے ہونگے،پاکستان کی سلامتی و استحکام سب سے پہلے ہے،اغیار کی جنگوں میں کودنے کا خمیازہ آج تک ہم بھگت رہے ہیں،علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ جس جارحیت پر امریکی و اسرائیلی بغلیں بجا رہے ہوں مسلم امہ کو اپنی اس پالیسی پر سو بار سوچنا ہوگا،آج قبلہ اول اور فلسطین کے مظلومین چیخ چیخ کر پکارے رہے ہیں کہ امت مسلمہ کب ہمیں صہیونیت کے ظلم و ستم سے چھٹکارہ دلائیں گے،مغربی ممالک کے مفادات کی حفاظت پرکمربستہ عرب لیگ کو فلسطین کی سرزمین پر مسلمانوں کی نسل کشی نظر کیوں نہیں آتی؟انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام اسلامی ممالک کو اس نازک صورت حال میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،بصورت دیگر اغیار ہمیں باہم دست وگریباں کرکے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو جائیں گے۔
وحدت نیوز (گلگت)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کی جنگ کو پاکستان میں ہم نے نہیں مسلم لیگ نواز نے امپورٹ کیا ہے، ڈیڑھ ارب ڈالر کے عوض پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو داؤ پر لگا کر سعودی شہزادوں کی آشیر باد حاصل کرنے نیز پاکستان میں سعودی مفادات کا تحفظ کرنے والی جماعت کے خواب چکنا چور ہوگئے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام جماعتوں نے حکومتی موقف کو مسترد کرتے ہوئے سعودیہ اور یمن کی جنگ میں سعودی جارحیت کا حصہ بننے کے خلاف ووٹ دیکر مجلس وحدت مسلمین کے موقف کی مکمل تائید کی، اگر یہ جرم ہے تو پارلیمنٹ کے تمام ممبران کے خلاف مقدمہ قائم کیا جائے۔ انہوں نے وحدت مسلمین پاکستان کی سالمیت کیلئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور پاکستان مخالف قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ مجلس وحدت کا منشور ملک سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینا ہے اور پاکستان میں تمام مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرکے تکفیری دہشت گرد گروہوں اور ان کے پشت پناہوں کو بے نقاب کرنا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کی گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے حکمران جماعت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور اپنے مخالفین سے سیاسی انتقام لے رہی ہے جس کا نتیجہ سوائے رسوائی کے ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کے صوبائی صدر حفیظ الرحمن دوسری جماعتوں پر فرقہ پرستی کا الزام لگا رہے ہیں حالانکہ ان کے دور اقتدار کو دو سال کا عرصہ ہونے کو ہے اور اس دوران جتنی اہم تقرریاں ہوئیں ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ نواز سے بڑی فرقہ پرست جماعت اور کوئی نہیں ہے۔ سید جعفر شاہ کو چیئرمین سپریم اپیلیٹ کورٹ کے سمری سے نکالنے کی خاطر گورنر گلگت بلتستان پیر کرم علی شاہ کو ہٹا کر غیر مقامی گورنر لایا گیا اور اب جو سمری تیار کی جا رہی ہے وہ بھی مسلم لیگ نواز کی اسی ذہنیت کی عکاس ہے جبکہ وحدت مسلمین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ بلاتفریق تمام گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عوامی مسائل اور ملازمتوں سے برطرف کئے گئے متاثرین کیلئے آواز اٹھایا ہے اور آئندہ بھی مسلکی، قومی، لسانی تعصبات سے بالاتر ہو کر عوامی جدوجہد کو جاری و ساری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی اس دو سالہ دور حکومت کے تمام متنازعہ اقدامات کے خلاف بہت جلد وائٹ پیپر شائع کیا جائیگا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) گلگت بلتستان کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ناروا سلوک بند نہ کیا تو اُن کے ساتھ سڑکوں پر آئینگے،گذشتہ چھے دن سے ان مظلوموں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جا رہا ہے،وہ ناقابل برداشت ہے،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی کا ٹیلی فون ۔کے پی کے گورنمنٹ کی جانب سے گلگت بلتستان کے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل پر گفتگو کی،سید ناصر شیرازی نے کہا کہ کے پی کے حکومت گلگت بلتستان کے گرفتار ٹرانسپورٹرز رہنماوُں کو فوری رہا کریں اور اُن کے جائز مطالبات کو تسلیم کریں ہم اس احتجاج کو ختم کرنے کی ٹرانسپورٹرز سے اپیل کریں گے،جہانگیر ترین نے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے حل کرنے کی یقن دہانی کرائی۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی سے کوئٹہ میں آقائے فصیحی کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ یمن کی قسمت کا فیصلہ یمنی عوام کو کرنے دیا جائے، سعودی جارحیت پر خاموشی ٹھیک نہیں۔ آل سعود کا بادشاہی نظام اور خاندانی بادشاہت اسلامی تعلیمات کی رو سے غیر شرعی ہے۔ اپنے ملک میں بدترین آمریتی نظام نافذ کرنے والے آل سعود کس منہ سے یمن میں جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔؟ ان کا کہنا تھا کہ آل سعود پہلے اپنے ملک میں جمہوریت نافذ کریں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم مظلومین کے ساتھ ہیں۔ در ایں اثناء شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصودعلی ڈومکی نے اپنے دورے کے موقع پر مختلف شہروں میں دہشت گردی کے خلاف عوامی ریفرنڈم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ١٧ اپریل کو نماز جمعہ کے اجتماعات میں دہشت گردی کے خلاف عوامی ریفرنڈم کے حوالے سے قرار داد پیش کی جائے گی۔ انہوں نے ملک بھر کے آئمہ جمعہ و جماعات سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں عوامی بیداری کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ جبکہ اتوار ١٩ اپریل کو عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں تمام شہروں میں کیمپ لگا کر بیلٹ پیپر پر عوام سے رائے لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ریفرنڈم کا مقصد سندھ حکومت کی سست روی اور وعدہ خلافی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرنا ہے۔ ہم عوامی طاقت سے سندھ حکومت کو وعدہ خلافی سے روکیں گے۔ اور ٢٢ نکات پر عمل در آمد کرائیں گے۔
وحدت نیوز (شگر) مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کے سیکرٹری جنرل شیخ ضامن علی مقدسی و دیگر رہنماؤں نے شگر وحدت آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں سعودی بربریت اور جارحیت اقوام متحدہ کی چارٹر کے خلاف ہے۔ نواز شریف اپنے دس سالہ سعودی مہمان نوازی کے عوض پاکستان کے افواج کو کرایے کی فوج کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔ خانہ کعبہ اور مقامات مقدسہ کو یمن کے حوثی یا کسی مسلمان سے نہیں بلکہ یہود و نصاری اور داعش سے خطرہ ہے، جو اس وقت سعودی فوج کے ساتھ یمن میں بربریت میں شامل ہیں۔ سعودی حکومت خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ کے خطرے کا بہانہ بناکر اپنی ظالم حکومت کو طول دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے اپنی ظالمانہ حکومت کی خاتمے کی خوف میں مقامات مقدسہ کے نام پر خطرے کا جعلی اور جھوٹے پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے۔ دراصل خود سعودی ظالم حکمران یمن کے مظلوم عوام کے خون بہانے میں مصروف عمل ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ آل سعود شام، عراق اور سعودی عرب میں مقامات مقدسات کی بے حرمتی اور ان کو شہید کرانے میں مصروف عمل اور ساتھی رہ چکا ہے۔ ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یمن پر سعودی ناجائز بربریت اور جارحیت کی وجہ سے پورے عالم اسلام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج دنیا کی سب سے باعزت فوج ہے وہ کسی کرایے کی فوج نہیں۔ پاکستان خود دہشت گردی اور جارحیت کا شکار ہے اور پاک فوج ضرب عضب میں مصروف ہے۔ نواز شریف اور ان کے خاندان سعودی مہمان نوازی کی قرض چکانے کیلئے پاک فوج کو کرایہ کی فوج کی طرح استعمال کرنا چاہتا ہے اور اسے کسی پراکسی وار میں مظلوموں کی خون بہانے کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، جسے پاکستان کی محب وطن عوام فوج اور اس کے سپاہ سالار جناب راحیل شریف اسے ہرگز قبول نہ کریں۔ حکومت آل سعود کی جانب سے پاک فوج کو یمن میں جارحیت کیلئے بلانا پاک فوج کی توجہ ضرب عضب سے ہٹا کر طالبان کو دوبارہ پاکستان کی قبائلی علاقوں میں بسانے کی سازش بھی ہو سکتی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان انتظامیہ کا دہرا معیار قانون سمجھ سے بالاتر ہے جہاں وہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب گلگت میں مظلوم یمنی عوام کی حمایت میں نکالی گئی ریلی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ لگا کر دبانا چاہتی تو دوسری جانب کل عدم سپاہ صحابہ جو آل سعود کی حق میں ریلی نکالنے والوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ ہم ان کی شدید لفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہے کہ فوری طور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں پر لگائے گئے الزمات ختم کر کے رہنماؤں کو رہا کریں۔ ان رہنماؤں نے عالم اسلام اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آل سعود کی جانب سے یمنی عوام پر کی جارہی جارحیت کو بند کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اصغر عسکری سے خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اور پی پی رہنماء قلب حسن نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر خیبر پختونخوا کی صورتحال اور آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی، پیپلز پارٹی کے رہنماء قلب حسن نے ملاقات کے دوران کہا کہ کوہاٹ کی سطح پر ایم ڈبلیو ایم نے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینا کا فیصلہ کیا ہے لہذا ہماری خواہش کہ ان انتخابات میں ملکر چلا جائے، تاکہ اس کے بہتر نتائج سامنے آسکیں۔ اس موقع پر علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بھی مشاورت اور منصوبہ بندی کا سلسلہ جاری ہے، انشاء اللہ ملت اور عوام کے مفاد میں ہی تمام فیصلے کئے جائیں گے۔
وحدت نیوز (نوشہروفیروز) شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے رابطہ عوام مھم کے سلسلے میں ضلع نوشھرو فیروز کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضلع کے مختلف شھروں کنڈیارو ،بھریا سٹی،نوشھرو فیروز، اور مورومیں عوامی اجتماعات اور پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔انکے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندہ کے سیکریٹری تنظیم سازی مولانا نشان حیدر اور سیکریٹری فلاح و بہبود سید امتیاز شاہ اور ضلعی س جنرل اعجاز ممنائی موجودتھے۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ۱۹ اپریل کو ملک بھر میں دھشت گردی کے خلاف عوامی ریفرینڈم ہوگا۔جس میں تمام مکاتب فکرکے عوام مل کرملک میں امن کے قیام اوردھشت گردی کے خاتمے کا عزم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اتحا و بیداری دھشت گردوں کی شکست اور ناکامی کا باعث ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی امن پسند قوتیں متحد ہوکر دھشت گردی کے خاتمہ کیلئے آگے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز لیگ حکومت کا یمن فوج بھیجنے کا فیصلہ افسوسناک ہے۔جسے پاکستان کے عوام اور سیاسی جماعتیں رد کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد نہیں کر رہی اسی لئے شہداء کمیٹی احتجاجی تحریک شروع کررہی ہے ۔ احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں ۱۹ اپریل کو عوامی ریفرنڈم ہوگا۔ اور ہر شہر قصبے میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور ڈویژ ن کی کابینہ کا اہم اجلاس سیکریٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل خانم ہما تقوی کی زیر صدارت منعقد ہوئی، میٹنگ میں عالمات اور زاکرات کی بھی ایک بڑی تعدادموجود تھی، میٹنگ میں ملک کے حالات حاضر ہ پے تبصرہ کیا گیا اور یمن کے موجودہ حالت پر بحث کی گئی اور اس کے ساتھ میٹنگ میں جشن مرج البحرین کی تیاری پر بات چیت کی گئی میٹنگ کے اختتام پراہلیان یمن کےلئے خصوصی دعا خیر کی گئی ۔
وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے یمن میں سعودی بادشاہوں کی بدترین جارحیت کے خلاف اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت میں یادگار شہداء سکردو پر احتجاجی جلسے کا انعقاد ہوا ۔ احتجاجی جلسے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبداللہ حیدری ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما محمد سعید ، امتیاز حسین ، فدا حسین ، شیخ علی محمد کریمی ، شیخ غلام احمد نوری ، غلام حیدر مظاہر حسین موسوی اور مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نواز حکومت کی یمن کے حوالے سے پالیسی انتہائی افسوسناک اور پاکستان کی غیور فوج کو متنازعہ بنانے کی سازش ہے جسے کسی صورت کا میاب نہیں ہونے دیں گے۔ مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں یمن کے مظلومیں کی حمایت میں گلگت بلتستان میں نکالی جانے والی ریلی کے مقررین پر جھوٹے الزامات اور ایف آئی آر کا اندراج مسلم لیگ نواز کی ایماء پر کی گئی ہے۔ ملک بھر میں ایک طرف مجلس وحدت مسلمین دہشتگروں کے نشانے پر ہے دوسری طرف گلگت میں انتظامیہ کے نشانے پر ہے۔مقررین نے کہا کہ گلگت میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں پر ایف آئی آر نواز حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ ہم اس اجتماع کی توسط سے نگران حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں گلگت میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ اگر ان کو فوری طور رہا نہیں کیا گیا تو بلتستان بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور مسلم لیگ نواز کو بے نقاب کرکے رکھ دیں گے ۔
ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں جہاں جہاں مظالم ہونگے ہمیں صف اول میں پائیں گے ہم ہر مظلوم کے حامی ہیں اور ہر ظالم کے مخالف ہیں یمن کے مظلوموں کی حمایت میں بولنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے والے دراصل نہ صرف جمہوریت سے واقف نہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی سرزمین سے مظلومون کی حمایت میں کوئی آواز بلند نہ ہو۔یمن کا مسئلہ فرقہ وارانہ نہیں بلکہ ظالم و مظلوم کا مسئلہ ہے، یمن انصاراللہ تحریک اور حوثی قبائل میں نہ صرف زیدی فرقہ سے تعلق رکھنے والے ہیں بلکہ اہلسنت اور اسماعیلی برادری بھی موجود ہے اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے والے عالم اسلام کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم القاعدہ ، طالبان ،داعش اور دیگر تمام دہشتگرد تنظیموں اور انکے پشت پناہوں کی مخالفت عبادت سمجھ کر کرتے رہیں گے ۔ افسوس کا مقام ہے کہ یمن پر ایک طرف داعش اور القاعدہ کا حملہ جاری ہے اور دوسری طرف سعودی عرب کا اور ساتھ ہی ان حملوں کے ماسٹر مائنڈ امریکہ اور اسرائیل ہے جس کا ثبوت میڈیا میں موجود ہے ۔ اب ان حملوں کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف مقدمات ختم نہیں کیے گئے تو حالات کی ذمہ داری گلگت بلتستان انتظامیہ پر عائد ہوگی۔یمن کے مسئلہ میں پاکستان آرمی کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایک طرف انتظامیہ دہشتگردں کی قلع قمع کے لیے ایکشن پلان کی بات کرتا ہے اور دوسری طرف عالمی دہشتگرد تنظیم القاعدہ کی مخالفت کرنے اور یمینوں کی حمایت کرنے والوں کا گھیرا تنگ کیا جا رہاہے۔ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور حالات کو خراب کرنے کی کوشش نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز گلگت بلتستان انتظامیہ پر دباو ڈال رہا ہے تاکہ انتخابات میں مطلوبہ نتائج حاصل کر سکے عوام آمادہ رہیں گلگت بلتستان کے حالات خراب کرنے کی بڑی سازشیں ہو رہی ہیں ۔ گلگت بلتستان کی انتظامیہ اگر مسلم لیگ نواز کی بی ٹیم کا کردار ادا کرنے سے باز نہیں آتی ہے تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔ ہم بار بار واضح کر رہے ہیں کہ مسلم لیگ نواز نے انتظامیہ کیساتھ ملکر ایسا ماحول بنا رہا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیے سانس لینا بھی دشوار کر دیا ہے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بادشاہت قائم ہے اور ظل سبحانی کے احکامات پر انتظامی عوامل ترتیب دیئے جا رہے ہیں۔انہوں مزید کہا کہ موجودہ نگران حکومت، الیکشن کمشنر اور گورنر کی موجودگی میں شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں۔