ایم ڈبلیوایم یوتھ ونگ کے زیراہتمام اسکردومیں حمایت مظلومین یمن ریلی کا انعقاد

10 اپریل 2015

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام یمن میں جاری آل سعود کی جارحیت کے خلاف اور مظلومین یمن سے اظہار یکجہتی کے لئے عظیم الشان حمایت مظلومین یمن ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں جوانون نے شرکت کی۔ ایم ڈبلیو ایم یوتھ کے زیر اہتمام منعقد ہ احتجاجی ریلی یاد گار شہداء سکردو سے نکالی گئی جو امامیہ چوک ، علمدار چوک ، الڈینگ اور نیا بازار سکردو سے ہوتی ہوئی یادگار شہدا پر اختتام پذیر ہوئی۔احتجاجی ریلی کے شرکا ء نے وقفے وقفے سے دہشتگردی ، آل سعود ، القاعدہ، طالبان، امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے ۔ جبکہ پاک فوج زندہ باد ، پاکستان زندہ باد، پاکستان بنایا تھاپاکستان بچائیں گے کے نعرے بلند کرتے رہے۔ حمایت مظلومین یمن ریلی کے سٹیج سے بار بار اس عزم کا اعادہ کرتے رہے کہ دنیا کے جس کونے میں بھی ظلم ہو مجلس وحدت مسلمین ان مظلومین کی حمایت میں اور ظالموں کے خلاف صدائے حق بلند کرتے رہیں گے۔احتجاجی ریلی نہایت شان و شوکت کیساتھ جب یادگار شہدا سکردو واپس پہنچ گئی تو یاد گار شہداء اسکردو پر موجود ہزاروں مظاہرین لبیک یا حسین ؑ کی پُر تپاک صداوں سے ریلی کا بھرپوراستقبال کیا اور یادگار شہداسکردو لبیک یا حسین ؑ کی صداؤں سے گونجتی رہی ۔مظاہرین نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور یادگارشہداء سکردوپر ایک جلسے کی صورت اختیار کر گئی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree