الحاج حیدرعلی مرزامرحوم کے فرزندحاجی امیرعباس مرزاچیئرمین عزاداری کونسل منتخب

10 اپریل 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی عزاداری کونسل کا اجلاس سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی کی صدارت میں صوبائی سیکرٹریٹ مسلم ٹاوُن میں منعقد ہوا،اجلاس میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود نے شرکت کی اجلاس میں سابق چئیرمین عزاداری سیل مجلس وحدت مسلمین پنجاب الحاج حیدر علی مرزا مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور اُن کی بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،اجلاس میں متفقہ طور پر الحاج حیدر علی مرزا موحوم کے فرزند حاجی امیر عباس مرزا کو چیئرمین عزاداری کونسل  منتخب کر لیا گیا ،علامہ عبدالخالق اسدی نے ان سے حلف لیا اور مبارکباد دی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب چئیرمین عزادای سیل پنجاب حاجی امیر عباس مرزا کا کہنا تھا کہ میں ملت جعفریہ پاکستان کی نمائیندہ قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے قائدین کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس پر آشوب دور میں اتحاد امت کا پرچم بلند کیے ملک و قوم کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں،پاکستان کی ترقی میں اہم سنگ میل تمام مکاتب فکر کے آپس میں اتحاد اور وحدت ہے،ہمیں ہر مکتب فکر بلکہ ہمارے اقلیتی بھائیوں کے احترام کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہیئے،اور یہ عین اسلام کا بھی اصول ہے،حاجی امیر عباس مرزا نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کی کوششوں کو بھی مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستحکم پاکستان کے لئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree