حکومت یوم علی کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے،جمعہ الوداع کو ملک گیریوم القدس منایا جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

24 مئی 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) حکومت یوم علی کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے۔ جمعہ الوداع کوقبلہ اول کی آزادی اوراپنے فلسطین بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک گیر یوم القدس منایا جائے گا۔پڑوسی ملک ایران پر امریکی پابندیاں اقتصادی دہشتگردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اکیس اور بیس رمضان کو ملک بھر میں حضرت علی ؑ کی شہادت کے جلوس عزا کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔اسلام آبادبری امام میں یوم علی کا جلوس صدیوں سے جاری ہے جسے کچھ شرپسندوں کی جانب سے ثبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  انتظامیہ شرپسندوں کے خلاف بروقت اقدامات کرئے اور جلوس عزا کو سیکورٹی فراہم کرئے۔

 انہوں نے کہاڈیل آف سینجری مظلوم فلسطینوں کی سرزمین چھینے کا منصوبہ ہے جسے کچھ ناعاقبت اندیش عرب حکمرانوں کی مدد حاصل ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے قبلہ اول کی آزادی مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے امریکہ اسرئیل اور اس کے اتحادیوں کے خلاف آئندہ ہفتے جمعہ الودع ملک گیر یوم القدس منانے کا اعلان کرتے ہیں۔ ہم دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ ہیں خواہ مظلوم کشمیر کے ہوں ،یمن، بحرین یا فلسطین کے ہوں۔

 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندی اقتصادی دہشتگردی ہے امریکہ جنوبی ایشیا کو  غیر مستحکم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کے حوالے سے جرت مندانہ فیصلے کرنا ہوں گئے ۔ امریکہ کی جانب سے  ایران کو جنگ کی دھمکیوں قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے مذید کہاکہ ہم حکومت سے ایک مرتبہ پھر مسنگ پرسنز کے معاملے پر کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں جتنے بھی شیعہ مسنگ پرسنز ہیں اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ 



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree