وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت منعقدہ 31ویں برسی شہید قائد علامہ عارف الحسینی کی مناسبت سے ناصران ولایت کانفرنس کی دعوت کے سلسلے میں چیئرمین کانفرنس نثار فیضی کی وفد کے ہمراہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکز المصطفی ہاؤس آمد۔ مرکزی صدر آ ئی ایس او برادر قاسمی شمسی کو پروگرام کی باضابطہ دعوت دی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ شیخ اعجاز بہشتی، مرکزی سیکرٹری روابط برادر انصر مہدی اور وحدت یوتھ کے برادر سجاد نقوی و دیگر بھی شامل تھے۔

وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سرگودھا غربی کے انٹرا پارٹی انتخاب میں سید مقصود حسین بخاری سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں ۔انتخابی  عمل کی نگرانی سابق صوبائی ترجمان اور صوبائی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ راجہ امجد حسین نے کی علامہ سید محمد باقر شیرازی صاحب نے  نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔

انتخابی عمل کے  موقع میں علامہ غلام جعفر قمی پرنسپل مدرسہ دینیہ دارالحسین ؑ۔ علامہ ملک نصیر حسین پرنسپل دارالعوم محمدیہ سرگودھا۔ راجہ امجد حسین سیکرٹری جنرل انجمن اثناء عشریہ( رجسٹرڈ) بھلوال۔ اور دیگر علماء کرام۔ زعماء ملت۔مجلس وحدت مسلمین کےیونٹس کے ممبران نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(ہمایوں شریف) عشرہ کرامت اور ایام ولادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے گوٹھ تاج محمد برڑو میں محفل جشن کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں ادارہ جماران کے طلبہ و طالبات نے حفظ قرآن کریم کی تلاوت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تم میں سب سے بہتر انسان وہ ہے جو قرآن کریم پڑھے اور پڑھائے۔ قرآن مجید کتاب ھدایت اور مکمل نظام حیات ہے۔ امت مسلمہ قرآن حکیم پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ قرآن و اھل بیت ع مرکز ھدایت بشریت ہیں۔ ان سے دوری گمراہی اور بربادی کا باعث ہے۔ امام علی رضا علیہ السلام کی حیات طیبہ میں اسوہ حسنہ ہے۔ آپ نے مختلف ادیان و مذاہب کے علماء سے مناظرہ کرکے دین اسلام کی صداقت کو ثابت کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے سیکرٹری جنرل آغا سیف علی ڈومکی نے کہا کہ امام علی رضا علیہ السلام وارث پیغمبر اور حجت خدا ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) ناصران ولایت کانفرنس بمناسبت 31 ویں برسی قائد شہید عارف حسین الحسینی کے حوالے سے وحدت ہاؤس لاہورمجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ شادمان میں وحدت یوتھ لاہور کے ٹاوئز سیکریٹریز اور ڈپٹی ٹاوئز سیکریٹریز کی سابقہ سیکرٹری یوتھ ضلع لاہور بردار سجاد نقوی کی صدارت میں نشست کا اہتمام کیا گیا۔نشست میں مرکزی سیکریٹری شعبہ جوان علامہ اعجاز بہشتی نے خصوصی شرکت کی۔

نشست میں علامہ اعجاز بہشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے جس طرح وحدت یوتھ گزشتہ دو سالوں سے برسی کے انتظامات اور سیکیورٹی کو مینج کررہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ ہمیں اپنے جوانوں سے یہی امید ہے کہ وہ اس سال بھی برسی کو کامیاب کرنے کے لیے اپنا رول ادا کرے گے۔بعد ازاں بردار سجاد نقوی نے کہا کہ انشاءاللہ اس دفعہ بھی شہید کی  برسی کے اتنظامات اور سکیورٹی کو بہتر انداز میں مینج کرنے کے لیے  150 سے زیادہ جوانوں کا قافلہ ایک دن پہلے لاہور سے روانہ ہوگا اور میٹنگ میں خصوصی شرکت پر علامہ اعجاز بہشتی مرکزی سیکرٹری جوان کا شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز(لاہور) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں ایم ڈبلیو ایم سنٹرل پنجاب کے صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے، چاہے اس کیلئے ہمیں کتنی ہی قیمت کیوں نہ ادا کرنے پڑے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرہ سازی کیلئے تعلیم اور انصاف کے نظام کو عام کرنا ہوگا، معاشرے سے ظلم کو مٹانا اور مظلوموں کو انکے حقوق دلانا انبیاء علیہم السلام کے سنتوں میں سے ہے۔ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں، محروموں کی مددگار اور ظالموں جابروں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان دشمن طاقتیں ہمیں دست و گریباں دیکھنا چاہتی ہیں، ہمارا دشمن ہم سے خوفزدہ ہے کیونکہ آپ نے ان کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری قوتوں کو اس وقت دنیا بھر میں ذلت و رسوائیوں کا سامنا ہے، ہمیں بیدار قوم بن کر ملک دشمنوں اور اسلام دشمنوں کے سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں عالمی صہیونی و استعماری گروہ عبرتناک شکست سے دوچار ہیں، یہ شیطانی طاقتیں اب ہمیں آپس میں لڑانے کی سازشوں میں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا ہدف ہے کہ قوم ملت کو فرقوں میں تقسیم نہیں کرنا بلکہ ایک امت بن کر اسلام دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے، ہمارے حکمران عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں، ملک میں مہنگائی اور گراں فروشی کے سبب ہر طبقہ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران معاشی قارونوں کو لگام دینے کیلئے عملی اقدامات کرے، کرپشن کیخلاف بے رحمانہ اور بلا امتیاز کارروائی کے بغیر ملکی مسائل کا حل ممکن نہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ان شاءاللہ 4 اگست کو اسلام آباد میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی پر تاریخی قومی اجتماع منعقد کرینگے۔ انہوں نے کہا ملک بھر سے فرزندان اسلام و وطن اس عظیم الشان اجتماع میں بھر پور شرکت کریں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) خیرالعمل ویلفیئراینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین شمالی لاہور ،وحدت یوتھ لاہور اور حربی زون پرائیوٹ لمیٹڈ کے تعاون سے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔شجرکاری مہم کے پہلے مرحلے کا آغا ز ایم ڈبلیوایم پنجاب سیکرٹریٹ شادمان اور خورشید پارک شادمان سے شعبہ فلاح و بہبود اور شعبہ جوان شمالی لاہور کے ( ویلفیئر ٹیم لاہور ) کے اہم ارکان بردار سفیر عباس ، رانا کاظم اور سجاد نقوی نے مرکزی سیکرٹری شعبہ جوان علامہ اعجاز بہشتی ، شمالی لاہور کے سیکرٹری بردار نجم عباس اور ضلع لاہور کی شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل خانم حنا تقوی سے کروایا۔

 مہم میں شعبہ خواتین ضلع لاہور کی ڈپٹی سیکرٹری اور وحدت یوتھ کے ممبران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری شعبہ جوان علامہ اعجاز بہشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے نجات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم پاکستان کے گلی کوچوں کو شجرکاری سے سر سبز کر دیں ۔یہ ایک صدقہ جاریہ ہے جس کا ثمر آپ کی آئندہ آنے والی نسلیں دیکھے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree