ہمارا دشمن ہم سے خوفزدہ ہے کیونکہ آپ نے ان کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنایا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

13 جولائی 2019

وحدت نیوز(لاہور) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں ایم ڈبلیو ایم سنٹرل پنجاب کے صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے، چاہے اس کیلئے ہمیں کتنی ہی قیمت کیوں نہ ادا کرنے پڑے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرہ سازی کیلئے تعلیم اور انصاف کے نظام کو عام کرنا ہوگا، معاشرے سے ظلم کو مٹانا اور مظلوموں کو انکے حقوق دلانا انبیاء علیہم السلام کے سنتوں میں سے ہے۔ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں، محروموں کی مددگار اور ظالموں جابروں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان دشمن طاقتیں ہمیں دست و گریباں دیکھنا چاہتی ہیں، ہمارا دشمن ہم سے خوفزدہ ہے کیونکہ آپ نے ان کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری قوتوں کو اس وقت دنیا بھر میں ذلت و رسوائیوں کا سامنا ہے، ہمیں بیدار قوم بن کر ملک دشمنوں اور اسلام دشمنوں کے سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں عالمی صہیونی و استعماری گروہ عبرتناک شکست سے دوچار ہیں، یہ شیطانی طاقتیں اب ہمیں آپس میں لڑانے کی سازشوں میں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا ہدف ہے کہ قوم ملت کو فرقوں میں تقسیم نہیں کرنا بلکہ ایک امت بن کر اسلام دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے، ہمارے حکمران عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں، ملک میں مہنگائی اور گراں فروشی کے سبب ہر طبقہ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران معاشی قارونوں کو لگام دینے کیلئے عملی اقدامات کرے، کرپشن کیخلاف بے رحمانہ اور بلا امتیاز کارروائی کے بغیر ملکی مسائل کا حل ممکن نہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ان شاءاللہ 4 اگست کو اسلام آباد میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی پر تاریخی قومی اجتماع منعقد کرینگے۔ انہوں نے کہا ملک بھر سے فرزندان اسلام و وطن اس عظیم الشان اجتماع میں بھر پور شرکت کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree