وحدت نیوز(لاہور) مسئلہ کشمیر پر برطانیہ اور امریکہ پر انحصار ہماری عاقبت نااندیشی کی دلیل ہے ہمیں دنیا کی غاصب،بددیانت اور ظالم قوتوں سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی اپیل کرنے کی بجائے اقوام عالم میں ہر باضمیر کے دروازے پر اس مسئلے کو لے جانا ہو گا کشمیریوں کے گھروں پر غاصب افواج قابض ہے مزاحمت کرنا ان کا قانونی اور انسانی حق ہے ۔ان خیالات کااظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے منعقدہ آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ہم کشمیریوں کی تحریک آزادی کو مظبوط بنائیں اور ان کو اس قابل کریں کہ وہ خود غاصب اور ظالم انڈین افواج، اسٹبلشمنٹ اور آر ایس ایس کا مقابلہ کرسکیں وہ اپنے فیصلے خود کر سکیں ہمیں ان پر قیادتیں اور فیصلے مسلط کرنے کی روش ترک کرنا ہو گی ۔ہمیں دیکھنا ہو گا کہ کیا امریکہ اور برطانیہ کے مفاد میں ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کریں جبکہ دنیا نے دیکھا ہے کہ جب بھی کسی مسئلے میں امریکہ اور برطانیہ ثالث بنے انہوں نے ظالموں کا ساتھ دیا ہے ۔ ہمیں عالمی رائے عامہ کو کشمیر کے حق میں کرنے کی کوشش کرنا ہو گی،کشمیر کے مظلوم عوام کو عزت احترام کیساتھ طاقت ور بنانا ہی اس مسئلے کا واحد راہ حل ہے۔

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے ایک ہفتہ قبل گاڑی سمیت جگلوٹ کے مقام سے اسکردو کچورا کے دو جوانوں اکبر علی اور شاکر کی پراسرار گمشدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ گزرنے کے باوجود ذمہ اداروں کی طرف سے گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے سنجیدہ کوشش نہ کرنا افسوسناک عمل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ گاڑی سمیت دو جوانوں کی گمشدگی انتظامیہ اور صوبائی حکومت پر سوالیہ نشان ہے۔ انتظامیہ اور صوبائی حکومت کو چاہیے کہ خفیہ اداروں کی مدد سے فوری طور پر ان کا سراغ لگائیں اور بازیاب کرائیں۔ گمشدہ افراد کے عزیزوں کا سڑکوں تک آنا انتظامیہ کے لیے شرم کا مقام ہے۔ اگرچہ اس واقعے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم ان جیسے واقعات خطے کے لیے کسی طور بہتر ثابت نہیں ہونگے۔ انتظامیہ انکی گمشدگی کے بارے میں ملنے والی اطلاع اور کارروائیوں سے گھر والوں کو فوری طور آگاہ کریں۔ گمشدہ افراد کے عزیز اقارب نہایت پریشانی کے عالم میں ہیں اور اپنے عزیزوں کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) امریکی حاکمیت کی کشتی ڈوب رہی ہے جوبھی سوار ہو گا غرق ہو جائے گا۔خطے میں تقسیم کامنصوبہ ناکام ہوگیا ہے اور امریکی اتحادی آپس میں دست وگریبان ہو رہے ہیں پاکستان کومسئلہ کشمیر پر امریکہ کے وعدوں کی آس پر نہیں رہنا چاہئے ۔ کشمیر کا مقدمہ پاکستان کو خود لڑنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مقتدر حلقوں کو یہ بات سمجھنا ہوگی ہے امریکی دوستی سے پاکستان نے سب سے زیادہ نقصان اٹھایاہے جنوبی ایشااور مشرق وسطی میں امریکی منصوبوں کی ناکامی اور ان کے اتحادیوں کی بے بسی سب پر عیاں ہو چکی ہے دنیا کے مظلوم اور کمزوروں کے ہاتھو ں دنیائے استعمار کی پے در پے شکستوں نے ان کی خطے پر حاکمیت کا خواب چکنا چور کردیاہے ۔پاکستان کوبھی اپنے فیصلے دنیا میں طاقت کے توازن کی بدلتی صورت حال پر نظر رکھتے ہوئے مستقبل کے تناظر میں کرنا ہونگے ۔

وحدت نیوز(خیرپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور ایم ڈبلیو ایم عزاداری سیل کے وائس چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے پیر وسن ضلع خیرپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ قمبر شہداد کوٹ پولیس نے عزاداروں کے خلاف چار ایف آئی آر ز درج کرکے انتہائی افسوسناک اور متعصبانہ رویہ اختیار کیا ہے مجلس عزا اور جلوس عزا کے خلاف ضلع قمبر شہداد کوٹ انتظامیہ کے اقدامات غیر منصفانہ ہیں جس کے باعث ملت جعفریہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے سندھ حکومت ضلع قمبر شہداد کوٹ پولیس کے متعصبانہ رویے کا نوٹس لے اور نہتے عزاداروں کے خلاف درج ایف آئی آر ز جلد واپس لی جائیں۔

انہوں نےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملت کی نمائندہ جماعت ہونے کی حیثیت سے ہر مرحلے پر ان کے ساتھ ہے اور ہم عزاداری کے خلاف اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے ھالانی ضلع نوشہرو فیروز میں بانی مجلس عزا کے خلاف لاوڈ سپیکر ایکٹ کی بنیاد پر ایف آئی آر کے اندراج اور نیاز حسین کی گرفتاری کو بھی افسوسناک قرار دیا۔

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور وزیر اعلی سندھ کے مشیر سید وقار مہدی سے رابطہ کر کے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ سندھ حکومت عزاداروں کے خلاف تعصب پر مبنی ایف آئی آر ز کی واپسی کے لئے اقدام کرے گی۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی عزاداری سیل کے رہنما  سید احسان علی شاہ بخاری سید فضل عباس شاہ اور جنرل سیکرٹری سید غلام شبیر نقوی نے ایس ایس پی جیکب آباد بشیر احمد بروہی سے ملاقات کی اور انہیں عشرہ محرم کے دوران بہترین سیکورٹی اتنظامات پر اپریسئیشن لیٹر دیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد جیسے حساس ضلع میں عوام کے تحفظ کے لئے ایس ایس پی جیکب آباد کی کوششیں قابل تعریف ہیں ہم ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس موقع پر جناب بشیر احمد بروہی نے عزاداری سیل کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ اور بتایا کہ 12 محرم کو جیکب آباد میں ایک عزادار مولا بخش بروہی کا جو قتل ہوا ہے ان کے قاتل کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وحدت نیوز(نگر) ضلع نگر میں سیاسی مداخلت سے کارسرکار میں خلل پڑ رہا ہے اور بہت سے محکمے عدم فعالیت کا شکار ہیں۔ تعلیم کے لحاظ سے ضلع نگر دوسرے اضلاع کی نسبت پہلے سے پسماندہ ہے اور اس پر مستزاد اگر کوئی نیک نیت اور پرخلوص آفیسر نگر کی تعلیمی حالت کو بہتر بنانے کی کوشش کرے تو سیاسی مداخلت سے فوری اس کا تبادلہ کرایا جاتا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کی محنت سے ضلع نگر کے سرکاری سکولز میں بہتری آئی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین نگر کے رہنما شبیر حسین نے کہا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نے اپنے مختصر دورانیے بیشتر سکولوں کی حالت زار کو بہتر کیا ہے اساتذہ کی کارکردگی مانیٹر کررہے ہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر کی کوششوں سے پھکر ڈاڈیمل اور میاچھرکیلئے ہائر سیکنڈری سکول کی سہولت مہیا ہوچکی ہے چونکہ یہ علاقے ہارڈ ایریاز ڈیکلئیر ڈ ہیں اور عوام کی جانب سے محکمہ ایجوکیشن کے اس اقدام کو بڑے پیمانے پر پذیرائی مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلقے کے موجودہ رکن اسمبلی نے محض اپنی سیاسی مقصد کیلئے محکمہ ایجوکیشن کے اس پراجیکٹ کودوسری جگہ منتقل کروایا ہے جبکہ وہاں گائوں سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر کالج موجود ہے ۔یونین کونسل پھکرکے عوام حلقے سے منتخب رکن اسمبلی کے اس اقدام سے نالاں ہیں اور موجودہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایک اصولی آفیسر ہیں جومیرٹ کی بنیاد پر کام کررہے ہیں سیاسی دبائو کو قبول نہ کرنے پر ان کے تبادلے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ہم سیاسی نمائندوں کی اس مداخلت کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور محکمے کے ذمہ داروں سے اپیل کرتے ہیں کہ موجودہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو کسی دبائو میں تبدیل نہ کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائیگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree