وحدت نیوز(کراچی) کراچی ۹ محرم کے مرکزی جلو س میں شیعہ جبری گمشدگان کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ احمد اقبال نے کہا کہ ہم آج مظلوں کی حمایت میں کھڑے ہیں ۔کشمیر، فلسطین و پاکستان کے مسنگ پرسن ہوں ہم ان کی حمایت اور ان کے خانوادوں کا بھر پور ساتھ دیں گے۔14 سو سالوں سے ظالم کی مذمت کر رہے ہیں اور مظوموں کی حمایت کیلئے ہماری جانیں قربان ہیں۔ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کو مانگ لاپتہ افرا کے اہل خانہ کا درد نظر نہیں آتا ۔بانیان پاکستان کی اولادوں کے ساتھ ملک دشمن بھارتی جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جلوس کا روٹ تبدیل کرنا کسی کے باپ کے اختیار میں نہیں۔عزاداری شہدا ہمارا آئینی ۔دینی اخلاقی حق ہے اس سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔تعمیرات کاموں کی سیاست میں عزاداری کے خلاف سازش بر داشت نہیں کی جائے گی ۔
انہوںنے کہاکہ اربعین امام حسینؑ کا جلوس عزا ء ایم اے جناح روڈ پر نکالا جائے گا۔ملت جعفریہ کے علماء کرام و تنظیمیں صوبائی و وفاقی حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والوں کا احترام کرتے ہیں مگر جلوس کے روٹس تبدیلی پر اب کسی حکومتی مشینری یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔مسنگ پرسنز کی آواز ملک گیر آواز بن چکی ہے ہم حکومت وقت کو متنبہ کرتے ہیں کہ مسنگ پرسن کو فلفور رہا کیا جائے ۔
ان کاکہناتھاکہ لاپتہ افراد کی فیملز سے حکومتی رابطہ شروع کیا جائے۔دو دفع مسنگ پرسن کی تحریک چلی مگر حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وعدوں کے باوجود کسی کو رہا نہیں کیا ۔آئین پاکستان کہتا ہے صدر وزیر اعظم آرمی چیف صادق و امین ہونا چاہئے مگر انہوں نے مسنگ پرسن کے معا ملے میں وعدہ خلافی کی یہ صادق و امین نہیں ۔ملک بھر کے علماء کرام و تنظیمین مسنگ پرسن کے خانوادوں کے ساتھ ہیں ۔لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے تیسرا دفع مزاکرات شروس کئے جارہے ہیں ۔مطالبات پورے نہ ہوئے تو عاشورہ کا جلوس روک دیا جائے گا۔ کراچی 10محرم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں لاپتہ شیعہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنا دیا جائےگا۔
کراچی، 10محرم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں لاپتہ شیعہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنا دیا جائےگا،علامہ احمد اقبال رضوی
وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہےکہ پاک فوج کی ملک کی بقا و حفاظت کیلئے دی گئی قربانيون کو ہميشہ یاد رکھا جائیگا ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے ۔پاک فوج کے جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک و عوام کا تحفظ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظھار مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزی ترجمان نے دڑو میں پريس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہاکہ اگر وطن عزیز پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر جنگ لڑے کا اور ملک کا دفاع کریگا ۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہاکہ انتہا پسند مودی نے کشمير میں بيگناہ مسلمانون کا خون بہاکے انسانيت کا قتل عام کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں مجلسوںو سبيلوں پر پابندی عائد کرکے عزاداروں کو عبادت سے روک کر عزاداروں کیخلاف جھوٹی ايف آء آر داخل کی جا رہی ہیں جس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں عزاداری کے خلاف ایف آئی آرز نے ضيائی آمریت اور نواز شریف کی یاد کو تازہ کر دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندہ میں خواتین کی مجالس میں خواتین پوليس اہلکاروں کی تعداد تمام کم ہے اس لئے مجالس کی سکیورٹی کے انتظامات بہتر کئے جائیں دوسری جانب علامہ مقصود علی ڈومکی نے مطالبہ کیاکہ سندہ میں ماتمی جلوسوں و مجالس میں پولیس کے ساتھ پاک رینجرز کے جوان تعینات کئے جائیں اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم اور اصغريہ آرگنائزیشن کے رہنما مختيار دايو، فضل بلاولی،شاہد شاہ ان کے ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)عزاداری امام حسین کے راستے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،کوہاٹ چکوال اور پنجاب کے بعض حصوں میں انتظامیہ عزادران کے ساتھ تعاون نہیں کررہی ہم ملک میں امن و امان کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر چیئرمین مرکزی عزادری سیل ایم ڈبلیو ایم ملک اقرار حسین نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ دور حکومت کی روش کو برقرار رکھتے ہوئے اب بھی چار دیواری کے اندر مجالس پر ایف آئی آر ز کاٹی جارہی ہیں ہم اس کی شدیدمذمت کرتے ہیں ۔سابقہ دور حکومت کے معتصبانہ قوانین مذہبی آزادی اور آئین کے خلاف تھے ۔ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کرئے ۔
انہوںنے مزیدکہاکہ بعض علاقے میں چند شر پسند عناصر کی ایما پر انتظامیہ عزادرای کے پروگرامات میں خود رکاوٹ کاباعث بن رہی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے ۔ہم نے ملک گیر عزادری سیل قائم کیا ہوا ہے ۔ عزاداران کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جس کے لئے ہم اضلاعی انتظامیہ سمیت صوبائی حکومتوں سے بھی رابطے میں ہیں ۔
وحدت نیوز(آرٹیکل)اسلام قیامت تک کی انسانیت کیلئے ایک جامع و کامل، فطری و عقلی ولائِی نظام حیات ہے، تاریخ اسلام کے 6 واقعات، بہت بڑے، گہرے اور دیرپا اثرات کے حامل ہیں۔
1: بعثت: جس نے اس الہیٰ نظام کو متعارف کیا۔
2: ہجرت: جس نے اس نظام کو نافذ ہونے کے قابل بنایا۔
3۔ غدیر: جس نے اس نظام کے مستقبل کو محفوظ بنایا۔
4: سقیفہ: یہ بغاوت جس نے اِس اِلٰہی وِلائی انسانی نظام پر شب خون مارا، اسلام و مسلمین پر شیطانی حملوں میں سے یہ سب سے مؤثر اور بڑا حملہ تھا، جس کے انتہائی مضر اثرات ہزاروں سال تک جائینگے اور اگر جذبات سے ہٹ کر آپ غور فرمائیں، تو یہ حملہ کربلا سے بھی بڑا واقعہ تھا، چونکہ واقعہ کربلا کے تمام مصائب و آلام اسی کا نتیجہ ہیں۔ بی بی زہراء(س) و گیارہ اماموں کی شہادت اور چودہ سو سالہ تاریخ اسلام کی تمام بربادیوں، شہادتوں، ظلم و تجاوز، قتل و غارت، حتیٰ آج تک پوری دنیا میں بربریت کا سبب یہی سقیفائی شیطان کا حملہ تھا، جس طرح یہ نقصانات بےحد و حساب ہیں، اسی طرح اس سقیفائی شیطان کا خدائے قہار کیطرف سے عذاب بھی بےحد و حساب ہوگا، ان شاء اللہ۔
5: کربلا: یعنی سقیفائی شیطان کے اس بہت بڑے اور گہرے شیطانی منصوبے، بلکہ اس زمانے کے عام مسلمانوں کی عقلوں سے ماوراء سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے اور سنہ11ھ سے سنہ61ھ تک، 50 سالہ جھوٹ، پراپیگنڈا و دھاندلی کی ذریعے انسانی عقل و فطرت پر ڈالے گئے غلیظ پردوں کو چاک کرنے کیلئے اور پچاس سالہ مردہ ضمیروں کو جنجھوڑنے کیلئے اُس زمانے کے امام، انسانیت کے دلسوز پیشوا اور احرار و آزاد لوگوں کے رہبر و مقتدیٰ، حسین ابن علی (ع) نے اپنے زمانے کی سپر پاور اور دنیا کی سب سے بڑی حکومت و سلطنت (جسکی سرحدیں موجودہ افغانستان کے مشرق سے افریقہ کے مغرب اور جنوبی یمن سے ترکی و آذربائیجان کے شمال تک پھیلی ہوئی تھیں) کیخلاف سیاسی، اصلاحی و فکری انقلاب برپا کرنے کیلئے عظیم قیام فرمایا، بلکہ قیامِ حسینی، فریاد و احتجاجِ فاطمی کی معراج تھا، "زمان، مکان، اور وسائل و افراد" کے لحاظ سے۔
اس بصیر و آگاہ رہبر کے "حساب شدہ قیام" کا "مقدمہ عقلی فطری و احساساتی"، اور "ذی المقدمہ سو فیصد اصلاحی و سیاسی" تھا، بلکہ ہمیشہ ہے۔
کربلا اب بھی حکومت کو نگل سکتی ہے
کربلا تخت کو تلؤوں سے مسل سکتی ہے
کربلا، خار تو کیا، آگ پہ چل سکتی ہے
کربلا وقت کے دھارے کو بدل سکتی ہے
کربلا قلعہ فولاد ہے جراروں کا
کربلا نام ہے چلتی ہوئی تلواروں کا
اور امام (ع) اپنے قیام کے مقاصد خود بیان فرماتے ہیں۔
1۔ اپنے موجودہ دور کے سب سے بڑے ظالم و طاغوت اور اس کے فاسد نظامِ حکومت کی عملاً مخالفت (اسکے چھوٹے گماشتوں ولید و مروان کی نہیں، اسی طرح گذشتہ ظالموں کا نام بھی نہیں لیا)
2۔ امت و قوم کی اصلاح (سیاسی، اجتماعی، فکری، و اخلاقی اصلاح)
3۔ امربالمعروف و نہی عن المنکر۔
جیسا کہ خود فرماتے ہیں: اِنِّی لَم اَخرُج اَشِراً وَلابَطِراً وَلاظالِماً وَلامُفسِداً،
بَل اِنَّما خَرَجتُ لِطَلَبِ الاِصلاحِ فے اُمَۃ ِجَدِی،
وَاَن اَءمُرَبِالمَعرُوف و َاَنہیٰ عَنِ المُنکَرِ،
وَاَسِیرُ بِسِیرَۃِ جَدِی وَ اَبِی،
یعنی "میرے قیام کا مقصد، امت کی اصلاح، امر بالمعروف، نہی عن منکر اور رسول اللہ (ص) و علی مرتضی (ع) کی سیرت و سنت پر عمل کرانا ہے۔" یا فرماتے ہیں: "کیا تم نہیں دیکھتے کہ (حکومت وقت) حق پر عمل نہیں کرتی اور باطل سے منع نہیں کرتی،" یا فرماتے ہیں کہ: "میرا پیروکار، یزید جیسوں کی بیعت و پیروی نہیں کرسکتا" (یعنی اسکو اپنا لیڈر و رہنما تسلیم نہیں کرسکتا) اور حسینی انقلاب یقیناً کامیاب ہوگیا۔ 72 افراد سے شروع ہوکر، 72 کروڑ یعنی پوری دنیا تک یہ انقلابی فکر پھیل گئی۔ حسینی انقلابی افکار کے پھیلنے میں 3 عناصر مؤثر تھے۔
1۔ حسینی انقلاب زمان و مکان و ساتھیوں کے لحاظ سے، مکمل منصوبہ بندی کیساتھ، ناپا تولا، حساب و کتاب کیساتھ، عقلی، فطری اور حماسی تھا، اس لئے خود مؤثر رہا۔
2۔ انقلاب کو مخلص و بابصیرت وارث مل گئے، (بی بی شریکۃ الحسین(ع) و اسیران کربلا، و آئمہ اہلیبیت (ع) اور سالہا سال تک ان کے عالم فاضل و مخلص شاگرد۔
3۔ عزاداری، جس نے اس انقلاب کو دلوں میں اتار دیا، بھولنے نہیں دیا، پرانا نہ ہونے دیا۔
عزاداری کیا ہے؟
عزاداری چار عناصر پر مشتمل ہوتی ہے، جنہیں خود امام حسین (ع) اور آئمہ اطھار (ع) نے بیان کیا ہے۔
1: تولَّا: یعنی حسینیت، عدالت اور حق و اہل حق کیساتھ اظہار وِلاء و مؤدت (جسکو ھم "تَوَلّٰا" کہتے ہیں)
2: تبرَّا: یعنی یزیدیت، ظلم، باطل و اہل باطل کے خلاف احتجاج و اظہار براءت (جسکو "تبراء" کہتے ہیں)
3: "امربالمعروف"
4: "نہی عن المنکر"
یعنی؛ تولاء، تبراء، امر، و نہی۔
رسم عزاداری:
جہاں تک رسم عزاداری کی بات خے، تو یہ مختلف زمانوں اور مختلف علاقوں میں مختلف طریقوں سے ہوسکتی ہے، ہاں اپنی مرضی و خواہشات کے مطابق نہیں بلکہ قرآن و سنتِ محمد (ص) و آل محمد کے مطابق ہو، یا کم از کم خلاف نہ ہو۔
سوال: ہم رسم کیوں مناتے ہیں؟
رسم افکار و نظریات کی یاد دہانی و تعلیم دلوانے اور انہیں ذہنوں میں راسخ و پختہ کرنے کا ایک ذریعہ ہے، (شبیہ سازی بھی اسی باب سے ہے)۔ اس لئے رسوم کو نظریئے سے متناسب و ہم آہنگ ہونا چاہیئے، نہ کہ نظریئے سے متضاد۔ مثلاً دل کی بیماریوں کا سبب کولیسٹرول و نامناسب غذا ہے اور علاج پیدل چلنا ہے، اب اگر ہم لوگوں کی آگاہی و علاج کیلئے کوئی رسم رائج کرنا چاہیں تو اجتماعی واک مرسوم و منعقد کرنی چاہیئے۔ جو دنیا میں رسم بن چکی ہے (نہ کہ زیادہ لیٹنے یا مرغن غذا کھانے کی رسم)، اس لئے کہ پیدل چلنا دل کے لیے مفید ہے۔ پس یہ رسم اپنی فکر و مقصد کے ساتھ ہم آہنگ اور مناسب ہے۔ یا مثلاً خوشی کے اظہار کے لیے، فائرنگ کرنے کی رسم (جو کہ لوگ کرتے ہیں) اپنے مقصد سے ہم آہنگ نہیں ہے، کیونکہ فائرنگ اصل میں ڈرانے، زخمی کرنے یا قتل کرنے کی علامت ہے، خوشی کی نہیں۔ اس لیے ایسے مواقع پر فائرنگ کرنا جہالت اور نظریئے کیساتھ نامناسب و مخالف ہے۔ یہ خوش ہونے والوں کی تاسی و پیروی نہیں بلکہ ڈرانے والوں اور قاتلوں کی پیروی ہے، اگرچہ فائرنگ کرنے والا اس بات اور اس فلسفے سے جاہل و غافل ہے، نظریئے و مقصد کو سمجھے بغیر، غیر مناسب و متضاد رسمیں اپنا لینا یا رسمیں بنا لینا، نظریئے کی تدریجی کمزوری و بے اثر ہونے کا باعث بنتی ہیں۔
کسی ظلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کی یاد منانا ہو، تو پہلے ظالم اور مظلوم کے افعال، کام، فکر اور نظریئے کو سمجھیں اور پھر مظلوم کے نظریات و اہداف و افعال کے مطابق و متناسب رسمیں اپنائیں یا بنائیں۔ نہ کہ ظالم کے کام، افعال اور کرتوتوں کے مطابق و ہم آہنگ رسمیں۔ حضرت عیسی (ع) کا مقصد، نظریہ اور افعال اصلاح معاشرہ، اجراءِ عدل، محبت آمیز و معقول تعیمات کی تبلیغ، ظلم و خونریزی کا خاتمہ اور نامعقول و متشدد افعال کی روک تھام تھا جبکہ مخالفین کا مقصد، نظریہ و افعال، کوڑے و درّے مارنا، خونریزی کرنا، جبر، تشدد، دہشت پھیلانا اور حضرت عیسیٰ کی محبت آمیز و معقول تعلیمات کے برخلاف نامعقول و متشدد عمل کرنا تھا، اب پیروان حضرت عیسیٰ (ع) کو جذبات سے ہٹ کر تھوڑا سوچنا چاہیئے تھا کہ کونسی رسومات حضرت عیسی (ع) کے نظریئے کو فروغ دیتی ہیں اور اصلاح، عدل، انسانیت، اصول پسندی، رحم دلی، محبت، تہذیب، شعور و معقولیت سکھاتی ہیں اور کونسی رسومات اس کے برعکس سنگدلی، ظلم، تشدد، جہالت اور بد تہذیبی کی علامت ہیں۔ انہیں مظلوم عیسیٰ کے اختیاری افعال کا نقل کرنا چاہیئے تھے۔ جو کہ سنت عیسیٰ بن جاتیں، نہ کہ ظالم کے ظلم اور ظالمانہ افعال کا نقل کرنا، مثلاً پھانسی کا پھندا (صلیب) بنا ہر جگہ آویزاں کرنا، حتیٰ گلے میں (ٹائی کی شکل میں) لٹکانا کہ یہ "ظالم کے ظالمانہ فعل کی سنت" تو بن سکتی ہے، "مظلوم عیسی (ع) کی سنت" نہیں، کیونکہ عیسی (ع) نے اپنے اختیار سے یہ پھندا گلے میں نہیں ڈالا تھا۔
قرآن ایسے لوگوں کی ملامت کرکے فرماتا ہے؛ اَفَلا یَتَفَکَّرُون (کیا وہ فکر نہیں کرتے)۔ اَفلا یَتَدَبَّرُون (کیا وہ تدبر نہیں کرتے)۔ اَفَلا یَعقِلُون (کیا وہ عقل سے کام نہیں لیتے)۔ لَھُم قُلُوبُ لایَفقَھُونَ بِھا (وہ عقل و دماغ تو رکھتے ہیں لیکن اس سے تفکر نہیں کرتے) جبکہ کچھ سمجھدار لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ: الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَاهُمُ اللَّهُ وَأُولَٰئِكَ هُمْ أُولُولْأَلْبَابِ۔ (وہ لوگ جو ہر بات سنتے اور پھر اچھی باتوں کی پیروی کرتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کو خدا نے ہدایت دی اور یہی عقل والے ہیں۔) (سورہ زمر آیہ 18) چونکہ عیسائیت میں ان بدعات و تحریفات کا نقصان صرف عیسائیت کو نہیں بلکہ عالمی سطح پر دین، دینداری، اور ہر دیندار کو ہے، عالمی دین گریزی اور سیکولرزم ان کی اِنہی وحشیانہ رسومات کیوجہ سے ہے، یہ تحقیقات بھی سامنے آئی ہیں کہ یہ رسومات یہودیوں نے عیسائیت کیخلاف سازش کے تحت داخل کرائی ہیں، چونکہ یہودی عیسائیوں کے مخلص نہیں، بلکہ ہم سے زیادہ ان کے دشمن ہیں۔
مقصد عزاداری:
حسینی پیغام کو مناسب، معقول و مقبول و مؤثر طریقے سے، آج کے میڈیا کے دور اور ماڈرن و جدید دنیا (ایشیا سے یورپ، مسلم و غیر مسلم) تک پہنچانا ہے کہ لوگ حسینی پیغام کو سنیں، اس پر سوچیں اور اسکو قبول کریں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر عزاداری صرف اپنے لئے بند کمرے میں ہوتی، پھر تو ہماری مرضی، جیسے کرتے، لیکن عزاداری ہم صرف اپنے لئے نہیں کرتے بلکہ اپنے ساتھ دوسرے مختلف مذاہب و مسالک و ممالک کے لوگوں کو جذب کرنے کیلئے بھی کرتے ہیں، یعنی خود بھی پیغام حسینی یاد رکھنا ہے اور لوگوں تک بھی پہنچانا ہے، پس لوگوں کو بھگانا نہیں بلکہ بلانا ہے، پس رسم بھی ایسی ہو، جس میں دعوت ہو، جذبہ ہو، مقبولیت ہو، عقلانیت ہو، پس آپس میں جھگڑنے اور لعن طعن کرنے سے بہتر ہے کہ آپ مندرجہ بالا نقاط پر ذرا غور فرمائیں، اگر مناسب لگیں تو قبول فرمائیں۔
6: اسلامی بلکہ انسانی تاریخ کا چھٹا بڑا واقعہ بلکہ گذشتہ واقعات کے تسلسل میں، سب سے بڑا واقعہ، بلکہ "قیامت صغریٰ"، مُصلِحِ کل جھان، و منجئ بشریت، امید مستضعفین، بقیۃ اللہ، امامِ کون و مکان، صاحب العصر و زمان اور عالمی انقلاب کے رہبر و پیشوا، کا ظھور اور عالمی حکومت کا قیام ہے، جس سے یہی دنیا جنت نظیر بن کر، اسی دنیا میں انسان معراج پر فائز ہوگا، ان شاء اللہ۔ گذشتہ 6 نکات پر غور کرنے سے جو بات واضح ہوتی ہے، وہ یہ کہ ارسال انبیاء و ائِمہ و کتب کا مقصد، اگرچہ انسانی مجموعے کا تزکیہ نفس اور خدا تک پہنچانا ہے، لیکن جب تک ان کے ہاتھ میں حکومت و اقتدار اور ولایتِ تشریعی و اِنفاذی نہ ہو، بلکہ فاسدوں کے پاس ہو، وہ حضرات اپنی تمام تر ولایتِ تکوینی کی طاقت کے باوجود بھی، کلی طور پر اپنے اس عالی ہدف کو حاصل نہیں کرسکتے، اس لیۓ حصولِ حکومت کے بغیر چارہ نہیں بلکہ علم اصول کی اصطلاح میں شاید حصولِ حکومت مقدِّمۃُ الوُجوب نہیں (جسکا حصول مکلف کی ذمہ داری نہیں بنتی) بلکہ مقدمۃ الواجب ہو، جسکا حصول بھی مکلف کی ذمہ داری بنتی ہے)۔
تحریر: علامہ محمد اقبال بہشتی
وحدت نیوز(اسلام آباد) کربلا کسی خاص فرد یا شہر کے لئے نہیں بلکہ امت کو جہالت اور ظلمتوں سے نکالنے کے لئے ہے۔ کربلا کا ہدف امت کی اصلا ح ہے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحد ت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےمرکزی امام بارگاہ شکریال اسلام آباد میں عشرہ محرم کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ رسول خداصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے امت کو انحراف اور فساد سے بچانے کے لئے ہدایت کی کوئی کمی نہیں چھوڑی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قرآن کی آیات کو لوگوں تک پہنچایا وحی پہنچائی دین پہنچایا احکام بتائے اور یہ بھی بتایا کہ میرے بعد قرآن کا مفسر کون ہے قرآن کا مبین کون ہے حق اور باطل میں فرق کیاہے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اہلبیت ؑ کے بارے میں جو احادیث ہیں وہ درحیققت رسول خدصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی امت کے لئے ہدایت کے روشن چراغ جلاتے رہے ہیں آپصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ کہنا کہ حسین ؑمجھ سے ہے اورمیں حسینؑ مجھ سے ہوں مسلمانوں کے لئے اس سے بڑی اور کیا ہدایت ہو سکتی ہے یعنی رسول خدا فرما رہے ہیں کہ آپ نے رسول تک پہنچنا ہے تو حسین تک پہنچواور اگر حسین تک پہنچ گئے تو مجھ رسول تک پہنچ جاؤ گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ غم وہ غم نہیں ہے جو انسانوں کو کمزور کرتا ہے انسانوں کو گھروں میں بیٹھا دیتا ہے یہ غم وہ غم ہے جو انسان کے وجود اور روح انقلاب برپا کرتا ہے اورغم حسین ؑ میں بہنے والا یہ اشک وہ ہے جو انسان کے وجودکی گہرائیوں سے نکلتاہے اسے حوصلہ دیتے ہیں ہمت و شجاعت دیتے ہیں انسان کو زہدو تقوی کی طرف لے کر اتے ہیں ایثار و فدا کار ی کا جذبہ پیدا کرتا ہے ،غم حسینؑ تمام انسانوں کا غم ہے امام حسینؑ کسی مسلک کے کسی دائر میں آنے والی شخصیت نہیں ہیں بلکہ وہ پوری بشریت اورانسانیت کے نجات دہندہ ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ عبد الخالق اسدی نے پاراچنار کی صورتحال پر 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر اختر علیم کو خط لکھا تھا، جس پر بریگیڈیئر اختر علیم خان اختر اور علامہ عبد الخالق اسدی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ بریگیڈیئر نے علاقے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے صورتحال سے علامہ عبدالخالق اسدی کو آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم بالشخیل کی زمینوں کا پرامن حل نکالنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے بریگیڈیئر اختر علیم کے 2017ء میں امن و امان کی ابتر صورتحال کو پرامن صورتحال میں تبدیل کرنے پر فرض شناسی کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کے بعد نئے آنے والے افسر بھی پارا چنار کے مسائل کا آپ کی طرح پرامن حل نکالنے کی کوششیں کرینگے۔ پاراچنار کو اسٹریٹجک حوالے سے خصوصی اہمیت حاصل ہے، لہذا پاراچنار میں امن و امان کا قیام بہت ضروری ہے۔
علامہ عبد الخالق اسدی کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ پاک سرزمین کے دفاع پہ کوئی آنچ آنے نہیں دے گی اور مادر وطن کے خلاف استکباری و وطن دشمن طاقتوں کی ہر سازش کا ناکام بنائے گی۔