وحدت نیوز (کراچی) شہید ولایت شہید مظفر علی کرمانی اور ان کے باوفا ساتھی شہید نذیر عباس کی 19ویں برسی کے موقع پر مجلس ترحیم کا انعقاد شہید مظفر کے رفقاء کی جانب سے محفل شاہ خراسان سولجر بازار میںکیا گیا ۔
مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے ’’ شہادت کی اہمیت ‘‘کے موضوع پرمجلس عزا سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادتوں سے معاشرے زندہ ہوتے ہیں ۔ شہادتوں سے معاشروں کی روحانی زندگی وابستہ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں شہادت کی ثقافت سے عشق رکھنا چاہیئے ،شہید مظفر کرمانی، شہید نذیر عباس اور دیگر شہداء کی شہادتیں انقلاب اسلامی کے اثرات کو روکنے کی ناکام کوشش تھی شہداء زندہ ہیں اور معاشر ے کو زندہ کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ بی بی زہرا ؑحضرت حمزہ ؑ کی قبر مبارک کی زیارت کے لئے تشریف لے جایا کرتی تھیں تاکہ شہید کی یاد زندہ رہے ۔ بی بی زہرا ؑ کا یہ عمل شہادت کی عظمت واضح کرتا ہے ۔ رسول خدا ؐ نے بھی حضرت حمزہ کی بھرپور یاد منائی اور خواتین کوان کے گھر پر گریہ کرنے کے لئے بھیجا ۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) عام انسان تحریک مجلس وحدت مسلمین آئی ایس او مہران سوشل فورم جے یو پی کے زیراہتمام کشمیر کے مظلوموں سے یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر آزادی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کشمیر امت مسلمہ کا اہم مسئلہ ہے او آئی سی کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل کرنے میں غیر سنجیدہ ہے۔ قاتل مودی کو میڈل پہنا کر عرب حکمرانوں نے کشمیری عوام اور امت مسلمہ سے خیانت کی۔ انہوں نےکہا کہ کشمیر اور فلسطین جلد آزاد ہوگا امت مسلمہ اور حقوق انسانی کے عالمی ادارے کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔اس موقع پر ریلی سے عام انسان تحریک کے رہنما عابد سندھی مہران سوشل فورم کے چیئرمین عبدالحئی سومرو مجلس وحدت مسلمین کے نذیر حسین دایو آئی ایس او کے سید ذاکر حسین شاہ انجینئر عید محمد ڈومکی جے کیو ایم کے حبیب اللہ لاشاری حبدار علی شیخ و دیگر نے خطاب کیا۔
وحدت نیوز(شکارپور) یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی امام بارگاھ کاظمین جیم خانہ سے نکالی گئی جو شھداء ٹاور سے ہوتی ہوئی پریس کلب لکیدر چوک پر اختتام پذیر ہوئی جس میں صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل چودھری اظھر حسین ، ضلعی سیکریٹری جنرل اصغر علی سیٹار ، بابر علی ، نظام الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'کشمیر کی آزادی کشمیر کے مظلوم عوام کا بنیادی حق ہے جس کو مودی سرکار مسلسل دبائے جا رہی ہے، ہم انڈیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارا عوام پاک فوج کے ساتھ ہے، انشااللہ انڈیا کے خلاف ہم شانہ بہ شانہ ساتھ ہوکر لڑینگے، ہم دنیا کے ہر مظلوم کے ساتھ ہیں، کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی انشااللہ۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ آزادی کشمیری عوام کا حق ہے، جسے دنیا کی کوئی طاقت چھین نہیں سکتی۔ سرزمیں کشمیر پر ہندوستان کا قبضہ غاصبانہ ہے، کشمیری عوام کی آواز کو طاقت اور جبر سے دبایا نہیں جا سکتا۔ کشمیر کے فیصلے کا حق صرف اور صرف کشمیری عوام کو حاصل ہے، عوامی امنگوں کے برخلاف کسی بھی قسم کے ایجنڈے کو مسلط کرنے کی کوشش ہوئی تو کشمیری عوام مزاحمت کرینگے۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ پچھلی سات دہائیوں سے کشمیری عوام کے ساتھ مسلسل ظلم روا رکھا گیا ہے۔ کشمیر عوام اپنی آزادی کیلئے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ عالمی برادری کو کشمیری عوام کے دکھ درد کا احساس ہی نہیں، دنیا تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی مہینوں سے کشمیر کے عوام محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور انڈین آرمی کے جبر و تشدد کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کشمیری عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کی فضاؤں میں سانس لے سکیں گے۔
وحدت نیوز (ٹنڈومحمد خان) یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے کشمیر کی حمایت میں دستخطی مہم میں سگنیچر وال Signature Wall کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں تمام شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔ وال پر کشمیر سے محبت اور اظہار یکجہتی کے عنوان سے کئی افراد نے اپنے جذبات کے اظہار کے ساتھ دستخط ثبت کیے۔ مہم میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ مختار امامی، صوبائی رہنما یعقوب حسینی، اسد عباس، ضلعی رہنما محب علی بھٹو، محمودالحسن، مولانہ محمد بخش غدیری اور سجاد علی نےکہا کہ ہم کشمیر سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے کیوں کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔ مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں اور اسرائیلی طرز پر کشمیر میں ظلم و ستم کی بھی شدید مذمت کی گئی۔
وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کی جانب سے حاجی مظفر علی لغاری کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی ایریگیشن کالونی سجاول سے علی المرتضیٰ چوک سجاول تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاءسے مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کے سیکرٹری جنرل حاجی زوار مظفر علی لغاری اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل زوار فیاض حسین انقلابی اور سوشل نانگ گروپ کے رہنما ممتاز علی لغاری،نظیر احمد نانگ اور علم دین ملاح نے خطاب کیا اور اقوام متحدہ اور عالمی عدالت سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق انکو حق خودارادیت دیا جائےاور کشمیر میں جاری ظلم وبربریت اور کرفیو کو فی الفورختم کرایا جائے۔ریلی میں کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے ظلم وبربریت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی آخر میں لعنتی مودی کی تصویراوربھارتی پرچم نذرآتش کیا گیا۔