ایم ڈبلیوایم کےمرکزی بقیتہ اللہ کنونشن کا دوسرا روز، حمایت مظلومین پاراچنار کانفرنس اور محفل مزاکرہ کا انعقاد

20 اپریل 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا تین روزہ پارٹی کنونشن جاری، مرکزی کنونشن کے دوسرے روز کی پہلی نشست میں حمایت مظلومین پارا چنار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی، پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم و ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارا چنار کے عوام آٹھ ماہ سے سنگین صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، غیر انسانی محاصرے کو ختم کرنے میں ریاست وفاقی و صوبائی حکومت اور تمام ریاستی ادارے مکمل ناکام ہیں، ان حکومتی ذمہ داران کی پارا چنار کی عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوئی سوچ اور موقف بھی نہیں ہے، چھ لاکھ پاکستانیوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ہے، مجلس وحدت مسلمین نے اس مسلے کے حل کیلئے پاکستان کے تمام ذمہ داروں کا دروازہ کھٹکایا ھے لیکن کسی نے بھی مظلوم پارا چنار کے عوام کے درد کو محسوس نہیں کیا اور اس ایشو پر مسلسل بے حسی و بے اعتنائی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

دوسری نشست سے روش قائد شہید علامہ سید عارف الحسینی کا انعقاد بھی کیا گیا، جس سے علامہ غلام حر شبیری سمیت دیگر شخصیات نے قائد شھید کی سیرت وافکار پر روشنی ڈالی، ایک محفل مزاکرہ بعنوان مجلس وحدت مسلمین پاکستان ماضی، حال اور مستقبل بھی منعقد ہوا،اس کے ساتھ ہی صوبائی و شعبہ جاتی کارگردگی رپورٹس پیش کی گئی ہیں اور اچھی کارکردگی کے صوبوں اور اضلاع میں اعزازی شیلڈز اور تعریفی اسناد بھی دی گئیں، 20 اپریل کو نئے چیئرمین کے لئے الیکشن کروائے جائیں گے، ملک بھر کے ایک سو بیس اضلاع سے چھ سے زیادہ پارٹی عہدیداران ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں، پارٹی چیئرمین کے امیدواران کے لئے مرکزی شوری عالی کا اجلاس ہو چکا ہے، شوری عالی نے سکورنٹی کے بعد تین امیدواران کے نام پیش کر دیئے ہیں، 20 اپریل کو ہی انتخابی نتائج کے بعد نو منتخب چیئرمین کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree