ایم ڈبلیوایم کے تین روزہ مرکزی بقیتہ اللہ تنظیمی کنونشن اور انٹراپارٹی الیکشن کااسلام آباد میں آغاز،علامہ سید علی رضارضوی ودیگرکاخطاب

18 اپریل 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ مرکزی بقیتہ اللہ تنظیمی کنونشن اور انٹراپارٹی الیکشن کا آغاز اسلام آباد میں ہوگیا۔

مرکزی کنونشن کے پہلے روز قومی عزاداری کانفرنس کا انعقاد جامع امام الصادقؑ جی نائن ٹو میں ہوا جس میںصداتی ایوارڈ یافتہ قاری آصف سروری نےتلاوتِ قرآن مجیدکی سعادت حاصل کی۔

 مرکزی خطاب بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید علی رضا رضوی نے فرمایاجبکہ دیگر مقررین میں چیئرمین آئی او پاکستان ڈاکٹر حضوری مہدی ،متولی امام بارگاہ سید ابنِ رضوی،اظہر عابدی ودیگر شامل تھے۔

بعد ختم خطاب سبز علی شہزاد،بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خواں شادمان رضا نقوی نے نوحہ خوانی کی، اس موقع پر ملک بھرسے قائدین و عہدیداران شریک تھے ۔

نما ز اور کھانے کے وقفے کے بعددوسری نشست کا آغاز ہوا جس میں مرکز اور صوبوں نےتین سالہ کارکردگی رپورٹس پیش کیں ، جبکہ مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی ، علامہ مقصود علی ڈومکی، ملک اقرار حسین ودیگرقائدین نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree