وحدت نیوز(اسلام آباد) شہدائے مقاومت اور مدافعین حرم اہل بیت ؑ سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکے چہلم کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ مقاومتی بلاک عالمی امن کی ضمانت اور امریکی بلاک پوری دنیا کی تباہی کی علامت ہے۔ دنیا کی معتدل قوتوں کا رجحان ان امریکہ مخالف طاقتوں کی طرف ہے جو عالم استکبار کو دنیا کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالنے کے لیے دنیا بھر میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ مشرق وسطی اور ایشیا میں عدم استحکام انہی پس پردہ ہاتھوں کی کارستانی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہدائے مقاومت اور مدافعین حرم اہل بیت ؑ سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکے چہلم کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ یہ عظیم الشان اجتماع عالمی استعمار کی راہ میں رکاوٹ اور امریکہ و اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف اعلان بیزاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اس آزادی قدس کی راہ کے شہید ہیں جس قدس کی آزادی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم اور بنیادی اصول ہے۔شہید قاسم سلیمانی اس شیطانی گروہ کو شکست دی جسے دنیا داعش کے نام سے جانتی ہے اور یہ شیطانی طاقت پاکستان سمیت عالم اسلام کے لیے خطرہ ہے۔ آج داعش کو پاکستان کی سرحد پر لاکر بسایا جا رہا رہے ۔

انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز تھے۔ چاہے وہ یمن کے مظلوم ہوں، عراق کے مظلوم ہوں یا کشمیر و فلسطین کے مظلومین۔ آج ڈیل آف دی سینچری کی طرز پر کشمیر کےساتھ ڈیل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ مکتب تشیع کسی کو بھی مسئلہ کشمیر پر سمجھوتہ کرنے نہیں دیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہدائے مقاومت اور مدافعین حرم اہل بیت ؑ سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکے چہلم کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے مشرق وسطی کو امریکہ کی پالیسوں کی قبرستان بنا کر رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی طرح گلگت بلتستان کے عوام بھی مظلوم و محروم ہے اور آئے روز نئے آرڈ ر کے ذریعے حقوق سے محروم رکھے جا رہے ہیں۔ ہم پاکستان کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام کو انکے امنگوں کے مطابق حقوق دئیے جائیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)شہدائے مقاومت اور مدافعین حرم اہل بیت ؑ سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکے چہلم کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےملی یکجہتی کونسل کے رہنما ثاقب اکبر نقوی نے کہا کہ امریکہ انڈیا اور اسرائیل وقت کا اصحاب فیل ہے۔ ہم کشمیر پر کسی کو سمجھوتہ کرنے نہیں دیں گے۔ آئی ایس او پاکستان کے رہنما نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید قاسم سلیمانی فرزند اسلام تھے۔

انہوں نے کہا کہ مکتب تشیع کے جبری گمشدگان کو فوری پر رہا جائے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت عالم دین علامہ حیدر علوی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اسلام کے فرزند اور فلسطین کے عوام کی آواز تھے۔ قاسم سلیمانی نے امریکہ کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ امریکہ امت مسلمہ کا قاتل اور دشمن ہے۔ امریکہ سعودی عرب کے مدد سےنیوورلڈ آرڈر کا نفاذ چاہتا ہے۔ قاسم سلیمانی نے نیو ورلڈ آرڈ اور ڈیل آف سینچری کو ناکام بنا دیا تھا۔ اسلام کی کامیابی اور امریکہ کی نابودی اتحادی امت مسلمہ میں مضمر ہے۔ اس موقع چہلم شہدائے مقاومت کے کنوینئر برادر نثار فیضی نے اس عظیم الشان اجتماع کو کامیاب کرانے میں کردار ادا کرنے والے علمائے، جماعتوں ، کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہدائے مقاومت اور مدافعین حرم اہل بیت ؑ سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکے چہلم کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال بہشتی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ وحید کاظمی اور علامہ محسن علی نے کہاکہ امریکہ اسرائیل نے کوشش کی کہ مشرق وسطی کے اسلامی ممالک سمیت پاکستان کوتقسیم کرے۔ امریکہ کے اس مکروہ منصوبے کو ناکام بنانےوالے کا نام شہید قاسم سلیمانی تھا۔ امریکہ و اسرائیل نے داعش کو وجود میں لاکر اسلامی ممالک کو بے گناہوں کے خون سے رنگین کردیا اور ان تمام مقدسات کو ختم کرنے کی کوشش تھی لیکن مزاحمتی بلاک نے انہیں شکست سے دوچار کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہدائے مقاومت اور مدافعین حرم اہل بیت ؑ سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکے چہلم کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے تمام اسلامی ممالک کو ٹوٹنے سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیلنس پالیسی کے تحت بے گناہ مکتب تشیعکے افراد کو جبری طور پر گمشدہ کیا جا رہا ہے۔ جبری گمشدگی غیر قانونی، غیر آئینی ، غیر اخلاقی اور غیر انسانی عمل ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مسنگ پرسنز کو فوری طور پر رہا کیا جائے ان کا کوئی جرم ہے تو عدالتوں میںپیش کیا جائے۔

Page 46 of 633

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree