وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے عظیم سپہ سالاروں اور شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے "چہلم شہدائے مقاومت"کے عنوان سے ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد اتوار کے روز اسلام آباد میں ہو گا۔جس میں ملت تشیع کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، نوحہ خواں تنظیمیں اور نامورسیاسی و مذہبی شخصیات سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

انہوں نے کہا یہ اجتماع باطل قوتوں کی شر انگیزی اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف ایک جرات مند للکار ثابت ہوگا۔قاسم سلیمانی اسلام کے ایک عظیم مجاہد اور عالم کفر کے شیطانی وار کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار تھے۔ان کی موجودگی امریکہ کے شیطانی عزائم کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی۔شام،عراق اور فلسطین میں مسلمانوں کو شکست دینے کے لیے قاسم سلیمانی کو شہید کیا گیا۔عالم کفر کو لگام دینے کے لیے عالم اسلام کے یکجا ہونے کا وقت آ پہنچا ہے۔استعماری طاقتوں کے مذموم عزائم کو اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا طاقت کے نشے میں چور امریکہ اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لیے پوری دنیا کو امن کو تہس نہس کرنے پر تلا ہوا ہے۔امریکہ سمجھتا ہے کہ مشرق وسطی و جنوبی ایشیا کا عدم استحکام امریکی اہداف اور شاطرانہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے ضروری ہے۔ عالم اسلام کو درپیش تمام مشکلات اور بحرانوں کا ذمہ دار امریکہ اور اس کے حواری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کو امریکی مداخلت سے پاک کرنے کے لیے عالم اسلام اور ان قوتوں کو باہم ہونا ہو گا جو امریکہ کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں۔عالمی امن کے لیے امریکی سازشوں کو ناکام بنانا ضروری ہے۔ساری دنیا اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ امریکہ داعش سمیت متعدد دہشت گرد تنظیموں کا خالق اور پشت پناہ ہے جس کا مقصد عالم اسلام کو منتشر و برباد کرنا ہے۔ان ظالموں کو بے نقاب کرنے اور مظلومین کی حمایت کے لیے مجلس وحدت مسلمین ایک ایسےاجتماع کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جو عالم استکبار کے خلاف ایک توانا آواز ثابت ہو گی۔چہلم شہدائے اسلام کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام دیگر شہروں میں بھی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

وحدت نیوز(ملتان) شیعیان حیدرکرار کی جانب سے ملک بھر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے نماز جمعہ کے بعد حیدریہ چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہریار حیدر، سابق مرکزی رہنما زاہد مہدی، قارب نوید ہاشمی، مرزا وجاہت علی اور شیعب نقوی نے کی۔

 ریلی 6 نمبر چونگی پر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی ہے۔ ریلی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ جنہوں نے بینرز، پلے کارڈز اور مسنگ پرسن کی تصاویر اُٹھا رکھی تھیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ریاست کا دوہرا معیار ہے قاتل کو رہائی دی جا رہی ہے، جبکہ محب وطن شہریوں کو جبری طور پر گمشدہ کیا جا رہا ہے، اُنہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار کو آئین اور قانون کی دھجیاں بکھرتی نظر نہیں آ رہیں، کچھ ادارے اس ملک کے آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہے ہیں، جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ شیعہ مسنگ پرسن کا معاملہ ایک منظم سازش کے تحت شروع کیا گیا تاکہ ملک کے امن کو سبوتاژ کیا جائے، طالبان سرغنہ احسان اللہ احسان کی فرار کی خبریں قابل تشویش ہیں۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی جنرل سکرٹری شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانیوالے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ 180 دنوں سے کشمیری عوام کرفیو میں زندگی گزار رہے ہیں۔ بچے، خواتین اور عمر رسیدہ لوگ سسک سسک کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کی کشمیر میں بھارتی مظالم سے چشم پوشی انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

نومل میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا دشمن ہونے کے ساتھ ساتھ انسانیت کا بھی دشمن ہے۔ چھ مہینوں سے اپنے ہی ملک کے شہریوں کو محصور کر کے دنیا میں اپنی جمہوریت کا ڈھونگ رچا رہا ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان آرڈر 2020ء پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا رویہ جی بی کے عوام کیساتھ آقا اور غلام جیسا ہے۔ آج آرڈر 2020ء کی تیاری ہے جبکہ اس سے قبل 2009ء میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک آرڈر جاری کیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ نواز نے ایک آرڈر جاری کیا۔ یہ تمام آرڈرز بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام کو مختلف حکم ناموں سے بیوقوف بنانا اصل میں یہاں کے عوام کی توہین ہے جسے کسی طور قبول نہیں کیا جاسکتا۔ مجلس وحدت مسلمین اس نئے آرڈر کو مسترد کرتی ہے۔

وحدت نیوز(ہٹیاں بالا) مجلس وحدت مسلمین ضلع ہٹیاں بالا کی تنظیم نو کے سلسلے میں ضلعی شوریٰ کا اجلاس مرکزی جامع مسجد کچھا سیداں میں منعقد ہو جس میں ریاستی کابینہ کے وفد نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں سید عاطف حسین ہمدانی کثرت رائےسے ایم ڈبلیوایم ضلع ہٹیاں بالا کےسیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔اس موقع پر ریاستی سیکرٹری جنرل سیدتصور حسین نقوی الجوادی نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔

اجلاس میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سیدتصور حسین نقوی الجوادی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین ہمدانی،سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی،کواڈرینٹر امپلائیزونگ سید ممتاز نقوی نے شرکت کی۔اجلاس سے ریاستی سیکرٹری جنرل،ڈپٹی سیکرٹری جنرل،سیکرٹری تنظیم سازی کے علاوہ نو منتخب سیکرٹری جنرل ضلع ہٹیاں بالا سید عاطف حسین ہمدانی،سابق سیکرٹری جنرل ہٹیاں بالا ڈاکٹر سید عارف کاظمی،سابق سیکرٹری جنرل ہٹیاں بالا ظہور نقوی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید رفاقت نقوی،لیاقت نقوی کےعلاوہ دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور ادارہ مطالعات سیاسی کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایک سمینار منعقد کیا گیا جس کا مقصد فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت، عالم استکبار کی اسلام دشمن پالیسیوں اور قاسم سلیمانی و رفقا پر امریکی حملے کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔سیمینارمیں سیاسی ،مذہبی اور صحافتی شخصیات سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے نامور افراد نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ نے تیسری عالمی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔تیسری عالمی جنگ سرمایہ دارانہ نظام کی خواہش بھی ہے اور ضرورت بھی۔صدی کی ڈیل کا منصوبہ ناکام اور اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

انہوں نے کہا شاہ کے دور میں ایران امریکی سلامتی و مفادات کا اہم ستون تھا۔انقلاب ایران کے بعد امریکہ کا یہ ستون کمزور ہو گیا۔قاسم سلیمانی  امریکہ کے اسلام دشمن عزائم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ  تھے۔امریکہ سمجھتا تھا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت لوگوں کو خوف و ہراس کا شکار کر دے گی لیکن جلد ہی اسے اپنی حماقت اور مغالطےکا احساس ہو گیا ہے ۔ قاسم سلیمانی ایک مزاحمت ایک عہد کا نام ہے جسے تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صدی کی ڈیل کے نام پر فلسطینی عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سینٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی صدر نے قاسم سلیمانی کو شہید کرایا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کا مقصد مستقبل کے صدارتی انتخابات میں امریکی قوم کی تائید حاصل کرنا تھا۔فرحت اللہ بابر نے قاسم سلیمانی کی جرات و تدبر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک قاسم سلیمانی زندہ رہے امریکہ کو ڈیل آف سنچری پر بات کرنے کی جرات نہیں ہوئی۔قاسم سلیمانی ایک مزاحمتی فکر و کردار کا نام ہے۔ایران وہ واحد ملک ہے جو  ظلم وناانصافی کے خلاف مزاحمت کرنا جانتا ہے۔عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کو منظم طریقے سے پاکستان میں داخل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ ارض پاک تک داعش کی رسائی روکنے میں ایران اور قاسم سلیمانی کا کلیدی کردار رہا ہے۔

سینئرتجزیہ نگار اور صحافی ایاز امیر نے کہا کہ شام میں مسلمانوں کی کامیابی اور دہشت گرد گروہوں کی شکست میں ایران نے جاندار کردار ادا کیا۔قاسم سلیمانی کے شہادت کے بعد ایران کےحوصلے اور طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔امریکی بیس پر ایرانی حملے کے نتیجہ میں کسی بھی قسم کےجانی نقصان نہ ہونے کا امریکی دعوی غیر حقیقی ہے۔حملے کے وقت بیس میں امریکی فوجی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ طالبان نے ریاست کے خلاف جنگ کی ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں صرف مسلم ممالک ہی ہیں جنہیں شدید ترین نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔ عسکری اعتبار سے حزب اللہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔انہوں نے اسرائیل میں فلسطینی مسلمانوں کے دفاع کے لیے حماس کے کردار کی بھی تعریف کی۔

فلسطین فاونڈیشن کے رہنما صابرابومریم نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی کڑی ہے۔امریکہ ڈیل آف سنچری کی آڑ میں فلسطین کے وجود کو مٹانا چاہتا ہے۔امریکہ اور عالمی قوتوں کا یہ اقدام زمینی حقائق سے متصادم ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ کسی بھی ریاست کے باسی اپنی جان سے زیادہ اپنے وطن کی حفاظت کرتے ہیں۔فلسطین کے حوالے سے عمار مغینہ اور یاسر عرفات ہم خیال و ہم نظریات تھے۔اسرائیل نے عمار مغینہ کو شہید کر کے شام میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی راہ ہموار کی۔قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کا مقصد "صدی کی ڈیل"کے منصوبے کو فعال رکھنے کے لیے مضبوط رکاوٹ کو راستے سے ہٹانا تھا۔۔

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ مطالعات سیاسی کے رہنما سجاد بخاری نے کہا کہ امت مسلمہ کے خلاف استعماری قوتوں کی عسکری منصوبہ بندی چاہے کتنی ہی منظم کیوں نہ ہو مقاومتی بلاک کو کمزور نہیں کر سکتی۔امریکہ کو قطعاًاندازہ نہیں تھا کہ عالم اسلام کے نڈر مجاہد قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانے کی اسے کتنی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ مشرق وسطی میں مسلم کُش پالیسیوں کی راہ کی سب سے بڑی رکاوٹ قاسم سلیمانی تھے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ جس "صدی کی ڈیل" کے خواب دیکھ رہا اس کی تعبیر انتہائی گھناؤنی ہو گی۔

تنظیم اہل حرم کے رہنما علامہ گلزار نعیمی نے کہا کہ مشرق وسطی میں کوئی شیعہ سنی جنگ نہیں بلکہ اہل باطل کے خلاف اہل حق کا قیام ہے۔باوقار قوم اسے کہتے ہیں جو غلط کو غلط کہنے کی اخلاقی جرات رکھتی ہو۔قاسم سلیمانی اس اعتبار سے امتیازی شناخت رکھتے تھے۔ عالم اسلام کے لیے ان کا کردار لائق تحسین ہے

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد میںمدفعان حرم کے چہلم کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ، چہلم کا اجتماع بروز اتوار بلیوایریا جناح ایونیو پر منعقد کیا جائے گا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما ،دانشور حضرات سمیت ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے ۔اجتماع سے مرکزی خطاب سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی کنوینئرنثار فیضی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع پیغام ہے کہ پاکستان کی عوام کے دل امریکہ مخالف مزاحمت کے بلاک سے ساتھ ڈھڑکتے ہیں اور پاکستان سمیت خطے سے امریکی نفوذ کا خاتمہ چاہتی ہےاس اجتماع چہلم کا مقصد عالم اسلام کے ان عظیم شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں استعماری قوتوں کی آلہ کار دہشت گرد تنظیموں کے خلاف قیام کیا اور اپنی جانوں کا نظرانہ دے کر بے شمار مسلمانوں کی جان و مال عصمت کا تحفظ ممکن بنایا۔

 انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اور ان کے رفقا نے حرم اطہار اہلیبیت سمیت پورے ایشیائی ممالک کو داعش کے ناپاک پنچوں میں جانے سے بچایا ۔ لہذا یہ اجتماع اہلبیت ؑسے محبت رکھنے والے شیعہ سنی مسلمانوں کا مشترکہ اجتماع ہے ۔

Page 47 of 633

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree