وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدس کے دفتر میں پاکستان سے آئے ہوئے مجلس وحدت کے راہنماؤں کے ساتھ ایک صمیمانہ نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست میں شرکاء کے تعارف کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجۃالاسلام و المسلمین آقا عیسی امینی صاحب نے مجلس کی فعالیت بتائی ۔ان کے بعد بلوچستان کے صوبائی تربیتی امور کے مسئول حجۃالاسلام و المسلمین ولایت حسین جعفری صاحب نے بلوچستان اور کویٹہ کے حالات ، انتخابات میں مجلس کے کردار اور تنظیمی فعالیت پر روشنی ڈالی ۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں۔اور مجلس کو خلوص کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ان کے بعد گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجۃالاسلام و المسلمین شیخ احمد نوری صاحب نے گلگت بلتستان کے بارے میں خصوصا انتخابات ،سی پیک اور آئندہ مجلس اور تشیع کی ذمہ داریوں کی نشاندھی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا" کہ ہمیں آئندہ آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہت فعالیت کی ضرورت ہے۔ اور پاکستان میں ہماری امیدوں کا مرکز قم کے طلاب اور علماء کرام ہیں"۔ان کے علاؤہ مجلس وحدت جی بی کے سیکرٹری اطلاعات برادر میثم اور ضلع کھرمنگ کے سیکرٹری جنرل حجۃالاسلام و المسلمین شیخ اکبر رجائی نے بھی شرکاء کے سوالات کے جوابات دینے۔
وحدت نیوز(لاہور) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نےجامعہ خدیجة الکبریٰ لاہورمیں یوم شھداء کی تقریب سے خطاب کیا،اپنے خطاب میں انہوں نے شھدائے ملت تشیع کو خراج تحسین پیش کرتے ہوےکہاکہ “ شھدا ہمارا افتخار ہیں ان کی عزت و تکریم کرنا اور ان کی یاد منانا ایک عظیم عبادت ہےہماری ناقص عقلیں اِن شہداۓ کرام کے اُس مقام و منزلت کو سمجھنے سے قاصر ہیں ، جو وہ خدا کے ہاں رکھتے ہیں۔ خداوند کریم اُن ہستیوں کو ہی شہادت کا رتبہ عطا کرتا ہے جو اُسکے نزدیک معتبر و مقرب ہوں۔ شھداء اپنے حصے کا کام کر گئے اب ہمیں اپنا کام انجام دینا ہے ،زندہ قومیں اپنے شھداء کی یاد کیساتھ ان کے ہدف کو بھی زندہ رکھتی ہیں۔
وحدت نیوز(کمالیہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شعبہ ورکنگ وومن محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ نے مختلف شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والی، پیشہ ورانہ مہارت کی حامل خواتین سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوے ڈاکٹر عبیرہ بخاری سے تنظیمی حوالے سے ملاقات کی، ڈاکٹر عبیرہ بخاری کمالیہ تحصیل ھیڈ کوارٹر میں سرکاری ملازمت کر رہی ہیں، انھوں نے اپنے شعبے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کا اظہار کیا ہے اور اس بات کی مکمل یقین دھانی کروائی کہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ ورکنگ وومن کے پلیٹ فارم سے مومنین و مومنات کی خدمت کے لیے جب بھی ضرورت پڑی وہ اپنی خدمات پیش کریں گی، علاوہ ازیں ڈاکٹر عبیرہ بخاری نے تحصیل گوجرہ اور کمالیہ کے تمام پروفیشنلز کی تفاصیل حاصل کرنے کی ذمہ داری اپنے ذمے لی ہے ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے مریدکے (لاھور) کے مقام پر ایک تنظیمی نشست کے دوران نئے یونٹ کا افتتاح کیا ،اس نشست سے خطاب کے دوران محترمہ معصومہ نقوی نے یونٹ سازی کی اہمیت اور ھدف کو بیان کرتے ہوے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے ملک کے مختلف علاقوں میں یہ یونٹ سازیاں دراصل عوامی پلیٹ فارم پر سپاھیان امام زمانہ عج کی تیاری ہے،انھوں نے یونٹ کو فعال و متحرک بنانے کے لیے ممبران کو ہفتہ وار دروس اور دعا ومناجات کے پروگرام رکھنے کی تاکید کی، اس سے پہلے بھی مرکزی مسئولِ تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم (شعبہ خواتین )ضلع لاھور میں آٹھ یونٹ قائم کر چکی ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین(شعبہ خواتین) و رُکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین) لاھور کے تمام یونٹس کا نمائندہ اجلاس وحدت ہاؤس لاھور میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری تنظیم سای محترمہ سیدہ معصومہ نقوی بھی موجود تھیں۔ اس تنظیمی نشست سے خطاب میں محترمہ زھرا نقوی صاحبہ نے لاھور کے تمام یونٹس کو بھرپور فعالیت کیساتھ تنظیمی و تربیتی اور فلاحی امور انجام دینے اور ہر شعبے کو منظم اور مربوط بنانے کی ھدایات کیں۔ علاوہ ازیں ایام فاطمیه س کے حوالے سے مجالس کا انعقاد اور مجالس سے خطاب میں جناب سیدہ سلام الله علیھا کے سیاسی پہلو کو اجاگر کرنے اور اسوہ فاطمی س پر روشنی ڈالنے کی تاکید کی گئ۔ نشست میں 20 جمادی الثانی یوم ولادت جناب سیدہ (س) پر لاھور شھر کی سطح پر ایک بھرپور اور پروقار جشن سعید کا انعقاد بھی زیر غور رہا۔ جسکے حوالے سے مختلف انتظامی امور پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس بی بی پاک دامن یونٹ، سمن آبادیونٹ، علی رضا آبادیونٹ ،اقبال ٹاؤن یونٹ، بھلہ سٹاپ یونٹ، بھاٹی گیٹ یونٹ، نشتر کالونی یونٹ اورگرین ٹاؤن یونٹ کی عہدیداران نے شرکت کی ۔
وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی مسئول تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع سرگودھا میں یونٹ کا قیام عمل لایا گیا، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی(شعبہ خواتین) محترمہ معصومہ نقوی صاحبہ نے ضلع سرگودھا میں سیال موڑ کے مقام پر گزشتہ روز یونٹ کا افتتاح کیا ،سیال موڑ یونٹ کے تحت ہفتہ وار دعاومناجات اور اخلاقی دروس کا اھتمام کیا جائے گا۔