The Latest

وحدت نیوز(کراچی)اسیر مکہ مکرمہ علامہ سید ناظرعباس تقوی سےمجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی کی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور ڈیڑھ ماہ کی اسیری سے رہائی پر مبارکباد پیش کی۔

ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی نے شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظرعباس تقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

علامہ باقرعباس زیدی کے ہمراہ مسجد امام ہادی ؑ گلستان سوسائٹی کے نمازیوں اور اہل علاقہ کا وفد بھی شامل تھا۔ علامہ باقرعباس زیدی نے ان کی خیریت دریافت کی اور آل سعود کی ظالمانہ قید سے رہائی پر مبارکباد بھی پیش کی۔

علامہ ناظرعباس تقوی نے اس مشکل گھڑی میں اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے والے اور عملی کوشش کرنے والے تمام احباب ،علمائے کرام، شخصیات اور ملی تنظیمات کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(اورکزئی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے صوبائی نائب صدر مولانا ارشاد علی، مولانا ذوالفقار علی، مولانا شفاعت حسین اور مولانا تطہیر حسین کے ہمراہ مدرسہ اہلبیتؑ انوار المدارس کلایہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عمائدین، علماء اور تنظیمی اراکین کے اجلاس کے دوران علامہ جہانزیب علی نے اتفاق و اتحاد پر زور دیتے ہوئے تفصیلی گفتگو کی۔ اجلاس کے دوران اتفاق رائے سے ایم ڈبلیو ایم اورکزئی کے ضلعی صدر کا انتخاب کیا گیا اور گلشن علی کو متفقہ طور پر صدر منتخب کیا گیا۔ آخر میں مولانا ہادی حسین نے تمام علماء کرام،مشران قوم اور تنظیمی اراکین کا شکریہ ادا کیا اور دعا خیر کی۔

علاوہ ازیں علامہ جہانزیب علی جعفری اور علامہ ارشاد علی نے ضلع اورگزئی کے علاقوں منی خیل درہ، تیرائی اور انڈخیل کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے تنظیمی اراکین اور عوام کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بارے میں مفصل گفتگو کی۔ عوام نے مجلس وحدت مسلمین کی مذہبی و سیاسی خدمات کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ صوبائی صدر کے ہمراہ علامہ سید عامر حیدر شمسی، علامہ سید مصطفیٰ حسین توکلی، علامہ تطھیر حسین، علامہ شفاعت حسین اور علامہ ذوالفقار علی حیدری بھی تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام سفیران نور ٹوور میں شریک طلبہ نے جامعہ الولایہ اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔

جامعہ الولایہ اسلام آباد میں علامہ سید جاوید شیرازی کی امامیہ طلبہ کے ساتھ نشست ہوئی۔ نشست کے بعد معروف لکھاری، ناول نگار، افسانہ نگار اور شاعر علی اکبر ناطق نے امامیہ طلبہ کو جامعہ کا دورہ کروایا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کیساتھ تین گھنٹے کی طویل نشست کے بعد طلبہ نے گروپ فوٹو بنوایا۔

وحدت نیوز(نوشہروفیروز)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی ضلع نوشہرو فیروز کے شہر کنڈیارو پہنچے۔ جہاں سابقہ ضلعی صدر برادر اسد حسینی نے کارکنوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مسجد و امام بارگاہ امام حسن علیہ السلام میں مومنین کرام اور مکتب کے طلباء و طالبات کو درس دیا اور یتیم و مستحق بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم کتاب ہدایت ہے اور قرآن کریم کے قصے تاریخی حقائق بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ہدایت انسانی کا باعث ہے۔ قرآن کریم نے انبیاء کرام علیہم السلام کے قصے بیان کئے، جن کا پاکیزہ اور بے عیب کردار بشریت کے لئے نمونہ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اور آئمہ ھدیٰ علیہم السلام کے قصے تبلیغ دین کا اہم ترین ذریعہ ہیں۔ مبلغین دین کو بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے قصوں کو بیان کرنا چاہیے۔ جو بچوں سمیت ہر عمر کے انسان کی دلچسپی کا باعث ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر طلباء و طالبات کے حضرت آدم علیہ السلام اور ابلیس، حضرت ہابیل علیہ السلام اور قابیل کا قصہ اور اس قصے میں موجود اہم نکات کو بیان کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر تنظیمی احباب سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں تاکید کی کہ مجلس وحدت مسلمین نظریہ ولایت و امامت کی علمبردار جماعت اور شجرہ طیبہ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے مشن کی محافظ جماعت ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی مضبوطی سے ملت جعفریہ کے حقوق کی بہتر انداز سے حفاظت ممکن ہے۔

وحدت نیوز(کبیروالا)وحدت یوتھ ونگ تحصیل کبیروالا کی تنظیم نو کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین سلیم عباس صدیقی نے وحدت یوتھ کے اغراض و مقاصد پر گفتگو کی، ڈویژنل صدر وحدت یوتھ سید رونق بخاری نے زندگی کا مقصد اور ہدف پر گفتگو گی۔

سید دلاور زیدی رکن صوبائی کابینہ جنوبی پنجاب مجلس وحدت مسلمین اور سابق مرکزی نائب صدر آئی ایس او پاکستان تنصیر مہدی نے کنونشن میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نوید عباس کو وحدت یوتھ کبیروالا تحصیل کا صدر منتخب کیا گیا اور نو منتخب تحصیل صدر سے سیلم عباس صدیقی نے حلف لیا۔ نوجوانوں کی کثیر تعداد نے کنونشن میں شرکت کی، پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ عج سے کیا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام ملک گیر توسیع تنظیم مہم کے سلسلہ میں ،علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کااپنے وفد کے ہمراہ اقبال ٹاون ضلع لاہور کے شوری کے اجلاس میں شرکت کی ۔برادر سیدحسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ،برادر نقی مھدی ضلعی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور۔ برادر شیر علی ،برادر فیضان نقوی ، علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر  کے ہمراہ تھے اقبال ٹاون کی شوری کا تنظیمی الیکشن منعقد ہوا متفقہ طور پر جناب مولانا آل حسن صاحب کو اگلے 3 سال کے لئے اقبال ٹاون کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے ۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام ملک گیر توسیع تنظیم مہم کے سلسلہ میں ،علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کااپنے وفد کے ہمراہ واہگہ ٹاون ضلع لاہور کے شوری کے اجلاس میں شرکت کی ۔برادر سیدحسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ۔برادر نقی مھدی ضلعی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور، برادر مرزا نجم خان ،برادر آفتاب ہاشمی ، برادر شیر علی ،برادر فیضان نقوی ، علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر  کے ہمراہ تھے واہگہ ٹاون کی شوری کا تنظیمی الیکشن منعقد ہوا متفقہ طور پر جناب برادر جاوید جعفری صاحب کو اگلے 3 سال کے لئے واہگہ ٹاون ضلع لاہور کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے ۔

وحدت نیوز(اوکاڑہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام ملک گیر توسیع تنظیم مہم کے سلسلہ میں ،علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کااپنے وفد کے ہمراہ ضلع اوکاڑہ کا وزٹ صوبائی صدر کا ضلعی اوکاڑہ کا یہ پہلا وزٹ تھا ۔ اس وزٹ میں برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب،برادر سید انوارالحق زیدی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ان کے ہمراہ تھے ۔

اس وزٹ میں انہوں ضلع اوکاڑہ کی ضلعی کابینہ کے ایک نشست میں شرکت کی اور ان سے خطاب فرمایا تنظیم کی اہمیت ،ضروت اور ملکی موجودہ صورتحال اور متوقع الیکشن کے انعقاد اور اس میں اپنے حقوق کی خاطر مکتب اہلبیت ؑ کی شرکت پر زور دیا ۔ تاکہ یتیمان آل محمدؑ کا صحیح معنوں میں دفاع کیا جاسکے ۔ ضلع اوکاڑہ کے تمام تنظیمی برادران مرکزاور صوبے کی پالیسی کوفالو کریں گے ۔ تاکہ معاشرے میں تنظیمی نظم نہ ٹوٹنے پائے ۔ اور معاشرہ سازی میں نظم پیدا ہوسکے ۔

وحدت نیوز(ساہیوال)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام ملک گیر توسیع تنظیم مہم کے سلسلہ میں ،علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کااپنے وفد کے ہمراہ ضلع ساہیوال کا وزٹ صوبائی صدر کا ضلعی ساہیوال کا یہ  پہلا وزٹ تھا ۔

 اس وزٹ میں برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب،برادر سید انوارالحق زیدی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ان کے ہمراہ تھے ۔ اس وزٹ میں انہوں ضلع ساہیوال کی ضلعی کابینہ کے ایک نشست میں شرکت کی اور ان سے تنظیمی ، اخلاقی اور سیاسی موضوع پر گفتگو کی ۔

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین  چینیوٹ کی جانب سے سالانہ  ضلعی کنونشن بعنوان "غیبت'ولایت فقیہ اور ھم" امام بارگاہ محلہ ٹھٹھی شرقی چنیوٹ میں منعقد ہوا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی کنونشن سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ معصومہ نقوی اور خانم سمیرا نقوی سابقین آئی۔ایس۔او اور وائس پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج فیصل آباد نے اپنے خطاب میں خواتین کو غیبت' ولایت فقیہ اور ھماری ذمہ داریاں اور پاکستان کے موجودہ حالات کے بارے میں آگاہی دی اپنے خطاب میں سیدہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ جنت ہر ماں کے قدموں کے نیچے نہیں بلکہ صرف اس ماں کے قدموں کے نیچے ھے جو  دین اسلام پر عمل کرتی ھے بچوں اور بچیوں کو دین و شریعت کا پابند بنانے کے لیے فقط نصیحت نہیں بلکہ خود عملی نمونہ بننے کی ضرورت ہے ۔

 انہوں نے کہا ہر زمانے میں حقیقی مومن اپنے زمانہ حیات میں ظھور کے مقدمات فراہم کرے منتظران حقیقی کو چاہیے کہ وہ امام زمانہ عج کے عالمی قیام کے لیے زمینہ سازی کرے یہی عمل ہمارے دین و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ایک سچا مومن محب وطن بھی ہوتا ھے۔سب لوگوں کو حالات حاظرہ پہ نظر رکھنی چاہییے اور ظلم کی مذمت اور حق کا ساتھ دینا چاہیے ۔ کنونشن میں 9 سال کی کمسن بچیوں کے لیے جشن بلوغت و عبادت و بندگی کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں انہیں  شرعی وظائف سے آگاہ کیا گیا محترمہ معصومہ نقوی نے بچیوں کی حوصلہ افزائی کی کنونشن اختتام پر معروف عالمی ترانہ سلام فرماندہ پڑھ کر امام زمان عج کے ساتھ تجدید بیعت کی گئی۔

Page 1 of 1331

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree