The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد)سپریم کورٹ آف پاکستان میں 37-NA ری کاونٹنگ کیس کی سماعت، الحمد للہ مجلس وحدت مسلمین ایک مرتبہ پھر سرخرو۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کی بڑی کامیابی،سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ڈویژنل بینچ میں آج NA-37کرم سے کامیاب ایم ڈبلیوایم کے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کے ووٹوں کی ری کاؤنٹنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

خدا کی عنایت امام زمانہ عج کے لطف کرم سےپاکستان پیپلز پارٹی کے بدترین شکست کا سامنا کرنے والے امیدوار ساجد طوری کی درخواست پر دائراپیل کوسپریم کورٹ آف پاکستان نے مجلس وحدت مسلمین کےواضح اکثریت سے کامیاب ایم این اے جناب انجینئر حمید حسین کے ری کاونٹنگ کیس کو ڈسمس کردیا۔

اس موقع پر سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس ، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی، مولانا چوہدری ضیغم عباس ، مولانا عیسیٰ امینی  ودیگر بھی ایم این اے انجینئر حمید حسین کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

اس موقع پرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا کہ ساجد طوری کی جانب سے یہ تیسری غیر آئینی کوشش تھی کہ کسی طرح وہ اہل کرم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال سکیں لیکن الحمد اللہ ایک بارپھر خداو ندمتعال نے ہمیں سرخروکیا ہے۔

وحدت نیوز(گلگت)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوجوان رہنما وزیر محمد حسنین کی گرفتاری خطے کو انتشار کی طرف دھکیلنے اور عوامی حقوق کے لیے اٹھنے والی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔ موجودہ حکومت بدترین عوام دشمنی پر اتری ہوئی ہے۔ خطے کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو نہ صرف ناپسند کرتی ہے بلکہ نوجوانوں سے خصوصی عناد ہے۔ اس حکومت کی کوشش ہے کہ گلگت بلتستان فلسطین بن جائے۔ ہر مرحلے پر سکردو کو غزہ بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ہم نے ذمہ داروں کو بتا دیا تھا کہ زمینوں کے معاملے میں سکردو پر حملے بند کر دئیے جائیں۔ خالصہ کے نام پر زمینوں کو ہتھیانا اور یہاں کے شہریوں کو بیگانہ بنانا چاہتے ہیں۔ وزیر حسنین کی گرفتاری کے خلاف تمام یوتھ اٹھ کھڑی ہو۔ ظلم و زیادتی کرکے گلگت بلتستان کے عوام کو دبانے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

وزیرحسنین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو حقوق نہیں دے سکتے تو کم از کن مظالم کا سلسلہ روک دیں۔ اس حکومت سے حقوق کا مطالبہ بھی عبث ہے۔ جوانان اپنے حقوق کے دفاع کے لیے تیار رہیں۔ متحد اور منظم ہو کر آگے بڑھیں۔ موجودہ عالمی صورتحال میں گلگت بلتستان کی حساسیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں تخریب کاری کی اطلاعات بھی موجود ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھنے کی بجائے اپنے شہریوں کے پیچھے ہے۔ گلگت بلتستان بلخصوص موجودہ حالات میں سکردو میں کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری ان پر عائد ہوگی جو سکیورٹی چھوڑ کر زمینیں ہتھیانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ کبھی شگر کی زمین پر تو کبھی سکردو کی زمین پر اور کبھی گلگت کی عوامی اراضی پر ٹوٹ پڑتی ہے۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یہاں کے عوام کے دلوں میں نفرت کی بیچ ڈالی جاری ہے۔ مسلسل ایسے فیصلے ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں عوام میں غیض و غضب میں ہی اضافہ ہونا ہے۔ وزیر حسنین کو فوری آزاد نہ کیا گیا تو بڑی تحریک اٹھے گی جسے یہاں کے جوانان قیادت کریں گے اور وہ تحریک صرف رہائی پر ختم نہیں ہوگی۔

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے امام بارگاہ محلہ شرقی میں مجاہد اعظم شہید حسن نصر اللہ کی المناک شہادت کے موقع پر مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا جس سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ  سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے مدافع اور عظیم مجاہد سید حسن نصر اللہ کی شہادت نے ہر درد دل اور درد دین رکھنے والے فرد کو سوگوار کر دیا اسرائیل جنایت کار شہید کی عظمت اور مزاحمت کے میدان میں ان کی اعلی قیادت و صلاحیت سے با خوبی واقف تھا۔ دشمن اس دھوکے میں ہے کہ اس شہادت نے مزاحمت کو کمزور کر دیا ہے لیکن اس کے برعکس یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ شہید کا خون فتح و کامرانی کی نوید سناتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم پر پہلے سے کہیں ذیادہ زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں راہ ولایت و راہ شہداء پر چلنے کے لیے ہم سب کو ہر قسم کی قربانی کے لیے آمادہ رہنا ہوگا ۔

وحدت نیوز(سجاول)مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کی جانب سےعالم اسلام کے عظیم قائد , سید مقاومت ،مظلوم فلسطینیوں کی ڈھارس, محافظ حرم بیبی زینب سلام اللّٰہ علیہا, دنیا میں اس وقت موجود نمونہ عمل سید حسن نصراللہ دور جدید کے شیطان عالم اسلام کے عظیم دشمن  سے جنگ کرتے ہوۓ داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہو گئےاسراٸیل و امریکہ کی بربریت کے خلاف عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کے حمایت ، لبنان کی عوام اور حزب اللہ سے اظہار یکجہتی کے لیئے پُرامن منظم احتجاجی ریلی حسینی ہائوس سجاول سے لبیک یا حسن نصراللہ لبیک یا اقصی ا لبیک یا مھدی ، عالمی دھشتگرد اسرائیل ،آمریکا مردہ کے فلق شگاف نعروں سے نکالی گئی ریلی میں باضمیر غیور جرئتمند تنظیمی زمیداران ضلعی سجاول کی تمام  تحصیلوں سے آۓ ہوۓ مومنین نے شرکت کی ۔

سجاول شھر  کےمرکزی چوکوں چوراھوں پر مجلس وحدت مسلمین  ضلع سجاول کی قیادت حاجی مظفر علی لغاری ،مختیار احمد دایو ،فیاض حسین انقلابی ، وقاص مھدی عباس بھٹی اور سید منصور شاھ زیدی نے خطاب کیا، قائدین نے اپنے خطاب پڑھ میں کہا عالمی دھشتگرد اسرائیل جو لاکہوں مسلمان کا قاتل ہے جس نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ دکھا کے اقوام متحدہ کے منھ پے تھپڑ مارا ہے اور دنیا پے واضع کیا کے وہ مسلمانوں کا قتل عام جاری رکہے گا، شھید حسن نصراللہ کی شھادت عالم اسلام کو ایک نئی روح اور جذبا دیکر مشعل راھ بنی ہے آخر میں دعا اور شھید کے بلند درجات کے لۓ دعا کی گئی۔

وحدت نیوز(گلگت)گلگت بلتستان کونسل کے ممبران ایوب شاہ،شیخ احمد علی نوری،اقبال نصیر،سید شبیہ الحسنین،عبد الرحمٰن اور حشمت اللہ نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شھادت پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہیں اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔حسن نصر اللہ کی شہادت عالم اسلام کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے سید حسن نصراللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصراللہ معرکہ طوفان الاقصیٰ کے شہید ہیں۔ انہوں نے بیت المقدس اور فلسطین کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، اس شہادت سے اسرائیل کے خلاف جنگ کو مزید طاقت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ لبنان اورغزہ میں جس بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ نہتے لوگوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اس پر عالمی برادری، مسلم اور عرب ممالک کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی شہادت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اس عظیم قربانی کو امت مسلمہ کے لیے سودمند قرار دیں آمین۔

وحدت نیوز(لندن)مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کے زیر اہتمام مسجد علی لوٹن میں ایک عظیم الشان وحدت کانفرنس بمناسبت برسی قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے مومنین و مومنات اور علماء کرام و زعماء ملت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے چیف کوارڈینیٹر جناب سید وجاہت علی گیلانی نے سرانجام دیئے۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے یوتھ ونگ کے صدر جناب مولانا ہاشم الحسینی نے کیا ۔ اہل سنت عالمی شہرت یافتہ نعت خواں نے ہفتہ وحدت ربیع الاول کے حوالے سے نعت خوانی سے اس کانفرنس میں جوش و جذبہ برپا کر دیا اور روح پھونک دی ۔

 باقی مقررین میں ایم ڈبلیو ایم کے صدر جناب حجت الاسلام مولانا ابرار حسین الحسینی صاحب، جناب حجت الاسلام مولانا سید رضا حیدر رضوی صاحب،  حجت الاسلام والمسلمین جناب علامہ مشرف حسین الحسینی صاحب، حجت الاسلام والمسلمین جناب علامہ غلام حسین عدیل صاحب،  جناب مولانا ہادی صاحب، جناب حجت الاسلام مولانا حمزہ  حسینی صاحب ، آغا سید ذکی رضوی صاحب، صدر ادارہ مسجد علی لوٹن سید راحت گیلانی ،  ایم ڈبلیو ایم لوٹن کے نمائندہ جناب غلام عباس صاحب نے نعت رسول مقبول بھی پیش کی ۔

 مقررین نے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی کہ وہ اتحاد بین المسلمین و اتحاد بین المومنین کے داعی تھے کہ انہوں نے 4 سال کی مختصر قیادت میں انہوں نے  کافی کامیابی حاصل کی،  قائد شہید نے ملت تشیع کو قومی و ملکی  سیاست میں شامل کیا اور 6 جولائی 1987 کو مینار پاکستان لاہور میں ملت تشیع کو صرف نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کو سبیل و نا کے نام سے ایک فلاحی و اسلامی ریاست کے  لئے سیاسی دستور و منشور دیا ۔ قائد شہید نے ملک کے طول عرض کے دورہ جات کر کے ملت تشیع میں ایک انقلابی بیداری پیدا کی اور ملت تشیع کی عالمی و ملکی سطح پر صحیح ترجمانی کی ۔ اسی لئے عالمی استکبار نے ملکی و  مقامی اپنے ایجنٹوں کے ساتھ مل کر یہ سازش کی اور بھانپ لیا کہ یہ حقیقی فرزند امام خمینی رح پاکستان کی سرزمین پر ایران کی طرز کا اسلامی انقلاب برپا کہیں نہ کر دے تو ان دجال کے کارندوں نے ھمارے محبوب قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کو پشاور میں  نماز  فجر کے وقت 5 اگست 1988 کو اپنے زیر تعمیر مدرسے میں شہید کر دیا۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے  مظلومین کی حمایت کا اعلان کیا گیا اور استعماری طاقتیں جو ظلم و بربریت ڈھا رہی ھیں ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

کانفرنس کے شرکاء نے حالیہ واقعات جو فلسطین میں پیش آئے جس میں خصوصی طور پر جو ناحق خون بہایا گیا اور بزاروں افراد اب تک بیگناہ شہید ھو چکے ھیں اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی  ، آخر میں تمام شہداء اسلام کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائے امام زمانہ عج سے مولانا ہاشم الحسینی نے کانفرنس کا اختتام کیا۔

اس کے بعد مومنین و مومنات میں نیاز بھی تقسیم کی گئی اور مغربین کی نماز باجماعت ادا کی گئی،  برطانیہ بھر  کے تمام اداروں اور خصوصی طور پر مسجد علی لوٹن کی انتظامیہ کا اس وحدت کانفرنس کے لئے تعاون کرنے پر  ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کی طرف سے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا ۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)ڈی او آفس جیکب آباد میں سالانہ محفل ثنائے سید المرسلینﷺ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ شیعہ سنی علماء کرام نے خطاب کیا۔ اس موقع پر محفل ثنائے سید المرسلینﷺ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہے۔ حضور سید کونین نے اپنے پاکیزہ کردار کے ذریعے عالم انسانیت کو اعلی انسانی اقدار اخلاق حسنہ اور پاکیزہ کردار کی طرف رہنمائی کی۔

سید الانبیاء،ص کی ذات گرامی امت مسلمہ کے لئے نقطہ وحدت اور اتحاد ہے۔ آج فلسطین اور لبنان میں اسلام دشمن سامراجی قوتوں کے ہاتھوں معصوم اور بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جا رہا ہے 41 ہزار سے زیادہ مظلوم فلسطینیوں اور ہزاروں لبنانی مسلمانوں کا خون بہانے والے امریکہ اور اسرائیل ہی عالم انسانیت کے قاتل اور مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اپنے جزوی اور فروعی اختلافات کو بھلا کر آپس میں متحد ہو جائیں اتحاد بین المسلمین قران کریم کا حکم اور وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو حضور سید الانبیاء کی پاکیزہ سیرت اور قران کریم کی تعلیمات سے آشنا کرنا ہوگا تاکہ وہ اسلام دشمن استکباری قوتوں کے شیطانی منصوبوں اور مغربی ثقافتی یلغار سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)غاصب صہیونی ریاست کے فضائی حملے میں سید حسن نصر اللہ کی عظیم شہادت کے خلاف اور مقاومتِ اسلامیِ جہان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی دیگر مرکزی قائدین علامہ سید احمد اقبال رضوی، حسیب امیری، اشفاق نذیر، علامہ عارف واحدی، سید ناصر عباس شیرازی اور سید مرتضی نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس۔

مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس وقت پوری امت، پورا عالم اسلام ایک شدید غصہ اور اضطراب میں ہے، خطہ کی صوتحال کی وجہ سے پوری امت اسلام دو ٹوک موقف ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، غزہ میں 43ہزار سے زائد شہادتیں ہو چکی ہیں، بڑی تعداد میں گرفتار فلسطینی عقوبت خانوں میں انسانی تاریخ کے بدترین مظالم برداشت کر رہے ہیں، لبنان پر اسرائیلی صیہونی حملے خوفناک شکل اختیار کر رہے ہیں، ٹیکنالوجی کا بدترین استعمال انساننوں کو شہید کرنے کے لیئے استعمال کی جا رہی ہے، جابر و استعماری قوتیں ہلکان ہو چکے ہیں کیونکہ مزاحمت کو خاموش نہیں کر پا رہے، احمد یاسین کو ٹارگٹ کیا گیا، جبکہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت دہرا وار تھا، لبنان کے مزاحمت کار و عظیم رہنما حسن نصر اللہ کو شہید کیئے جانے کے باوجود آزادی کی تحریک جاری ہے، آزادی کی تحریکیں نہ اسطرح رکتی ہیں اور نہ کوئی روک سکے گا۔

 امت مسلمہ کو سمجھ آ رہی ہے کہ ایک ایک کر کے سب کی باری ہے، گریٹر اسرائیل کا نقشہ باقاعدہ پوری دنیا میں بانٹا گیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ اس پوری مدت میں ناکام نظر آتا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مسلسل جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں، پوپ کی جنگ بندی کی آواز کو بھی نہیں سنا جا رہا، عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ کو بھی اسرائیل ماننے کو تیار نہیں، او آئی سی کی سطح کے اجلاس اور جنگ بندی کے مطالبات پر بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی، عالم اسلام اسرائیل اور صیہونیت کے ظلم کے خلاف یہ آواز ہے، کیوں لاتعلق رہنے کا اظہار کیا جا رہا ہے؟ اتحاد امت ہی عالم اسلام کا سب سے بڑا حل ہے، ملت اسلامیہ کی رسوائی سے بچنے کے لیئے سب کو اکٹھا ہونا ہو گا۔

 عالم اسلام کے پاس عالم اسلام کے پلیٹ فارم کو متحرک کرنے کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ ہم دنیا بھر کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لاتعلقی کا سلسلہ ختم ہونا چاہیئے اور موئثر عملی اقدام کیا جانا چاہیئے، پاکستان عالمی قوتوں کا ہدف ہے۔ خطہ کے عوام کے تحفظ کے لیئے تمام ممالک کی قیادت کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، اسرائیل کی بدمعاشی کو رکنے کی ضرورت ہے۔ ملی یکجہتی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اسرائیل کی ناجائز ریاست کے سامنے کبھی سرینڈر نہیں کریں گے، اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا موقف دو ریاستی حل ایک کمزور موقف ہے، اقوام متحدہ میں فلسطین کے حوالہ سے کمزور موقف اختیار کیا جائے گا تو کل کشمیر کے حل پر بھی کمزور موقف اختیار کیا جائے گا، ہم حکومت پاکستان کے کمزور موقف کو مسترد کرتے ہیں، 4 اکتوبر کو پورے ملک میں لبنان میں اسرائیلی دہشتگردی اور عالم اسلام کے عظیم مجاہد سید حسن نصراللہ کی شہادت پر اتحاد امت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اس ظلم کیخلاف اپنی آواز بلند کرے۔غزہ میں نوجوانوں کی مزاحمت تمام ظلم و جبر کے باوجود اپنی جگہ ڈٹی ہوئی ہے، 7 اکتوبر کو ہمیں بھی فلسطینیوں، لبنانیوں، کشمیریوں، شامیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے نکلنا ہے، پوری قومی قیادت کو مظبوط موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

ملی یکجہتی کونسل کے رہنما اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پیچیدہ جنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں مجاہدین کا مقابلہ عالم کفر سے ہے، اس جنگ کے نتائج فیصلہ کریں گے کہ آنے والی دنیا کیسی ہو گی، اگر آج مقاومت گر گئی تو اسرائیل کے آگے کوئی بند نہیں رہ سکے گا، اسرائیل سٹریٹیجک اہداف حاصل نہیں کر سکا ۔ ناکام رہے، یہ پورے جہان اسلام کی لڑائی ہے اور ہمیں ڈٹ کر ساتھ کھڑا ہونا ہے، اگر اسرائیل کے جرائم نہ رکے تو اسرائیلی ہماری گلیوں میں گھومیں گے، 7 اکتوبر کو سب نے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج میں شرکت کرنی ہے، فلسطین نہر سے بحر تک سارا علاقہ فلسطینیوں کا ہے، کراچی میں مظلومین فلسطین کی حمایت میں نکلنے والی ریلی پر بہیمانہ تشدد اور جابرانہ ایف آئی آر کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے فوری خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں حکمرانوں کو اسرائیل کے حوالے سے منافقانہ رویہ ترک کرنا ہو گا۔

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ 28 معتبر جماعتی اتحاد ملی یکجہتی کونسل مل کر اسرائیل مخالف احتجاج کر رہے ہیں، اسرائیل کے مقابلے میں امت مسلمہ دفاعی محاز پر کھڑی ہے، ہم سب کو ساتھ دینا ہو گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مذموم سازش کے تحت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین ضلع کرم این اے 37 کی دوبارہ ری کاؤنٹنگ کے کیس کو سپریم کورٹ آف پاکستان بھیجنے کے خلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ایم این اے حمید حسین کی دیگر مرکزی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس،سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دنیا کے مہذب ممالک عوام کی رائے کے زریعے حکومت کرتے ہیں، الیکشن کے زریعے بحرانوں سے نکلا جاتا ہے، ہمارے ملک میں الیکشن ہوتا ہے تو الٹا بحران کھڑے ہو جاتے ہیں، ہار جانے والوں کو پاکستان میں دھاندلی کے زریعے اقتدار میں لایا گیا، الیکشن کمیشن اور عدالتی طریقوں سے سیٹیں چھینی جا رہی ہیں، ہارا ہوا لشکر آئینی ترامیم کرنا چاہتا ہے، موجودہ حکمران اور حزب اقتدار عوام کے منتخب کردہ نہیں بلکہ بوگس ہیں، پاکستان کے عوام انہیں قبول نہیں کرتے، لوگوں کو موجودہ نظام پر اعتماد نہیں رہا، یہ سب کا پاکستان ہے، مسلکی پاکستان نہیں، کرم ایجنسی میں زمینی مسائل کو مسلکی مسائل میں تبدیل کر کے فالٹ لائن بنائی گئی، کرم اسٹریٹجک جگہ ہے، ریفرنڈم کروا لیں، لوگ کہیں گے کہ جنگ نہیں چاہتے، کرم ایجنسی میں انجینئر حمید حسین کو عوام نے جتوایا لیکن اب انہیں ہروانے کی کوشش جاری ہے، ہم پاکستان کے تمام بیٹوں کے لیئے محبت کے داعی ہیں، ہم نفرتوں کے مخالف ہیں، 3 تاریخ کو سپریم کورٹ میں کیس سنا جائے گا جس پر عدم اطمینان ہے، عوام سے انکا مینڈیٹ نہیں چھینا جانا چاہیئے، الیکشن کمیشن درست فورم تھا، لیکن وقت گزرنے کے باوجود سپریم کورٹ چلے گئے ہیں، منتخب نمائندوں سے نشستیں چھیننا تشویش ناک ہے، اداروں پر عدم اعتماد افسوسناک ہے، شخصیات نے نہیں رہنا، اداروں نے رہنا ہے، عدل و انصاف نہ ملنا لوگوں کو غلط قانونی راستے پر لے جاتا ہے، پی ٹی آئی کے دوستوں کی نشستیں چھین کر بھی ضرورتیں پوری نہیں ہو رہیں، ہم آئینی ترامیم کو سپورٹ نہیں کریں گے، جو عوام کو ارریلیونٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ خود ارریلیونٹ ہو جاتا ہے، بہت سے حکمران قصہ پارینہ بن گئے، آپ ہمیں دیوار کے ساتھ لگائیں گے تو ہم مزاحمت کریں گے، ہم تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجوڈ لوٹے نہیں بنے، ضمیروں کے خریدار ناکام ہو چکے، ہم نے ملک میں خانہ جنگی نہیں ہونے دی، پاکستان نے رہنا ہے، اقتدار والوں نے بھی عوام میں آنا ہے، پاکستان کے عوام آپکے جرائم نہیں بھولیں گے، پاکستان آئین و قانون کی حکمرانی کے بغیر نہیں چل سکتا، پاکستان کو مزید تباہی کی طرف نہ دھکیلا جائے پاکستان کے عوام انتہائی عدم اطمینان کا شکار ہیں۔

ممبر قومی اسمبلی کرم ایم ڈبلیو ایم انجینئر حمید حسین نے کہا کہ میں ضلع کرم کا وہ پہلا ممبر ہوں جسے سب نے ووٹ دیا، چالیں چلنے والے 8 فروری سے سرگرم ہیں، میری بیس ہزار کی لیڈ پر رزلٹ روک لیا گیا لیکن ہم ڈٹے رہے، رزلٹ دیتے وقت بھی بے ضابطگیاں موجود تھیں، میرے چار ہزار سے زائد ووٹ فارم 47 کے مطابق ہیں، فارم 49 بھی ایشو ہو گیا، کوئی ابجیکشن نہیں تھا، وقت گزر جانے کے باوجود عدالتوں نے مخالفین کو نوازنا جاری رکھا ہوا ہے، نتیجہ تبدیلی کرنے کی کوششیں حساس علاقہ میں اتحاد کے لیئے انتہائی خطرناک ہیں، پاکستان مخالف قوتیں اس بنا پر علاقہ کا امن خراب کر سکتی ہیں، پہلے مرحلے میں ہمارے حلقے کے نتائج کو لیٹ کیا گیا، اب میرے مدمقابل امیدوار ساجد حسین کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ذریعے سپریم کورٹ میں کیس سننے کی تاریخ مقرر کی جا رہی ہے، ہم کہتے ہیں کہ یہ معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور حساس ایشو ہے، یہ سیٹ لینے کا معاملہ نہیں بلکہ حق کی بات ہے اور علاقے کے امن اور وحدت کو پامال نہ کیا جائے، مقتدر قوتیں ہوش کے ناخن لیں اور قانونی راستے کو غیر آئینی طریقے سے مت روندیں۔

وحدت نیوز(کراچی)حزب اللہ لبنان کے سربراہ مجاہد اسلام سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر شہر قائد میں شیعہ مذہبی جماعتوں نے نمائش چورنگی سے امریکی قونصلیٹ تک شہیدِ راہِ قدس ریلی نکالی اور گرفتاریوں کے خلاف دھرنا بھی دیا، جس میں بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے علماء، نوجوانوں، بزرگوں، بچوں، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکا و اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔

 امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن، شیعہ علماء کونسل اور ہیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے تحت مشترکہ ریلی کے پُرامن شرکاء پر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بدترین شیلنگ اور تشدد کیا گیا۔ احتجاجی ریلی کے دوران علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ باقر زیدی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ اصغر شہیدی، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ صادق تقوی، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، ڈاکٹر صابر ابو مریم، آئی ایس او کراچی کے صدر ظفر حیدر و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن اللہ کی شہادت امریکی و اسرائیلی دہشتگردی ہے۔ مقررین نے شہید راہ قدس ریلی پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصراللہ مجاہد اسلام اور امت مسلمہ کا فخر تھے، ان کی شہادت کے غم میں نکالی گئی ریلی پر پولیس کی شیلنگ شرمناک ہے، سندھ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ وہ مظلومین غزہ کی بجائے امریکا و اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہے، پُرامن احتجاج پر شیلنگ اور نوجوانوں کی گرفتاریوں کا مقصد یہود و نصاریٰ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے، طاقت و اختیارات کے ناجائز استعمال سے حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، سندھ کے اہل تشیع مسلمان پیپلز پارٹی کی اس جارحیت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، ہمارے احتجاج کے آئینی حق کو دبایا نہیں جا سکتا۔

 احتجاجی ریلی پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ اور فائرنگ کے بعد گرفتار ہونے والے مظاہرین کی رہائی کیلئے امریکی قونصلیٹ کے قریب بحریہ کمپلیکس کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا، بعد ازاں تمام گرفتار مظاہرین کی رہائی کے بعد احتجاجی مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

Page 3 of 1503

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree