The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع کرم سے متعلق ترجمان خیبرپختونخواہ حکومت بیرسٹر سیف کا بیان انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، یکم اکتوبر سے لے کر آج تک  پاراچنار کے تمام راستے بند ہیں، جس وجہ سے ادویات کی قلت پیدا ہوئی، یکم اکتوبر سے 18 دسمبر تک 31 معصوم بچے پاراچنار میں ادویات کی کمی کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے، بیرسٹر سیف معصوم بچوں کی شہادت پر اپنی مجرمانہ غفلت، بے حسی اور بے رحمی چھپانے کیلئے غلط بیانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار اور کرم ایجنسی کے حالات کی ذمہ دار وفاقی و صوبائی حکومتیں اور متعلقہ سیکیورٹی ادارے ہیں، جو ریاستی رٹ کو قائم کرنے سے قاصر ہیں، صوبائی حکومت معصوم بچوں اور پاراچنار کے شہریوں کی شہادت پر تماشہ دیکھ رہی ہے، صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف انسانیت سے عاری اور بے شرم ثابت ہوئے ہیں، آپ ایک گھنٹے میں راستہ کھولنے کا دعوی کر رہے یعنی ستر روز سے آپ نے ہی راستے دہشتگروں کے حوالے کر رکھے ہیں، صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان کو بحال کرے اور عوام کیلئے راستوں کو محفوظ بنائے نہ کہ جرگوں پر اکتفاء کرے۔

وحدت نیوز(قصور )قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر صوبہ پنجاب کے تمام ضلعی تحصیل اور یونٹس نے اپنے اپنے علاقوں میں دوماہ سے پاراچنار میں کشیدگی ،شہادتوں اور ادویات کی کمی کے باعث معصوم بچوں کی شہادتوں کے خلاف آج  بروز جمعہ 20 دسمبر ضلع قصور میں بھرپور احتجاج کیا گیا جس لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

صوبائی نائب صدر جناب سید اقبال حسین شاہ، ضلعی صدر ضلع قصور جناب چوہدری ضیغم صاحب اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع قصور کے سرپرست اعلی جناب چوھدری صبح صادق بھی احتجاج میں شریک تھے۔

 مقررین نے پاراچنار میں روڈ بندش اشیاء خوردونوش کی قلت اور ادویات کی کمی کے باعث بچوں کی اموات کے خلاف تقاریر کیں ۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف ضلع قصور کے عوام کی آواز کو حکمران بالا تک پہنچایا ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے جامعۃ الکوثر میں پارہ چنار سے تعلق رکھنے والے عمائدین، مشران اور انجمن حسینیہ پارہ چنار کے وفد کی ملاقات، وفد نے پارہ چنار میں جاری کشیدگی اور دو ماہ سے ٹل پارہ چنار روڈ کی بندش سے پیدا ہونے والی مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی اور خطہ پارہ چنار کو اس مشکل سے نکالنے کے لئے قومی لائحہ عمل بنانے پر زور دیا، اس موقع پر علامہ شیخ انور علی نجفی، علامہ شیخ شفاء نجفی، علامہ افضل حیدری، ایم این اے انجینئر حمید حسین، علامہ عارف واحدی، سیکٹری انجمن حسینیہ جلال حسین اور صدر تحریک حسینی مولانا تجمل حسین سمیت دیگر اہم افراد شریک تھے.

وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر قبلہ علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے تحصیل ساھیوال کا دورہ کیا. ناٸب صدر پنجاب مولانا سید ملازم حسین شاہ صاحب بھی ھمراہ تھے۔

ضلع سرگودھا اور مختلف تحصیلوں سے آۓ تنظیمی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اور مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اور ملکی اور بین الاقوامی صورت حال پر سیر حاصل گفتگو کی۔ مختلف سوالات کے جوابات دیۓ اور مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی اور عوامی مساٸل پر مدلل گفتگو فرماٸی۔
قبل ازیں ضلعی صدر استاد ذوالفقار علی اسدی صاحب کی دختر کی شادی میں شرکت کی اور بڑے عوامی اجتماع سے خطاب فرمایا۔
پنجاب کے صدر کا دورہ ساھیوال تنظیمی اعتبار سے انتہاٸی اھمیت کا حامل تھا

وحدت نیوز(ڈی جی خان) مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ غازی خان کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت برادر سید اظہر عباس منعقد ہوا۔

اجلاس سے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور صوبائی نائب صدر سید انعام زیدی نے خطاب کیا۔

اس موقع پر سلیم عباس صدیقی نے کہا مجلس وحدت مسلمین ملی یکجہتی اور ملکی سلامتی کے لیے اپناکردار ادا کرتی رہے گی ۔

مجلس وحدت پاراچنار کی صورت حال پر تشویش کا اظہارِ کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے شہداء کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے آخر میں یونٹس نے کارکردگی رپورٹ پیش کی یونٹس نے ضلعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخواہ کی جانب سے تکریم شہداء کانفرس کا انعقاد مدرسہ شہید سید عارف حسین الحسینی میں ہوا ، جس میں صوبائی صدر علامہ جانزیب علی جعفری ، جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی ، مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ زاہد عباس کاظمی ، ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین ، صدر تحریک حسینی پاراچنار علامہ تجمل حسین، علامہ نذر حسین ،علامہ عابد حسین شاکری ، علامہ احسان محسنی اور صوبائی کابینہ و ضلی صدور نے شرکت کی-

کانفرنس کہ آغاز میں شہداء پاراچنار کہ لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی، جس کہ بعد مقررین نے پاراچنار کی موجودہ صورتحال اور حکومتی لاپرواہی اور گرینڈ جرگہ کہ مکمل ناکامی کہ بارے میں شرکاء کو تفصیلاً آگاہ کیا اور کہا کہ یہ جرگہ جو کہ ۱۲ دن سے GOC کی نگرانی میں ہورہا ہے سوائے ہمارے مشران کی تذلیل اور ٹائم کہ ضائع کہ سوا کچھ نہیں۔

مقررین نے کہا کے پاراچنار میں ادویات کی کمی گھی چینی خوراک کی کمی ہےابلے ہوے چاول کھا رہے ہیں، اپریشن بعد میں کروپہلےہمارے جانیں بچاو. وہ لوگ کہاں فرار ہو گے جنہوں نے کانوے پر فاہرنگ کی ،سنی شعیہ کو چاہیے کہ وہ وحدت کا مظاہرہ کرے۱۲ دن سے جرگے کے لوگون کو ذلیل کیا جا رہا ہے اگر ہمیں مارنا ہے تو ایک بار ہی ہمیں مار دو ہمارا پر زور مطالبہ ہے کہ روڈ کو کھولا جائے کرم کی زندگی بحال کی جائے۔

مطالبات:

  • پاراچنار میں انسانوں کو ادویات خوراک فراہم کئے جائے
  • دوسو سے ذیادہ لوگ شہید ہوگئے ہیں اب تک ،ایسے حالات میں شعیہ و سنی اپنے دفاع کیلیے اقدامات اٹھا رہے ہیں
  • ہمارا مطالبہ ہے کے اس جنگ کو روکا جائے
  • ریاست اپنی زمہ داری نبھائے اور امن قائم کرے
  • ال پارٹی کانفرنس کا اعلان کرتے ہیں
  • جرگہ بہت ہوئے ہیں جرگہ نتیجہ خیز نہیں ہوتا، اہلسنت و تشیع دونوں کی خواہش ہے کے امن قائم ہو

 

مقررین نے کہا کہ روڈ فوراً کھولا جائے ورنہ ہم ملک بھر میں دھرنے اور احتجاج کی کال دینگے اور خود یہ روڈ کھولے گے۔
کانفرنس میں صحافی حضرات نے بھی شرکت کی اور کانفرس کہ اختتام پر میڈیا ٹاک بھی کی گئی -

آخر میں صوبائی صدر علامہ جانزیب علی جعفری نے دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے اجلاس صوبائی شوریٰ و تکریم ش ہ داء کانفرنس کا اختتام کیا

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان میڈیا سیل کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے حالات پر گرینڈ آن لائن سیمینار کا انقعاد، سیمینار سے ماہر امور مشرق وسطیٰ مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان و صدر سنٹر فار پاکستان اینڈ گلف اسٹڈیز ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام دنیا کی قدیم ترین تہذیب و تمدن والا ملک ہے جس کا دارلحکومت دمشق ہر دور میں سماجی، سیاسی،مذہبی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے، شام میں اسرائیل دشمنی کی وجہ سے بار بار مسلح گروہوں سے یلغار کروائی گئی تاکہ اسرائیل کی سرحدوں پر کوئی بھی ہمسایہ دفاعی حوالے سے مضبوط نہ ہو، بشار الاسد نے امریکہ و مغرب کی پروردہ داعش کے خلاف بارہ سالہ دہشت گردانہ یلغار کو کامیابی سے ناکام کیا جس میں شامی حکومت کی درخواست پر روس، ایران اور حزب اللہ کا تعاون اہمیت کا حامل تھا، جس کی بدولت وسطی ایشیاء، ترکی، اردن، عراق اور دیگر ممالک سے داخل کیئے گئے دہشت گردوں کا قلع قمع کیا گیا، لیکن اب چودہ ماہ کی غزہ اسرائیل جنگ کے دوران صدر بشار کی خاموشی سوالیہ نشان تھی، اس سارے دورانیہ میں شام پر صہیونی حکومت نے کئی حملے کیئے لیکن شامی حکومت نے ان کا نہ صرف کوئی جواب نہیں دیا بلکہ ایران اور حزب اللہ کے لیے سپیس بھی محدود کر دی۔

انہوں نے کہا کہ جو قوم اپنے مقاصد سے آگاہ نہیں ہوتی وہ اپنی ذمہ داری بھی انجام نہیں دیتی، اب ایک طرف بشار الاسد کو مغرب اور عرب دنیا کے ساتھ جوڑنے کی غلط راہ دکھائی گئی تو دوسری طرف امریکہ و اسرائیل کی ایماء پر ترکی کے ذریعے ادلب میں مسلح گروہوں کو مکمل ٹریننگ اور وسائل فراہم کیے گئے، اندر سے شامی فوج کے سرکردہ آفیسرز کو بھی خریدہ گیا اور یہی وجہ تھی کہ باہر سے آئے متشدد گروہ حلب سے حماہ اور حمص سے دمشق تک بغیر کسی مزاحمت کے پہنچ گئے، شامی فوج نے کسی ایک محاذ پر بھی انہیں روکنے کی کوشش نہیں کی، شامی صدر خوف زدہ ہو کر عرب و مغرب کے ہاتھوں دھوکہ کھا گئے، آخر کار انہیں شام میں 53 سالہ علوی اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا اور بڑی رازداری کے ساتھ روس میں جا کر سیاسی پناہ لینا پڑی، اس ساری صورتحال میں اس کے اتحادی بھی کچھ نہیں کر سکتے تھے کیونکہ خود صدر بشار نے جب شکست مان لی تھی۔
انہوں نے کہا کہ شامی صدر سے جب ایران، روس اور دیگر مزاحمتی تحریکوں نے اس بیرونی صہیونی یلغار کے خلاف تعاون کی بات کی تو وہ نہ صرف مدد لینے سے گریزاں تھے بلکہ خوف زدہ نظر آئے، یہ دہشت ان پر اسرائیلی و امریکی سفاکیت اور درندگی کی وجہ سے تھی، امریکہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی کھل کر امداد کر رہا ہے کیونکہ اس خطے میں اسرائیل امریکہ کی طاقت کا ستون ہے امریکہ جانتا ہے کہ اگر اسرائیل مکمل ناکام ہو گیا تو یہ شکست امریکہ کی شکست فاش ہو گی اور مشرق وسطیٰ سے امریکی وجود مٹ جائے گا، اس لیے شام کو شیطانی ہتھکنڈوں سے کمزور کیا گیا، اب صورتحال سب پر واضح ہے کہ اسرائیل نے شام کی فضائیہ، بحریہ اور بری دفاعی نظام کو تباہ کر دیا ہے، جولان کی شامی چوٹیوں پر قابض ہو کر دمشق تک پہنچ گیا ہے لیکن شامی مسلح گروہ جشن منانے میں مگن ہیں اور شام کو اب کسی بھی صورت میں مستحکم نہیں ہونے دیا جائے گا جو کہ اس سارے صہیونی منصوبے کا بنیادی مقصد ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ضلع کُرم خصوصاً پاراچنار میں قیام امن اور بنیادی انسانی ضروریات کی بروقت فراہمی کے سلسلے میں سربراہ مجلس وحدت مُسلمین پاکستان سینیٹر علّامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کے درمیان بات چیت۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس اور سی ایم کے پی کے علی امین گنڈاپور نے باہمی گفتگو میں ضلع کُرم میں قبائلی تنازعات کے مستقل حل، پائیدار امن کے قیام ، سڑکوں و راستوں کی بحالی ، بیماروں و زخمیوں کی پشاور و اسلام آباد منتقلی اور ادویات و اشیائے ضروریہ کی فوری فراہمی سمیت فضائی سفری سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اِس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاراچنار کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات بروئےکار لائے گی اور کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت نہیں برتی جائے گی۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے وزیر اعلیٰ کے پی کے سے کہاکہ صوبائی حکومت شہداء کے اہل خانہ کی بحالی کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرے ، سرکاری خرچ پر زخمیوں کے مُکمل علاج معالجے اور تباہ شدہ مکانات کی تعمیرنو کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختون خواہ علی امین خان گنڈاپور نے علامہ راجہ ناصر عباس کے شہداء کے لواحقین کیلئے نقد امداد اور زخمیوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے بہترین طبّی سہولیات کی فراہمی اور تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نوکے مطالبات پر فوری عمل درآمد کا یقین دلایا۔

انہوں نے سربراہ مجلس وحدت مُسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وطن عزیز پاکستان میں قومی وحدت و اخوت کے قیام ، حقیقی جمہوری جدوجہد اور عوامی حقوق کی بحالی کیلئے کی جانے والی گراں قدر خدمات کو خوب سراہا اور اُن کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے صوبائی حکومت کی جانب سے جان بچانے والی ادویات کی پشاور سے پاراچنار ترسیل کیلئے وزیراعلیٰ کے خصوصی ہیلی کاپٹر کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا اور اِس اُمید کا اظہار کیا کہ ضلع کُرم میں درپیش مسائل کے دیرپا حل کیلئے کے پی کے حکومت آئندہ بھی اپنا بھرپور اور مؤثر کردار ادا کرے گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) ایم ڈبلیو ایم کے ایم این اے اور پارلیمانی لیڈر انجنئیر حمید حسین کا کہنا ہے کہ دو ماہ سے علاقے میں محصور عوام بھوک اور علاج نہ ملنے سے مر رہے ہیں، حکومت اگر ہمیں بھوک اور پیاس سے مارنا چاہتی ہے تو بہتر ہے کہ ایک بار بمباری کرکے مار

دیں۔

حمید حسین نے کہا کہ اگر حکومت قیام کے لئے مخلص ہے تو جرگہ سے مسئلہ کشمیر بنانے کی بجائے شاہراہ کھول کر محفوظ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ تری منگل سے ٹل تک راستے محفوظ بنائے جائیں، مسافر گاڑیوں کے کانوائے اور قبائلی جھڑپوں کے باعث آمدورفت کے راستے دو ماہ سے بند ہیں۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ علاج نہ ملنے کے باعث دو بچے دم توڑ گئے ہیں۔ دو ماہ کے دوران سترہ بچوں سمیت تیس سے زیادہ مریض علاج نہ ملنے اور پشاور اسپتال نہ پہنچنے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ خورانی اشیاء کی کمی پر قابو پانے، استالوں کو ادویات کی فراہمی اور راستے کھولنے کے لئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) وحدت یوتھ پاکستان کی جانب سے جوانوں کو باہنر بنانے اور بے روزگاری سے نجات کیلئے ایک ماہ کافری آئی ٹی کورسز کا اہتمام کیا گیا۔۔جس میں طلباء کو گرافک ڈیزائیننگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سمیت دینی بنیادی تعلیمات(احکام، توحید اور تلاوت قرآن پاک بمعہ تجوید) کے دروس بھی رکھے گئے۔

آئی ٹی کورسز کا پہلا بیچ مکمل ہونے پر الوداعی تقریب و تقسیم اسناد پروگرام رکھا گیا جس میں علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چئیر مین مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،ڈاکٹر ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب ،علامہ تصور علی مہدی مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان سمیت اساتذہ کرام اور دیگر مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔پروگرام میں طلبا کو سرٹفیکیٹ اور اچھی کارکردگی حاصل کرنے والے طلباء کو انعامی شیلڈ سے نوازا گیا۔

 

Page 8 of 1526

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree