The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد)سینیٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ سوات میں انتہا پسند ٹولے کے ہاتھوں سیالکوٹ کے نوجوان کا بے دردی سے قتل ہمارے معاشرے پر بدنما داغ ہے۔قران کا حکم ہے جس نے کسی ایک بے گناہ کا قتل کیا اس نے ساری انسانیت کو قتل کیا۔ اس ظلم کے خلاف سب کو آواز اٹھانی چاہئے۔عام شہریوں کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ خود ہی مدعی بنیں ، خود ہی منصف اور جسے چاہیں خود سزا دے دیں۔ ا س ظلم کی حوصلہ شکنی کرنی ہو گی۔ اگر ساتھ والا کا گھر جلتا ہوا دیکھ کو خاموش تماشائی بنے رہے تو کل یہ آگ تماشا دیکھنے والوں کے گھر وں کو بھی جلا کر راکھ کر ڈالے گی۔اس سماجی نا انصافیوں اور برائیوں کی مل کر اصلاح کرنا ہوگی۔
وحدت نیوز(کراچی)محرم الحرام و ایام عزاء میں ضلع ملیر میں مجالس عزا و جلوس میں سیکورٹی کے فول پرُوف انتظامات کے سلسلے میں ایس ایس پی ضلع ملیر لیفٹیننٹ کرنل (ر) کاشف آفتاب عبّاسی کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس وحدت مُسلمین ضلع ملیر کے صدر سیّد احسن عبّاس رضوی نے وفد کے ہمراہ خُصوصی شرکت کی۔ وفد میں ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ نشان حیدر ساجدی، عارف رضا زیدی، قیصر رضا جعفری، مولانا بلاول فائزی، مولانا حسن رضا غدیری، صابر عمران، کوآرڈینیٹر جعفریہ الائنس ایڈوکیٹ ثمر عباس، مرکزی تنظیم عزاداری کے رکن حسن رضا بٹ، نجم اقبال سمیت مُختلف مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، بانیان مجالس و جلوس شریک تھے۔
شیعہ نمائندہ وفود نے اپنے اپنے علاقوں کی عزاداری کے اجتماعات کی تفصیلات سے ایس ایس ایس پی صاحب کو آگاہ کیا اور ایام عزاءمیں ضلع بھر میں سیکورٹی کے ٹھوس اور موثر انتظامات کا مطالبہ کیا، ایس ایس پی صاحب نے موقع پر موجود تمام ایس پی ، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز صاحبان کو خُصوصی احکامات جاری کیے۔
وحدت نیوز(کراچی) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی صوبائی سیکریٹریٹ ایم ڈبلیوایم وحدت ہاؤس سولجربازار آمد صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ علامہ باقر عبّاس زیدی سے ملاقات، یکم جولائی کو منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما علامہ مبشر حسن، آصف صفوی ناصر الحسینی، صدر ضلع ملیر احسن عباس رضوی، صدر ضلع کورنگی عمران نقوی اور عارف رضا بھی موجود تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ ہمارے مسائل وہی ہیں جو عام عوام کے مسائل ہیں۔کراچی میں کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔شہر میں پانی تو آتا ہی نہیں ہے کہیں پانی مکمل طور پر میسر نہیں ہے ۔سڑکوں کی حالت سب کے سامنے ہے، خستہ حال سڑکیں ہیں ہر جگہ کی۔کراچی کو حقوق نہیں مل رہے کراچی کو حق ملنا چاہیے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین آپریشن عزم استحکام پاکستان پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی ہے، آپریشن کے فیصلے سے قبل عوام اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جانا انتہائی ضروری ہے، آپریشن کے خدوخال واضح کیے جانے کے بغیر آپریشن کی ضرورت پر زور دیے جانے سے بہت سارے سوالات جنم لے رہے ہیں، پاکستان کے مقبول ترین رہنما کو حراست میں رکھ کر استحکام پاکستان کی بات کرنا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ آپریشن کی ضرورت کچے کے علاقے میں ان ڈاکوؤں کے خلاف ہے جو آئے روز عوام کو یرغمال بنا کر بدترین تشدد اور بے گناہوں کو قتل کر رہے ہیں، کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف آپریشن کیا جانا چاہئے، ماضی میں ضرب عضب اور دیگر فوجی آپریشنز کے باعث لاکھوں افراد کو اپنے آبائی گھروں کو چھوڑ کر مختلف شہروں کی طرف ہجرت کرنا پڑی، عوام کو دوبارہ کسی ایسی اذیت کا شکار نہ کیا جائے۔
وحدت نیوزز(لاہور)آغا باقر سیکرٹری جنرل شعبہ فلاح بہبود و یوتھ ونگ کے صدر نقی حیدر مجلس وحدت مسلیمن پاکستان ضلع لاہور کے زیراہتمام لبرٹی گول چکر میں عید غیدیر کے حوالے سے پروگرام منعقد ہواجس میں عوام میں عید غدیر کی مناسبت سے گفٹ تقسم کئے گئے اور آج کے دن کی اہمیت کے بارے بتایا گیا بچوں میں عیدی تقسم کی گئی اور مرد خواتین میں گفٹ اور دیگر اشاء گفٹ کی صورت دی گئی ۔
شرکاء سے صدر نجم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن رسولﷺ سے عہد وفا کا دن ہے یہ وہ مبارک دن ہے جس دن حج سے واپسی پر غدیر خم کے مقام پر ایک لاکھ حاجیوں کے درمیان رسولﷺ خدا نے ہاتھ بلند کرتے ہوئے کہا کہ جس جس کا میں محمد مولا اسکا اسکا علی مولا لہذا میرے بعد قرآن اور اہلبیت سے تعلق کامیابی اور ان سے دوری گمراہی ہے امام علی کی ذندگی امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے امام علی علیہ اسلام نے ہمیشہ حق سچ اور شریعت محمدی کے نفاذ کے لیے اپنے آپ کو وقف رکھا اور دین کی سر بلندی کے لیے عملی میدان میں سرخرو رہے آج بھی درس امام علیہ السلام یہ ہے کہ مظلوموں کے حامی اور ظالموں کے خلاف جہاد کرو ہم دورے حاضر کے یزید امریکہ اسرائیل کے خلاف اور مظلوم فلسطین کی عوام کی آواز ہیں اور قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی عوام کی فتح تک عملی طور پر ساتھ کھڑے ہیں اور انشااللہ سیرت امام پر چلتے ہوئے حق کی فتح ہوگی ۔
اس پروقار تقریب میں ضلع لاہور کے نائب صدر رانا کاظم علی ، ضلعی رہنما رضاخان،ضلعی رہنما مولانا شمس نقوی، ضلعی رہنما زوالفقار علی ،عزاداری ونگ کے صدر فخر حسنین رضوی،ضلع لاہور صدر عزاداری ونگ احسن نقوی، سیٹھ عدنان ،امیر عباس مرزا، ضلعی رہنما علی عامر ،عابد علی ،سید حیدر ،یداللہ جعفری ،سرفراز کاظمی ،ٹاون صدر اقبال ٹاؤن یاسر زیدی ،قاری سبط محمد ،محمد عامر ،محمد عادل شریک تھے آج کی اس تقریب کی خصوصی بات آغا عظیم کی سربراہی میں میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا تھا جس میں مختلف میڈیکل ٹیسٹ کا فی سبیل اللہ انتظام تھا ۔
وحدت نیوز(سجاول)دڑو شھر میں عیدغدیر کے موقعےپے یونٹ دڑو کے غدیریوں ولایت کے پیرو کاران ِ مولاۓ کائنات امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ سلام کے جانب سے شاندار پر رونق روحانی عظیم الشان دلکش مناظر سے امام بارگاہ مرکز المعصومین سے ریلی نکالی گئی ،ریلی سے مولا وقاص مھدی صدر مجلس وحدت مسلمین یونٹ دڑو نے پرجوش خطاب کیا۔
خیام حسین بلالی، علی وقار دایو، کامران دایو جنید بلالی علی رضوان دایو اور مقامی قصیدہ خوانوں نے مولاۓ کائنات کی شان میں منقبتیں پیش کی اس موقعے پر فیاض حسین شینھن، شاھجھان سومرو،سید پپوشاھ، مھدی رفیق، سید مدثرحسین شاھ، خالد حسین بھٹو نے ریلی کے انتظامات کو بہتر انداز میں سنبالہ آخر میں مولانا مرید حسین کاشفی نے دعا کروائی۔
وحدت نیوز (کوئٹہ)عید غدیر کی مناسبت سے امام بارگاہ آل محمد ہزارہ ٹاؤن میں منعقدہ تقریب جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غدیر کے دن اعلان ولایت مولا علی علیہ السلام کے موقع پر تکمیل دین کا اعلان ہوا۔ مولا علی علیہ السلام کی امامت و ولایت دین اور دنیا کی عزت و سربلندی کا باعث ہے۔ غدیر کے دن نظام ولایت و امامت کا اعلان ہوا جو تا قیامت ہر دور کے انسانوں کے لئے راہ نجات ہے۔انہوں نے کہا کہ الہی رہبر کے بغیر انسانی معاشرہ کبھی بھی ہدایت کے راستے پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ ملوکیت اور طاغوتی نظام انسانیت کی توہین ہے جو انسانی معاشرے کے لئے خسارے اور نقصان کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ غدیر اور عاشوراء تشیع کا طرہ امتیاز ہے۔ تشیع کا ماضی کربلا ہے جو اسے ہر دور کی یزیدیت کے مقابلے میں سینہ سپر بناتا ہے جس کی تازہ مثال یمن لبنان اور فلسطینیوں کی استقامت ہے۔ جبکہ غدیر اور وارث غدیر امام مہدی علیہ السلام کی عدل و انصاف پر مبنی عالمی الہی حکومت کا قیام تشیع کے تابناک مستقبل کی دلیل ہے۔انہوں نے کہا کہ نظام ولایت عصر حاضر میں نظام ولایت فقیہ اور حکومت اسلامی کی صورت میں دنیائے بشریت میں ثقلین یعنی قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کے پاکیزہ نظام کی نورانیت کو پھیلا رہا ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ غدیر کا پیغام دنیا پر چھا رہا ہے اور عالمی کفر و استکباری نظام اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔ جلد ہی روئے زمین پر صالحین کی حکومت کا خدائی وعدہ سچا ثابت ہو گا۔
وحدت نیوز(شیخوپورہ)ضلع شیخوپورہ کے گاؤن کرکلے میں چند دن قبل امام بارگاہ پر شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کرنے کی غرض سے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کا اایم ڈبلیوایم اعلی سطح تنظیمی وفد کے ہمراہ ضلع شیخوپورہ کا دورہ سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، سید عرفان نقوی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع شیخوپورہ ،سید فخر حسنین رضوی ڈویژنل صدر عزاداری ونگ لاہور ،ضلع شیخورہ کے عزاداری ونگ کے صدر جناب سید غضنفر عباس بخاری صاحب بھی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے ۔صوبائی صدر نے سب سے پہلے اپنے وفد کے ہمراہ شر پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے لے مومنین عزاداروں کی عیادت کی اور زخمیوں کے عزیز واقارب سے ملے ۔
صوبائی صدر نے کہا کہ دشمن چاہیئے جتنے حربے استعمال کر لے ہم عزاداری سید الشہداء سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ یہ شیعہ و سنی کی جنگ نہیں بلکہ امریکہ اسرائیل کے آلہ کار محرم سے پہلے اپنے سہولت کاروں کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں ۔ حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے بجائے امن برقرار کرنے کے دشمن کے ان سہولت کاروں کو روکے ۔ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے یہ کوئی رسم نہیں بلکہ عزاداری سید الشہداء عبادت ہے ۔
وحدت نیوز(میرپور بٹھورو)مجلس وحدت مسلمین اور امام رضاؑ فاؤنڈیشن کےاشتراک سے 18ذوالحج عید خم غدیر پر ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیل کا اہتما م میرپوربٹھورو میں مجلس وحدت مسلمین اور امام رضاؑ فاؤنڈیشن کے رہنماؤ رضا خواجہ, عادل جعفری،منیر میمن، بابوعثمان میمن, معصوم زؤر ،سجاد زئور، فداحسین زئور،ساجد زئور نے کہا کہ 18 ذوالحجہ کو حج سےواپسی پر خم کے میدان میں صحابہ ؓکرام سے رسول اللہ ؐ نےتاریخی خطبہ دےکر حضرت علیؑ ابن ابی طالب کواپنے بعد مسلمانوں کا رہنماء بنانے کا اعلان فرمایا تھا جس خوشی میں دنیا بھر یہ دن جوش و جذبے سے دسترخواں سجا کرمحافل و مجالس منعقد کرکہ اپنی عقیدت کا اظہارکیا جاتا ہےاسی سلسلےمیں میرپور بٹھورو میں بھی جشن غدیرکے موقعے پے ٹھنڈے مشروبات کی سبیل و کیمپ لگائی گئی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 18 ذی الحجہ عید غدیر عید اکبر کے پر مسرت موقع پر تمام عاشقانِ نبوت و امامت کی خدمت اقدس میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ غدیر خلقت کا ماحصل، تمام ادیان الٰہی کا نچوڑ اور مکتب وحی کا خلاصہ ھے، نظام ولایت امت کی نجات کا ذریعہ اور نظام ولایت فقیہ نظام ولایت علی کا ہی تسلسل ہے، غدیر خم میں جس ولایت کا اعلان ہوا اس ولایت کا مطلب ہے کہ دین و سیاست اور معاشرت جدا نہیں بلکہ ہمارے دینی، سیاسی، سماجی پیشوا و رہنما امام علی علیہ السلام ہیں، غدیر وہ پاکیزہ پانی ہے جس سے گلستان توحید کے تمام غنچے سیراب ہو کر شادمانی سے کھل اٹھتے ہیں، غدیر وہ مقدس، پاک و پاکیزہ نام ہے جو ہمارے عقیدے کا عنوان اور ہمارے دین کی بنیاد ہے۔