The Latest

وحدت نیوز(لاہور) چودہ اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چودہ اگست کی تاریخ تحریک پاکستان کے ولولہ انگیز دور کی یاد تازہ کرواتی ہے جب برصغیر کے مسلمان اپنے عزم و حوصلہ سے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں اپنے مستقبل کی عمارت تعمیر کر رہے تھے۔ آزادی ایک الہی نعمت ہے  پروردگار عالم کا بے پناہ شکر ہے کہ اس نے ہمیں یہ آزادی جیسی گراں قدر اور بیش  قیمت دولت عطا فرمائی ۔

 انہوں نے کہا کہ آج جو ہم آزاد ملک و فضا میں امن اور سکون کی زندگی گزار رہے ہیں، اپنے مذہبی فرائض و عبادات اور اسلامی رسومات کو آزادی سے ادا کر رہے ہیں در حقیقت یہ سب ہمارے آباو اجداد اور ان بزرگوں مجاہدوں ،غازیوں اور شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت ہے، جنہوں نے اس وطن عزیز کے حصول کی خاطر جان ، مال ،اولاد ،عزت و آبرو ، تن من دھن سب کچھ قُربان کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز پاکستان کلمہ لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا آج من حیث القوم ہمیں اپنے ملک کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کے لیے اقدامات اٹھانا ہونگے ، جو قومیں اپنے مقصد و ہدف سے پییچھے ہٹ جائیں وہ زوال پذیر ہو جاتی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے ، ملک سے وفاداری نبھانے کا دن ہے ، اس دن نوجوان طبقے کو چاہیے کہ باجے بجانے اور غیر مہذبانہ انداز اپنانے کے بجائے وطن عزیز کے استحکام و ترقی کو دوام بخشنے اور اسلامی ثقافت و تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں اسی میں ملک و قوم کی عزت ترقی اور بقا ہے ۔

وحدت نیوز(لندن)مجلس وحدت مسلمین ایسٹ لندن برطانیہ کے زیر اہتمام برمکان جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ایسٹ لندن جناب سید ریاض حسین شاہ صاحب بیاد قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح مجلس عزاء منعقد کی گئی۔ مجلس عزاء میں ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کی مرکزی کابینہ و ایسٹ لندن کی کابینہ و مومنین نے بھرپور شرکت فرمائی۔ مجلس عزاء سے ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر جناب حجت الاسلام مولانا ابرارحسینی صاحب نے خطاب فرماتے ھوئے قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کا وہ مشہور فرمان دہرایا کہ جس طرح مچھلی پانی کے بغیر ذندہ نہیں رہ سکتی اس طرح ھم شیعہ عزاداری کے بغیر ذندہ نہیں رہ سکتے ۔ انہوں نے مزید وسیلہ کے موضوع پر قرانی اور اھلبیت علیھم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں سیر حاصل گفتگو فرمائی۔

  انہوں 29 ستمبر 2024 کی اتحاد بین المسلمین کانفرنس بمقام علی مسجد لوٹن بمناسبت برسی قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کے سلسلے میں تمام مؤمنین و مومنات برطانیہ سے اس مجلس کے ذریعے اپیل کی کہ 29 ستمبر کی کانفرنس میں ضرور شرکت فرما کر اپنے ملی جذبہ کا ثبوت دیں اور شہداء ملت جعفریہ و شہداء اسلام خصوصی طور پر شہداء فلسطین و قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کو خراج تحسین پیش کریں اور ملت مظلوم اسلامیہ و ملت تشیع کے اتحاد کا عملی مظاہرہ کریں۔ آخر میں انہوں نے مصائب سید الشہداء مولا امام حسین علیہ السلام و حضرت بی بی سکینہ سلام اللہ علیہا بیان فرمائے ۔  مجلس عزا میں  قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح و شہدائے السلام و شہدائے فلسطین و صاحب خانہ سید ریاض حسین شاہ صاحب کے گزشتہ گان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔  اختتام مجلس عزا پر نوحہ خوانی و ماتم داری کی گئی و نیاز تقسیم کی گئی۔ جناب باقر صاحب نے درود و سلام و دعا امام زمانہ عجل اللہ سے مجلس کا اختتام کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر رضایی اصفہانی مفسر قرآن و رئیس مجتمع عالی قرآن و حدیث،حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹرطرقی رئیس دانشکده علوم تربیتی،حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹرہاشم پور مدیر کل اداره برنامه ریزی آموزشی (جامعۃ المصطفیٰ)کی وفد کے ہمراہ مدرسۃ الولایہ اسلام آباد آمد۔

 قائد وحدت ناصر ملت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب سے ملاقات کی اور مدرسہ کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا عمارت بنانے والے معروف شاعر علی اکبر ناطق کی محنت کو سراہا ادارے کے اساتذہ کرام و طلاب عزیز سے بھی ملاقات کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) زائرین کو ویزے کے حصول میں مشکلات ، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی پاکستان میں متعین عراقی سفیرسے ملاقات ۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پاکستان میں تعینات عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ سےعراقی سفارت خانہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستانی زائرین کو ویزہ کے اجراء میں درپیش مشکلات، غیر ضروری تاخیر اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔عراقی سفیر نےعلامہ راجہ ناصرعباس کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ  ویزوں کے بلاتاخیر اجراء کو یقینی بناتے ہوئے حائل مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

معزز سفیرحامد عباس لفتہ اور سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے درمیان عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جشن آزادی کی مناسبت سے پودا لگا کر ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے، اس موقع پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ماحولیاتی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، جن پر قابو پانے کے لیے شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے، اسلام درخت لگانے کا حکم دیتا ہے جبکہ ہمارے ہاں درختوں کو کاٹا جاتا ہے، جسی کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی ہونی چاہئیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جنہیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے زیادہ خطرات لاحق ہیں، صحت مند اور خوشگوار آب و ہوا کے لیے درخت لگائے جائیں، یہ صدقہ جاریہ ہے جس میں تمام پاکستانیوں کو اپنا حصہ شامل کرنا چاہیے، ہر شخص اپنی زندگی میں اپنے حصے کے دو درخت ضرورت لگائے، یہ ہماری نسلوں کے لیے بھی یادگار ہو گا، وحدت یوتھ پاکستان کے نوجوانان جشن آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم کا آغاز کر رہے ہیں، نوجوانوں سے میری گزارش ہے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

وحدت نیوز(خیبر)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خیبر ایجنسی کے ایم این اے اقبال آفریدی کی بہن کی وفات پر فاتحہ خوانی اور مغفرت کے لئے دعاء کی۔ اس موقع پر چئیرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا، سابق وزیر داخلہ شہریار خان آفریدی، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ناصر عباس شیرازی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ جہانزیب علی جعفری، ایم ڈبلیو ایم کے ایم این اے انجنئیر حمید حسین، ایم این اے بنوں مولانا نسیم علی شاہ اور ایم این اے ہنگو یوسف خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اقبال آفریدی سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کی خاطر آواز بلند کر رہے ہیں۔ جنہیں مختلف ہتھکنڈوں سے کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ اعجاز حسین بہشتی و دیگر کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کی مذمت کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عوام الناس کے حقوق کے خاطر آواز بلند کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ اعجاز حسین بہشتی، انجمن امامیہ کے رکن شیخ ذوالفقار انصاری، عوامی تحریک کے صدر وزیر حسنین اور طلباء و نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج خطے کے حالات خراب کرنے کی کوشش ہے۔ عوام الناس کی جانب سے اپنی ذاتی زمینوں پر قبضے کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہر خطے میں عوام کا حق ہے کہ وہ کسی بھی ناانصافی اور غیر قانونی عمل کے خلاف آواز بلند کرے۔ عوام الناس سے ان کا حق چھینا جا رہا ہے۔ جسکی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور طلباء کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج انکی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔ جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں کالعدم قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہیں، جن کا نوٹس لیا جائے۔

وحدت نیوز(سکردو)ممبر جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں علامہ اعجاز بہشتی، شیخ فدا علی ذیشان ،انجمن امامیہ کے رکن شیخ ذولفقار انصاری، شیعہ علما کونسل بلتستان کے رہنما شیخ احمد حسین ترابی، عوامی تحریک بلتستان کے صدر وزیر حسنین، یوتھ ایکشن کمیٹی کے رہنما آغا رضا اور دیگر مختلف افراد پر ایف آئی آر کا اندراج  دانستہ طور پر خطے کے حالات خراب کرنے کی سازش ہے۔

اپنے بنیادی حقوق اور  زمینوں پر قبضہ کرنے کی غیر قانونی کوشش کے خلاف آواز بلند کرنا خطے کے ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔اپنا یہ آئینی حق چھیننے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ علمائے دین اور خطے کے حقوق کے  علمبرداروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کرتا ہوں اور ان ایف آئی آر کو  کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ اگر اختیارات کے ناجائز استعمال کے اس سلسلے کو روکا نہ گیا تو پھر خطے کے حالات پر قابو پانا کسی کے بس میں نہیں رہے گا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس علماء مکتب اہلبیت ریاست آزاد جموں و کشمیر کی مجلس عاملہ کا اجلاس، اجلاس میں ریاستی کابینہ کے علاوہ 4 اضلاع شریک ہوئے۔ اضلاع نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ ضلع باغ حجۃ الاسلام علامہ افتخار الحسن جعفری صاحب ، جہلم ویلی سے مولانا حافظ سہیل عباس کاظمی صاحب ، مظفرآباد سے مولانا حافظ محبت حسین کاظمی صاحب جبکہ نیلم ویلی مولانا سید اقرار حسین نقوی صاحب نے اپنے اپنے ضلع کی کارکردگی رپورٹ کو پیش کیا۔

 ریاستی صدر سید حمید حسین نقوی نے ریاست آزاد جموں کشمیر کی کارکردگی کو اجلاس مجلس عاملہ کے سامنے رکھا سوال و جواب سیشن میں ریاستی سیکرٹری مالیات مولانا احمد علی کاظمی صاحب ، ریاستی سیکرٹری تبلیغات جناب سید شبیر کاظمی صاحب ، ضلعی صدر علامہ افتخار الحسن جعفری صاحب و مولانا سید ساجد کاظمی صاحب نے سوالات کیے۔مرکزی سیکرٹری جنرل صاحب نے اجلاس سے خطاب کیا اور ریاستی کابینہ کے ماہانہ اجلاسوں پر زور دیا۔

حجۃ الاسلام علامہ اقبال بہشتی صاحب نے ریاستی امور کو مزید بہتر کرنے پر گفتگو کی۔علامہ ممتاز حسینی صاحب نے اپنے خطاب میں مجلس علماء مکتب اہلبیت آزاد کشمیر کے کام کو سراہتے ہوتے ہوئے مزید بہتری پر زور دیا۔ دعا کے بعد نماز باجماعت علامہ ممتاز حسینی صاحب کی اقتداء میں ادا کی گئی۔اجلاس میں مرکزی نائب صدر حجۃ الاسلام علامہ اقبال بہشتی صاحب، مرکزی جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام علامہ اصغر عسکری صاحب مر،کزی سیکرٹری روابط مولانا عیسی امینی صاحب اوررکن مرکزی نظارت حجۃ الاسلام  علامہ ممتاز حسینی صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) جشن آزادی کے موقع پر وحدت یوتھ کی جانب سے ملک گیر شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کے لیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے وحدت یوتھ کوئٹہ ڈویژن کے صدر حیدر علی ہزارہ کو ایک سو عدد سایہ دار و پھل دار درخت حوالے کئے، اس موقع پر انہوں کہا کہ"شجر کا معنی درخت اور" کار" کا معنی کام کے ہیں۔شجر کاری سے مراد درخت لگانا ہے۔شجر سے انسان کا رابطہ اٹوٹ انگ ہے کیونکہ درخت انسانوں کو آکسیجن مہیا کرتا ہے ۔ شجر کاری کم اور جنگلات کی اندھا دھند کٹائی نے نہ صرف ماحول کو مسموم کیا ہے بلکہ یہ قبیح فعل ماحولیاتی آلودگیوں اور موسمی تبدیلی کا باعث بن رہا ہے۔

درخت ماحول میں خوبصورتی پیدا کرتے ہیں۔درخت درجہ حرارت کو اعتدال و توازن میں رکھنے کے لئے معاون  مدد گار بنتے ہیں۔امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:خداوند متعال نے اپنے انبیاء اور رسولوں کے لئے درخت لگانے اور زراعت کا پیشہ انتخاب کیا تاکہ وہ آسمان کی مسلسل بارشوں سے نالاں نہ رہیں بلکہ ہمیشہ خدا کی رحمت ( بارش) کا مسلسل انتظار کرتے رہیں ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام اور فضا کو سانس لینے کے قابل بنانے کے لیے درخت لگانے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

Page 31 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree