The Latest

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما و سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ محمد الیاس صدیقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عدالتوں کے فیصلے کو کسٹم حکام غیر آئینی قرار دیکر نہیں مانتے، تو پھر سوست پورٹ سمیت اپنے دفقتر اس غیر آئینی علاقے میں کیا کر رہے ہیں، تھاکوٹ اور چترال روڈ پر کسٹم چیک پوسٹ کا قیام عدالتی فیصلے پر بوکھلاہٹ کا اظہار ہے اور گلگت بلتستان کے لوگوں سے روزگار چھیننے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر، کے پی کے اور حتی کہ واہگہ بارڈر کے ساتھ رہنے والوں کے لیے خصوصی رعایت دی جاتی ہے جبکہ گلگت بلتستان کی زمین چائنہ کو بیچ کر بنائی گئی کے کے ایچ پر مقامی لوگوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ بارڈر ٹریڈ کو اسطرح بند کیا گیا تو گلگت بلتستان میں بے روزگاری کا طوفان آئے گا۔ پہلے سے اس علاقے میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں، گلگت بلتستان کی کٹھ پتلی حکومت اور اس کے سہولت کار اس حوالے سے کردار ادا کریں ورنہ ان کا گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ چائنہ بارڈر پر کام کرنے والوں کی تعداد کو نہ دیکھا جائے ان کے ساتھ گلگت بلتستان کے 20 لاکھ لوگ کھڑے ہیں۔

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان)شور کوٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے نزدیک زائرین امام حسین علیہ السلام کی بس کو رات ڈیڑھ بجے حادثہ پیش آیا مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ کے کارکنان اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچے دو شہداء سمیت زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں لے کر آئے ٹراما سنٹر پہنچے تو ڈاکٹر موجود نہیں تھے ایم ایس سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کال تک ریسیو نہیں کی اور نہ ہی زخمیوں کا اطمینان بخش علاج معالجہ ہو سکا ۔

ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین مولانا غضنفر نقوی کے مطابق دو شہداء کی میتیں ہسپتال سے کوٹلی امام حسین علیہ السلام میں لے جانے کیلئے ایمبولینسز فراھم نہیں کی گئیں تگ و دو کے بعد پرائیویٹ ایمبولینسوں پر شہداء کی میتیں کوٹلی امام حسین علیہ السلام لے کر آئے۔

بعد از نماز جنازہ شہداء کی میتیں کوہاٹ لے جانے کے لئے پی ٹی آئی کے فوکل پرسن گلزمان اور ہسپتال انتظامیہ سے ایمبولینسز فراھمی کے درخواست کی جس پر ٹال مٹول کرتے رہے تقریبا ڈیرہ گھنٹہ گزر جائے کے بعد پرائیویٹ ایمبولینسوں پر شہداء کی میتوں کو بغیر سیکیورٹی انکے آبائی گاؤں کوہاٹ روانہ کیا۔

اسکے ساتھ آئے روز ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں زائرین کو درپیش سیکیورٹی مسائل کبھی زائرین کی گاڑی پر فائرنگ کی جاتی ہے لوتا جاتا ہے اور یہ حادثات ڈیرہ شہر سے زیادہ دور کے نہیں۔

ہم ڈیرہ انتظامیہ ہسپتال انتظامیہ 1122 صوبائی گورنمنٹ کی نا اہلی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔یاد رہے ڈیرہ اسماعیل خان گورنر خیبر پختون خواہ اور وزیر اعلی خیبر پختون خواہ دونوں کا آبائی شہر ہے خدارا زائرین امام حسین علیہ السلام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مفسر قرآن استاد العلماءعلامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ کی اہلیہ محترمہ داعی اجل کو لبیک کہہ خالق حقیقی سے جا ملیں ۔مرحومہ کی نماز جنازہ جامع امام الصادق جی نائن اسلام آباد میں ادا کردی گئی۔

مرحومہ کے وصال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ مرحوم کی شریک حیات کی وفات پر علامہ شیخ محمد اسحاق نجفی اور علامہ شیخ انور علی نجفی سمیت تمام سوگوار خانوادہ کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

ایم ڈبلیوایم قائدین نےمزید کہا کہ غم کی اس مشکل گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ خداوند متعال بحق حضرت جناب سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا مرحومہ کی مغفرت اور درجات فرمائے اور تمام پسماندگان گرامی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وحدت نیوز(قم) حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے نظریہ پاکستان کے مطابق ہمیں تمام تر لسانی، قومی، مذہبی تعصبات سے بالا تر ہوکر وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ علمیہ البعثت قم المقدس کے زیر اہتمام جشن آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے نظریہ پاکستان کے مطابق ہمیں تمام تر لسانی، قومی، مذہبی تعصبات سے بالا تر ہوکر وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ پاکستان کا قیام شیعہ و سنی تمام مکاتب فکر کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے لہذا آج وقت کی ضرورت ہے کہ نظریہ پاکستان کو اسکی روح کے ساتھ زندہ کیا جائے تاکہ وطن عزیز کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے۔

علاوہ ازیں سربراہ امور خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ آج ملک دشمن قوتیں پاکستان میں قومی، لسانی اور مذہبی تعصبات کو ہوا دے کر اپنے مزموم مقاصد کی تکمیل کر رہی ہیں لہذا ان سب عناصر کو باہمی وحدت و رواداری سے شکست دینی ہے۔ اور پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے اندر موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ آج وقت کی ضرورت ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی کو قائم کیا جائے اور وطن عزیز میں حقیقی آزادی کے لیے مل کر آواز اٹھانی چاہیے لہذا آئیں ہم سب مل کر وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے شانہ بشانہ محنت کریں اور ملک کو درپیش سیاسی، معاشی، فکری، ثقافتی، داخلی اور بیرونی مسائل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

وحدت نیوز(اوکاڑہ)دیپال پور پریس کلب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے پیغام حسینی سمینار منعقد ہوا ۔جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی ضلع اوکاڑہ کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی جانب سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جناب سید انوار زیدی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور خطاب فرمایا۔

 منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے صوبائی جنرل ڈپٹی جنرل سیکرٹری جناب سید انوار زیدی کا خصوصی طور پر سمینار مین شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب میں مرکزی سیکرٹری تنظیم جناب سید نجیب الحسن نقوی اور معروف مذہبی اسکالر جناب مولانا غلام حسین علوی کی نصاب کے موضوع پر اہم میٹنگ ۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میٹنگ میں خصوصی شرکت مولانا ظہیر کربلائی ، برادر نقی حیدر ڈویژنل صدر وحدت یوتھ مجلس وحدت مسلمین لاہور ڈویژن اور دیگران بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔ میٹنگ میں جناب غلام حسین علوی صاحب کی جانب سے نصاب کے حوالے سے کی گئی اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ۔

 علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے میٹنگ میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں مزید رہنمائی بھی فرمائی ۔ جس پر مرکزی سیکرٹری تعلیم جناب نجیب الحسن نقوی اور غلام حسین علوی صاحب نے علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا میٹنگ میں شرکت کرنے اور وقت دینے خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز(لاہور)علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے صوبائی سیکرٹریٹ میں 14 اگست 2024 ء کو موسم برسات کی مناسبت شجر کاری کا پودا لگا کر پیغام دیا کہ 14 اگست ہمیں ہر سال ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا جس میں ہمارے اسلاف بہت زیادہ قربانیاں دیں اور آج تک اس وطن عزیز میں قربانیاں دیتے آرہے ہیں ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم سب ملکر سال بھر شجرکاری مہم جاری رکھیں تو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں ہم 25 کروڑ کی آبادی ہیں ہر شخص اپنے نام کا ایک پودا لگائے تو سال میں کئی کروڑ بلکہ ایک عرب سے زیادہ پودے لگائے جاسکتے ہیں ۔ بس صرف ہمت اور حوصلہ چاہیئے ۔ ہماری مخلص قوم میں یہ جذبہ بھی موجود ہے ۔  14 اگست( گرین) سبز پاکستان کا آغاز کریں اور اگلے سال 14 اگست تک  آپ کو جو فرصت ملے اس میں شجر کاری (پودے ) لگائی پاکستان کو سز بنا دیں ان شاءاللہ ۔

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی مالیاتی کمیٹی کی میٹنگ میں جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی خصوصی شرکت مالیاتی کمیٹی کے حوالے سے اہم امور کی طرف اشارہ فرماتے ہوئے رہنمائی کی اور صوبائی مالیات کمیٹی کی تشکیل ،پیشرفت کے بارے جناب سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے تفصیل سے بریفنگ دی ۔

جناب فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات نے ابھی تک  کیے گئے اقدامات کے بارے آگاہ کیا اور جناب شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود و فوکل پرسن عزاداری نے ماہ محرم الحرام میں عزاداری کے حوالے اور مشکلات پر گفتگو فرمائی ۔

 علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے مالیاتی کمیٹی کی تشکیل اور پیشرفت کو بیت سراہا ۔ اور اسے ایک خوش آئند عمل قرار دیا اور کہا کہ اگر سنجیدگی سے کمیٹی کے معزز اراکین اقدامات اور امور انجام دیں تو یہ ایک تنظیم اور جماعت کے لئے بڑا اساسی اور بنیادی کام ہو گا ان شاءاللہ ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)کنونیر کل جماعتی حریت کانفرنس جناب غلام محمد صفی کی حریت وفد سمیت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری کے گھر آمد ۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نہایت گرمجوشی سے حریت وفد کا استقبال کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونیر جناب غلام محمد صفی نے اپنے ایک وفد کے ہمراہ سینیٹر علامہ راجا ناصرعباس سے ان کے گھر سترہ میل میں ملاقات کی۔

کنونیر جناب غلام محمد صفی نے  سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  مقبوضہ کشمیر  کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مسلسل ظلم ڈھارہا ہے ۔ اکثر حریت قیادت کو گرفتار کر رکھا ھے۔بھارت کشمیری قوم کو Leaderless بنانا چاہتا ھے۔بھارت بڑی تیزی کے ساتھ اسرائیلی طرز پر کشمیر میں  Settlers ,کو آباد کر رہا ھے۔ کشمیر کا مسلم تشخص ختم کررہا ھے جس کے لیۓ اس نے لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر کی جعلی ڈومسائیل اجرا کئے ہیں۔بھارت اسرائیلی طرز پر کشمیر کی مسلم اکثریت کو ختم کرکے وہاں ایک ہندوں ریاست بنانا چاہتا ھے جو انتہائی قابل تشویش اقدام ہے ۔

 کنونیر جناب غلام محمد صفی نے کہا کہ حریت کانفرنس چاہتی ھے کہ پاکستان اور پاکستان کی تمام جماعیتں کشمیر کے حوالے سے ایک پیج پر آۓ اور ایک ہی بیانے  اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے۔سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے بھارت کی طرف سے کشمیر پر جاری ظلم و بربریت ،ڈیموگرفی تبدیلی اور قتل و غارت کی شدید مذمت کرتے ھوۓ کہا کہ ہم تحریک آزادی کشمیر کی ہر محاز پر حمایت جاری رکھیں گے۔جب تک نہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جاۓ . حکومت پاکستان اور پاکستان کی تمام سیاسی سماجی مذہبی اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد دل و جان سے کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ میں ہر فورم پر کشمیریوں  کی ترجمانی کرونگا۔ حریت وفد میں جناب غلام محمد صفی سمیت، میر طاہر مسعود، الطاف حسین وانی، داود خان اچکزئی، مشتاق احمد بٹ،اعجاز رحمانی، چودھری شاھین، زاہد اشرف ،سید گلشن اور شوکت علی ابوذر شامل تھے۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ملتان کے سینیئر نائب صدر و متولی امام بارگاہ قصر ابوطالب منیرآباد مولانا کوثر عباس کو پولیس نے رات گئے رہا کردیا، محرم الحرام کے دوران مجالس عزا منعقد کرنے پر تھانہ بستی ملوک کی پولیس نے اُنہیں گرفتار کیا تھا۔ مولانا کوثر عباس اربعین واک امام بارگاہ قصر ابوطالب منیرآباد سے چوک گھنٹہ گھر کے بانی ہیں۔

 گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر مہر سخاوت علی سیال اپنی وکلاء ٹیم کے ہمراہ تھانے پہنچے، جہاں مجلس علماء مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی، عون رضا انجم، وحدت یوتھ ملتان کے ڈویژنل صدر تیمور علی، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے چیئرمین جواد رضا جعفری، چیئرمین پاکستان عزاداری کونسل حسنین علی بخاری، وحدت یوتھ کے مرکزی رہنما مرزا وجاہت علی، سید کمیل زیدی، احسن مہدی، سید عمران بخاری اور دیگر موجود تھے۔

Page 30 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree