The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) درگاہ بری امام ؒ اسلام آباد سے برآمد ہونے والے یوم شہادت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالبؑ کے مرکزی جلوس میں انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ خود جلوس عزا کی قیادت کیلئے پہنچ گئے۔
ان کے ہمراہ مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ اور یگر رہنما بھی موجود تھے، اس موقع پر بانیان اور عزاداروں سے گفتگو کرتے ہوئے قائد وحدت نے کہا کہ عزاداری ہماری شہ رگ ہے۔کسی پابندی کو قبول نہیں کریں گے ۔بے گناہ اسراء کو فوری رہا کیا جائے۔جلوس کے راستہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے ۔آئینی اور قانونی حق کا ہر صورت دفاع کریں گے ۔
مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی، اسلام آباد اور مرکزی سیکریٹریٹ کی ٹیم کا بروقت معاملات سنبھالنے اور جلوس عزا کو شان و شوکت سے نکالنے میں مومنین کے ساتھ ملکر کردار ادا کرنے پر خراج تحسین۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی شعبہ نشرواشاعت کی جانب سے سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی امام خمینی ؒ کے فرمان پر جمعتہ الوداع کو منائے جانے والے یوم القدس کی آگاہی کے سلسلے میں تشہیری مہم ملک بھر میں اختتام پذیر ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے مرکزی شعبہ نشر واشاعت کی جانب سے شائع ہونے والے یوم القدس کی آگاہی مہم کے بینرز ملک کے طول وعرض میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں قصبوں ، دیہاتوں میں آویزاں کردیئے گئے ہیں۔
خصوصاًاسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، گلگت ، سکردو، کراچی، ملتان ، کوئٹہ ، مظفرآباد میں بینرز اہم چوک چوراہوں اور عوامی مقامات پر لگائے گئے ہیں اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں اور یونٹس میں اس کے ساتھ ساتھ اسلامی انقلابی شعار اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اورامریکااور غاصب اسرائیل سےاظہار نفرت کی وال چاکنگ بھی کی گئی ہے ۔
وحدت نیوز(ملتان)صوباٸی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیرِ اہتمام مسجد و امام بارگاہ ولی العصر میں یومِ شھادتِ حضرت امام علی (علیہ السلام) کے موقع پر تین روزہ مجالس کا انعقاد۔منعقدہ مجالس کے آخری روز مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر حجت الاسلام و المسلمین علامہ اقتدار حُسین نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امام علی علیہ السلام کی زندگی وحدت و اخوت کا پیکر اور احیاٸے قرآن و سنت کیلٸے مسلسل قربانیوں سے بھرپور ہے۔ مزید یہ کہ امام علی علیہ السلام نے ہمیشہ عدل و انصاف کا بول بالا کیا اور یہی وجہ ہے کہ امام علی علیہ السلام کی شھادت کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ آپ علیہ السلام کو شدتِ عدل کی وجہ سے شہید کیا گیا۔
علامہ اقتدار حُسین نقوی کا اپنے خطاب میں مزید یہ کہنا تھا کہ آج معاشرتی و سیاسی بےراہ روی کا پاکستان کیلٸے حل نظامِ علوی کے نفاذ سے ممکن ہے۔ اسلوب معاشرت ہو یا اسلوبِ سیاست یا پھر معاشی امور، تمام کا حل سیرتِ امیر المومنین مولا علی علیہ السلام کی ذات و کردار سے ممکن ہے۔ مزید انکا یہ کہنا تھا کہ رسول اللہ ﷺ کی طرح بعد از رسول امام علی علیہ السلام کا طرزِ زندگی مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عالمی یوم القدس کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے حواریوں نے اسرائیل جیسی غاصب ریاست کو جنم دیا، جس کے وجود کی بنیاد ہی ناجائز ہے، جس کی پہلی اینٹ ہی ٹہڑی رکھی گئی ہے، یہ اسلام کے قلب میں ایک ناسور کی مانند ہے، الحمدللہ فلسطین اور اس خطے کی دیگر مزاحمتی تحریکوں نے اس رجیم کو پھلنے پھولنے سے روک دیا ہے، اسرائیل کو سوکڑے کی بیماری لگ چکی ہے یہ دن بدن ختم ہونے کے قریب ہے، سلام ہو فلسطین کے مظلوموں پر جو غزہ کے محاصرے کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کےمسئلے ہم عمر ہیں، امت مسلمہ کے لئے فلسطین و کشمیر کے مسائل کا حل اہم ترین چیلنجز ہیں،امام خمینی نے فلسطین کے حل کے لئے پانچ اصول دئیے، عزت نفس، امپاورمنٹ، بھائی سمجھنا، ان کو ڈکیٹیٹ نہ کرنا، اسرائیل جو بیروت تک پہنچا ہوا تھا، اس کو لبنان کی مزاحمت نے شکست دی، اسرائیل کو وسعت دینے کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے، ڈیل آف سینچری ناکامی کا شکار ہو چکی، گریٹر اسرائیل کا منصوبہ اگر کامیاب ہوتا تو پورا میڈل ایسٹ ٹوٹ جاتا، فلسطینوں کو ان کے وطن واپس لوٹنے دیا جائے، مڈل ایسٹ کو بیٹل فیلڈ بنا دیا گیا تھا،لیکن آج صورتحال یکسر تبدیل ہو چکی ہے، اسرائیل اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، کوئی بھی حکومت چھ ماہ سے زیادہ نہیں چل رہی، پاکستان میں اسرائیل کے لئے نارملائیزیشن کی پالیسی چلانے والے حالات سے بے خبر ہیں، جب اسرائیل کے اندر سے خبریں آ رہی ہیں کہ ہم اپنے 80 سال نہیں دیکھ سکیں گے، آپ ان کی ڈوبتی کشتی میں سوار ہو رہے ہیں، امام خمینی نے جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے نام سے منانے کا اعلان کیا جو کہ سٹریٹیجک اعلان تھا جس کا نتیجہ اسرائیل کی نابودی ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کل پورے پاکستان سے مظلومین فلسطین و کشمیر کے لئے پاکستانی گھروں سے نکلیں گے، پورے پاکستان کی عوام کو دعوت دیتا ہوں،فلسطین کا مسئلہ قوی ہو گا تو کشمیر کا مسئلہ بھی قوت پکڑے گا، پاکستان اس وقت معاشی سیاسی و آئینی بحران کی دلدل میں دھنس رہا ہے، لوگ اٹے کی لائنوں میں مر رہے ہیں کیاحکومتی طرز طریقہ تذلل پر مبنی ہے،کیا غریب عوام کی اس طرح مدد کی جاتی ہے،آٹے کا بحران مذید شدید ہونے والا ہے حکومت کی اس پر کوئی پالیسی نہیں ہے؟ افسوس ناک ہے کہ ایک زرعی ملک میں گندم کا بحران پیدا ہو گیا ہے، خدا کے لئے عوام کی فکر کریں انہیں تباہی و بربادی کی طرف نہ دھکیلیں۔۔!
وحدت نیوز(لاہور) فلسطین وہ مبارک سرزمین ہے جس کی جانب رخ فرما کر رسول اکرم (ص) نے اپنے اصحاب و انصار کے ہمراہ نمازیں ادا کی ہیں، یہ وہ سرزمین ہے جہاں سے نبی کریم (ص) نے سفر معراج انجام دیا، فلسطین کی آزادی تک مسلمانوں کو اسلام ناب حاصل نہیں ہوگا اگر عالم اسلام امن و امان کا خواہش مند ہے تو انہیں فوراً فلسطین کی آزادی کے لئے صف بستہ ہونا ہوگا ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے یوم القدس کے موقع پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا ۔
ان کا کہنا تھا سامراجی طاقتوں کی طرف سے مظلوم فلسطینی عوام پر سالہا سال سے ڈھائے جانے والے ظلم و بربریت کے خلاف امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ (جمعة الوداع) کو یوم القدس کا نام دے کر بین الاقوامی سطح پر ناجائز اسرائیلی ریاست کے خلاف احتجاج کی بنیاد رکھی، جو کئی سالوں سے انتہائی شان وشوکت سے عالم اسلام کے غیور و وبیدار مسلمان مناتے آرہے ہیں۔ یوم القدس ہمیں ظلم و ستم کے سامنے جھکنے کی بجاے صبر و استقامت کے ساتھ مقاومت کا درس دیتا ہے اور یہ نہ صرف فلسطینی عوام کیلیے بلکہ دنیا کے تمام ظالموں و ستمکاروں کے خلاف ڈٹ جانے، ان سے مقابلے کرنے اور مسلمانوں کے اندر ایک نئے شوق و جذبہ پیدا کرنے کا دن ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا وہ دن دور نہیں جب بحکم خدا ظالمین کی رسی کھینچ لی جاے گی اور ان کے گرد گھیرا تنگ ہوجاے گا اور ان شاء اللہ امریکہ و اسرائیل کے ناپاک وجود سے سرزمین مقدس فلسطین آزاد ہوجاے گی انہوں نے اپیل کی کہ تمام مرد و خواتین اپنا شرعی فریضہ سمجھتے ہوئے یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔
وحدت نیوز(لاہور)رہبر کبیر امام خمینی رح کے فرمان پر عالمی یوم القدس کے موقع پر مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ یوم القدس مسلمانوں کے اہم ترین اہداف و مقاصد پر تاکید کرنے کا دن ہے۔ مسلمانوں کا ایک اہم مقصد ایک دوسرے کے غم و خوشی میں شریک ہونا ہے اور یہ دن اس عظیم مقصد کا مکمل مصداق بن کر اپنے مسلمان بھائیوں کے اوپر ہونے والے ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرنے کا بھی مناسب موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوم القدس ایسی عظیم تحریک ہے جس نے سامراج سے مقابلے کی حوالے سے گہرے اثرات مرتب کیے ہیں پورے عالم میں مسلمان اس دن فلسطین و بیت المقدس کی حمایت و آزادی کے لیے احتجاج کرتے ہیں جس نے دشمنوں اور ستمگاروں کو رسوا کرنے کے ساتھ ساتھ صیہونی مظالم کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کیا اور ہر با شعور و باضمیر انسان کی فکر کو متاثر کیا ۔
انہوں نے کہا یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت ہم پر لازم ہے کیونکہ ہم اس امام حق کے پیروکار ہیں جنہوں نے وقت شہادت یہ وصیت کی کہ ہر ظالم کے دشمن اور ہر مظلوم کے مددگار بنو ، آج فلسطین سمیت دنیا میں جہاں کہیں بھی استعماری طاقتیں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہیں یوم القدس کے یہ عظیم الشان احتجاج ان سب کے نجس چہروں پر زور دار طمانچہ ثابت ہونگے یہ ہمارا شرعی وظیفہ ہے کہ جمعتہ الوداع یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کرتے ہوئے امیرالمومنین امام علی علیہ سلام کی وصیت پر عمل پیرا ہوں۔
وحدت نیوز(لاہور)21 رمضان المبارک کربلا گامے شاہ لاہور میں سالانہ مجلس عزاء بعنوان علی اور سیاست منعقد ہوئی ۔ جس میں لاہور شہر کے مومنین مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ذاکرین عظام اور مرثیہ خوانوں نے مولا امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی سیرت پر روشنی ڈالی اور مصائب بیان کیے ۔ سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے آخر میں خطاب فرمایا اور موضوع کے مطابق گفتگو فرمائی ۔
سید اسد عباس نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولا امام علی علیہ السلام کی مظلومیت اس سے زیادہ اور کیا ہوگی کہ لوگ سیاست کو دین سے جدا چیز سمجھنے لگے ہیں ۔ جبکہ اللہ تعالی نے انبیاء اور ان کے نائبین برحق کو اپنا خلیفہ بنایا ہے ۔ اللہ تعالی قرآن مجید میں بھی ارشاد فرماتا ہے کہ :زمین کے اصل وارث مستضعف اور ۔محروم لوگ ہونگے ۔ اللہ تعالی نے مستکبرین کو اس زمین کا وارث نہیں بنایا ۔ اللہ نے حضرت موسی علیہ السلام کو حکومت دی اور فرعون اور اس کے حواریوں کو غرق کردیا ۔ اللہ نے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو فتح مکہ نصیب فرمائی حضور کے مقابلے میں قریش مکہ کو شکست سے دوچار کیا ۔ اللہ اس کائنات کی وراثت اور حق حکومت بھی مھدی آخرالزمان علیہ السلام کے سپرد کرے گا ۔ ظلم کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ علی کا بیٹا حضرت امام مھدی اس کائنات پر اپنی حکومت قائم کرے گا ۔ان شاءاللہ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے آئمہ کی پیروی کرتے ہوئے ۔زمانے میں اپنا مثبت کردار پیش کرنا ہے ۔ ہم نے گھبرانا نہیں ۔ دشمن کی سازشوں میں نہیں آنا بلکہ ملت کی تقدیر بدلنے اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے میدان میں حاضر رہنا ہے ۔ امام علی علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے ۔اپنے حق کے دفاع کے لئے منظم انداز میں ملت کا ساتھ دینا ہے ۔ غیرجانبداری سے بچنا ہے اور اپنا حق رائے دہی صحیح استعمال کرنا ہے ۔ یہ خیال رکھنا ہے کہ کہیں آپ کی رائے دہی کسی ایسے شخص کو سپورٹ تو نہیں کررہی جو ملت عزیز پاکستان کے درمیان نفرت اور تفرقہ کا باعث بنے ۔
اسد نقوی نے مزید کہا کہ آپ نے اپنے بچوں کے مستقبل کی حفاظت اور وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر اپنا رول ادا کرنا ہے ۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ہمیشہ ملت کا ساتھ دیا ہر مشکل حالت میں ملت کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ۔ عوام کو ہمیشہ آگاہی دی ۔دشمن کے مدمقابل اپنی غیور عوام کو لے کر آگے بڑھی ہے ۔ عزاداری سیدالشہداء (ع) کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی آئی ہے اور دشمن کے تمام شیطانی حربوں کو ناکام بنایا ہے ۔ اور آئندہ بھی ہر میدان عمل میں مجلس وحدت کبھی بھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ہم امام علی علیہ السلام کے پیروکار ہیں ۔ ہمارا نعرہ ہے ۔ دین بھی علی(ع) کا اور سیاست بھی علی (ع) کی-
انہوں نے کہا کہ میں آخر اس مرد میدان کو خراج عقیدت پیش کروں گا جس نے اس دن کو چنا اور عنوان رکھا علی اور سیاست میری مراد حیدر علی میرزا مرحوم ہیں ۔ آج مرزا امیر عباس اور میں ملکر اس دن کو کوشش کرتے ہیں کہ اسی طرح منائیں ۔جیسے مرزا حیدر علی مرحوم اپنی حیات میں مناتے رہے ہیں ۔ اللہ تعالی بحق امام علی علیہ السلام ان کی مغفرت فرمائے ۔ اور ہماری اس حقیر سی کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔ آخر میں تمام علمائے کرام ،ذاکرین عظام ،اور مجلس عزاء میں شریک تمام مومنین اور مومنات کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
وحدت نیوز(ڈھاڈر )مرکزی امام بارگاہ ڈھاڈر میں 21 رمضان المبارک یوم شہادت امیرالمومنین کی مناسبت سے مجلس عزاء ۔ عزاداری اور شب بیداری کا اہتمام کیا گیا۔مجلس عزاء سے مجلس علماء شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ذوالفقارعلی سعیدی نے عدل امیرالمومنین کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی عدل و انصاف کاحکم دیتا ہے اور امیرالمومنین اپنی پوری زندگی دنیا میں عدل و انصاف قائم کرنے کے لئے کوشاں رہے ۔
انہوں نے کہاکہ علماء اور دانشوروں نے آپ کی شہادت کا سبب شدت عدل و انصاف کو قرار دیاہے۔امیرالمومین ع کو شدت عدل کی وجہ سے شہید کیا گیا آپ دوست اور دشمن سبھی کے ساتھ عدالت کے ساتھ پیش آتے تھے ۔موجودہ دور کے حکمرانوں کو سیرت امیرالمومنین پر عمل کرتے ہوئے دنیا میں قیام عدل و انصاف کے کوشاں رہنا چاہئے۔ اور رشوت , اقرباء پروری اور سفارش کلچر کو ختم کریں۔
وحدت نیوز(جیکب آباد)وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے زیرِ اہتمام ضلع جیکب آباد کے تین مقامات مدرسہ ابو طالبء، جامعتہ الزہراء، نورانی آستانہ، پر ماہ رمضان المبارک کے مناسبت سے 10 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں اور خواہران نے شرکت کی اور موضوعاتی تربیتی نشستوں سے استفادہ کیا۔
ڈویژن لاڑکانہ صدر منصب علی کربلائی نے بتایا کہ وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے پلیٹ فارم سے بھرپور انداز میں نوجوانوں کی تربیت کریں گےاور نوجوانوں کے لئے تربیتی پروگرامات منعقد کریں گے۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن لاڑکانہ کے ضلع جیکب آباد، ضلع شکارپور کے اندر ہم نے تنظیمی سیٹ اپ بنانا شروع کیا ہے،انشاءاللہ انقريب پوری ڈویژن لاڑکانہ کے اضلاع میں مضبوط سیپ اپ ہوجائے گا اور کثیر تعداد میں نوجوانوں کو وحدت یوتھ ونگ میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔
وحدت نیوز(لاڑکانہ)وحدت یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے صدر منصب علی کربلائی نے تحصیل گڑھی یاسین کیلئےعزادار حسين کماریو کو صدر ،تسلیم عباس خاصخیلی کو نائب صدر، تحصیل لکھی غلام شاہ کیلئے برادر سہیل احمد کانڈرو کو صدرجبکہ تحصیل گڑھی خیرو کیلئے اسرار علی حسینی کو وحدت یوتھ ونگ کا صدر نامزد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
صدر وحدت یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن منصب علی کربلائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈویژن لاڑکانہ کے تمام اضلاع کی تحصیل میں وحدت یوتھ ونگ کا مظبوط سیٹ اپ بنائیں گے، وحدت یوتھ ونگ فورم سے نوجوانوں کی تربیت کے لئے ورکشاپ کا بھی انعقاد کریں گے۔