The Latest
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے قائد مقاومت سید حسن نصر اللہ کی المناک شہادت و لبنان کے مجاہدین اسلام سے اظہار یکجہتی اور امریکہ اور اسرائیل سے اظہار نفرت کے لئے چوک گھنٹہ گھر سے نواں شہر چوک تک ماتمی احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، ضلعی صدر فخر نسیم نے کی۔
ریلی سے ایم ڈبلیو ایم قائدین کے علاوہ مرکزی امامیہ چیف اسکاوٹ آئی ایس او پاکستان محمد شہریار، شیعہ علما کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ کاشف ظہور نقوی، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے صوبائی صدر علامہ خالد فاروقی نے شرکا ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی میں شیعہ علما کونسل کے صوبائی رہنما علامہ شبیر حیدری، صوبائی کابینہ مجلس وحدت مسلمین سے سیکرٹری سیاسیات سید وسیم زیدی، سیکرٹری فنانس غلام حسنین انصاری، سیکرٹری تعلیم علی رضا بخاری، ضلعی کابینہ، وحدت یوتھ ڈویژنل کابینہ، عزاداری ونگ صوبائی وضلعی کابینہ مومنین و مومنات اور بچوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں دعائے امام زمانہ کی تلاوت علامہ غضنفر حیدری نے کی۔ امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے اور ماتم داری کی گئی۔
ایم ڈبلیوایم و دیگر تنظیمات کی جانب سے سید حسن نصراللہ کی شہادت کے خلاف ٹنڈومحمدخان میں احتجاجی ریلی
وحدت نیوز(ٹنڈومحمدخان) شہید سید حسن نصر اللہ کی بیہمانہ شہادت کے خلاف شیعیان حیدر کرار، ٹنڈو محمد خان کی جانب سے جامع مسجد علی سے ایک پُرعزم اور پُرجوش احتجاجی ماتمی ریلی نکالی گئی۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی سٹی برج پر واقع پریس کلب پہنچی، جہاں شرکاء نے دھرنا دے کر اپنے مطالبات پیش کیے۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما محمود الحسن، محب علی بھٹو،آغا غلام رسول سرہیو، مولانہ کاظم مطہری، مولانا ذوالقرنین حیدر، مولانا امیر حسین رحمانی، اسداللہ رند اور جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما حافظ لال محمد نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ شہید حسن نصر اللہ کی شہادت نے اسرائیل کے مکروہ عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا جواب بھرپور قوت سے دیا جانا چاہیے۔ اسرائیل نے حسن نصر اللہ کو شہید کر کے اپنے نابودی کا سامان فراہم کر دیا ہے۔ ریلی کا اختتام احتجاجی عزاداری اور سینہ زنی سے ہوا، جس میں شرکاء نے شہید کے غم اور اپنے غصے کا پُرجوش اظہار کیا۔
وحدت نیوز(پنوعاقل) قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحریک ازادی فلسطین اور یہودی فسطائیت و بربریت کے خلاف برسر پیکار عزم و ہمت کی پیکر مسلمانوں کے حریت کی مینارہ حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری السید حسن نصر اللہ ان کی دختر سیدہ زینب اور ساتھیوں کی صہیونی حملوں میں بیروت میں شھادت کے عظیم سانحہ پر پاکستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور آج بروز سوموار کو اس صیہونی بربریت کے خلاف دنیا بھر کی طرح ضلع سکھر کی تحصیل پنو عاقل مین بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں تمام حامیان مظلومین فلسطین شرکت کی۔ شھید قبلہ اول سید حسن نصر اللہ کی مظلومانہ شہادت، اور اسرائیلی و امریکی جارحیت کے خلاف سکھر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان تحصیل پنو عاقل اور وحدت یوتھ کے زیر اہتمام پریس کلب پنو عاقل پر احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ضلعی رہنما ذوالفقار پاچڑ، تعلقہ صدر سید بشیر شاھ، مولانا سید مختیار رضوی و دیگر نے کی۔
مظاہرین نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت اور امت مسلمہ کی مجرمانہ خاموشی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، مظاہرین سے قائدین نے اپنے خطاب مین کہا کہ تمام غیور پاکستانی سید حسن نصر اللہ کے خاندان اور فلسطینیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، سید حسن نصر اللہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہوں گی بلکہ شہید کا عظیم کامیابیوں اور آزادی فلسطین کی تحریک مین شھادت کی بدولت اس تحریک مین اور جذبہ اور حوصلہ بڑھے گا۔شھید قدس شہادت کے جزبہ سے سرشار تھے۔شھید اور شھید کے خاندان کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی۔
آخر میں سید حسن نصر اللہ سمیت تمام شھداء راح حق و مدافعان قبلہ اول کے بلندی درجات اور شھید کے خاندان اور تمام فلسطینیوں کی حوصلوں کی بلندی کے لئے بلندی درجات کے لئے دعائیں بھی کی گئین۔ملک چھوٹے بڑے شہروں میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور سید حسن نصر اللہ کی شھادت پر بھرپور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے خلاف اور پاراچنار، فلسطین، لبنان اور افغانستان کے مظلومین کی حمایت کے سلسلے میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
کوئٹہ کے عوام کی جانب سے احتجاجی ریلی علمدار روڈ میں مسجد ولی عصر سے نکالی گئی، جو شہداء چوک علمدار روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ ولایت جعفری، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر جواد رفیعی و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
اس موقع پر علماء کرام، عمائدین، عوام الناس، بچوں، خواتین اور بزرگوں پر مشتمل مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور مختلف پلے کارڈز اٹھا کر مظلومین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مسلسل مسلمانوں پر ظلم و ستم کئے جا رہا ہے۔ مسلم دنیا کو اس کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں غزہ کے بعد اب لبنان کے عوام کو بھی ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے اس موقع پر پاراچنار اور افغانستان میں جاری مظالم کا بھی تذکرہ کیا۔
وحدت نیوز(لاھور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ،بیداری امت مصطفی پاکستان اور لاہور شہر کی مقامی مذہبی انجمنوں کے باہمی اشتراک سے شہید مقاومت آیت اللہ سید حسن نصر اللہ رحمتہ اللہ علیہ اور ان ساتھیوں کی شہادت کی مناسبت سے ان شہداء مقاومت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لاہور اسمبلی ہال تا امریکن قونصلیٹ لاہور ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد شریک تھی ۔ شرکاء ریلی مسلسل مردہ باد امریکہ ،مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد منافقین کے نعرے لگاتے رہے ۔ مقررین نے اپنے خطابات میں شہدائے لبنان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
اس احتجاجی ریلی میں تمام مسالک کی شخصیات ،مدارس کے علماء اور طلباء کے علاؤہ مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور معزز اراکین نے شرکت کی ریلی کے اختتام پر جامعہ عروہ الوثقی کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب حجت الاسلام و المسلمین علی رضا مطہری ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر جناب برادر حسن عارف نے خطاب کیا جبکہ ریلی کے راستے میں تمام تنظیموں کے نمائندوں نے بھی اپنی اپنی تنظیم اور جماعت کی نمائندگی کرتے ہوئے خطابات کیے ۔
ریلی کے اختتام پر مرکزی خطاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کیا ۔
آغا صاحب نے بہت ہی خوبصورت انداز میں شہدائے لبنان کو خراج عقیدت پیش کیا اور شرکاء ریلی میں جذبہ شہادت کو اجاگر کرتے ہوئے بہت خوبصورت انداز میں شرکاء ریلی میں جذبہ اور ولولہ پیدا کیا ۔ شرکاء ریلی کافی دیر تک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم ، لبیک یا حسین علیہ السلام ،لبیک یامھدی علیہ السلام ،لبیک یازینب(س) لبیک یا نصراللہ ،ھیھات من الذلہ ،شہادت شہادت سعادت سعادت اور اسلام کے بڑے دشمن امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے رہے ۔ ریلی میں شرکاء کے احساسات اور جذبات دیدنی تھے ۔
امریکن قونصلیٹ لاہور کے سامنے بچوں سے لیکر بزرگوں تک سب ملکر بڑے ظالم ،جابر،مستکبر،اور شیطان بزرگ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج نظر آئے ۔ ریلی کے شرکاء نےحزب اللہ ،فلسطین کے پرچم اور شہید آیت اللہ سید حسن نصر اللہ کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھیں ۔ ریلی کی کوریج کے لئے مختلف چینلز اور نیوز ایجنسیوں کے نمائندے مسلسل رپورٹنگ کرتے نظر آئے ۔ ریلی میں موجود مختلف شخصیات کے انٹرویوز بھی کیے گئے ۔ سوشل ایکٹیویٹیس اور یوٹیوبرز کی ایک بڑی تعداد بھی لاہور کی اس احتجاجی ریلی کی کوریج کرتی رہی ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک کے چاروں صوبائی دارلحکومت حکومتوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شہید راہ قدس سید حسن نصراللہ کی شہادت پر غاصب اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیئے گئے، ملک بھر کے احتجاجی اجتماعات میں مرد و خواتین سمیت بڑی تعداد میں افراد کی شرکت۔
ریلی کے شرکاء امریکہ و اسرائیل کیخلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے تھےجبکہ ہاتھوںمیں حزب اللہ اور فلسطین کے پرچموں سمیت شہید حسن نصراللہ کی تصاویر اٹھارکھی تھیں ۔کراچی، لاہور، فیصل آباد اور ملتان اورملک بھر کے چھوٹےبڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوںکی طرح وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی احتجاجی ریلی آبپارہ چوک سے امریکی سفارت خانے تک نکالی گئی۔
سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ جو اللہ کی راہ میں قتل کر دیئے جائیں ان کے بارے گمان نہ کرنا کہ وہ مر گئے ہیں۔ بلکہ وہ زندہ ہیں اور اپنے رب سے رزق پاتے ہیں، وہ سب خوش ہیں۔ میرا دل بہت رنجیدہ ہے، لیکن یہ بہت بڑی کامیابی ہے، سب نے جنگ ختم کرنے کا کہا لیکن سید نے کہا جب تک غزہ پر جنگ بندی نہیں ہوتی وہ اسرائیل پر حملے نہیں روکیں گے، اسرائیل جس مقاومت کے محاصرے میں پھنس چکا ہے اور وہ اپنے خاتمے تک نہیں نکل سکتے، امریکہ و اسرائیل ہم سب مسلمانوں کا دشمن ہے اور ہم اس اسلام کے اذلی دشمن کی دشمنی سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے ہمارے جسموں کو چھلنی کر دیا جائے، ہم اپنے رہبر عظیم کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے میدان میں ہر وقت حاضر ہونگے۔
سید ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا دور حاضر کی کربلا میں اسرائیل کی نابودی کو دیکھے گی۔ سب جانتے ہیں کربلا میں پرچم گرتے نہیں ایک سے دوسرے ہاتھوں میں منتقل ہوتے ہیں۔ ہمارے سارے کنبے قدس، غزہ اور حزب اللہ کے لیئے قربان ہونے کے لیئے تیار ھیں۔ ہم جسد واحد ہیں اپنے فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ ہم اپنے جسم میں موجود خون کے آخری قطرے تک قدس کا دفاع کریں گے۔
مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام شہید قدس ریلی سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسنین گردیزی نے کہا کہ سید حسن نصراللہ شہید کی شھادت اسرائیل کا خاتمہ ثابت ہوگا۔ امریکہ اور اسرائیل دنیائے اسلام کے ازلی دشمن ہے, فلسطین کی آزادی نوشتہ دیوار ہے۔
صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ نے اپنی ساری زندگی دشمنان اسلام کے خلاف عظیم جہاد کیا۔ آپ نے کسی بھی بے گناہ کا خون نہیں بہایا اور نہ ہی ڈالروں کے عوض مسلمانوں میں رخنہ ڈالا۔مجھے اپنے ملک پر فخر ہے جس نے مجھے یہ بتایا کہ اسرائیل ایک ناجائز اور غاصب ریاست ہے۔ سر زمین پاکستان پر ہم کسی امریکی سوچ کو ہرگز پنپنے نہیں دیں گے۔
مولانا تصور مہدی مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان نے کہا کہ شہید راہ قدس کی شہادت پر تمام سوگوار مسلمین کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ شہید کی موت کے ساتھ یہ راستہ کمزور نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ طاقٹور ہو گا۔ ہمارے دل مغموم ہیں لیکن ہم پرامید ہیں کہ یہ تحریک مقاومت بہت جلد اسرائیل کو نابودی تک پہنچا دے گی۔ریلی کے دیگر مقررین میں ملک اقرار حسین، انجینئر سید ظہیر نقوی، علامہ اعوان علی شاہ اور اسداللہ چیمہ بھی شامل تھے۔
لاھور میں اسمبلی ہال سے امریکی قونصلیٹ تک شہید راہِ قدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں مرکزی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر حسن عارف نے کیا۔ ریلی میں اہلِیانِ لاہور نے بھرپور شرکت کی اور سیدِ مقاومت کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔
کراچی میں مرکزی طریق القدس ریلی نمائش چورنگی سے امریکن قونصلیٹ تک نکالی گئی جس کی قیادت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفرنقوی ، علامہ سید باقر عباس زیدی،شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ ناظرعباس تقوی ودیگر علمائےکرام نے کی ،ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین شرکاءریلی معصوم بچوں کے ہمراہ امریکی قونصلیٹ کے نذدیک پہنچے تو سندھ پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے نہتے مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ اور شیلنگ کردی ۔بعد ازاں چند مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا جنہیں مذاکرات کے بعد رہا کردیا گیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)قائد مقاومت اسلامی ، سربراہ حزب اللہ لبنان سید حسن نصراللہ ـــؒ کی اسرائیلی حملےمیں مظلومانہ شہادت کے خلاف آبپارہ چوک سے امریکی سفارت خانے تک نکالی گئی شہید راہ قدس ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےسربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جو اللہ کی راہ میں قتل کر دیئے جائیں ان کے بارے گمان نہ کرنا کہ وہ مر گئے ہیں۔ بلکہ وہ زندہ ہیں اور اپنے رب سے رزق پاتے ہیں، وہ سب خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن سمجھتا ہے کہ حسن نصر اللہ کو شہید کر کے حزب اللہ کو ختم کر دیا ہے،حزب اللہ ایک فکر کا نام ہے۔ شہید حسن نصر اللہ غزہ کے مظلومین کے لئے اپنی جان قربان کی ہے۔شہید سید حسن نصراللہ عالم اسلام کا عظیم مجاہد اور شہید راہ قدس ہے۔ میرا دل بہت رنجیدہ ہے، لیکن یہ بہت بڑی کامیابی ہے، سب نے جنگ ختم کرنے کا کہا لیکن سید نے کہا جب تک غزہ پر جنگ بندی نہیں ہوتی وہ اسرائیل پر حملے نہیں روکیں گے، اسرائیل جس مقاومت کے محاصرے میں پھنس چکا ہے اور وہ اپنے خاتمے تک نہیں نکل سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ و اسرائیل ہم سب مسلمانوں کا دشمن ہے اور ہم اس اسلام کے اذلی دشمن کی دشمنی سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے ہمارے جسموں کو چھلنی کر دیا جائے، کھڑے کھڑے کردیاجائے۔ہم اپنے رہبر عظیم کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے میدان میں ہر وقت حاضر ہونگے۔دشمن اس وقت مایوسی پھیلا رہا ہے ہمیں مایوس نہیں ہونا۔ہم خون کے آخری قطرے تک زمانے کے ظالموں کے خلاف ثابت قدم رہیں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی شہید حسن نصراللہ کی شہادت کے خلاف نکالی گئی ریلی پرکراچی میں پولیس اور رینجرزکی شیلنگ اور فائرنگ کی مذمت ۔
انہوںنے کہا کہ نہتے پر امن شرکاء پر سندھ پولیس کی جارحیت امریکہ و اسرائیل کی غلامی کا ثبوت ہے۔
عالم اسلام کے ہیرو شہید راہ قدس سے محبت کرنے والوں پر تشدد کر کے سندھ حکومت نے ثابت کیا کہ ان کے آقا امریکہ و اسرائیل ہے۔
پیپلز پارٹی کی حکومت جمہوری اقدار کی پامالی میں آمروں سے بھی آگے نکل چکی ہے۔
ہم امریکہ اور اس کے حواریوں کو پیغام دیتے ہیں کہ ان کے اوچھے ہتھکنڈوں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
وطن عزیز کا بچہ بچہ فلسطین، لبنان،یمن کے مجاہدین اور مظلوم عوام کے ساتھ ہیں۔
وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد وحدت یوتھ ڈویژن لاڑکانہ پاکستان تحریک انصاف جیکب آباد مجلس علماء مکتب اہل بیت اور آئی ایس او کے زیر اہتمام شہید علامہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر آج دوسرے دن بھی یوم احتجاج منایا گیا۔ ملک گیر احتجاج کے موقع پر شہید اللہ بخش پارک سے ریلی نکالی گئی جو پریس کلب پہنچ کر احتجاجی جلسے میں تبدیل ہو گئی۔ اس موقع پر احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عالم اسلام کے بہادر اور نڈر لیڈر علامہ سید حسن نصر اللہ کی دردناک شہادت پر پوری امت مسلمہ سوگوار ہے آج دنیا کے کروڑوں شیعہ سنی مسلمان اس عظیم مجاہد اسلام کو سلام عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ جس نے اپنی پوری زندگی غاصب اسرائیل کے خلاف لڑتے ہوئے گزاری ان کی دردناک شہادت پر ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ دنیا کے غیرت مند مسلمان سید حسن نصر اللہ کے خون کے ایک ایک قطرے کا غاصب اسرائیل سے بدلہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہید اسماعیل ہانیہ کے بعد سید حسن نصر اللہ کی المناک شہادت سے تحریک ازادی فلسطین میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوا ہے ان عظیم انسانوں کی شہادت سے تحریک آزادی فلسطین کمزور نہیں ہوگی۔ اس موقع پر ضلع صدر نذیر حسین جعفری نے کہا کہ بزدل دشمن اسرائیل نے سید مقاومت کو شہید کر کے دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کو سوگوار کر دیا۔ مگر شہید حسن نصراللہ کی تحریک اسرائیل کی نابودی تک جاری رہے گی۔ ڈویژنل صدر وحدت یوتھ ونگ سید کامران شاہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطین اور لبنان کے مجاہدوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کی حکومت بھی امریکی غلامی سے نجات حاصل کرتے ہوئے تحریک آزادی فلسطین کا بھرپور ساتھ دے۔ احتجاج سے مولانا منور حسین سولنگی اور پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی شعبہ اطلاعات ونشریات کی جانب سے ذرائع ابلاغ کو جاری بیان کے مطابق قائد مقاومت سربراہ حزب اللہ لبنان سید حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں مظلومانہ شہادت کے خلاف آج ملک بھرمیں یوم احتجاج منایاجارہا ہے ۔
تفصیلات کے احتجاجی مظاہروں میں ملک بھر کی تمام سیاسی و دینی جماعتوں کے دینی غیرت وحمیت سے سرشار رہنما اور کارکنان شریک ہوں گے۔
اسرائیلی جارحیت اور امریکی پشت پناہی کے خلاف ملک کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر میں بھی احتجاجی اجتماعات ہونگے۔
ایم ڈبلیو ایم کے تحت صوبائی دارلحکومتوں سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور اجتماعات ہونگے۔
ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں امریکی سفارت خانے کے سامنے ہونگے۔
گلگت بلتستان غیور عوام نے آج سید حسن نصراللہ کی المناک شہادت پر بڑے پیمانے پر اجتماعات اور مکمل شٹر ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ملک بھر کی طرح وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی آبپارہ چوک سے امریکی سفارت خانے تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔
کراچی میں احتجاجی ریلی کا انعقاد نمائش چورنگی سے امریکی قونصلیٹ تک ہو گا۔
لاہور میں 3 بجے سہ پہر احتجاجی ریلی اسمبلی ہال تا امریکی قونصلیٹ تک نکالی جائے گی۔