ایم ڈبلیوایم کی جانب سے سید حسن نصراللہ کی شہادت کے خلاف ملتان میں احتجاجی ریلی

30 September 2024

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے قائد مقاومت سید حسن نصر اللہ کی المناک شہادت و لبنان کے مجاہدین اسلام سے اظہار یکجہتی اور امریکہ اور اسرائیل سے اظہار نفرت کے لئے چوک گھنٹہ گھر سے نواں شہر چوک تک ماتمی احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، ضلعی صدر فخر نسیم نے کی۔

ریلی سے ایم ڈبلیو ایم قائدین کے علاوہ مرکزی امامیہ چیف اسکاوٹ آئی ایس او پاکستان محمد شہریار، شیعہ علما کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ کاشف ظہور نقوی، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے صوبائی صدر علامہ خالد فاروقی نے شرکا ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی میں شیعہ علما کونسل کے صوبائی رہنما علامہ شبیر حیدری، صوبائی کابینہ مجلس وحدت مسلمین سے سیکرٹری سیاسیات سید وسیم زیدی، سیکرٹری فنانس غلام حسنین انصاری، سیکرٹری تعلیم علی رضا بخاری، ضلعی کابینہ، وحدت یوتھ ڈویژنل کابینہ، عزاداری ونگ صوبائی وضلعی کابینہ مومنین و مومنات اور بچوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں دعائے امام زمانہ کی تلاوت علامہ غضنفر حیدری نے کی۔ امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے اور ماتم داری کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree