The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےحکومت سے تمام تر نظریاتی و فکری اختلافات کے باوجود وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ اسرائیل کے ظالمانہ تسلط کے خلاف ان کی گفتگو جب قران و حدیث کی روشنی میں آگے بڑھنے لگی تو سرکاری ٹی وی ( پی ٹی وی ) نے اپنی نشریات کا رخ نواز شریف کی طرف موڑ دیا اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو لائیو دکھانا روک دیا جو ایک منافقانہ طرزِ عمل ہے۔

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی میں حکومت نیک نیت اور شفاف ہے  تو پھر اسرائیل کے خلاف بات سننے سے یہ صاحبان اقتدار اور ان کے زیر اثر ادارے کیوں کتراتے ہیں۔ سندھ میں اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج کے شرکاء کے خلاف پیپلز پارٹی کے جارحانہ اقدامات اور پی ٹی وی پر نشریات کی فوری تبدیلی سے صاف ظاہر ہے کہ حکومت کی صفوں میں اسرائیل کے ہمدردوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پرملتان پریس کلب میں لبیک فلسطین سیمینار کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر علامہ احمد اقبال رضوی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل کو ایک سال کی جارحیت کے نتیجے میں ناکامی و ندامت کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آیا ہے۔ شہید سید مقاومت اور شہید اسماعیل ہنیہ کی عظیم شہادت اسرائیلی نابودی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔

 اس موقع پر اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات،علامہ اقتدار حسین نقوی صوبائی صدر جنوبی پنجاب، سلیم عباس صدیقی ڈپٹی جنرل سیکرٹری،مجلس علمائےمکتب اہل بیتؑ کے مرکزی رہنما علامہ اصغر حسین شہیدی، علامہ قاضی نادر حسین علوی صوبائی صدر مجلس علما ءمکتب اہلبیت، یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(کراچی)غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کو ایک سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے شاہراہ فیصل کراچی پر الاقصیٰ ملین مارچ کا عظیم الشان انعقاد کیا گیا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے خصوصی شرکت کی۔

ایم ڈبلیوایم کے وفد میں صوبائی صدر علامہ باقرعباس زیدی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ ملک غلام عباس و دیگر شامل تھے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ”الاقصیٰ ملین مارچ“ کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عصبیت و لسانیت، مسلکی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر اختلاف اور تقسیم پیدا کرنے کے ایجنڈے پر کام کیا جارہا ہے اسے ناکام بنایا جائے، اتفاق کے نکات اختلاف سے زیادہ ہیں، سعودی عرب اور ایران پر خصوصی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ تقسیم پیدا نہ ہونے دیں۔

حماس ترجمان خالد قدومی نے کہا کہ ایک سال سے زائد اہل غزہ و فلسطین جنگ کا شکار ہیں، 45 ہزار سے زاہد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے، 10 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتا ہیں اور ہزاروں فلسطینی شدید زخمی ہیں، حماس کے مجاہدین طوفان الاقصیٰ کے نظریے کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔

 مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے لیکن اسرائیل کے آگےجھکے نہیں۔ شہید اسماعیل ہانیہ اور حسن نصراللہ ایک ہی راستے کے راہی تھے اور اسی راہ پر جام شہادت نوش کیا۔ انشاءاللہ اسرائیل کا وجود جلد صفحہ ہستی سے مٹنے والا ہے اور فتح و نصرت مجاہدین اسلام کا مقدر قرار پائے گی۔

پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثارکھوڑو نے کہا کہ ہم غزہ و لبنان میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی جنگ سے بچانے کے لئے ہمیں متحد ہونا ہوگا۔

مارچ میں جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری ممتاز حسین سہتو، مرکزی رہنما اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، پیپلز پارٹی کے صوبائی سکریٹری وقار مہدی، فلسطین فاؤنڈیشن کے سربراہ صابر ابومریم، تاجر رہنما عتیق میر، محمود حامد اور محمد اسلم اور جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے بھی شرکت کی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیر اہتمام غزہ فلسطین اور لبنان کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عظیم الشان یکجہتی غزہ و فلسطین کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس کے موقع پہ شہدائے آزادی فلسطین حماس حزب اللہ کے شہداء اور عالم اسلام کے قابل فخر ہیروز شہید علامہ سید حسن نصراللہ اور شہید اسماعیل ہانیہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کانفرنس سے ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا عبدالحق ہاشمی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی علامہ سید ہاشم موسوی علامہ سہیل اکبر شیرازی اراکین صوبائی اسمبلی انجینئر عبدالمجید بادینی اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمن ملازئی پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما صابر بلوچ اور سردار سر بلند خان جوگیزئی مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی صدر مولانا حافظ محمد امجد اور محمد ادریس مغل جماعت اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا سید عتیق الرحمن جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مولانا عقیل انجم اور مولانا سید مومن شاہ جیلانی و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حماس نے اللہ تعالی پر توکل کر کے اسرائیل اور امریکہ کا مقابلہ کیا۔ پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حماس اور حزب اللہ کا ساتھ دیں۔ دشمن کی طاقت سے بے خوف ہو کر حماس اور حزب اللہ کے جوان عالمی دہشت گرد امریکہ اور اسرائیل کا مسلسل مقابلہ کر رہے ہیں۔جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اگر طاقت نہیں تھی تو پھر حماس نے حملہ کیوں کیا انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ تن تنہا نمرود اور نمرودی سلطنت کے مقابل آئے۔ جبکہ حضرت موسی کلیم اللہ اپنا ایک سپاہی حضرت ہارون علیہ السلام لے کر فرعون اور فرعون کے لاکھوں سپاہیوں کے مد مقابل آئے۔ حماس اور حزب اللہ کی جرئت اور غزہ کے بہادر عوام کی استقامت نے پوری دنیا کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ جنہوں نے جہادی تنظیمیں بنائیں، آج وہ فلسطین میں مظلوم مسلمانوں کے قتل عام پر کیوں خاموش ہیں۔ ہم فلسطینی اور لبنانی عوام کے ساتھ ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ پہنچ کر کونسل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران آقائے مہدی شائقی سے ملاقات کر کے شہید آقا سید حسن نصر اللہ اور کمانڈر شہید عباس نیل فروشان کی شہادت پر تعزیت کی۔ اس موقع پر جماعت اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا سید عتیق الرحمن ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما سید فیروز شاہ جیلانی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حزب اللہ کے بہادر قائد شہید سید حسن نصر اللہ عالم اسلام کے بہادر اور نڈر لیڈر تھے۔ وہ مقاومتی محاذ کے ترجمان اور رہبر مسلمین کے توانا بازو تھے۔ آپ نے اسرائیل غاصب کے خلاف طویل جنگ لڑی اور لبنان کا مقبوضہ علاقہ اسرائیلی افواج سے لڑ کر خالی کروایا آپ اسرائیل اور شیطانی قوتوں کے لئے خوف کی علامت تھے جبکہ فلسطین اور لبنان کی مظلوم عوام کے لئے امید کی کرن تھے۔ آپ نے جس تحریک کا آغاز کیا وہ اسرائیل کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مظلوم فلسطینیوں اور لبنانیوں کی حمایت میں اپنے بہادر کمانڈر شہید عباس نیل فروشان سمیت عظیم لوگوں کی قربانیاں پیش کی ہیں ہم تحریک ازادی فلسطین کے تمام شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جماعت اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا سید عتیق الرحمن نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ عالم اسلام کے عظیم مجاہد اور اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے اسلامی جمہوریہ ایران نے غاصب اسرائیل کے خلاف حملہ کر کے مظلوم فلسطینیوں کے خون کا انتقام لیا ہے جس پر ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اور ملت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی علامہ سہیل اکبر شیرازی اور مولانا سید عتیق الرحمن نے شہید سید حسن نصر اللہ کے لیے تاثرات بک میں اپنے خیالات قلم بند کرتے ہوئے لشکر اسلام کے علمبردار سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) امریکہ و یورپ کی مدد کے ساتھ اسرائیل کے تمام تر مظالم کے باوجود مزاحمت کمزور نا ہو سکی، اسرائیل نے ایک سال میں صرف بربریت اور ظلم کیا۔عمارتوں، بچوں، عورتوں سے لڑائی لڑی ہے ۔طوفان الاقصی کے ایک سال گزر جانے کے باوجود اسرائیل اپنا نا غزہ پر تسلط جما سکا نا ہی اپنا ایک قیدی چھڑا سکا۔ ان خیالات کا اظہار صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج غزہ کی سرزمین پر مسلط کردہ ظالمانہ جنگ کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے اور اب تک اس جنگ میں 44 ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ڈیرھ لاکھ سے زیادہ زخمی اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں ۔ ہم سلام پیش کرتے ہیں ان فلسطینی عوام کو جنہوں نے تمام تر مظالم کے باجود مزاحمت کا رستہ اپنائے رکھا اور ظالم اسرائیلی رجیم کے آگے سر نہیں جھکایا ۔ ہم مظلوم فلسطینوں کے ساتھ ہیں لبنان اور مزاحمت کی قوتوں کے ساتھ کھڑے اور اس مزاحمت کی راہ میں شہید ہونے والوں خصوصا شہید اسماعیل ہانیہ اور سید حسن نصراللہ کی شہادت پر پورے عالم اسلام کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، یہ عالم اسلام کے شہید ہیں ۔ان کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔

انہوں نے مذید کہا کہ اب نا گزیر ہو چکا ہے اسرائیلی مظالم کا جواب طاقت کے ساتھ دیا جائے، کانفرنس اور احتجاجات کا وقت گزر چکاہے۔ امت مسلمہ کو اس وقت لبنان عراق اور ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مظلومین غزہ و فلسطین کے لئے عملی اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔

وحدت نیوز(اسلا م آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اتوار کی رات کراچی میں ہونے والے گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں جس میں دو چینی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔ چینی حکومت، عوام اور متاثرین کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتاہوں۔ پاکستانی سرزمین پر چینی شہریوں اور مفادات کو بار بار نشانہ بنانا تشویشناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان حملوں نے سی پیک منصوبوں، چینی اہلکاروں اور کاروباری اداروں کے لیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ حکومت غیر ملکیوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے میں ناکام نظر آتی ہے اس وقت ہماری ریاست گھٹیا داخلی سیاست میں الجھی ہوئی ہے جبکہ قومی سلامتی اور معاشی استحکام جیسے اہم معاملات نظر انداز ہو چکے ہیں ۔

وحدت نیوز(سکھر) انصاف لائرز فورم سکھر کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار سکھر میں بانی چیئرمین عمران خان کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد،محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان و وحدت لائرز فورم سکھر کے کوآرڈینیٹر احسان علی شر ایڈووکیٹ سمیت وحدت لائرز فورم کے وکلاء کی شرکت۔

اس موقع پر صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں عمران خان کو اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے پر سزا دی گئی ہے،اگر آج عمران خان ہوتا تو پاکستان کی طرف سے مظلومین فلسطین کے لئے سب سے توانا آواز اٹھاتا، پاکستان مذید ایسے کھیل کا متحمل نہیں ہو سکتا، اب یہ کھیل بند کئے جائیں۔‏آئین پاکستان کے تحفظ کے لئے نوجوان وکلاء کے حوصلے قابل رشک اور مثالی ہیں۔ وطن عزیز کو ظالموں، موقعہ پرستوں اور کرپٹ نظام کے شکنجے سے آزاد کرانے کے لیے اسی حوصلے، عزم اور جرات کی ضرورت ہے۔ بیدار نوجوان ہمارے ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔ خود مختار پاکستان اور آئین و قانون کی بالادستی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے میں اب زیادہ دیر نہیں۔ انشاء اللہ

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے شہید اسماعیل ھنیہ اور شہید حسن نصراللہ کی شہادت پر تسلیت عرض کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اللہ سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا ہے۔ دنیا کے 56 ممالک کے حکمران اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔ حسن نصراللہ اور اسماعیل ھنیہ نے ایمان کا مظاہرہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں شہید مقاومت کانفرنس کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی جانب سے لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے عمائدین، سیاسی شخصیات اور دیگر معتبرین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ مسلمان فتح حاصل ہوگی۔ ماضی میں ہم نے مشکلات کا شکار رہیں، تاہم مستقبل کے حوالے سے ہمارا ایمان ہے کہ اللہ کا وعدہ پورا ہوگا۔ حسن نصراللہ اور اسماعیل ھنیہ اگر مقاومت کو لیڈ کرتے ہیں تو اسکی وجہ یہی ہے کہ انہیں اللہ پر بھروسہ تھا۔ ایمان کے بغیر شہداء کے مقصد کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا ہے۔ وہ اپنے نظریے سے ایک اینچ بھی پیچھے نہیں ہٹے۔ مسلمان حکمران اپنے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ شہید حسن نصراللہ اور شہید اسماعیل ھنیہ کی طرح اپنے ایمان کو مضبوط کرے۔ انہوں نے یورپی۔محقیقن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئیندہ پچیس سالوں میں اسلام دنیا کا سب سے بڑا سویلائزیشن بن کر ابھرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور حماس نے امریکہ کے اس جعلی مفروضے کو تھوڑ دیا کہ اسرائیل ناقابل شکست ہے۔ مقاومتی تنظیموں نے مل کر قابض اسرائیل کو بے تحاشا نقصان پہنچایا ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ شہید علامہ سید حسن نصراللہ اور فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ھنیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شہید مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے عمائدین، علماء کرام، سیاسی شخصیات اور دیگر معتبرین نے شرکت کی۔ تعزیتی کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی، جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی، حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن غلام نبی مری، صوبائی امیر جماعت اہل حدیث مولانا عتیق الرحمان، گرین پارٹی کے رہنماء اقبال خان، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری اور ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے خطاب کیا۔
 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے علامہ سید حسن نصراللہ کی شجاعت کو خراج عقیدت پیش کی۔ مقررین نے کہا کہ علامہ سید حسن نصراللہ اور اسماعیل ھنیہ نے مقاومت کا راستہ اپناتے ہوئے غاصب اسرائیل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ غاصب صیہونی رژیم کو حزب اللہ اور حماس نے بہت نقصان پہنچایا۔ انہوں نے پوری دنیا کو مقاومت کا درس دیا۔ مقررین نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب رژیم ہے۔ جو روز اول سے مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کو متحد ہوکر اسرائیل کے ظلم و ستم کا راستہ روکنا ہوگا۔ اس موقع پر شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہید اسماعیل ھنیہ اور شہید حسن نصراللہ نے اللہ سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا، انہوں نے خدا کی راہ میں شہادت دی۔ اسلامی ممالک کی فوج کہاں ہیں، جو مسلمانوں کے لئے بنا تھا۔ خدا کا دشمن ہر روز آگے بڑھ رہا ہے اور مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔ فلسطین میں خواتین، بچے اور بزرگ شہید ہو رہے ہیں۔ یورپ، امریکہ میں عوام ظلم کے خلاف نکل رہے ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں مگر مسلمانوں کے حکمران بے ضمیر ہیں۔ ایسی صورتحال میں دو عظیم انسان آئیں، شہید اسماعیل ھنیہ اور شہید حسن نصراللہ نے اسرائیل کا مقابلہ کیا۔ اللہ تعالیٰ سے کئے ہوئے عہد کو نبھاتے ہوئے دونوں رہنماء شہید ہو گئے۔ موت برحق ہے، اسرائیلی ظلم پر خاموش رہنے والے بھی مر جائیں گے۔ میدان میں شہید ہونے والوں کا درجہ بہت بلند ہیں۔ یہ کربلاء کے پیروکار ہیں، اہل فلسطین کربلاء کی پیروی کر رہے ہیں۔ فلسطینیوں نے دنیا کو بتا دیا کہ نعرے لگانے والا کربلائی نہیں ہوتا، بلکہ اپنے کردار سے ثابت کیا کہ کربلائی وہ ہیں۔ سلام ہیں فلسطینیوں پر جنہوں نے اسرائیل کا مقابلہ کیا اور اپنے حقوق کیلئے ڈٹے رہیں۔
 
امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ مسلمان فتح حاصل ہوگی۔ ماضی میں ہم نے مشکلات کا شکار رہیں، تاہم مستقبل کے حوالے سے ہمارا ایمان ہے کہ اللہ کا وعدہ پورا ہوگا۔ حسن نصراللہ اور اسماعیل ھنیہ اگر مقاومت کو لیڈ کرتے ہیں تو اسکی وجہ یہی ہے کہ انہیں اللہ پر بھروسہ ہے۔ ایمان نے بغیر شہداء کے مقصد کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا ہے۔ وہ اپنے نظریے سے ایک اینچ بھی پیچھے نہیں ہٹے۔ مسلمان حکمران اپنے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ شہید حسن نصراللہ اور شہید اسماعیل ھنیہ کی طرح اپنے ایمان کو مضبوط کرے۔ انہوں نے یورپی۔محقیقن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئیندہ پچیس سالوں میں اسلام دنیا کا سب سے بڑا سویلائزیشن بن کر ابھرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور حماس نے امریکہ کے اس جعلی مفروضے کو تھوڑ دیا کہ اسرائیل ناقابل شکست ہے۔ مقاومتی تنظیموں نے مل کر قابض اسرائیل کو بے تحاشا نقصان پہنچایا ہے۔

 
جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے سے شہید حسن نصراللہ اور شہید اسماعیل ھنیہ سے متعلق تعزیتی مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو ہمارے لئے اتحاد کا سبب بن رہا ہے۔ سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی مظلومیت یہ ہے کہ بعض اپنے لوگوں نے استعمار کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، اگر سعودی عرب، اردن اور مصر جیسے ممالک فلسطین کا ساتھ دیتے تو اسرائیل کبھی ایسا نہیں کر پاتا۔ مسلمانوں میں اتحاد پیدا ہو جائے تو کوئی ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ان پروگرامز کا مقصد مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا ہے۔ حق دو تحریک کے رہنماء مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ شہید اسماعیل ھنیہ اور شہید حسن نصراللہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دنیا میں جہاں بھی ظلم و ستم ہو، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ ہم ہر طرح تعاون کریں گے۔
 
بی این پی رہنماء غلام نبی مری نے کہا کہ اپنے نظریے کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ شہید اسماعیل ھنیہ اور شہید سید حسن نصراللہ نے تاریخ رقم کی، جو قیامت تک ہمیں یاد رہیں گے۔ ان شہداء نے انسانوں کو بیدار کیا، جنہیں جتنی خراج عقیدت پیش کرے وہ کم ہے۔ استعماری قوتوں نے صدیوں سے مظلوموں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ آج ہمارا خطہ اور میڈل ایسٹ ان حالات کا شکار ہو گئے ہیں۔ فلسطین اور لبنان میں جاری ظلم و ستم بھی اسی تسلسل کا حصہ ہے۔ ہم بلوچستان کے عوام فلسطینی عوام کے درد کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ ہم مظلوموں کے ساتھ ہیں اور ظلم و ستم کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ جماعت اہلحدیث کے رہنماء عتیق الرحمان نے کہا کہ اسلام ایسا مذہب ہے کہ جس نے مسلمانوں کو ہمیشہ اقتدار دیا۔ نبی اکرم )ص( نے سب کو متحد کیا، آج اسی طریقے کو اپنا کر ہمیں متحد ہونا ہے۔

 
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک مضبوط نہیں ہو سکتے، جب تک متحد نہ ہوں۔ اسماعیل ھنیہ اور سید حسن نصراللہ ایک ہی میدان میں دشمن کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ ہمارے دشمن ہمارے خلاف متحد ہو گئے ہیں۔ ہمیں جدا کرنے میں مغرب کا سب سے بڑا ہاتھ ہے۔ ہمیں بھی آپس میں اتحاد و اتفاق قائم کرکے عوام کو پیغام دینا ہے کہ جب تک ہم اکٹھے نہیں ہونگے، ہمیں کامیابی نہیں ملے گی۔ گرین پارٹی کے رہنماء اقبال خان نے کہا کہ مسلم ممالک اتحاد کے ذریعے اسرائیل، امریکہ اور استکباری قوتوں کو شکست دے سکتے ہیں۔ 57 مسلم ممالک کے رہنماؤں کو فلسطین کے لئے متحد ہونا ہوگا۔ تمام ممالک میں ایران وہ واحد ملک ہے جو اسرائیل کا مقابلہ کر رہا ہے۔

Page 15 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree