The Latest

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی، شیعہ علما کونسل کے ناظر عباس تقوی، آئی ایس او کراچی کے صدر ظفر حیدر سمیت مختلف شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ اتوار پُرامن احتجاج کرنے والے ملت تشیع کے نوجوانوں پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان  پر قائم بے بنیاد مقدمات کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج حکومت کی یہود و نصاری سے ہمدردی کو ظاہر کرتی ہیں، اس وقت پوری دنیا اسرائیل بربریت کا پردہ چاک کر رہی ہے، اسرائیل کی تباہ حالی کی میڈیا جس انداز سے کوریج کررہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کے خلاف میڈیا اور عوام کی نفرت یکساں ہے، اسرائیل کے خلاف فلسطینی عوام جس طرح ڈٹی ہوئی اس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ستر برسوں سے اپنی زمین پر قابض اسرائیل سے نبرد آزما ہیں، فلسطین کا مسئلہ فرقہ و مذہب سے بالاتر ہے، فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے حکومت پاکستان کو  سات اکتوبر کی مناسبت سے ’’ہفتہ فلسطینی عوام‘‘ منانا چاہیئے، ملت تشیع نے ہفتہ مقاومت منانے کا اعلان کیا ہے، جلسے جلوس ریلیاں تعزیتی مجالس اور پھر ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کا منافقانہ رویہ افسوسناک ہے، فلسطین راکھ کا ڈھیر بن گیا رفاح کھنڈر بن گیا مغرب خاموش رہا، ایران نے جواب دیا تو یہ  سب چیخ اٹھے کہ معصوم اسرائیلی مار دیئے، حسن نصراللہ کی شہادت ظالموں کی شکست کی بشارت ہے، جتنی بڑی فتح مطلوب ہوتی ہے اتنی بڑی قربانی دی جاتی ہے، اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوسکتی۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنماعلامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ  پائیدار امن کے حکومتی ادارے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔پارہ چنار میں شیعہ سنی مسئلہ نہیں۔ ایک دہشتگرد ٹولہ ہے جس سے دونوں مسلک کے ماننے والے متاثر ہیں۔شہید حسن نصراللہ کی شہادت پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے۔کراچی میں پرامن ریلی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی ۔انتظامیہ نے پرامن ریلی پر شیلنگ کرکے حالات خراب کئے ۔ اب مقدمات درج کیے جانے کی اطلاعات بھی ہیں ۔ہم مقدمات اور گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے۔ ۔اس وقت ہماری توجہ کا مرکز مسئلہ فلسطین ہے۔مشترکہ گرفتاریاں دینے کے بارے میں لائحہ عمل طے کرنے کے لیے جلد ہی اعلی سطح اجلاس بلائیں گے۔  امریکن قونصلیٹ کی جانب دوبارہ مارچ  کے اعلان کے لیے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس او کراچی کے صدر ظفر حیدر نے کہا کہ شیعہ سنی ہر مذہب کے ماننے والے آج اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کیساتھ کھڑے ہیں، فلسطین کی حمایت سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوسکتے، آئی ایس او کے تحت بھی فلسطین سے یکجہتی کے لئے ہفتہ مقاومت منایا جائےگا، کراچی یونیورسٹی میں یوم حسینؑ کے انعقاد پر روڑے اٹکائے جاتے ہیں۔ اس برس تین طلباء کے داخلے منسوخ کئے گئے، یکم اکتوبر سے سات اکتوبر تک تمام تعلیمی اداروں میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالفت میں پروگرامات کئے جائیں گے۔ علماء اہلسنت نے بھی حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرکے اعلان کردیا ہے کہ ہم سب ملت اسلامیہ ہیں، یہ وقت اتحاد امت کا ہے، اسرائیل کی نابودی کیلئے اسی اتحاد کی ضرورت ہے۔ پریس کانفرنس میں علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن ،علامہ قنبرعلی نقوی، رضی حیدر سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفد کی دیگر شیعہ قومی تنظیمات کے رہنماؤں کے ہمراہ سینیئرصوبائی وزیر سندھ سید ناصرحسین شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔

وفدمیں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ محمد صادق جعفری، ہیئت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ پاکستان کے جنرل سیکریٹری علامہ اصغرحسین شہیدی، آئی ایس او کے رہنما غیورعباس ، ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ مبشرحسن، سید رضی حیدر رضوی ، علی نیئرزیدی ،ہادی شہیدی و دیگر شامل تھے۔

شیعہ قائدین و سید ناصرحسین شاہ کے درمیان مختلف قومی و ملی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ سید ناصرحسین شاہ نے تمام مسائل کے فوری حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر نے کی یقین دہانی کراوئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)سپریم کورٹ آف پاکستان میں 37-NA ری کاونٹنگ کیس کی سماعت، الحمد للہ مجلس وحدت مسلمین ایک مرتبہ پھر سرخرو۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کی بڑی کامیابی،سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ڈویژنل بینچ میں آج NA-37کرم سے کامیاب ایم ڈبلیوایم کے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کے ووٹوں کی ری کاؤنٹنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

خدا کی عنایت امام زمانہ عج کے لطف کرم سےپاکستان پیپلز پارٹی کے بدترین شکست کا سامنا کرنے والے امیدوار ساجد طوری کی درخواست پر دائراپیل کوسپریم کورٹ آف پاکستان نے مجلس وحدت مسلمین کےواضح اکثریت سے کامیاب ایم این اے جناب انجینئر حمید حسین کے ری کاونٹنگ کیس کو ڈسمس کردیا۔

اس موقع پر سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس ، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی، مولانا چوہدری ضیغم عباس ، مولانا عیسیٰ امینی  ودیگر بھی ایم این اے انجینئر حمید حسین کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

اس موقع پرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا کہ ساجد طوری کی جانب سے یہ تیسری غیر آئینی کوشش تھی کہ کسی طرح وہ اہل کرم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال سکیں لیکن الحمد اللہ ایک بارپھر خداو ندمتعال نے ہمیں سرخروکیا ہے۔

وحدت نیوز(گلگت)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوجوان رہنما وزیر محمد حسنین کی گرفتاری خطے کو انتشار کی طرف دھکیلنے اور عوامی حقوق کے لیے اٹھنے والی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔ موجودہ حکومت بدترین عوام دشمنی پر اتری ہوئی ہے۔ خطے کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو نہ صرف ناپسند کرتی ہے بلکہ نوجوانوں سے خصوصی عناد ہے۔ اس حکومت کی کوشش ہے کہ گلگت بلتستان فلسطین بن جائے۔ ہر مرحلے پر سکردو کو غزہ بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ہم نے ذمہ داروں کو بتا دیا تھا کہ زمینوں کے معاملے میں سکردو پر حملے بند کر دئیے جائیں۔ خالصہ کے نام پر زمینوں کو ہتھیانا اور یہاں کے شہریوں کو بیگانہ بنانا چاہتے ہیں۔ وزیر حسنین کی گرفتاری کے خلاف تمام یوتھ اٹھ کھڑی ہو۔ ظلم و زیادتی کرکے گلگت بلتستان کے عوام کو دبانے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

وزیرحسنین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو حقوق نہیں دے سکتے تو کم از کن مظالم کا سلسلہ روک دیں۔ اس حکومت سے حقوق کا مطالبہ بھی عبث ہے۔ جوانان اپنے حقوق کے دفاع کے لیے تیار رہیں۔ متحد اور منظم ہو کر آگے بڑھیں۔ موجودہ عالمی صورتحال میں گلگت بلتستان کی حساسیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں تخریب کاری کی اطلاعات بھی موجود ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھنے کی بجائے اپنے شہریوں کے پیچھے ہے۔ گلگت بلتستان بلخصوص موجودہ حالات میں سکردو میں کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری ان پر عائد ہوگی جو سکیورٹی چھوڑ کر زمینیں ہتھیانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ کبھی شگر کی زمین پر تو کبھی سکردو کی زمین پر اور کبھی گلگت کی عوامی اراضی پر ٹوٹ پڑتی ہے۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یہاں کے عوام کے دلوں میں نفرت کی بیچ ڈالی جاری ہے۔ مسلسل ایسے فیصلے ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں عوام میں غیض و غضب میں ہی اضافہ ہونا ہے۔ وزیر حسنین کو فوری آزاد نہ کیا گیا تو بڑی تحریک اٹھے گی جسے یہاں کے جوانان قیادت کریں گے اور وہ تحریک صرف رہائی پر ختم نہیں ہوگی۔

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے امام بارگاہ محلہ شرقی میں مجاہد اعظم شہید حسن نصر اللہ کی المناک شہادت کے موقع پر مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا جس سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ  سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے مدافع اور عظیم مجاہد سید حسن نصر اللہ کی شہادت نے ہر درد دل اور درد دین رکھنے والے فرد کو سوگوار کر دیا اسرائیل جنایت کار شہید کی عظمت اور مزاحمت کے میدان میں ان کی اعلی قیادت و صلاحیت سے با خوبی واقف تھا۔ دشمن اس دھوکے میں ہے کہ اس شہادت نے مزاحمت کو کمزور کر دیا ہے لیکن اس کے برعکس یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ شہید کا خون فتح و کامرانی کی نوید سناتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم پر پہلے سے کہیں ذیادہ زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں راہ ولایت و راہ شہداء پر چلنے کے لیے ہم سب کو ہر قسم کی قربانی کے لیے آمادہ رہنا ہوگا ۔

وحدت نیوز(سجاول)مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کی جانب سےعالم اسلام کے عظیم قائد , سید مقاومت ،مظلوم فلسطینیوں کی ڈھارس, محافظ حرم بیبی زینب سلام اللّٰہ علیہا, دنیا میں اس وقت موجود نمونہ عمل سید حسن نصراللہ دور جدید کے شیطان عالم اسلام کے عظیم دشمن  سے جنگ کرتے ہوۓ داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہو گئےاسراٸیل و امریکہ کی بربریت کے خلاف عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کے حمایت ، لبنان کی عوام اور حزب اللہ سے اظہار یکجہتی کے لیئے پُرامن منظم احتجاجی ریلی حسینی ہائوس سجاول سے لبیک یا حسن نصراللہ لبیک یا اقصی ا لبیک یا مھدی ، عالمی دھشتگرد اسرائیل ،آمریکا مردہ کے فلق شگاف نعروں سے نکالی گئی ریلی میں باضمیر غیور جرئتمند تنظیمی زمیداران ضلعی سجاول کی تمام  تحصیلوں سے آۓ ہوۓ مومنین نے شرکت کی ۔

سجاول شھر  کےمرکزی چوکوں چوراھوں پر مجلس وحدت مسلمین  ضلع سجاول کی قیادت حاجی مظفر علی لغاری ،مختیار احمد دایو ،فیاض حسین انقلابی ، وقاص مھدی عباس بھٹی اور سید منصور شاھ زیدی نے خطاب کیا، قائدین نے اپنے خطاب پڑھ میں کہا عالمی دھشتگرد اسرائیل جو لاکہوں مسلمان کا قاتل ہے جس نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ دکھا کے اقوام متحدہ کے منھ پے تھپڑ مارا ہے اور دنیا پے واضع کیا کے وہ مسلمانوں کا قتل عام جاری رکہے گا، شھید حسن نصراللہ کی شھادت عالم اسلام کو ایک نئی روح اور جذبا دیکر مشعل راھ بنی ہے آخر میں دعا اور شھید کے بلند درجات کے لۓ دعا کی گئی۔

وحدت نیوز(گلگت)گلگت بلتستان کونسل کے ممبران ایوب شاہ،شیخ احمد علی نوری،اقبال نصیر،سید شبیہ الحسنین،عبد الرحمٰن اور حشمت اللہ نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شھادت پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہیں اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔حسن نصر اللہ کی شہادت عالم اسلام کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے سید حسن نصراللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصراللہ معرکہ طوفان الاقصیٰ کے شہید ہیں۔ انہوں نے بیت المقدس اور فلسطین کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، اس شہادت سے اسرائیل کے خلاف جنگ کو مزید طاقت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ لبنان اورغزہ میں جس بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ نہتے لوگوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اس پر عالمی برادری، مسلم اور عرب ممالک کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی شہادت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اس عظیم قربانی کو امت مسلمہ کے لیے سودمند قرار دیں آمین۔

وحدت نیوز(لندن)مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کے زیر اہتمام مسجد علی لوٹن میں ایک عظیم الشان وحدت کانفرنس بمناسبت برسی قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے مومنین و مومنات اور علماء کرام و زعماء ملت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے چیف کوارڈینیٹر جناب سید وجاہت علی گیلانی نے سرانجام دیئے۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے یوتھ ونگ کے صدر جناب مولانا ہاشم الحسینی نے کیا ۔ اہل سنت عالمی شہرت یافتہ نعت خواں نے ہفتہ وحدت ربیع الاول کے حوالے سے نعت خوانی سے اس کانفرنس میں جوش و جذبہ برپا کر دیا اور روح پھونک دی ۔

 باقی مقررین میں ایم ڈبلیو ایم کے صدر جناب حجت الاسلام مولانا ابرار حسین الحسینی صاحب، جناب حجت الاسلام مولانا سید رضا حیدر رضوی صاحب،  حجت الاسلام والمسلمین جناب علامہ مشرف حسین الحسینی صاحب، حجت الاسلام والمسلمین جناب علامہ غلام حسین عدیل صاحب،  جناب مولانا ہادی صاحب، جناب حجت الاسلام مولانا حمزہ  حسینی صاحب ، آغا سید ذکی رضوی صاحب، صدر ادارہ مسجد علی لوٹن سید راحت گیلانی ،  ایم ڈبلیو ایم لوٹن کے نمائندہ جناب غلام عباس صاحب نے نعت رسول مقبول بھی پیش کی ۔

 مقررین نے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی کہ وہ اتحاد بین المسلمین و اتحاد بین المومنین کے داعی تھے کہ انہوں نے 4 سال کی مختصر قیادت میں انہوں نے  کافی کامیابی حاصل کی،  قائد شہید نے ملت تشیع کو قومی و ملکی  سیاست میں شامل کیا اور 6 جولائی 1987 کو مینار پاکستان لاہور میں ملت تشیع کو صرف نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کو سبیل و نا کے نام سے ایک فلاحی و اسلامی ریاست کے  لئے سیاسی دستور و منشور دیا ۔ قائد شہید نے ملک کے طول عرض کے دورہ جات کر کے ملت تشیع میں ایک انقلابی بیداری پیدا کی اور ملت تشیع کی عالمی و ملکی سطح پر صحیح ترجمانی کی ۔ اسی لئے عالمی استکبار نے ملکی و  مقامی اپنے ایجنٹوں کے ساتھ مل کر یہ سازش کی اور بھانپ لیا کہ یہ حقیقی فرزند امام خمینی رح پاکستان کی سرزمین پر ایران کی طرز کا اسلامی انقلاب برپا کہیں نہ کر دے تو ان دجال کے کارندوں نے ھمارے محبوب قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کو پشاور میں  نماز  فجر کے وقت 5 اگست 1988 کو اپنے زیر تعمیر مدرسے میں شہید کر دیا۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے  مظلومین کی حمایت کا اعلان کیا گیا اور استعماری طاقتیں جو ظلم و بربریت ڈھا رہی ھیں ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

کانفرنس کے شرکاء نے حالیہ واقعات جو فلسطین میں پیش آئے جس میں خصوصی طور پر جو ناحق خون بہایا گیا اور بزاروں افراد اب تک بیگناہ شہید ھو چکے ھیں اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی  ، آخر میں تمام شہداء اسلام کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائے امام زمانہ عج سے مولانا ہاشم الحسینی نے کانفرنس کا اختتام کیا۔

اس کے بعد مومنین و مومنات میں نیاز بھی تقسیم کی گئی اور مغربین کی نماز باجماعت ادا کی گئی،  برطانیہ بھر  کے تمام اداروں اور خصوصی طور پر مسجد علی لوٹن کی انتظامیہ کا اس وحدت کانفرنس کے لئے تعاون کرنے پر  ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کی طرف سے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا ۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)ڈی او آفس جیکب آباد میں سالانہ محفل ثنائے سید المرسلینﷺ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ شیعہ سنی علماء کرام نے خطاب کیا۔ اس موقع پر محفل ثنائے سید المرسلینﷺ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہے۔ حضور سید کونین نے اپنے پاکیزہ کردار کے ذریعے عالم انسانیت کو اعلی انسانی اقدار اخلاق حسنہ اور پاکیزہ کردار کی طرف رہنمائی کی۔

سید الانبیاء،ص کی ذات گرامی امت مسلمہ کے لئے نقطہ وحدت اور اتحاد ہے۔ آج فلسطین اور لبنان میں اسلام دشمن سامراجی قوتوں کے ہاتھوں معصوم اور بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جا رہا ہے 41 ہزار سے زیادہ مظلوم فلسطینیوں اور ہزاروں لبنانی مسلمانوں کا خون بہانے والے امریکہ اور اسرائیل ہی عالم انسانیت کے قاتل اور مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اپنے جزوی اور فروعی اختلافات کو بھلا کر آپس میں متحد ہو جائیں اتحاد بین المسلمین قران کریم کا حکم اور وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو حضور سید الانبیاء کی پاکیزہ سیرت اور قران کریم کی تعلیمات سے آشنا کرنا ہوگا تاکہ وہ اسلام دشمن استکباری قوتوں کے شیطانی منصوبوں اور مغربی ثقافتی یلغار سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)غاصب صہیونی ریاست کے فضائی حملے میں سید حسن نصر اللہ کی عظیم شہادت کے خلاف اور مقاومتِ اسلامیِ جہان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی دیگر مرکزی قائدین علامہ سید احمد اقبال رضوی، حسیب امیری، اشفاق نذیر، علامہ عارف واحدی، سید ناصر عباس شیرازی اور سید مرتضی نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس۔

مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس وقت پوری امت، پورا عالم اسلام ایک شدید غصہ اور اضطراب میں ہے، خطہ کی صوتحال کی وجہ سے پوری امت اسلام دو ٹوک موقف ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، غزہ میں 43ہزار سے زائد شہادتیں ہو چکی ہیں، بڑی تعداد میں گرفتار فلسطینی عقوبت خانوں میں انسانی تاریخ کے بدترین مظالم برداشت کر رہے ہیں، لبنان پر اسرائیلی صیہونی حملے خوفناک شکل اختیار کر رہے ہیں، ٹیکنالوجی کا بدترین استعمال انساننوں کو شہید کرنے کے لیئے استعمال کی جا رہی ہے، جابر و استعماری قوتیں ہلکان ہو چکے ہیں کیونکہ مزاحمت کو خاموش نہیں کر پا رہے، احمد یاسین کو ٹارگٹ کیا گیا، جبکہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت دہرا وار تھا، لبنان کے مزاحمت کار و عظیم رہنما حسن نصر اللہ کو شہید کیئے جانے کے باوجود آزادی کی تحریک جاری ہے، آزادی کی تحریکیں نہ اسطرح رکتی ہیں اور نہ کوئی روک سکے گا۔

 امت مسلمہ کو سمجھ آ رہی ہے کہ ایک ایک کر کے سب کی باری ہے، گریٹر اسرائیل کا نقشہ باقاعدہ پوری دنیا میں بانٹا گیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ اس پوری مدت میں ناکام نظر آتا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مسلسل جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں، پوپ کی جنگ بندی کی آواز کو بھی نہیں سنا جا رہا، عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ کو بھی اسرائیل ماننے کو تیار نہیں، او آئی سی کی سطح کے اجلاس اور جنگ بندی کے مطالبات پر بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی، عالم اسلام اسرائیل اور صیہونیت کے ظلم کے خلاف یہ آواز ہے، کیوں لاتعلق رہنے کا اظہار کیا جا رہا ہے؟ اتحاد امت ہی عالم اسلام کا سب سے بڑا حل ہے، ملت اسلامیہ کی رسوائی سے بچنے کے لیئے سب کو اکٹھا ہونا ہو گا۔

 عالم اسلام کے پاس عالم اسلام کے پلیٹ فارم کو متحرک کرنے کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ ہم دنیا بھر کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لاتعلقی کا سلسلہ ختم ہونا چاہیئے اور موئثر عملی اقدام کیا جانا چاہیئے، پاکستان عالمی قوتوں کا ہدف ہے۔ خطہ کے عوام کے تحفظ کے لیئے تمام ممالک کی قیادت کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، اسرائیل کی بدمعاشی کو رکنے کی ضرورت ہے۔ ملی یکجہتی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اسرائیل کی ناجائز ریاست کے سامنے کبھی سرینڈر نہیں کریں گے، اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا موقف دو ریاستی حل ایک کمزور موقف ہے، اقوام متحدہ میں فلسطین کے حوالہ سے کمزور موقف اختیار کیا جائے گا تو کل کشمیر کے حل پر بھی کمزور موقف اختیار کیا جائے گا، ہم حکومت پاکستان کے کمزور موقف کو مسترد کرتے ہیں، 4 اکتوبر کو پورے ملک میں لبنان میں اسرائیلی دہشتگردی اور عالم اسلام کے عظیم مجاہد سید حسن نصراللہ کی شہادت پر اتحاد امت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اس ظلم کیخلاف اپنی آواز بلند کرے۔غزہ میں نوجوانوں کی مزاحمت تمام ظلم و جبر کے باوجود اپنی جگہ ڈٹی ہوئی ہے، 7 اکتوبر کو ہمیں بھی فلسطینیوں، لبنانیوں، کشمیریوں، شامیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے نکلنا ہے، پوری قومی قیادت کو مظبوط موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

ملی یکجہتی کونسل کے رہنما اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پیچیدہ جنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں مجاہدین کا مقابلہ عالم کفر سے ہے، اس جنگ کے نتائج فیصلہ کریں گے کہ آنے والی دنیا کیسی ہو گی، اگر آج مقاومت گر گئی تو اسرائیل کے آگے کوئی بند نہیں رہ سکے گا، اسرائیل سٹریٹیجک اہداف حاصل نہیں کر سکا ۔ ناکام رہے، یہ پورے جہان اسلام کی لڑائی ہے اور ہمیں ڈٹ کر ساتھ کھڑا ہونا ہے، اگر اسرائیل کے جرائم نہ رکے تو اسرائیلی ہماری گلیوں میں گھومیں گے، 7 اکتوبر کو سب نے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج میں شرکت کرنی ہے، فلسطین نہر سے بحر تک سارا علاقہ فلسطینیوں کا ہے، کراچی میں مظلومین فلسطین کی حمایت میں نکلنے والی ریلی پر بہیمانہ تشدد اور جابرانہ ایف آئی آر کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے فوری خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں حکمرانوں کو اسرائیل کے حوالے سے منافقانہ رویہ ترک کرنا ہو گا۔

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ 28 معتبر جماعتی اتحاد ملی یکجہتی کونسل مل کر اسرائیل مخالف احتجاج کر رہے ہیں، اسرائیل کے مقابلے میں امت مسلمہ دفاعی محاز پر کھڑی ہے، ہم سب کو ساتھ دینا ہو گا۔

Page 17 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree