The Latest
مجلس وحد ت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے بزرگ عالم دین سید علی الموسوی کی موت پر علامہ موسوی کے فرزند سید حیدر علی موسوی سے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ سید علی الموسوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے۔ ان کی رحلت سے علم و عرفان کی دنیا میں آنے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید علی الموسوی کے انتقال پُر ملال پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ علامہ موسوی کے فرزندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غم زدہ دل کے ساتھ دعا گو ہیں کہ خداوند کریم علامہ سید علی الموسوی کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے علامہ سید علی موسوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ موسوی کی ملت جعفریہ کے لئے خدمات کو تاریخ کے سینے پر سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ وہ بیک وقت ایک عالم، ایک عارف اور ملی خدمت کے جذبے سے سرشار ہستی تھے۔علامہ سید علی الموسوی کی رحلت کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے ملت جعفریہ اپنے عظیم قومی سرمایہ سے محروم ہو گئی ہے۔ علامہ سید علی الموسوی کے بیٹوں کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم علامہ سید علی الموسوی کی وفات پر اشکبار ہے۔علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے اپنے دعائیہ کلمات میں کہا کہ خداوند کریم علامہ مرحوم کے درجات میں اضافہ فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مجلس وحد ت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے بزرگ عالم دین سید علی الموسوی کی موت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ سید علی الموسوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے۔ ان کی رحلت سے علم و عرفان کی دنیا میں آنے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید علی الموسوی کے انتقال پُر ملال پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ علامہ موسوی کے فرزندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غم زدہ دل کے ساتھ دعا گو ہیں کہ خداوند کریم علامہ سید علی الموسوی کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔
سید علی الموسوی ایسی ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ ان کی رحلت عالم کی موت عالمین کی موت کی مصداق ہے۔ سید علی الموسوی ملت جعفریہ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان الفاظ کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے عارف باللہ عالم با عمل سید علی الموسوی کی وفات کے موقع پر قوم کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کیا ۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملت جعفریہ مفتی جعفرحسین اور شہید قائد سید عارف حسین الحسینی کی نشانی سے محروم ہو گئی ہے۔ ان کی موجودگی ملت جعفریہ کے لئے ایک شفیق باپ کی طرح تھی۔ علامہ امین شہیدی نے سید علی الموسوی کے خاندان سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم سوگوار اور آپ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خدا وند کریم سید علی الموسوی کے درجات بلند کرے اور انہیں جوار آئمہ معصومین علیھم السلام میں مقام علیین عطا فرمائے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے بزرگ عالم دین، مفتی جعفرحسین اور شہید قائدکے ساتھی سید علی الموسوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو ملت جعفریہ پاکستان کے لئے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سید علی الموسوی کی زندگی سیرت اہلبیت علیھم السلام کا عملی نمونہ تھی۔ان کی خدمات کو بہت دیر یاد رکھا جائے گا۔ بیان میں کہا گیاہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید علی الموسوی کے انتقال پر ملال پر پوری قوم کو تعزیت پیش کرتی ہے۔ سید علی الموسوی کی وفات پر ایم ڈبلیو ایم سہ روزہ سوگ منائے گی۔
سندھ کے شہر دادو میں مجلس وحدت مسلمین کی سربراہی میں آئی ایس اواوراصغریہ آرگنائزیشن سمیت مقامی تنظیموں کا دھرنا۔ علامہ مختار امامی کا خصوصی خطاب
ایس پی چوک دادو پر احتجاجی دھرنا و ریلی کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم، آئی ایس او، اصغریہ آرگنائزیشن اور حزب المہدی کی جانب سے کیا گیا تھا، جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کی۔احتجاجی دھرنے سے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی، خیرپور کے سیکریٹری جنرل علامہ نشان حیدر ساجدی، جامع مسجد مورو کے امام جمعہ مولانا گل محمد طاہری، آئی ایس او کے رہنما شفقت لانگا، اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی نائب صدر محمد عالم شیخ، حزب المہدی کے عامر کاظمی اور بدین سے تعلق رکھنے والے عالم دین مولانا شبیر کانڈیو نے خطاب کیا۔ ایس پی چوک پر منعقدہ احتجاجی دھرنے میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈذ اوربینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پیپلز پارٹی کے ایم پی اے عمران ظفر لغاری کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مختار امامی نے کہا کہ دادو میں گزشتہ کئی دنوں سے شیعہ آبادیوں میں موجود امام بارگاہوں پر پیپلز پارٹی کے ایم پی اے عمران ظفر لغاری کی جانب سے قبضہ کیا جارہا ہے، حال ہی میں امام بارگاہ حسینی سیتا پر قبضہ کیا گیا اور مزاحمت پر آٹھ مومنین کو زخمی کیا گیا، جو کہ عمران ظفر لغاری کی شیعہ دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔ رہنماں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیا عمران ظفر لغاری کا یہ اقدام پارٹی پالیسی ہے اگر نہیں ہے تو فی الفور اس کے خلاف ایکشن لیا جائے ورنہ ملت جعفریہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے خلاف میدان سجائے گی۔ رہنماؤں نے کہا کہ اندروں سندھ میں دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو لگام دی جائے۔ رہنماں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ سرزمین خداداد کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے۔بعد ازاں احتجاجی ریلی کے شرکا پریس کلب دادو پہنچے جہاں پر تمام رہنماں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی شیعوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ آئندہ انتخابات میں کسی بھی شیعہ دشمن کو سپورٹ نہیں کرے گی اور اس امیدوار کے خلاف مہم چلائے گی کہ جو دہشت گردوں سے ساز باز کرے گا چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے تعلق کیوں نہ رکھتا ہو۔ عمران ظفر لغاری تحریری طور پر اپنے اس عمل کی معذرت کرے اور شہید عبرت کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
عرب معاشرہ جہالت کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے، انسانی اقدار اپنی حیثیت کھو چکی ہیں، چھوٹی چھوٹی باتوں سے شروع ہونے والی جنگیں نسلوں تک چلتی ہیں، غلامی کا دور دورہ ہے، خواتیں کے حقوق کو چھوڑئیے یہاں غریب، مفلس اور نادار لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، اس گھٹن زدہ اور دخترکش ماحول میں ایک ایسی خاتون موجود ہیں جو ملیک العرب یعنی عرب کی ملکہ کے لقب سے معروف ہوتی ہیں اور اس گناہوں سے آلودہ معاشرے میں طاہرہ یعنی پاک و پاکیزہ خاتون کے لقب سے ملقب ہوتی ہیں۔
ایسا دور کہ جس میں عرب معاشرے میں بیٹی کی پیدائش کو بد فعالی سے تعبیر کیا جاتا ہے اور اسے خاندان کی عزت و آبرو کے لیے ننگ و عار تصور کیا جاتا ہے، ایسے معاشرے میں جنم لینے والی خاتون کو کیا کیا مشکلات پیش آسکتی ہیں ہم فقط ان کا تصور ہی کرسکتے ہیں اور یہ خاتون کردار و عمل میں اس درجہ پر فائز ہوتی ہیں کہ پورا خاندان اور قبیلہ آپ پر فخر کرتا ہے، اس خاتون سے ہماری مراد ام الممنین حضرت خدیجہ (س) ہیں، آپ کا گھر اسلام سے قبل ہی غریبوں مسکینوں اور بے سہارا لوگوں کی پناہ گاہ تھا، آپ ایک سخی خاتون تھیں، آپ کا دسترخوان بہت وسیع تھا، جہاں غریبوں، مسکینوں اور مسافروں کو کھانا ملتا تھا۔
آپ اسلام سے پہلے تجارت کے پیشے سے وابستہ تھیں اور اتنی کامیاب تجارت کی کہ ملیکالعرب کے نام سے معروف ہوئیں، آپ کے تجارتی قافلے شام و یمن وغیرہ میں تجارت کے لیے جاتے تھے، آپ کے تجارتی قافلوں کی تعداد کافی زیادہ تھی، اسی لیے آپ نے مختلف لوگوں کو معین کیا جو ان تجارتی قافلوں کو لے کر جاتے اور سامان تجارت کی خرید و فروخت کرتے۔ انہی قافلوں میں سے ایک قافلہ نبی مکرم (ص) کے سپرد ہوا، س قافلے کی واپسی پر حضرت خدیجہ (س) کے غلام میسرہ نے آپ (ص) کی جو اخلاقی صفات بیان کیں، ان سے متاثر ہو کر آپ (ص) کو خود پیغام نکاح بھجوایا۔
یہاں حضرت خدیجہ (س) کی نگاہ انتخاب کو داد دینی چاہیے، آپ نے عرب کے بڑے بڑے سرداروں کے پیغام نکاح ٹھکرا دیئے مگر عبداللہ کے یتیم جو ظاہری مال و اسباب سے محروم ہیں، انھیں پسند فرمایا۔ ایک تاجر خاتون کی حیثیت سے آپ کو ایک ایسے مرد کا انتخاب کرنا چاہیے تھا جو بڑے مال و اسباب کا مالک اور صاحب طاقت ہو، مگر حضرت خدیجہ (س) کے ہاں ان جاہلی معیارات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ آپ کے ہاں انتخاب کا معیار امانت، دیانت اور صداقت جیسی صفات حسنہ ہیں، اس میں ہمارے لیے بھی رہنمائی ہے۔
آج ہمارا معاشرہ جن خاندانی مشکلات کا شکار ہے اور معاشرے میں جو عدم اطمینان ہے، طلاق کی شرح بہت زیادہ ہے، اس کی وجہ یہ تو نہیں کہ رشتہ کے انتخاب کے وقت مال، دولت، گاڑی کوٹھی کا پوچھا جاتا ہے، مگر امانت، دیانت، دینداری جیسی صفات کو یکسر نظر انداز کر دیا جاتا ہے، جس کا خمیازہ پورا معاشرہ بھگت رہا ہے۔ حضرت خدیجہ (س) جب تجارت کرتی تھیں تو کامیاب تاجر تھیں اور شادی کے بعد کامیاب ترین بیوی قرار پائیں۔ حضرت خدیجہ (س) کا حضرت محمد (ص) سے نکاح حضرت ابوطالب نے پڑھا اور ایک فصیح و بلیغ خطبہ دیا، جو کتب تاریخ میں محفوظ ہے۔ (مناقب ابن شہر آشوب ج ص)
تاریخ میں ملتا ہے کہ ورقہ بن نوفل نے مقام ابراہیم (ع) اور زمزم کے درمیان کھڑے ہو کر حضرت خدیجہ (س) کے حکم سے یہ اعلان کیا: اے امت عرب خدیجہ (س) مہر کی رقم سمیت تمام اموال، غلام اور کنیزوں کو پیغمبر اکرم (ص) کی خدمت میں پیش کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں آپ کو گواہ بنا رہی ہیں۔ اپنے شوہر کے لیے اتنا جذبہ خیر سگالی، اس محبت، اطاعت کا اظہار، یہ فقط حضرت خدیجہ (س) کے حصہ میں آیا اور جب آپ (ص) پہلی وحی نازل ہونے کے بعد گھر تشریف لائے تو حضرت خدیجہ (س) نے فورا آپ (ص) کی تصدیق و تائید کی اور تبلیغ اسلام کا آغاز ہوا تو جس طرح آپ (ص) سے لوگ دور ہوئے نہ بات کرتے، نہ مدد کرتے، الٹا تنگ کیا جاتا، ستایا جاتا، یہی صورت حال حضرت خدیجہ (س) کو قریش کی خواتین کی طرف سے پیش آئی۔
آپ (س) کی سہیلیوں اور رشتہ دار خواتین نے آپ سے ملنا جلنا چھوڑ دیا مگر آپ (س) کے پایہ ثبات میں کوئی لغزش نہ آئی، وہ جن کے پاس خواتین کے جھرمٹ ہوتے تھے، جن کی کنیزیں تھیں، ان سے بات کرنے والا کوئی نہیں، مگر اسلام اور نبی اسلام (ص) پر اتنا یقین ہے کہ اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کرتیں، بلکہ جب آپ (ص) کفار کے رویے، ان کے ستائے گھر تشریف لاتے تو آپ (ص) کی دلجوئی فرماتیں اور آپ (ص) گھر میں سکون پاتے۔
آپ (س) نے خواتین میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا، اس کے ساتھ ساتھ آپ (س) نے سب سے پہلے حضور اکرم (ص) کے ساتھ نماز ادا کی۔ ابن عفیف کہتے ہیں کہ میں کعبہ کے پاس موجود تھا کہ ایک مرد کھڑا ہوا ہے، اس کے دائیں طرف ایک بچہ ہے اور بائیں جانب ایک خاتون کھڑی ہیں اور انہوں نے رکوع و سجود میں اس مرد کی پیروی شروع کر دی، میں نے حضرت عباس (رضی) سے پوچھا یہ کون ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟ تو انہوں نے کہا یہ محمد بن عبداللہ ہیں اور اس کے ساتھ ان کی بیوی ہے اور یہ بچہ (حضرت علی(ع) ) میرا بھتیجا ہے۔
(حضرت محمد (ص)) کہتا ہے کہ ایک دن ایسا آئے گا کہ قیصر و کسری کے خزانوں کو اپنے ہاتھ میں لے لے گا، لیکن بخدا روئے زمین پر ان تینوں کے علاوہ اس کے دین کا کوئی پیروکار نہیں ہے۔ اس کے بعد راوی کہتا ہے کہ کاش میں ان تینوں میں سے چوتھا ہوتا۔ (الکامل فی التاریخ لابن اثیر ج ص) ابن عفیف حسرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ اگر اس وقت اسلام قبول کرتے تو چوتھے اسلام قبول کرنے والے ہوتے۔
آپ (ص) نے حضرت خدیجہ (س) کی موجودگی میں دوسرا عقد نہیں فرمایا۔ اللہ تعالی نے آپ (ص) کو حضرت خدیجہ (س) کے بطن سے اولاد عطا کی، اس سے آپ (ص) کو ابتر کا طعنہ دینے والوں کی زبانیں بند ہوگئیں اور آج پوری دنیا میں نسل پیغمبر اکرم (ص) موجود ہے۔ جب قریش مکہ نے مسلمانوں کا معاشرتی بائیکاٹ کر دیا اور تمام بنی ہاشم شعب ابی طالب میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ یہ اسلام اور مسلمانوں کے لیے انتہائی سخت ایام تھے۔ ان کی خوراک اور ملنے جلنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ بنو ہاشم کے افراد درختوں کے پتے اور باسی روٹیاں کھانے پر مجبور ہوگئے، مگر نصرت رسول (ص) کے لیے کمر بستہ تھے۔ ایسے حالات میں وہ خاتون جو ملیک العرب کے نام سے معروف تھی، جس کے سینکڑوں تجارتی قافلے تھے۔ عرب کے بڑے بڑے تاجر اس کے مقروض تھے، اس پر یہ وقت آئے کہ پتے کھانے پر مجبور ہیں مگر اس کے باوجود آپ (س) کے دل میں اسلام اور بانی اسلام کی محبت میں اضافہ ہی ہوا۔
جس سال بنو ہاشم کا مقاطعہ ختم ہوا، اسی سال حضرت خدیجہ (س) اور حضرت ابوطالب (ع) کا انتقال ہوا۔ اس طرح حضور (ص) کی دو عظیم پشت پناہ ہستیاں ایک ہی سال انتقال فرما گئیں۔ کسی بھی تحریک کے لیے دو بنیادی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے، ایک مال اور دوسرا تلوار یعنی عسکری قوت۔ اللہ تعالی نے آپ (ص) کو مال حضرت خدیجہ (س) اور عسکری قوت حضرت ابوطالب (ع) کے ذریعے عطا فرمائی۔ یہی وجہ ہے کہ جب ان دو کا انتقال ہوا تو آپ (ص) نے اس پورے سال کو عام الحزن یعنی غم کا سال قرار دیا۔
امت مسلمہ کے عظیم رہنماء اور ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے علم و سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ سے منسلک ماہرین ، محققین ، سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:موجودہ فیصلہ کن مرحلے سے عبور کا راستہ مزاحمتی معیشت پر استوار ہے اور ایرانی عوام کے پختہ عزم و ارادہ کے مقابلے میں دباؤ اور مشکلات ناچیز ہیں۔علم ترقی کا سرچشمہ ہے۔ایران یادگار تاریخی اور حساس مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ہم اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہو کر اپنی منزل تک ضرور پہنچیں گے۔
رہبر معظم کا کہنا تھا کہ ملک پیشرفت و ترقی کی جانب گامزن ہے اور ایرانی قوم کی پیشرفت و ترقی میں کوئی مشکل اور رکاوٹ موجود نہیں ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے موجودہ مرحلہ کھیل کے مقابلوں کے میدان کی طرح ہے جو محنت، تھکاوٹ اور خدشات کے باوجود کھلاڑیوں کے لئے شوق و نشاط کا باعث ہے اور کھلاڑی اس میں شوق و نشاط اور بھر پور عزم کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں۔ مزاحمتی اقتصاد کوئی نعرہ نہیں ہے بلکہ ایک واقعیت اور حقیقت ہیجسے محقق ہونا چاہیے۔ علم و دانش کی بنیاد پر استوار کمپنیاں مزاحمتی اقتصاد کے بہترین اورموثر ترین عناصر میں شامل ہیں جو مزاحمتی معیشت و اقتصاد کومزید پائداربنا سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر علم و دانش کی بنیاد پر قائم کپمپنیوں کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ان کی کمی اور کیفی لحاظ سے حمایت کی جائے، تو علم کے ذریعہ ثروت کی پیداوار سے ملک کی معیشت و اقتصاد میں حقیقی رونق پیدا ہوجائیگی۔ خام مواد کی فروخت در حقیقت ایک جال ہے جو انقلاب سے پہلے کے برسوں سے میراث میں ملا ہے افسوس کہ ملک اس میں گرفتار ہوکر رہ گیا ہے۔ اور اس فریب سے نجات حاصل کرنے کے لئے تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔
شرکائے کانفرنس کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک بشمول یورپ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی پشت پناہی کرتے ہیں اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے دوہرا معیار روا رکھا جا رہا ہے۔
ہم شرکائے بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس پاکستان 2012 فلسطین کے غیور عوام کو غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے سامنے عظیم مزاحمت اور انتفادہ کی تحریک پر سلام پیش کرتے ہیں، اور فلسطینی عوام کو تین باتوں کی مکمل یقین دہانی کرواتے ہیں۔
1۔ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنا۔
2۔ فلسطینی پناہ گزینوں اور مہاجرین کی وطن واپسی کا حق دلوانا۔
3۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینی مزاحمت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
ہم یقین رکھتے ہیں کہ اسرائیل انسانیت کے لئے زہر قاتل ہے، ہم جمہوری قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین کے مظلوم عوام کو حق خود ارادیت دلوانے میں کردار ادا کریں اور ہم مسئلہ فلسطین کو اپنے کاندھوں پر لینے کی ذمہ داری لیتے ہیں اور اس مسئلہ کے حل کو جلد از جلد حل کروانا چاہتے ہیں۔
ہمارے تناظر میں
* غاصب صیہونی ریاست اسرائیل غزہ کا غیر قانونی محاصرہ کرکے فلسطینیوں کے بنیادی نقل و حمل کے حقوق کا استحصال کر رہی ہے۔
* ہم غزہ، مغربی کنارہ، مشرقی یروشلم اور اس سے متصل علاقوں میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات اور یہودی آباد کاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
* امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک بشمول یورپ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی پشت پناہی کرتے ہیں اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے دوہرا معیار روا رکھا جا رہا ہے، جبکہ فلسطین کی منتخب عوامی حکومت کی حمایت نہیں کی جاتی۔
* اسرائیل کی بربریت، جنگی جرائم، فلسطینی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ اور فلسطینی عوام کا قتل عام کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور اس وقت گیارہ ہزار سے زیادہ فلسطینی مرد و خواتین، بچے و بوڑھے اسرائیل کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر سزائیں بھگت رہے ہیں۔
* تمام فلسطینی غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے تعصب کا شکار ہیں۔
* اس وقت لاکھوں فلسطینی دنیا کے دوسرے ممالک میں جلا وطنی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔
* اسرائیل کی غاصبانہ سوچ میں صیہونی نظریہ ایک بنیادی جز ہے، جو ان کی ہر پالیسی میں نمایاں نظر آتا ہے۔
ہم عہد کرتے ہیں کہ
1۔ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا اور پاکستان حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس سرکاری سطح پر منایا جائے اورملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔
2۔ پاکستان میں جاری مسائل اور دہشتگردانہ کارروائیوں کی جڑ اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ اور یورپی ممالک ہیں، لہذا دفاع فلسطین دفاع پاکستان ہے، اس عنوان سے بھرپور مہم چلائی جائے گی۔
3۔ پاکستان کے غیور عوام کو مسئلہ فلسطین پر یکجا کیا جائے گا۔
4۔ فلسطین کے عوام کی جدوجہد آزادی میں ہر ممکنہ تعاون کریں گے۔
5۔ اسرائیل اور اسرائیلی مصنوعات کا ہر سطح پر بائیکاٹ کیا جائے گا۔
6۔ تعلیمی اداروں میں ثقافتی اور کھیلوں کے پروگرامات منعقد کروا کر اسرائیل کے خلاف مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
7۔ وہ تمام حکومتیں اور ادارے جو اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات یا گٹھ جوڑ کی بات کریں گے، ان تمام حکومتوں اور اداروں کی شدید مخالفت کی جائے گی۔
8۔ اسرائیل ایک عالمی دہشتگرد ہے، اس حوالے سے مہم کا اعلان کیا جائے گا۔
9۔ اسرائیل کے جنگی جرائم کو دنیا بھر میں اور بالخصوص پاکستان میں آشکار کیا جائے گا۔
10۔ اقوام متحدہ کے بین الاقوامی چارٹر کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں، جس کے ذریعے صیہونی گٹھ جوڑ کا خاتمہ کیا جاسکے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ صہیونی ریاست کا وجود وجہ فساد ہے۔ باہر سے لا کر آباد کیے گئے پانچ لاکھ یہودیوںمیں سے اکثریت امریکی نژاد اسرائیلیوں کی ہے۔ یہودیوں کو قدس کی سرزمین سے نکال باہر کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جانا چاہیے۔ یہ پاکستانی مسلمانوں کی اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ وابستگی اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونے کا ثبوت ہے کہ عوامی دباؤ آج تک اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنے رکاوٹ بنا ہے۔ان خیالات کو اظہار انہوں نے اسلام آباد ہوٹل میں منعقدہ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہناتھا کہ اسرائیل ملک نہیں بلکہ باہر سے لا کر آباد کیے گئے لوگوں پر مشتمل آبادی ہے جس نے مقامی آبادی پر بزور طاقت اپنا تسلط قائم کیا ہوا ہے۔ ہم رہبر کبیر حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ کی اس فکر کے پیرواور حامی ہیں کہ یہودیوں کو نکال کے فلسطینی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے۔ شام میں دہشت گردوں کی کاروائی کے پیچھے خفیہ ہاتھوں کو بے نقاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد فقط اسرائیل کا تحفظ ہے کیونکہ شام عرب ممالک میں وہ واحد ملک ہے جس نے اسرائیل کے ناپاک وجود کو نہ صرف تسلیم نہیں کیا بلکہ وہ فلسطینیوںکی اخلاقی و سیاسی حمایت کا دم بھرتا ہے۔ اسرائیل کو اپنے وجود کی بقاء کا مسئلہ درپیش ہے اور بشار الاسد حکومت کا وجود گریٹر اسرائیل منصوبے کی تکمیل میں بڑی رکاوٹ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل نے برما میں مسلمانوںکے قتل عام پر او آئی سی اور اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کہاںہیں انسانی حقوق کے علمبردار اور امن کے ٹھیکیدار ۔ انہیں شامی دہشت گردوں کے خلاف عوامی حمایت یافتہ بشار الاسد حکومت کی کاروائیاں تو نظر آتی ہیں لیکن برما کے مظلوم مسلمانوں کا قتل عام ان کی نظروں سے اوجھل ہے۔ ناصر ملت کا کہنا تھا کہ رہبر کبیر کی فکر ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس میں انہوں نے فرمایا تھا کہ ہم ہر ظالم کے خلاف ہیں چاہے وہ شیعہ ہی کیوںنہ ہو اور ہر مظلوم کے ساتھ ہیں چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو۔