The Latest

وحدت نیوز(کراچی) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ علامہ سید باقر عباس زیدی،صدرمجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن علامہ شیخ محمد صادق جعفری سے گلستان سوسائٹی اسکیم 33میں ملاقات، سراج الحق نے ایم ڈبلیوایم کے قائدین کوجماعت اسلامی کے تحت 15اکتوبر کو شاہراہ فیصل پر فلسطینی مسلمانوں اور مجاہدین سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے”الاقصیٰ فلسطین مارچ“ سمیت 16اکتوبر کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے تحت ”قومی مشاورتی اجلاس“ میں شرکت و رہنمائی کی دعوت دی۔ اس موقع پرامیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی،امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد العلماء کراچی مولانا عبدالوحید، پولیٹیکل سیکریٹری ایم ڈبلیوایم کراچی علامہ مبشرحسن، صدر عزاداری ونگ کراچی سید رضی حیدر رضوی، سابق سیکریٹری جنرل کراچی ڈویژن ذکی ہاشمی و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حماس کی مزاحمت کانتیجہ فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی ہے،حکیم الامت امام خمینی نے غاصب اسرائیل کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کی۔حضرت امام خمینی کے بابصیرت اور دانشمندانہ اعلان کے باعث آج دنیا بھر میں صہیونی مظالم کے خلاف آواز بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔غاصب اسرائیل کے خلاف امام خمینی کا کردار مزاحمت کا سب سے بڑا استعارہ ہے۔اسرائیل و امریکہ اس دور کے بدترین فاسق اور اسلام دشمن ہیں۔

صدر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا کہ فلسطین میں ظالموں اور غاصبوں کے خلاف حماس کی مزاحمت کاروں کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔حماس کا اسرائیل کے خلاف میدان میں نکلنا کار حسینی انجام دینے کا ثبوت ہے،غاصب اسرائیل کے خلاف حماس ،حزب اللہ اور جہاد اسلامی کا کردار لائق تحسین ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی صوبائی صدر سندھ علامہ سید باقرعباس زیدی کی سربراہی میں سپرہائی وے پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سندھ پولیس کے انسپیکٹر عامر علی کے اہل خانہ سے ان کے گھر پر ملاقات ، اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی، اس موقع پر صدر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری، پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشرحسن، سید رضی حیدر رضوی ودیگر بھی وفد میں شامل تھے۔

وحدت نیوز(اوستہ محمد )مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے و اسرائیلی غاصب صیہونی ریاست کے خلاف آج قائد وحدت و چیرمین MWM پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے حکم پرمجلس وحدت مسلمین ضلع اوستہ محمد بلوچستان کے ضلعی آرگنائزر منظور احمد مھر جنرل سیکرٹری سالار عبدالفتاح مستوئی تحصیل صدر سید عاطف حسین شاہ سٹی صدر محمد شریف رند و رابطہ سیکرٹری مظفر مولائی سٹی نائب صدر زوار نعیم احمد سموں و سٹی جنرل سیکرٹری وقار حسین شیخ و دیگر عہدیداران کی جانب سے قصر زینب سے ایک ریلی نکالی گئی اس ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت المسلمین پاکستان شدید احتجاج کررہی ہے اور ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کی بھرپور حمایت کریں گے ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں اسرائیل امریکہ مخالف کے نعروں کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور اسرائیل امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے اور فلسطین مسلمانوں کے حق میں نعرے لگائے

وحدت نیوز(جھل مگسی)قبلہ اوّل پر قابض غاصب اسرائیل کےخلاف فلسطینی مجاہدین کے کامیاب حملوں کی حمایت اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے و اسرائیلی غاصب صیہونی ریاست کے خلاف آج قائد وحدت و چیرمین MWM پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے حکم مجلسِ وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کے زیر اہتمام مسجد اقصیٰ کے باہر ریلی نکالی گئی ۔

ریلی سے مجلس علماء اہلیبت کے ضلعی صدر مولانا علی نواز عرفانی، معرفت فاؤنڈیشن کے صدر مولانا ندیم احمد جوادی ،معرفت فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری مولانا سعید احمد سعیدی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج کی یہ عظیم الشان ریلی قائد وحدت و چیئرمین MWM علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے حکم پر نکالی گئی ہے سر زمین فلسطین ہمارے لیے مقدس مقام ہے سرزمین فلسطین پر وہاں کی عوام کا حق ہے ہم بحیثیت مسلمان فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت پر بھرپور حمایت کرتے ہیں، فلسطینیوں کو اپنے وطن اور اپنی عوام کا مکمل دفاع کرنے کا حق حاصل ہے آج غیور مسلمانوں کو چاہیے کی وہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لیے آواز بلند کریں۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کے نائب صدر حبیب اللہ دھکڑ حسین زندہ باد ٹرسٹ کے شمن علی دھکڑ ضلعی کابینہ یونٹس امومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اعلیٰ اختیاراتی ادارے شوریٰ عالی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں مظلوم فلسطینیوں کی اسرائیلی جنایت کے خلاف جاری مزاحمت کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا، غزہ کے نہتے عوام پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور نسل کشی کی شدید مذمت کی گئی، حکومت پاکستان تمام تر مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر فلسطین کے مظلوم عوام کی کھل کر حمایت کرنے کا مطالبہ، دفتر خارجہ اسرائیلی سفاکیت اور درندگی کی دو ٹوک الفاظ میں مذمت کرے اور اسرائیل کی غزہ میں جاری غیر انسانی سلوک کو روکنے میں عالمی سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کرے، نگران وزیراعظم کا دو ریاستی فارمولے پر مبنی بیان دراصل اسرائیل کے غاصب وجود کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے، نگران حکومت کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیان بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فلسطین کے حوالے سے اصولی موقف کی سراسر نفی ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انکے ہر عمل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کر کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کو فوری واپس لے کر عوامی مسائل کو کم کیا جائے۔

اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ملک میں جاری آئین کی پامالی کا نوٹس لے، ملک میں نوے روز کے اندر الیکشن کا انعقاد، جو کہ آئینی تقاضا ہے اس پر عمل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے، الیکشن کمیشن آف پاکستان بھی اپنی آئینی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے نوے دن میں الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے، گلگت بلتستان میں حضرت امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، بیرونی اشاروں پر ناچنے والی کٹھ پتلیوں کو گلگت بلتستان کی پر امن فضاء کو سبوثاز کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ہم ایسے کسی بھی متنازعہ بل کو تسلیم نہیں کریں گے جو قرآن و سنت سے متصادم اور آئین وقانون کے خلاف ہو، اگر متنازعہ ترمیمی ایکٹ 2021ء کو دوبارہ لانچ کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام کی بھر پور حمایت اور قانونی و جمہوری طریقے سے اس کا راستہ روکیں گے، ضلع کرم تری منگل سکول کے شہید اساتذہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم کرم کی عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکی سفیر کی ملک کے اہم اور حساس ترین علاقوں میں جاری پراسرار سرگرمیوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مرکزی صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک اقرار حسین علوی نے سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب میں خصوصی کوآرڈینیٹر برائے خطبا و ذاکرین معروف عالم دین و ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ حسن رضا ہمدانی کو مقرر کردیا ہے، علامہ سید حسن رضا ہمدانی کو مرکزی کابینہ کی مشاورت کیساتھ عزاداری ونگ میں سپیشل کوآرڈینیٹر برائے امور خطبا و ذاکرین نامزد کیا گیا ہے۔

علامہ حسن رضا ہمدانی اس سے قبل سنٹرل پنجاب میں مختلف ذمہ داریوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں، اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے قائدین کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

ملتان سے جاری بیان میں صوبائی صدر عزاداری ونگ انجنیئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ علامہ حسن رضا ہمدانی علماء و خطباء میں معروف ہیں اور اُن کی تنظیم کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلیبیت و پرنسپل جامعہ شہید مطہری علامہ قاضی نادر حسین علوی نے بھی علامہ حسن رضا ہمدانی کو مبارکباد دی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مظلومین اور مستعفین کیلئے یہ ایام اللہ اور ایام سعید ہیں۔

مسجد الاقصیٰ کی بارہا توہین اور اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینی مجاہدین کی ہمہ گیر جنگ نے اسرائیل کو پسپا کردیا ہے۔

فلسطین کاز اور شہدائے فلسطین کی پیٹھ پیچھے چھرا گھونپنے والے خائن اسلامی ممالک کیلئے شرمندگی اور ذلت کا لمحہ ہے۔

اسرائیل ایک ناسور ہے اور اس کا واحد حل خاتمہ ہے۔

ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔۔ان شاء اللہ کھلی فتح صرف فسلطینیوں کی ہوگی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک بھر کی طرح ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام حمایت فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کے شرکاء نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں امریکہ و اسرائیل مخالف نعروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔شرکاء ریلی سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ اسرائیلی مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے والی عالمی برادری آج فلسطینی مزاحمت پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے، شجاع فلسطینی عوام نے اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کے دعویٰ کو پاش پاش کر دیا ہے، تمام تر صورت حال کا ذمہ دار غاصب اسرائیل ہے جس کا غرور نہتے فلسطینیوں نے خاک میں ملا دیا ہے، غزہ کے مظلوموں کو سلام، فلسطینی مزاحمت کاروں کو ہمارا سلام، ہم پاکستان کے نظریہ سے غداری نہیں کرنے دیں گے، ظلم اور اسرائیل مٹنے کے لیے ہے، اسرائیل کی تمام تر سیاسی و ملٹری طاقت کو توڑنے پر تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، آپ سب کا احتجاج میں شریک ہونا ظالم کی مخالفت اور مظلوموں کی حمایت میں ہے، آپ سب نے خدا کی رضا خریدی ہے۔

مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور فلسطین کی حمایت کے اصولی موقف کی کھل کر حمایت کریں، نگران حکومت کا دو ریاستی حل پر زور دینا دراصل اسرائیل کے غاصبانہ وجود کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے، وزیراعظم کس حیثیت سے قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولی موقف سے روگردانی کر رہے ہیں، پاکستانی دفتر خارجہ اسرائیلی حملوں کی مذمت اور فلسطین کی مکمل حمایت کے عوامی امنگوں پر مبنی مؤقف کا اظہار کرے۔عارف حسین علیجانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج عالم اسلام اور عالم کفر کا مقابلہ ہے، یہ وقت ہے کہ ساری اسلامی دنیا مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں نکل آئے اور اسرائیلی جنایت کی کھل کر مذمت کرے، اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات آج مزاحمتی تحریک نے خاک میں ملا دیئے ہیں۔ریلی سے مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے صدر اسد اللہ چیمہ، آغا جان علی حیدری، محمد رضا و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے فلسطینی عوام اور مجاہدین کی اسرائیل کے خلاف عظیم کامیابی پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ بے شک خداوند عالم کی نصرت قریب ہے ۔ الحمدللہ ھمارے فلسطینی بہن بھائیوں نے فخر سے تمام مسلمانان عالم کا سر بلند کر دیا ، حماس کی تنظیم نے پچھلی صدی سے لے کر اب تک بھترین خبر مسلمانوں کو دی ، اور یہ خبر اسرائیل پر حملہ اور اسرائیلی افواج کو بڑے پیمانے پر تارومار کرنا ہے ، تمام مسلمانان عالم کے دل فلسطینی بہن بھائیوں کے ھمراہ ہیں ۔

رھبر معظم انقلاب آیۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای اس خوشخبری کی پیشنگوئی بھت سال پھلے کرچکے ھیں ، امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے بھت برس پہلے اسرائیل کو سرطانی جرثومہ قرار دیا تھا اور آپ کی تاکید یہی تھی کہ جلد سے جلد اس جرثومے کو ملت مسلمہ نکال باہر کرے ، تاکے مسلمانان عالم سکھ کا سانس لے سکیں ۔ آج الحمدللہ خداوند متعال نے یہ توفیق حماس تنظیم کے بھائیوں کو عنایت فرمائی کہ وہ دھلڑے سے بے خوف و خطر ضرب حیدری بن کر آل یہود کے سر پر وار کرتےہوھے نظر آرہے ہیں ، ھم سب دعا گو ھیں پروردگار عالم بحق پنجتن علیہم السلام ھمارے فلسطینی بہن بھائیوں کو کامیابی و کامرانی عنایت فرمائے ۔ انشاء اللہ فتح اسلام کی ھوگی اور انشاء اللہ دشمن خوار و ذلیل ھونے والا ہے ۔ نصر من اللہ و فتح قریب ۔

وحدت نیوز(لاہور) لاہور میں فلسطینی مجاہدین سے اظہار یکجہتی کیلئے جشن کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کیخلاف اور فلسطین کے غیور مجاہدین کے حق میں نعرے بازی کی جبکہ اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق طوفان الاقصی آپریشن کی کامیابی کی خوشی میں فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل سے نفرت اور برائت کیلئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے باہمی اشتراک سے مسلم ٹاون موڑ وحدت روڈ پر بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔

 شہریوں کی بڑی تعداد اس مظاہرے میں شریک ہوئی۔ جوانوں نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل  و امریکہ کیخلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر اسرائیل کے پرچم کو بھی نذرآتش کیا گیا۔ احتجاج کے آخر میں فلسطینیوں کی کامیابی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔


علامہ ڈاکٹر گلزار احمد جعفری سیکریٹری تربیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب اور علامہ ظہیر الحسن کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب اور برادر رانا کاظم ضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور برادر ظفر عباس تحصیل صدر جڑانوالہ اور برادر انصر رابطہ سیکریٹری تحصیل جڑانوالہ  نے بھی شرکت کی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree