The Latest

وحدت نیوز(کندھ کوٹ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی جانب سے فلسطین پر جاری مظالم، قبلہ اوّل کی بد ترین اہانت، کے خلاف اور فلسطینی مقاومتی گروہوں کی جانب سے جاری آپریشن طوفان الاقصیٰ کی حمایت میں مدرسہ ارشاد الثقلین سے پریس کلب تک یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی،مظاھرین کی جانب سے مردہ باد اسرائیل مردہ باد امریکہ کے فلک شگاف نعرے بازی اور شیطان بزرگ امریکہ و اسرائیل کے پرچم نظر آتش کیئے گئے۔

ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور کے ضلعی صدر میر فائق علی جکھرانی ، مولانا ادب حسین نجفی ، مولانا فرمان علی عسکری ، صابر حسین کربلائی ، بابر علی ملک ، راجہ پرویز علی و دیگر نے کی،یکجھتی فلسطین ریلی میں جماعت اسلامی کندھ کوٹ کے صدر عبیداللہ بلوچ ، قومی عوامی تحریک کندھ کوٹ کے صدر شاہ علی سھریانی ، جعفریہ یوتھ کندھ کوٹ کے صدر پرویز علی ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عامر علی بھٹی ،سید ایسوسی ایشن کے سید قاسم علی شاہ و مختلف سیاسی سماجی جماعتوں ، وکلاء و سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مظلومین و مجاہدین فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے اور غاصب اسرائیل کے بدترین مظالم کے خلاف قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا۔ملک کے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان، جنوبی پنجاب کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میںبعد نماز جمعہ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور جامع مساجد اور پریس کلبوں کے باہر مظاہرے منعقد کیئے گئے۔ شیعہ سنی علمائے کرام نے غاصب اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں کی مذمت اور مجاہدین فلسطین کی مکمل حمایت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں  بینرز ، پلے کارڈ اور فلسطینی پرچم تھامےہوئے تھے، پورے ملک کی فضاءامریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، شہر شہر امریکی واسرائیلی پرچم نذرآتش، غیورپاکستانی عوام کا مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی خون کے آخری قطرے تک حمایت کا اعلان۔

 مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی احتجاجی ریلی جامع مسجد اثناءعشری جی سکس ٹو اسلام آباد سے نکالی گئی جس کی قیادت خود چیئر مین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کی ، علامہ باقرعباس زیدی نے کراچی ،علامہ علی اکبر کاظمی نے لاہور، علامہ اقتدار نقوی نے ملتان، علامہ جہانزیب جعفری نے پشاور، آغا علی رضوی نے سکردو، شیخ نیئرعباس نے گلگت، علامہ ظفرعباس شمسی نے کوئٹہ میں احتجاجی ریلیوں کی قیادت کی۔

حمایت فلسطین ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئےمقررین نے کہا کہ اللہ اور اسکے رسول ص کو وہ مسلمان چاہئیں جو مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف پوری استقامت سے کھڑے ہوں، اس وقت فلسطینی مظلوموں پر اسرائیل کی شکل میں ابراہا کا لشکر حملہ آور ہے، نوزائیدہ بچوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے، اگر امریکہ و برطانیہ اپنے بحری بیڑے اور رائل آرمی کے جہاز بھیج سکتے ہیں، تو امت مسلمہ کیوں نہیں ہمارا ملک بھی آگے بڑھ کر فلسطینی عوام کا ساتھ دے، جب پورے کا پورا یورپ اسرائیلی سفاکیت کے دفاع میں جمع ہو گیا ہے تو ہمارے حکمران مجرمانہ خاموشی کیوں اختیار کیئے ہوئے ہیں، یہ ڈرے ہوئے ہیں خوفزدہ ہیں، یہ الٹا فلسطینی عوام کی مرضی کے برخلاف دو ریاستی حل کا راگ الاپنے پر لگے ہیں، گریٹر اسرائیل کا منصوبہ ناکام ہوتے دیکھ کر اب نارملائزیشن کی شکست خوردہ خواہش کا اظہار کیا جا رہا ہے، تمام اہل اسلام کو چاہیے کہ آپ سب مظلوم فلسطینیوں کی مالی، سیاسی اور اخلاقی مدد کریں یہ ہم سب کا دینی اور شرعی فریضہ ہے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سید ظہیر عباس نقوی نے کہا کہ دنیا اس وقت دو بلاکوں میں تقسیمِ ہو چکی ہے، ہمارے ملک کو بھی واضح طور پر فلسطینی مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، جو کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولی موقف بھی تھا، فلسطینی مزاحمت کی تحریک شجاعت کے ساتھ اسرائیلی درندگی کا مقابلہ کر رہی ہے، اسرائیل کا ناقابل تسخیر ہونے کا دعویٰ خاک میں مل چکا ہے، فتح حق کی ہو گی فلسطین کے نہتے عوام سرخرو ہونگے، شکست اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کا مقدر ٹھہرے گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی، ریلی میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت علمائے کرام کی کثیر تعداد شریک تھی، ریلی کے شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔

حمایت فلسطین ریلی سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اللہ اور اسکے رسول ص کو وہ مسلمان چاہئیں جو مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف پوری استقامت سے کھڑے ہوں، اس وقت فلسطینی مظلوموں پر اسرائیل کی شکل میں ابراہا کا لشکر حملہ آور ہے، نوزائیدہ بچوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے، اگر امریکہ و برطانیہ اپنے بحری بیڑے اور رائل آرمی کے جہاز بھیج سکتے ہیں، تو امت مسلمہ کیوں نہیں ہمارا ملک بھی آگے بڑھ کر فلسطینی عوام کا ساتھ دے، جب پورے کا پورا یورپ اسرائیلی سفاکیت کے دفاع میں جمع ہو گیا ہے تو ہمارے حکمران مجرمانہ خاموشی کیوں اختیار کیئے ہوئے ہیں، یہ ڈرے ہوئے ہیں خوفزدہ ہیں، یہ الٹا فلسطینی عوام کی مرضی کے برخلاف دو ریاستی حل کا راگ الاپنے پر لگے ہیں، گریٹر اسرائیل کا منصوبہ ناکام ہوتے دیکھ کر اب نارملائزیشن کی شکست خوردہ خواہش کا اظہار کیا جا رہا ہے، تمام اہل اسلام کو چاہیے کہ آپ سب مظلوم فلسطینیوں کی مالی، سیاسی اور اخلاقی مدد کریں یہ ہم سب کا دینی اور شرعی فریضہ ہے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سید ظہیر عباس نقوی نے کہا کہ دنیا اس وقت دو بلاکوں میں تقسیمِ ہو چکی ہے، ہمارے ملک کو بھی واضح طور پر فلسطینی مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، جو کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولی موقف بھی تھا، فلسطینی مزاحمت کی تحریک شجاعت کے ساتھ اسرائیلی درندگی کا مقابلہ کر رہی ہے، اسرائیل کا ناقابل تسخیر ہونے کا دعویٰ خاک میں مل چکا ہے، فتح حق کی ہو گی فلسطین کے نہتے عوام سرخرو ہونگے، شکست اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کا مقدر ٹھہرے گی۔

شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے زاہد حسین نے کہا کہ آج ہم سب اسرائیل کی جنایت کے خلاف نکلے ہیں، عدالت خواہی کے جذبے سے سرشار تمام مسلمانوں کا اپنی حکومت سے مطالبہ ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے میں اپنا عملی کردار ادا کرے۔

ریلی سے صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام اسد اللہ چیمہ، مسعود حیدر ککو ،محمد رضا و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، آخر میں اسرائیل و امریکہ کے پرچم بھی نذر آتش کیئے گئے۔

وحدت نیوز(کراچی)مظلومین و مجاہدین فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے اور غاصب اسرائیل کے بدترین مظالم کے خلاف قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا۔ملک کے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان، جنوبی پنجاب کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میںبعد نماز جمعہ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور جامع مساجد اور پریس کلبوں کے باہر مظاہرے منعقد کیئے گئے۔

اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر گلشن حدید یونٹ کی جانب سے بعد نماز جامع مسجد جعفریہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن تا اللہ والا چوک فیز 1 تک احتجاجی ریلی کا انعقادکیا گیا،احتجاجی ریلی سے ایم ڈبلیوایم کے رہنمامولانا نشان حیدرساجدی، مولانا محمدعلی زیدی الحسینی، مولانا بلاول فائزی، مولانا انصاف علی حیدری، صدر ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی ،صابر عمران و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ حیدر علی زیدی نے ترانہ شہادت پیش کیا۔ہاتھوں میں بینرز ، پلے کارڈ اور فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی،آخر میں امریکہ اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کیئے گئے۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان عوام اپنے فلسطینی عوام کے ساتھ اور اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اصولی موقف پر قائم ہے، حماس کے حالیہ کامیاب حملوں آپریشن الاقصیٰ فلڈ نے غاصب اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف 13 اکتوبر جمعہ کو ملک گیر اجتماعات کراچی سمیت سندھ بھر کے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں بعد نماز جمعہ اسرائیل کی نابودی اور مظلومین فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے، جس میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ، کراچی ڈویژن کے رہنما خطاب فرمائیں گے، اس حوالے سے مرکزی احتجاجی مظاہرہ 1:30 بجے جامع مسجد خوجہ اثناء عشری کھارادر کے باہر کیا جائے گا جبکہ دیگر احتجاجی مظاہرے جامع مسجد نور ایمان ناطم آباد، جامع مسجد دربار حسینی ملیر، جامع مسجد جوگی موڑ ودیگر مساجد کے باہر کئے جائیں گے۔

وحدت نیوز(قم)آج اسرائیل ماضی کی نسبت زیادہ خطرناک صورتحال سے دوچار ہے، حماس نے بہادری اور بصیرت کی شاندار تاریخ رقم کی ہے۔ طوفان الاقصیٰ نے خطے میں ہونے والی تمام سازشوں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے شعبہ امورِ خارجہ کے سیکرٹری حجت الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے گذشتہ روز اپنے ایک تنظیمی اجلاس میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم قم کے نمائندہ اجلاس میں فلسطین کی تازہ صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ کے پروگراموں کے حوالے سے باہمی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین قم کے مسئول حجۃ الاسلام علامہ شیدا حسین جعفری اور کابینہ دیگر عہدیداروں نے محرم الحرام اور صفرالمظفر کے حوالے سے اپنی فعالیت کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے شعور و آگاہی پھیلانے کو اپنی تنظیمی ترجیحات میں سے سرِفہرست قرار دیا۔ اس موقع پر مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے شعبہ امورِ خارجہ کے سیکرٹری حجت الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بصیرت افزائی کو اپنی تنظیمی ترجیحات میں سے سرفہرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اسرائیل ماضی کی نسبت زیادہ خطرناک صورتحال سے دوچار ہے۔ اس وقت اسرائیل کو چاروں طرف سے مقاومتی محاذ نے گھیر رکھا ہے۔ حماس نے اسرائیل کے ناقابلِ شکست ہونے کے دعوے کو باطل ثابت کر دیا ہے اور بہادری اور بصیرت کی شاندار تاریخ رقم کی ہے۔ عین اس وقت جب اسرائیل کو بعض نام نہاد اسلامی ممالک قبول کرنے کی سازشوں میں مصروف تھے، اچانک طوفان الاقصیٰ نے خطے میں ہونے والی تمام سازشوں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

وحدت نیوز(ملتان)پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان وصوبائی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ اسرائیل پر مقاومت کا حملہ صہیونی ریاست کو قبول کرنے کی باتیں کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، آج کے حملے سے یقینا عرب ممالک سمیت دیگر مسلم ممالک کے خائن حکمرانوں کو واضح پیغام مل گیا ہے کہ نہ تو فلسطینی عوام نے اسرائیل کو قبول کیا ہے اور نہ ہی مسلم امت کبھی ناجائز ریاست کو قبول کرے گی، پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوم عوام قدس کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ابراہیمی معاہدے کے نام پر عرب ممالک سے تعلقات بحال کرنے والا اسرائیل اب خود اپنی بقا کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہا ہے، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسرائیل کے زوال کی جو پیشگوئی کی ہے وہ اب پوری ہوتی دکھ رہی ہے، مقاومت کے تابڑ توڑ حملوں نے اسرائیلی فوج کا بھرم پاش پاش کردیا ہے، مقاومت نے آج ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ حق کے راستے میں ثابت قدمی ہی فتح کا بہترین راستہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہار بزدل صہیونیوں کا مقدر ٹھہرے گی، مسلم امہ فلسطینی کاز کی حمایت میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی خاموشی توڑے، اسرائیل گزشتہ سال میں دو سو سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے، فلسطینوں کی مزاحمت پر اسرائیلی سفاکیت اور بربریت پر خاموش تماشائی عالمی برادری بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، اور ہمیں مصلحت پسندی چھوڑ کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیئے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)اسرائیلی بربریت کے خلاف ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا مظاہرہقبلہ اوّل پر قابض غاصب اسرائیل کےخلاف فلسطینی مجاہدین کے کامیاب حملوں کی حمایت اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے و اسرائیلی غاصب صیہونی ریاست کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنےملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا احتجاجی مظاہرہ ۔ ملی یکجہتی کونسل کے صدر مولانا عبدالحق ہاشمی مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صدر علامہ ظفر عباس شمسی ،امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی ،ڈاکٹر عطاالرحمن، حبیب اللہ چستی، سہیل اکبر شیرازی، عبدالکبیر شاکر ،سید عتیق الرحمن، ادریس مغل و دیگر نےخطاب کر تے کہا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے اور اسرائیل کو امریکا یورپ سمیت اقوام متحدہ ناجائز سرپرستی حاصل ہے سر زمین فلسطین مسلمانوں کے مقدس مقام ہے سرزمین فلسطین پر وہاں کی عوام کا حق ہے ہم بحیثیت مسلمان فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت پر بھرپور حمایت کرتے ہیں، فلسطینیوں کو اپنے وطن اور اپنی عوام کا مکمل دفاع کرنے کا حق حاصل ہے آج غیور مسلمانوں کو چاہیے کی وہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لیے آواز بلند کریںاسے میں مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے اسرائیل ہر روز مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام کر رہا ہے مٹھی بھر یہودیوں کا مقدس سرزمین سے انخلاء کرکے ان کو اپنے اپنے ممالک بھیجا جائے۔



وحدت نیوز(گلگت)اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین کاظم میثم نے آل سٹوڈنٹس الائنس کے آئی یو سے اپوزیشن چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں طلباء کے وفد سے انکے مطالبات اور دیگر ایشیوز پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مانگی گئی مہلت کے بعد اگر انکے مطالبات حل نہ ہوئے تو اپوزیشن بھی طلباء کے ساتھ دھرنے میں بیٹھے گی۔

 انہوں نے طلباء وفد سے کہا کہ حلقے میں بھرپور مصروفیات کے باوجود صوبائی قیادت آغا علی رضوی سے مشاورت کے بعد دھرنے میں شرکت کے لیے پہنچا تھا تو معلوم ہوا صوبائی حکومت کے وفد نے مذاکرات کیے اور مناسب وقت مانگا ہے۔ تاخیر سہی لیکن سڑکوں پہ رلتے قوم کے مستقبل کی فکر کرنا اچھی بات ہے۔ حکومتی وفد کو ہر صورت مذاکرات پر عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے مزید طلباء و طالبات کو سڑکوں پر لے آنا کسی طور درست نہیں۔ ایک عرصے سے گلگت بلتستان جیسے حساس علاقے میں بھی سوچ پر پہرے بٹھانا اور آزادی رائے پر قدغنیں لگانا ایسا عمل ہے جو مستقبل کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ طلباء یونینز سے کسی کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے اور طلباء یونیویز کی مثبت رہنمائی کے ذریعے سے علاقے میں لیڈرشپ پنپ سکتی ہے۔ یونیورسٹیاں دراصل لیڈر شپ کی فیکٹریاں ہوتی ہیں انہیں ٹارچر سیل بناکر ایف آئی آرز کے دورے چلتے ہوں تو سمجھ لینا چاہیے کہ مسئلہ یونین سے نہیں بلکہ مسئلہ قوم میں ممکنہ پنپنے والی لیڈرشپ سے ہے۔ چاہے وہ لیڈرشپ سیاسی ہو، علمی ہو فکری ہو یا سماجی ہو۔

 کاظم میثم نے کہا کہ یونیورسٹی طلباء سے اتنی زیادہ فیس لینا کہ عام طلبا تعلیم سے محروم رہے کسی طور درست نہیں صوبائی حکومت فوری طور پر فیس میں کمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیوں میں تعلیمی، فکری اور تحقیقی ماحول پیدا کریں۔ جب علمی فکری اور تحقیقی ماحول پیدا ہوگا تو منفی چیزیں خود بخود ختم ہوجائیں گے۔ شعور و آگاہی یونیورسٹیوں میں نہ ملیں تو سڑکوں اور چوراہوں سے ملے گی اور وہ آگاہی ہاتھ اور گریباں تک منتج ہوگا۔ طلبا وفد سے انہوں نے مزید کہا کہ طلبا یونیونز مثبت اور علمی و فکری سرگرمیوں کو منظم کریں۔ اختلاف کو ختم کرکے گلگت بلتستان کو بدلنے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی طلباء کے مطالبات کے حل کے لیے اپوزیشن شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت وی سی اور تمام ذمہ داران سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ادارے کی بہتر ریپوٹیشن کے لیے دھرنے کے دوران یا ہر احتجاج یا میڈیا پہ مناسب الفاظ کا استعمال کریں۔ حکومت کو بھی چاہیے کہ یونیورسٹی کے تمام معاملات بشمول مالی معاملات کے حل، نگرانی اور محاسبہ کو یقینی بنائیں۔ ہائیر ایجوکیشن کی اس میں ذمہ داری زیادہ بنتی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن اور فیڈرل گورنمنٹ گلگت بلتستان حکومت کو یونیورسٹی سے لاتعلق نہ رکھیں۔ سابقہ حکومت میں اسی طرح کے مسائل کے حل کے لیے چودہ کروڑ تک کی گرانٹ دی گئی تھی موجودہ حکومت وفاق سے فوری رابطہ کرکے گرانٹ بڑھائیں اور جی بی کے طلباء کے لیے تعلیم کا دروازہ بند نہ کریں۔ امید ہے کہ پیر تک دی گئئ مہلت تک ان مطالبات کا حل نکل آئیں گے۔ یہ مطالبات پورے گلگت بلتستان کا ہے۔جائز احتجاج پر طلبا کو تختہ مشق بنانے کی ریت ختم کرے۔ یہ طلبا ہمارے مستقبل ہیں انکو ہراساں کرنا گویا مستقبل میں بڑے بحران کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا بروز جمعہ 13 اکتوبر ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین منانےکا اعلان ، انہوں نے تمام غیر مند پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف اپنے گھروں سے نکلیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ملک میں بسنے والے ہر باضمیر کو بلاتخصیص مذہب و مسلک فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھانی چاہئے۔ مجلس وحدت مسلمین جمعہ کے روز فلسطین کی حمایت میں گھروں سے نکلے گی۔تمام باشعور اور ظلم سے نفرت کرنے والوں سے میری گزارش ہے کہ وہ جمعہ کے روزاپنے بچوں، بزرگوں ، خواتین اور گھر کے ہر چھوٹے بڑے فرد کے ساتھ گھروں سے نکلیں اور فلسطین کے حق اور اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔یہ عالمی استکباری قوتوں اور امریکی اتحاد کو للکارنے کا وقت ہے، ہر باشعور شخص کو اپنی توان کے مطابق عالم کُفر کے خلاف اپنی شرعی ذمہ داری کو نبھانا چاہیے۔ تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد گھروں سے نکل کر اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں، ہم  قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں خون دینے کے لیے تیار ہیں، رسوائی یہودو نصاری کا مقدر ٹھہرے گی۔انہوں نے کہا کہ غزہ پر چار روز سے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، عراق کویت جنگ میں کولن پاول نے جھوٹ بول کر لاکھوں معصوم عراقیوں کا قتل عام کیا، اب امریکی صدر جوبائیڈن جھوٹ بول رہا ہے کہ حماس داعش کی طرح ہے، داعش امریکہ و اسرائیل کے مہرے اور ہرکارے ہیں اور اسرائیل عالمی استکباریت کی فرنٹ لائین ہے۔

بانی پاکستان نے کہا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، امریکہ نے برطانیہ کی مدد سے مسلم ورلڈ کے جسم میں اسرائیل کی شکل میں خنجر گھونپا گیا ہے، حماس اور تمام مقاومتی تحریکوں کا عالم اسلام پر احسان ہے، گریٹر اسرائیل کے خواب کو حماس نے چکنا چور کر دیا ہے، فلسطینی مقاومت کی مرہون منت کشمیری ایشو بھی زندہ ہوا ہے، فلسطینی مسئلے پر دو ریاستی فارمولے کی بات کرنے والے پاکستانی کشمیر کے ایشو سے خیانت کر رہے ہیں، دو ریاستی حل کو فلسطینی عوام قطعی طور پر قبول نہیں کرتے، قرآنی حکم کے مطابق ہم سب کو چاہیے کہ مظلوم کی مدد اور ظالم کی مخالفت کریں، انسانی حقوق کے ادارے خاموش ہیں غزہ میں اسرائیل سکولز،ہسپتال اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا ہے، شام، ویت نام، افغانستان اور عراق کے اندر نام نہاد جمہوریت کا دم بھرنے والا امریکہ ظلم وبربریت کا مرتکب ہوا ہے، پوری دنیا میں ہر باضمیر شخص فلسطینی عوام کی حمایت میں کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، ہم سب کو بھی پاکستان میں بھرپور انداز سے نکلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، عمران خان کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آرز کاٹ کر عوام میں نفرت کو پروان نہ چڑھائیں، عمران خان پاکستان کا ہیرو ہے اسے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، عمران خان کو جیل میں ڈال کر پاکستانی عوام کی اکثریت کے دل دکھی ہیں، عمران خان کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے یہ سب زیادتی ہے، اپنے معاملات کو ٹھیک کریں ذاتیات کو پس پشت ڈال کر عمران خان کے ساتھ ناروا سلوک ختم کریں، مقتدر قوتوں کو عمران خان اور عوام سے غیر انسانی، غیر اخلاقی، غیر منصفانہ اور غیر قانونی رویہ اور سلوک چھوڑنا پڑے گا۔کسی بھی ملک کی اصل طاقت اس کے عوام ہوتے ہیں لہذا عوام سے کوئی نہیں جیت سکتا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree