The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے برادر حسن عارف کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا دوبارہ مرکزی صدر منتخب ہونے پر ان کے لیے نیک دلی خواہشات کا اظہارِ کیا ہے اور نو منتخب صدر کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے دعا کی ہےکہ خدا وند متعال انہیں اس الہی ذمہ داری کے فرائض منصبی سے باطریق احسن عہدہ براں ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ایک تربیت ساز ادارہ ہے جہاں سے پاکیزہ نوجوان معاشرے کو میسر آتے ہیں، امید ہے برادر حسن عارف اس الٰہی تنظیم کی قیادت پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں کریں گے اور ظہور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی زمینہ سازی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور بحیثیت میر کارواں امامیہ جوانوں کی درست سمت میں رہنمائی کا پاکیزہ و اجتماعی فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے بھی برادر حسن عارف کو آئی ایس او پاکستان کا دوسری مرتبہ مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا۔اس حوالے سندھ بھراور شہرقائد کی 15مختلف جامع مساجد کے باہربعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جس میں مظاہرین بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔

احتجاجی مظاہروں سے علامہ باقر عباس زیدی،اسد اللہ بھٹو،علامہ صادق جعفری،علامہ حسن ظفر نقوی،مختار امامی،علامہ مبشر حسن سمیت دیگر نے خطاب کیا ،خوجا مسجد مرکزی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ اسرائیل عالمی دہشتگرد اور غاصب ریاست ہے حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اسرائیل غزہ سمیت فلسطین کے دیگر شہری علاقوں میں بے گناہ عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے صہیونی ریاست کے فاسفورس حملے عالمی جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کا یہ پہلا واقع نہیں۔ حماس کے حملے بعد شکست خوردہ اسرائیل معصوم خواتین و بچوں سمیت عام شہریوں کا قتل عام کررہا ہے۔ غزہ پر صیہونی افواج کی بمباری کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں سے کم از کم 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔اقوام متحدہ اورعالمی طاقتیں گزشتہ کئی برسوں سے جاری فلسطینی عوام کی نسل کشی پرمجرمانہ خاموش ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین پر قبضہ باقی نہیں رہ سکتا ہے اسرائیلی وہ قوم ہے جو سب سے زیادہ موت سے ڈرتی ہے اسرائیلی قوم کا کام ہے فساد پھیلانا ہے غزہ کے مسلمان مظلوم ہیں۔ پوری دنیا کی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کو حماس نے فیل کردیاتاریخ دیکھ لیں یہودی ڈرپوک قوم ہیں جلد وہ وقت آئے گا جب بیت المقدس میں نماز ادا کی جائے گی پاکستان کے سیاست دانوں کو چاہئے وہ فلسطین کے لئے اقوام عالم میں کھل کر اپنی آوازاٹھا ئیں۔

احتجاجی مظاہرے خطاب میں جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ آج ہم سب سرکار مدینہ کے امت پر جو غزہ میں ظلم ہو رہے ہیں ان سے یکجہتی کے لئے جمع ہوئے ہیں فلسطین ہم مسلمان کا ہے فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے بہت بڑا ظلم ہے،امریکہ سمیت دیگر یورپی ممالک انسانی حقوق کی باتیں کرتے ہیں یہاں کیوں چپ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاست دانوں کی خاموشی بھی مجرمانہ ہے حکومت ایران اور سعودیہ کی فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت لائق تحسین ہیں پاکستان کو بھی فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دینا چاہئے۔

جامع مسجد نور ایمان کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں رہنما علامہ حسن ظفر نقوی کا کہناتھا کہ اقوام متحدہ اورعالمی طاقتیں گزشتہ کئی برسوں سے جاری فلسطینی عوام کی نسل کشی پرمجرمانہ خاموش ہیں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عالم میں اسرائیل،امریکہ اور اقوام متحدہ برابر کے مجرم ہیں صیہونی وحشیانہ بمباری کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہیں پاکستان کی عوام اپنے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محصور شہر میں انسانی بحران سنگین ہوگیا ہے قوام متحدہ کا غزہ میں خوراک، ایندھن سمیت ضروری اشیائے خوردنوش کا سامان پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شہر کے دیگر جامع مساجد میں احتجاجی مظاہروں سے بشمول جامع مسجد جعفریہ کمپلیکس اسٹیل ٹاون میں علامہ نشان حیدر، علامہ محمد علی حسینی، علامہ بلاول فائزی اور احسن عباس ،جامع مسجد ابولفضل عباس لانڈھی میںمولانا یاور عباس ، جامع مسجدعزاخانہ صغریٰ کورنگی میں مولانا محسن علی جوادی،جامع مسجد احسن آباد میں مولانا رجب علی بنگش،مولانا حیات عباس نجفی، جامع مسجد آل عمران محمود آباد میں سید علی حسین نقوی،جامع مسجد اورنگی ٹاون میں مولانا صادق جعفری،علامہ عباس کمیلی،جامع مسجد حسن مجتبٰی گلشن معمارمیں علامہ مختار امامی،مولاناا میر عباس،عاصم علی،جامع مسجد باب النجف بفرزون میں مولانا شیخ سلیم،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا مرتضی خاں اورمظہر جعفری،ناصر زیدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(گلگت)علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ظالم اسرائیل آمریکہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

احتجاجی مظاہرے میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر تحریک انصاف گلگت بلتستان خالد خورشید،اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم،رکن اسمبلی راجہ زکریا مقپون،رہنما ایم ڈبلیو ایم شیخ نئیر عباس مصطفوی،رکن اسمبلی و ضلعی صدرایم ڈبلیو ایم شیخ اکبر رجائی، سابق معاون خصوصی و رہنما ایم ڈبلیو ایم الیاس صدیقی،صدر انجمن امامیہ گلگت ساجد بیگ  اور دیگر رہنما شریک ہے۔

مقررین نے نہتے فلسطینی مسلمانو ں پر اسرائیلی مظالم اور وحشیانہ بمباری کی پرزورمذمت کی، انہوں نے کہا کہ عالمی براداری کو اسرائیلی بربریت کا نوٹس لینا چاہیے، عالم اسلام کو آگے بڑھ کر فلسطینی عوام کا ساتھ دینا ہوگا، پاکستان کی حکومت نے فلسطینی مسلمانوں کی قائد اعظم کے فرامین کی روشنی میں حمایت نہیں کی۔ ہمیں امریکا کی غلامی سے آزاد ہوکر امت مسلمہ کے مفاد میں سوچنا چاہیے۔

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین، امامینزپختون خوا اور امامیہ کونسل پشاورکے تحت پشاور پریس کلب میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکریٹری شبیر حسین ساجدی و دیگر مقررین نے کہا کہ غاصب اور عالمی دھشتگرد خودساختہ ریاست اسرائیل نے حماس اور دیگر حریت پسند تنظیموں کے ھاتھوں عبرتناک ،زلت آمیز اوربدترین شرمناک شکست کے بعد دنیا میں اپنی ساکھ بچانے کے لیے فلسطین میں شہری آبادیوں کو نشانہ بنا کر معصوم بچوں ،خواتین اور عام شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے جو عالمی جنگی قوانین کے مطابق جنگی جرائم میں آتا ہے اسی طرح بزدل اسرائیل شہریوں کو فاسفورس سمیت دیگر خطرناک ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کے ساتھ نشانہ بنا رہا ہے جبکہ عالمی طاقتوں سمیت اقوام متحدہ اور اقوام عالم اس صورتحال پر آنکھیں بند کرکے مجرمانہ فعل کی مرتکب ہو رہے ہیں ، حماس سمیت تمام حریت پسند تنظیموں نے اپنے ارض مقدس کی آزادی کے لیے صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ دشمن کی عورتوں اور بچوں کے ساتھ اسلامی تعلیمات کے مطابق نرمی سے پیش آئے اور انہیں کوئی گزند نہیں پہنچایا لیکن اسکے برعکس بزدل صیہونی فوج نے بربریت اور سفاکیت کی ایسی بدترین مثال قائم کی جسکی نظیر ملنا ممکن نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ معصوم فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل ، امریکہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل برابر کے مجرم ہیں اور انکو بےگناہ معصوم بچوں ،خواتین اور عام شہریوں کے خون اور قتل عام کا جواب دینا ہوگا ، ہم یہ بھی واضح کرنا چاھتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل داعش سمیت مختلف دھشتگرد تنظیموں کے تخلیق کار اور سرپرست ہیں لیکن اب مسلہ فلسطین پر اپنے آپ کو مظلوم اور معصوم ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ، اسرائیل امریکہ کی مدد سے فلسطینیوں کے خلاف داعش جیسی کاروائیاں کر رہا ہے اگر وہ بہادر ہے تو اسے حزب اللہ پر حملہ کرنا چاھئیے تاکہ وہ 24 گھنٹوں سے کم وقت میں اسرائیل کو صفحہ ھستی سے نیست و نابود کرکے رکھ دیں ،اسرائیل اگر بہادر ہے تو عام شہریوں کی بجائے حریت پسندوں کے خلاف ٹارگٹیڈ کاروائیاں کرے لیکن دم توڑتا اسرائیل مرتے مرتے چھوٹے بچوں اور عورتوں پر اپنا غصہ نکال کر اپنے آپ کو ایک مضبوط طاقت ثابت کرنے کی ناکام اور شرمناک کوشش کر رہا ہے ، امامیہ کونسل اس سنگین صورتحال کو انسانیت کے لیے ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے انسانیت کا احترام کرنے والے ممالک سے اپیل کرتی ہے کہ وہ فلسطین میں ادویات ،خورسک اور پانی سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء بلاتاخیر فراہمی کا آغاز کرے ۔

ہم عالمی مسلم رہنماؤں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیںکہ وہ عالمی سطح پر جہاد کا فتویٰ فوری طور پر جاری کریں تاکہ اسرائیل کی سرزمین کو صیہونیوں کے لیے جہنم بنا دیا جائے دنیا بھر کے تمام غیرتمند مسلمان فرقہ پرستی سے بالا تر ہوکر فتوے کا انتظار کر رہے ہیں  ، اقوام متحدہ کو غیر فعال اور ناکام ادارہ قرار دیتے ہوئے سمجھتی ہے کہ اقوام متحدہ اپنی زمہ داریاں نبھانے کی بجائے امریکہ اور اسرائیل کے لیے سہولت کاری سے زیادہ کچھ نہیں کر رہا  ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی عدالت انصاف  اسرائیلی و امریکی صدور سمیت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو فلسطینی شہریوں کے قتل عام کے جرم میں انصاف کے کٹہرے میں لائے ،  مذھبی تنظیموں سے بھی مطالبہ کرتے  ہیں کہ وہ اپنے طور پر بھی اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کریں ۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا، دارلحکومت اسلام آباد، کراچی، ملتان، پشاور ، مظفرآباد سمیت پنجاب بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، پنجاب کی مرکزی ریلی یکجہتی فلسطین ریلی ڈیوس روڈ سے پریس کلب لاہور تک نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی اور صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور نجم خان نے کی۔

ریلی کے شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی کے اختتام پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا پتلا اور اسرائیلی پرچم نذرآتش کیا گیا، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوم عوام گذشتہ ایک صدی سے عالمی استکباری قوتوں کی شیطانی سازشوں کے نشانے پر ہیں۔جس طرح فلسطین کی مقامی آبادی کو دربدر کرکے بیرونی غاصبوں اور قابضوں کو فلسطین کی سرزمین پر بسایا گیا، وہ تاریخ انسانی کا شرمناک باب ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت کی ہے۔ ہم غاصب اسرائیل کو نہ کبھی تسلیم کریں گے، نہ ہی کسی خائن کو اسرائیل تسلیم کرنے دیں گے۔ غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے والے خائن ہیں۔ جنہوں نے تحریک آزادی فلسطین کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے اور اپنے چہروں پر خیانت کی کالک ملی ہے، ان کا جرم ناقابل معافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے دیرینہ مسائل ہیں۔ تحریک آزادی فلسطین سے خیانت کرنے والے کبھی بھی تحریک آزادی کشمیر کے ہمدرد نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دعا انبیا کرام علیہم السلام کا اسلحہ ہے۔ لہذا مومنین مشکل حالات میں اللہ تعالی کی نصرت کے لئے دعا کا سہارا لیتے ہیں۔ عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کو اپنی نیک دعاں میں ضرور یاد رکھیں۔ ریلی میں علامہ تصور مہدی ، علامہ جواد موسوی ، علامہ وقار الحسنین نقوی، علامہ ظہیر الحسن کربلائی ، ایڈووکیٹ اسد نقوی ، سید زین رضوی اور اخلاق جعفری سمیت دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) المصطفی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی پاکستان کیمپس کے زیر اہتمام اسلام آباد میں آئمہ جمعہ جماعت کےلئے سات روزہ تربیتی کورس مدیریت مسجد کا اہتمام ہوا جسمیں حوزہ علمیہ قم سے خصوصی طور پر تشریف لانے والے مہمان استاد جناب حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید خاور شاہ صاحب نے خصوصی لیکچرز دیں۔اس کورس کے اختتامیہ کی مناسبت سے ایک تقریب مسجد امیرالمومنین علیہ السلام اسلام آباد میں منعقد ہوئی جسمیں کورس کے شرکاء کیساتھ دیگر علماء کرام کو دعوت دی گی ۔

مجلس وحدت مسلمین مرکزی کردار سازی کونسل کے رکن جناب شیخ محمدجان حیدری کو بعنوان مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔اختتامی نشست سے خصوصی کرتے ہوئے مولانا شیخ محمدجان حیدری نے کہاکہ مدیریت مسجد کورس نہایت اہمیت کا حامل ہے اور وقت کی اشد ضرورت ہے۔ہر عالم دین کو اپنے محلے اور علاقے کے معروضی حالات کے تناظر میں مدیریت کرنے کی ضرورت ہے مسجد کمیٹی سے مناسب رابطہ مسجد میں مختلف شعبہ ھای زندگی کے افراد کی مشاورکت،مسجد میں فعال اور مخلص جوانوں کو جذب کرنا،مسجد کو معاشرتی بنیادی دینی فلاحی امور کا مرکز بنانا مدیریت مسجد کے بنیادی اصول ہیں۔پاکستان بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر انتظام تقریبا 126 مساجد اور مراکز کی تعمیر ہوئی ہے اور ساتھ ہی ان میں سے بیشتر مراکز کے علماء کرام کو مدیریت مسجد کورس کروایاگیاہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خصوصی ھدایت نامہ میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی،صوبائی،ضلعی اور یونٹ مسئولین کو تاکید فرمائی ہے کہ تمام تر فکری تربیتی اجتماعی فعالیت کا مرکز مسجد کو قرار دیاجائے۔مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر میں کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام اسٹڈی سرکل تنظیمی احباب کیساتھ قومی جوانوں کی فکری بالیدگی کےلئے نہایت اہمیت کا حامل پروگرام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کے مسئول جناب قبلہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے مدیریت مسجد کی اہمیت کے تناظر میں  کتاب مدیریت مسجد کا خصوصی ترجمہ کرواکر نشر کیاہے یہ کتاب ادارہ الباقر تحقیقاتی مرکز اسلام آباد کی سائٹ میں موجود ہے جس سے علماء کرام مستفید ہوسکتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) غزہ کے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لئے فوری امداد بھیجی جائے۔فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ۔اسرائیل فلسطین کے حالیہ تنازعہ میں یورپ اور امریکہ کی منافقت کھل کرعیاں ہو چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار صدر مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسین عباس گردیزی نے  مجلس عاملہ کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے حکومت پاکستان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لئے فوری امداد بھیجی جائے ۔ اور مغربی ممالک خصوصا امریکہ اور یورپی ممالک کی دوغلی پالیسیوں کی کھلے عام مذمت کی جائے ۔

مجلس علماء مکتب اہلبیت کی مجلس عاملہ کا  اجلاس مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت کی صدارت دو روز جاری رہا  جس میں تمام صوبائی نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں  ملکی صورت حال خصوصا فلسطین کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی .

اجلاس میں دارالعلوم محمدیہ سرگودھا کے پرنسپل اور علمائے امامیہ پاکستان کے صدر جناب ملک نصیر حسین کے بڑے بھائی کی اچانک رحلت پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا گئی ۔

اجلاس میں مرکزی کابینہ سے علامہ حسنین عباس گردیزی ،علامہ سید ثمر نقوی ،علامہ اصغر عسکری ،علامہ عیسی امینی سمیت  صوبوں سے  سینٹرل پنجاب سے آغا امجد جعفری ۔علامہ امتیاز کاظمی ۔ جنوبی پنجاب سے علامہ قاضی نادر ،علامہ طاہر نقوی ،سندہ سے علامہ عبداللہ مطہری، بلوچستان سے علامہ ذولفقار سعیدی، گلگت سے علامہ محمد حسین علوی ، بلتستان سے آغا مظاہر موسوی، آزاد جموں و کشمیر سے علامہ عرفان کاظمی ،کے پی کے سے آغا احمد روحانی اور ممتاز علی موجود تھے

وحدت نیوز(کوئٹہ)قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پرمجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری سٹی صدر ارباب لیاقت صوبائی سیاسی مشیر محمد یونس و دیگر صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی قیادت میںاسرائیلی بربریت کے خلاف مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان کی جانب سے قبلہ اوّل پر قابض غاصب اسرائیل کےخلاف فلسطینی مجاہدین کے کامیاب حملوں کی حمایت اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے و اسرائیلی غاصب صیہونی ریاست کے خلاف نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ کلاں میکانگی روڈ کوئٹہ سے یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی۔

 مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے اور اسرائیل کو امریکا یورپ سمیت اقوام متحدہ کی ناجائز سرپرستی حاصل ہے  فلسطین انبیاء کی سر زمین ہے اسرائیل غاصب ہے سرزمین فلسطین پر وہاں کی عوام کا حق ہے  فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت پر بھرپور حمایت کرتے ہیں، فلسطینیوں کو اپنے وطن اور اپنی عوام کا مکمل دفاع کرنے کا حق حاصل ہے آج غیور مسلمانوں کو چاہیے کی وہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لیے آواز بلند کریںاسے میں مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے اسرائیل ہر روز مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام کر رہا ہے مٹھی بھر یہودیوں کو مقدس سر زمین نکالنا پڑےگا۔

وحدت نیوز(جھل مگسی)قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پرمجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی مکتب علماء اہل بیت کے صدر مولانا علی نواز عرفانی صوبائی سیکرٹری روبط سید گلزار شاہ بخاری ضلعی نائب صدر حبیب اللہ دھکڑشیعہ علماء کونسل کے صدر مولانا غلام مصطفیٰ عابدی کی قیادت میں  MWM ضلع جھل مگسی نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور حماس کے مجاہدین کے ساتھ اظہار یکجہتی وغاصب اسرائیل کے خلاف مرکزی امام بارگاہ نقویہ گنداواہ سے میر یوسف عزیز مگسی پریس کلب گنداواہ تک "یکجہتی فلسطین ریلی" نکالی جس میں معرفت فاؤنڈیشن کےاراکین سیاسی و سماجی شخصیات ترجمان مگسی پینل سید ولایت حسین بخاری سید تنویر حسین شاہ بخاری شمن علی دھکڑشوشل ایکٹوسٹ عزیز احمد دھکڑ و مومنین نے شرکت کی ریلی سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حماس کے مجاہدین کی جرآت اور بہادری کو سراہا  جنہوں نے اسرائیل جیسی طاقت کو ذلیل و رسوا کیا۔ مظلوم فلسطینیوں پر مسلط کردہ اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا مسلمانوں کو چاہیے ومظلومین غزہ کی حمایت میں آواز بلند کریں اور میڈیا سے اپیل کی کہ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کریں۔

وحدت نیوز(بہاولپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بہاولپور، شیعہ علماء کونسل ، آئی۔ ایس۔ او، انجمن حسینیہ معین الواعظین ،تنظیم فدائیان علی اکبر و عزادار کونسل بہاولپورکی جانب سے قائد وحدت کی اپیل پریکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی جو فلسطین پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف فلسطین کے حق میں اور ان کے ساتھ یکجہتی کے لیے تھی۔

 یہ ریلی شیعہ جامع مسجد چاہ فتح خاں بہاولپور سے فرید گیٹ تک نکالی گئی۔ جس میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ فرید گیٹ چوک پر مقررین نے اپنے اپنے خطابات میں صہونیوں کے مظالم کو آشکار کیا اور ان کی شدید مذمت کی ۔ جبکہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھر پور انداز میں کیا عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی کوللکارا کہ اسرائیلی ہمیشہ سے فلسطینیوں کی نسل کشی کرتے آرہے ہیں۔ عورتوں اور بچوں کو قتل کرتے اور انہیں گرفتار کرتے آرہے ہیں ۔ ان کی سرزمین پر نا جائز قبضہ جما کر انہیں یرغمال بنا رکھا ہے۔ علاوہ ازیں عالمی میڈیا کا بھی جانبدارانہ کردار بے نقاب کیا ۔

ریلی سے خطاب میں خواتین کی نمائیندگی بھی تھی۔ مقررین اور شرکاء نے قراداد منظور کی کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کے مظالم بند کرائے اور صہونیوں سے فلسطین کا علاقہ واگزار کروائے۔ اس کے علاوہ حکومت وقت سے بھی مطالبہ کیا کہ حکومتی سطح پر بھی فلسطین کی آزادی کے لیے ان کی حمایت میں راست اقدام کرے آخر میں اسرائیل کی نابودی اور فلسطین کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree