وحدت نیوز (کراچی) دکھی انسانیت کی خدمت ایم ڈبلیوایم کا نصب العین ہے، ایم ڈبلیوایم عوام کے دکھ سکھ کی ساتھی جماعت ہے،  خدمت خلق سے کسی صورت بے توجہ نہیں ہوسکتے ، سخت سردی سےمتاثرہ شہریوں کیلئے جیکٹس ، گمبل اور گرم ملبوسات کی تقسیم اسی سلسلے کی کڑی ہے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید عارف رضا زیدی نے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سے ضرورت مند افراد میں گرم ملبوسات کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا نشان حیدر ساجدی، احسن عباس رضوی ، شعیب رضوی، ممتاز مہدی ، کاظم نقوی ، محمد علی زیدی ودیگر رہنما بھی موجود تھے ۔عارف رضا زیدی نے کہاکہ گرم ملبوسات کی تقسیم کے دوسرے مرحلے میں ملیر کے مضافاتی علاقوں ماوری گوٹھ، گہرام بگٹی گوٹھ، یوسف عارفانی گوٹھ، فیوچر کالونی ، پپری گوٹھ ، بگٹی گوٹھ اور جعفرطیار سوسائٹی کے دو سو ضرورت مند گھرانوں میں جیکٹس اور کمبل تقسیم کیئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم عوامی خدمت کے بے شمار منصوبوں پر کام کررہی ہے جس میں صحت، تعلیم، منصوبہ فراہمی آب، مساجد ومدارس ودیگر شامل ہیں ، یہ تمام امور خیریہ مخیر حضرات کے تعاون سے ہی پایہ تکمیل کو پہنچتے ہیں ۔ خیر العمل ویلفیئراینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین فلاحی امور کی انجام دہی کیلئے مخیر حضرات سے زیادہ سے زیادہ تعاون کا طلبگار ہے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے جامع مسجد امام حسن مجتبی ع میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انسان کا ایمان پختہ ہوتو امتحان اور آزمائش انسان کے ارتقاء اور تکامل کا باعث بنتے ہیں۔ کیوں کہ مومن صبر و شکر سے مصائب و آلام کا سامنا کرتا ہے۔ اللہ تعالی نے انبیاء اور اوصیاء سے امتحان لیا اور انہوں مراحل امتحان میں ثابت قدم رہ کر کامیابی حاصل کی۔ آج بھی دنیا بھر میں اھل ایمان مصائب و مشکلات کے باوجود دین خدا کے لئے میدان عمل میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کے بنیادی فرائض میں شامل ہے شکارپور پولیس کی جانب سے اسکولز مساجد اور امام بارگاہوں کے منتظمین کو دھمکی آمیز لیٹر لکھ کر  ہراساں کرنا افسوسناک ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہری ریاست کو ٹیکس ادا کرتے ہیں لہذا ان کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کلوز کرنے کے بعد مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نےکہا کہ ملت جعفریہ ایک طویل عرصے سے دھشت گردی کے نشانے پر ہے ہماری مساجد اور امام بارگاہوں کو دھشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ایسے میں دھشت گردی کے متاثرین کو خوفزدہ کرنے کی بجائے حکومت اور ریاستی ادارے آگے بڑھ کر عوام میں احساس عدم تحفظ کا خاتمہ کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شکارپور میں دھشت گردی کے خلاف شہداء کے کیسز کی پیروی کرنے والے وکیل کو جلد سیکورٹی واپس کی جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی کوآرڈینیٹرشعبہ تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر موجودہ تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ صوبہ بھر میں اضلاع کی تنظیم نو کا عمل 20 جنوری تک مکمل کیا جائے گا جبکہ صوبائی شوریٰ کا اجلاس جنوری کے آخری ہفتہ میں رکھا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وحید عباس نے کہا کہ لاپتہ افراد اور شیڈول فورتھ کا مسئلہ خیبر پختونخوا میں ملت تشیع کیلئے درد سر بنا ہوا ہے، حکومت فوری طور پر اس مسئلہ کو حل کرے۔

 عدیل عباس زیدی نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بہتری خوش آئند ہے، تاہم کوٹلی امام حسین علیہ السلام ڈیرہ اسماعیل خان، بالشخیل پاراچنار سمیت لاپتہ افراد اور شیڈول فورتھ جیسے مسائل حل ہونے چاہئیں، اس حوالے سے صوبائی حکمرانوں کیساتھ ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، تاہم اب تک مسائل کا حل نہ ہونا تشویشناک ہے۔ ہنگو میں رحمان علی اور لکی مروت میں سید افگار بخاری کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے، حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔

وحدت نیوز (لاھور) محمد علی جناح ؒنے اپنے تدبر، فہم وفراست، سیاسی دور اندیشی اور جہد مسلسل کے باعث نہ صرف انگریوں کو چلتا کیا بلکہ مسلمانوں کو ہندو بنیے کے شکنجے سے بچاتے ہوئے 14 اگست 1947 میں ایک آزاد ریاست حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

 ان خیالات کا اظھار محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور نے جناح باغ لاھور میں باباۓ قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے رہنماء اور قوم قائداعظم جیسی سیرت و کردار کا مظاہرہ کریں تو ہم آج بھی دنیا بھر میں پاکستان کا بول بالا کر سکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم قائداعظم کا یوم پیدائش منانے کے لیے اپنے قائد کے ہر فرمان کو بھی مانیں اور اپنی نسل کو بھی قائد کی روشن سیرت و کردار سے متعارف کروائیں۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے  منعقدہ پروگرام میں محترمہ حنا تقوی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی ، محترمہ حمیرا ، محترنہ نیئر، محترمہ رضوانہ ،محترمہ عندلیب ، محترمہ نسیم زھرا اور محترنہ فریحہ نے شرکت کی۔

پروگرام کے آغاز میں کیک کاٹا گیا اور قائد کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا علاوہ ازیں بچیوں اور خواتین کو جناح لائبریری کا دورہ بھی کروایا گیا بچیوں نے قومی پرچم اور قائداعظم کے تصویری خاکے تیار کرکے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

 

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے (کارو کاری کے نام پر جاری معصوم انسانوں کا قتل عام) کے موضوع پر اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاہ کاری کے نام پر منحوس رسم کے باعث آج تک ہزاروں بے گناہ انسان قتل ہوچکے ہیں اور ہزاروں گھر اجڑ گئے ہیں۔ میں جس معاشرے سے تعلق رکھتا ہوں یہاں کاروکاری وبا کی شکل اختیار کر چکی ہے اور ہر روز کہیں سے قتل کی خبر آتی ہے۔انہوں نےکہا کہ میرے بچپن کا واقعہ ہے کہ جب ہمارے گاؤں میں سیاہ کاری کے نام پر دوہرا قتل ہوا تو ہر آنکھ اشکبار تھی اور پورا گاؤں اس مقتولہ خاتون کی عفت و پاکدامنی کی گواہی دے رہا تھا۔ ذاتی تنازعہ کے تحت قتل کو کئی گھنٹے بعد کاروکاری کا نام دیا گیا۔انہوں نےکہا کہ کونسا سا قانون اور کونسا مہذب معاشرہ اس بات کی اجازت دے سکتا ہے کہ ایک شخص الزام لگائے پھر بغیر ثبوت کے خود ہی جج اور جلاد بن کر قتل کرے اور پھر مقتولہ کے لاش کی توہین کرے لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کرے اور اسے بغیر غسل و کفن گڑھے میں پھینک دے۔

انہوں نےکہا کہ دین اسلام کی تعلیمات ہمیں عفت اور پاک دامنی کا درس دیتی ہیں دین ہمیں کہتا ہے کہ مرد اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور عورتیں باپردہ ہوں۔ نا محرم کے ساتھ فاصلہ رکھیں تاکہ معاشرہ پاکیزہ ہو۔ لیکن یہاں کاروکاری کے نام پر قتل کرنے والے خود انتہائی آلودہ اور بد کردار لوگ ہوتے ہیں۔انہوں نےکہا کہ میں نے سیاہ کاری کے نام پر ان مظالم کے حوالے سے عالم اسلام کے ممتاز علمائے کرام قم المقدس اور نجف اشرف عراق کے مجتہد علماء سے شرعی فتاوی حاصل کئے ہیں جو اس منحوس رسم کو دین مقدس اسلام کی تعلیمات سے متصادم سمجھتے ہیں عنقریب میں اس حوالے سے مزید اقدامات بھی کروں گا۔

انہوں نےکہا کہ ہماری عدالتیں کاروکاری کے نام پر قتل کرنے والے مجرموں کو سزا دینے میں ناکام رہی ہیں کیوں کہ جب بیٹی، باپ کے ہاتھوں اور بہن، بھائی کے ہاتھوں قتل ہو تو پھر کون اس کیس میں گواہ بنے گا اور کون فریادی؟۔ ہماری معزز عدالتوں سے تو نامور دھشت گرد بھی باعزت بری ہوجاتے ہیں۔ عدالیہ اپنے رویوں پر نظرثانی کرے قانون نافذ کرنے والے ادارے یہ بتائیں کہ آخر تمام تر قانون سازی کے باوجود کاروکاری کے نام پر قتل و غارت گری میں اضافہ کیوں ہورہا ہے؟انہوں نےکہا کہ قانون کی بالادستی اور اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم اس منحوس رسم کے نام پر قتل و غارت کو ختم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرسودہ قبائلی جرگہ اس منحوس رسم کو سپورٹ کرتا ہے لہذا سب سے پہلے جرگائی سرداروں کو کسی مہذب اصول اور قانون کا پابند بنایا جائے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی کی وفدکے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی جنرل سیکریٹری سینیٹر کامل علی آغا سے ملاقات ، ان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم قومی سیاسی امورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفدمیں ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی،صوبائی سیکریٹری سیاسیات سید حسن کاظمی اور صوبائی سیکریٹری روابط رائے ناصرعلی بھی شامل تھے ۔کامل علی آغا نے ایم ڈبلیوایم کے وفدکی آمد پر شکریہ اداکیا۔

Page 79 of 1134

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree