لاپتہ افراد اور شیڈول فورتھ کا مسئلہ خیبر پختونخوا میں ملت تشیع کیلئے درد سر بنا ہوا ہے، حکومت فوری طور پر اس مسئلہ کو حل کرے، علامہ وحید کاظمی

22 December 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی کوآرڈینیٹرشعبہ تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر موجودہ تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ صوبہ بھر میں اضلاع کی تنظیم نو کا عمل 20 جنوری تک مکمل کیا جائے گا جبکہ صوبائی شوریٰ کا اجلاس جنوری کے آخری ہفتہ میں رکھا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وحید عباس نے کہا کہ لاپتہ افراد اور شیڈول فورتھ کا مسئلہ خیبر پختونخوا میں ملت تشیع کیلئے درد سر بنا ہوا ہے، حکومت فوری طور پر اس مسئلہ کو حل کرے۔

 عدیل عباس زیدی نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بہتری خوش آئند ہے، تاہم کوٹلی امام حسین علیہ السلام ڈیرہ اسماعیل خان، بالشخیل پاراچنار سمیت لاپتہ افراد اور شیڈول فورتھ جیسے مسائل حل ہونے چاہئیں، اس حوالے سے صوبائی حکمرانوں کیساتھ ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، تاہم اب تک مسائل کا حل نہ ہونا تشویشناک ہے۔ ہنگو میں رحمان علی اور لکی مروت میں سید افگار بخاری کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے، حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree