وحدت نیوز (نگر) مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ ضلع نگر علاقہ پکھر کی جانب سے جشن ولادت با سعادت سیدہ کائنات ، ام ابیھا ، مادر حسنینؑ سیدہ فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کے موقع پر جشن سعید کا انعقاد کیا گیا جس سے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ گلاب بی بی نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون جنت بیبی کائنات کی وہ عظیم خاتون ھیں کہ جن کی رضا میں خدا راضی ھے اور جن کے غضبناک ھونے سے خداوند غضبناک ھوتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم بی بی دو عالم کو اپنے اعمال و کردار کے ذریعے راضی نہ کر لیں خدا تک نہیں پہنچ سکتے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کہ کریمانہ ذات معبود کی معرفت تک رسائی میں وسیلہ بہترین وسیلہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا جناب فاطمة الزھرا س کی کنیزوں میں بی بیؑ کی  پاکیزہ سیرت و کردار کی جھلک دکھای دینی چاہئیے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ اسلام عفت و حیا کا دین ہے۔ہمارا پردہ ہماری شناخت اور وہ امتیازی صفت ہے جو ہمیں بد نگاہی سے محفوظ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے ثقافتی تہوار کے نام پر بے حیائی کے فروغ کا ذریعہ ہے۔اسلامی تعلیمات میں ایسے کسی کلچر کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں جس سے دین اسلام کی صداقت و حقانیت پر حرف آتا ہو۔ہمارا دین ان بلند ترین اقدار پر قائم ہے جن کے ذریعے معاشرے میں عورت کی اعلی حیثیت کو منوایا گیا۔اس وقت دشمن ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مسلمانوں کو ان کے دین سے دور کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو جنگیں ہتھیاروں سے لڑ کر جسموں کو قیدی بنایا جاتا تھا آج وہی جنگیں میڈیا کے ہتھیار سے لڑ کر اسلام کے پیروکاروں کو مغرب ثقافت کا دلدادہ بنا کر ان کی روحوں کو مقید کیا جا رہا ہے تاکہ اہل باطل آسانی سے اپنے اہداف حاصل کر سکیں۔دین اسلام میں مرد و خواتین کے آزادانہ میل ملاپ کی سخت ممانعت ہے۔مغربی معاشرے میں مرد و زن کی مدر پدر آزادی کے بھیانک اثرات پوری دنیا پر عیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں ویلنٹائن ڈے کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی اور مذمت ہونے چاہیے تاکہ اس بے حیا رسم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔

مظفرآباد (وحدت نیوز) علامہ سید تصور حسین نقوی پر حملہ کو تین سال ہونے پر حکومتی بے حسی اور نا اہلی کے خلاف ملت جعفریہ کی تمام تنظیمات کا مشترکہ اجلاس مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ریاستی سیکرٹریٹ مظفرآباد میں آغا سید طالب حسین ہمدانی کی زیر صدارت منعقد ہوا. اجلاس کے شرکاء نے علامہ سید تصور حسین نقوی کے کیس کے حوالے سے حکومتی نااہلی اور بے حسی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کا عندیہ دیا۔

اجلاس میں آزاد کشمیر بھر میں ریاست گیر بھرپور احتجاج کے لئیے تمام تنظیمات کے نمائندہ افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی .اجلاس میں علامہ سید تصور حسین نقوی اور ان کی اہلیہ پر حملہ آوروں کی تاحال عدم گرفتاری اور ان کے سہولت کاروں کو بے نقاب نہ کیے جانے پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

 نیز وزیراعظم آزاد کشمیر اور انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے وعدوں کی عدم پاسداری کی بھی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی.اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت اور انتظامیہ بشمول چیف سیکرٹری اور آئی جی پی معاملے کا فلفور نوٹس لیتے ہوئے راست اقدام اٹھائیں اور علامہ تصور حسین نقوی کے حملہ آوروں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے. نیز ان کی فیملی اور جماعت سے کئیے گئے وعدے پورے کئے جائیں ۔

جبکہ اس موقع پر تشکیل دی گئی کمیٹی کے چیئرمین علامہ سید فرید عباس نقوی سینئر وائس چیئر مین جعفریہ سپریم کونسل آزاد کشمیر ,جنرل سیکرٹری  شجاعت علی کاظمی,جبکہ ممبران میں آغا سید طالب حسین ہمدانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر,مولانا معصوم علی سبزواری ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل مظفرآباد,ناظم مغل جنرل سیکرٹری امامیہ آرگنائزیشن آزاد کشمیر ریجن,سید قمر عباس کاظمی ڈویژنل صدر امامیہ آرگنائزیشن آزاد کشمیر,سید فرزند علی نقوی نائب صدر مرکزی انجمن جعفریہ مظفرآباد,سید راشد علی نقوی صدر مرکزی انجمن جعفریہ جہلم ویلی شامل ہیں.اجلاس میں علامہ سید تصور حسین نقوی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

جبکہ اجلاس میں سید زوار حسین نقوی ایڈووکیٹ ریجنل ناظم امامیہ آرگنائزیشن آزاد کشمیر,سید اقتدار حسین نقوی جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن جعفریہ مظفرآباد, سید تصور عباس موسوی جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن جعفریہ جہلم ویلی,سید فدا حسین نقوی سیکرٹری مالیات مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر,سید وقار کاظمی سیکرٹری میڈیاسیل،سید اسد علی بخاری سیکرٹری یوتھ،سید وقار علی کاظمی سیکرٹری جنرل ضلع نیلم کی علاوہ سید عامر علی نقوی سیکرٹری مالیات مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر سید احسان گیلانی سیکرٹری روابط مظفرآباد اور دیگر تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے.

وحدت نیوز(جیکب آباد) شہر کے مسائل اور ان کا حل کے عنوان سے گرین لینڈ ہوٹل میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر کی سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے ذمہ داران شریک ہوئے۔ اجلاس میں شہر اور ضلع کے مسائل صحت صفائی پینے کا صاف پانی قبائلی تنازعات اور تعلیم پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے قبائلی تنازعات میں معصوم انسانوں کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے۔

انہوں نےکہا کہ 21 ویں صدی میں بھی عوام صاف پانی معیاری تعلیم صحت اور صفائی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ معاشرے میں موجود نقائص کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ ان اچھے انسانوں کی تعریف کی جائے جو پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں اور انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(مشہد مقدس) موسسہ شھید عارف الحسینیؒ کی طرف سے دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس میں مبلغین کی تربیت کے لیے دورہ روش تبلیغ کا انعقاد کیا گیا، جس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سیکریٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان  تھے۔

انہوں نے مبلغین سے اپنے خطاب میں کہاکہ آج دشمن جدید انداز میں دین اسلام کے خلاف اپنی کارستانیوں میں مشغول ہے،خصوصی طور پر نوجوان نسل کو دین سے دور کرنے کے لیے موبایل اور انٹرنیٹ کے ذریعے نت نئے طریقوں سے اسلام کے خلاف تسلسل سے حملہ ور ہے۔لہذا ضرورت ہے کہ آج کے دور کے تقاضوں کے مطابق میدان میں اترا جائے اور دشمن اسلام کو ترکی بہ ترکی جواب دینے اور نوجوان نسل کو اس کے شر سے نجات دینے کے لیے جدید وسائل سے استفادہ کرنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی مبلغین کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے پر زور دیتے ہیں۔ پس ہمیں بھی دین مقدس اسلام کی تبلیغ اور نشر و اشاعت جو کہ انبیاء کا کام ہے، کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے صحیح انداز میں فائدہ اٹھانا چاہیے،پروگرام کے آخر میں اس تربیتی کورس میں شرکت کرنے والے مبلغین میں انعامات بھی تقسیم کے گئے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے سیکریٹری جنرل ارباب لیاقت علی نے کہا کے آٹا، چینی گھی، دالیں اور پھل عوام کے پہنچ سے دور ہوگئے ہے۔غریب عوام کے پاس کھانے کو کچھ بھی نہیں نہ تو نوکری دی جارہی ہے غریب عوام کو،غریب عوام کرے بھی تو کیا کرے، اوپر سے وفاقی وزرا کا عوام کو ریلیف دینے کی باتیں۔

 انہوںنے کہاکہ عوام کو ریلیف خواب لگتا ہے،ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ دوسرے ذخیرہ اندوز ان سے عبرت حاصل کرسکیں۔وزیراعظم عمران خان مہنگائی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ اس ستم دیدہ عوام کو ریلیف ملے اور وزیراعظم کی مہنگائی کے خلاف ایکشن لینے کو سراہتے ہے اور ان سے اپیل کرتے ہے کہ اس مہنگائی کی جن کو قابو میں کرئے۔

Page 41 of 1134

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree