امریکہ ، اسرائیل اور اُس کے حواری مسلسل انقلاب اسلامی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں،علامہ اقتدار نقوی
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل مرزاوجاہت علی نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ ایران میں آنیوالے اسلامی انقلاب نے پورے خطے میں اسلامی تشخص کو اُجاگر کیا ہے، اسلامی انقلاب کی کرنیں پاکستان سمیت پورے خطے پر اثرانداز ہوئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں صوبائی کابینہ کے افراد سے ملاقات کے دوران کیا۔
علامہ اقتدار حسین نقوی نے مزید کہا کہ آج یورپ سمیت استعمار اسلامی انقلاب سے خوفزدہ ہے ، امریکہ ، اسرائیل اور اُس کے حواری مسلسل انقلاب اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، لیکن دوسری جانب انقلاب اسلامی روز بروز قوی اور مضبوط ہوتا جارہا ہے، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عاشقان انقلاب اسلامی اس کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں، آج عالم اسلام کی تمام مشکلات کی جڑ امریکہ، اسرائیل اور اُس کے اتحادی ہیں، پاکستان کو امریکی غلامی کی بجائے انقلاب اسلامی سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، انقلاب اسلامی غریبوں، مظلوموں اور کمزوروں کو طاقتور کرتا ہے جبکہ ظالموں،متکبروںاور فرعونوں کو بے نقاب کرتا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی، ثقلین نقوی، حسنین انصاری اور حسنین کربلائی بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(مشہد مقدس) انقلاب اسلامی ایران کی اکیالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایران کے دوسرے شہروں کی طرح مشھد مقدس میں بھی بہت بڑی ریلی نکلا لی گئی، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی میدان بسیج سے شروع ہو کر حرم امام رضا علیہ السلام پر ختم ہوئی۔ ریلی میں ایرانی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مجلس وحدت مسلمین، موسسہ شھید عارف الحسینی مشھد مقدس کے نمائندہ وفد نے سیکرٹری جنرل شعبہ مشہد مقدس حجت الاسلام عقیل حسین خان کی سربراہی میں شرکت کی۔
وفد میں حجت الاسلام والمسلمین آزاد حسین، حجت الاسلام والمسلمین سید منور حسین نقوی، حجت الاسلام والمسلمین الفت حسین جوئیہ، حجت الاسلام والمسلمین محمد رضا، حجت الاسلام عارف حسین، حجت الاسلام ظہیر عباس مدنی، ایزد علی خان، وفا عباس خان، محمد علی کاشفی، جواد خان، سید علی ہادی، محمد علی جوئیہ، نیر عباس اور دیگر شامل تھے۔ شرکاء نے پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے۔
ریلی میں شریک پاکستانی علماء اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عقیل حسین خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستانیوں میں انقلاب اسلامی کی محبت ناقابل بیان ہے، انقلاب اسلام کے اثرات دیگر ممالک کی طرح پاکستان پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس طرح ایران میں مقیم پاکستانی علماء و طلباء آج انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر میدان میں ہیں اسی طرح پاکستان میں بھی عاشقان انقلاب خوش ہیں۔ ریلی میں شریک ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور عہدیداران نے کشمیر کی حمایت میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔
وحدت نیوز(لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، اصغریہ آرگنائزیشن اوردیگر ملی تنظیموں کے زیراہتمام لاڑکانہ میں شہید راہ اسلام قاسم سلیمانی اورمہندس ابومہدی کے چہلم کی مناسبت سے مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت پوری امت مسلمہ کا فریضہ ہے۔ عرب حکمرانوں نے کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں سے یکجہتی کی بجائے اسرائیل کی حمایت کی اور قاتل مودی کو میڈل پہنائے۔
انہوں نےکہا کہ عالمی استکبار نے داعش کو تشکیل دیا اسے مضبوط کیا تاکہ امت مسلمہ کو کمزور کیا جائے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا خون بہایا جائے۔ داعش نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کا خون بہایا انبیاء کرام اور اولیاء کے مقدس مزارات پر حملہ کیا۔ سردار قاسم سلیمانی اور مہندس ابومہدی نے عوام کی مدد سے داعش کا قلع قمع کیا۔ مقاومتی بلاک نے انسان دشمن امریکہ اور سامراجی طاقتوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان کے غیور مسلمانوں نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے اور پاکستان کے عوام نے اس راہ میں اپنا لہو دیا ہے۔
وحدت نیوز(مظفرآباد) شیعہ علماءکونسل کے صدر علامہ سید صادق حسین نقوی نےوفد کے ہمراہ ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔
شیعہ علماءکونسل کے وفد نے علامہ جوادی کے چچامرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کے علاوہ وحدت بین المومنین سمیت دیگر اہم قومی ومذہبی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وفد میں سید احمد شاہ سبزواری،ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل مظفرآباد مولانا سید معصوم سبزواری،و تصور حسین سبزواری بھی شامل تھے۔
وحدت نیوز(لاہور) ملٹری اکاونٹس سوسائٹی لاھور میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد ھوا جس میں ضلع لاھور کی مسئول برائے عالمات و ذاکرات محترمہ نسیم زھرا نے خطاب کیا ۔بعد ازاں تنظیم سازی کے عمل کو جاری رکھتے ھوئےمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور ملٹری اکاونٹس سوسائٹی یونٹ قائم کیا گیا جس میں محترمہ صباحت کو سیکرٹری جنرل اور محترمہ فائزہ بتول کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا ۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے دونوں منتخب اراکین سے حلف لیا اور کہاکہ دنیا میں ہلچل و افراتفری اس بات کا پیش خیمہ ہے کہ ہادئ برحق امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ظہور اب قریب ہے لہذا ہم سبکو یکجا ہو کر عملی طور پر امام ع کے ظہور کے لیے زمینہ سازی کرنی ہے۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت پاراچنار میں بالشخیل کی اراضی کا مسئلہ فوری طور پر حل کرے، ایم ڈبلیو ایم مقامی طوری قبائل کی قیادت اور علمائے کرام کے موقف کی ہر صورت میں حمایت کرے گی۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ بالشخیل میں جس زمین پر جس کا حق بنتا ہے، اسے ادا کیا جائے، نہ تو ہم کسی کا حق غصب کرنا پسند کرتے ہیں اور نہ اپنا حق کسی کو دیں گے۔ حکومت عرصہ دراز سے اس مسئلہ سے مسلسل چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہے، اب مقامی لوگوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوتا نظر آتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت امن و امان قائم رکھنے میں سنجیدہ ہے تو اسے یہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔ اگر حکومت توجہ دے تو یہ معاملہ چند دنوں میں حل ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت سے بات چیت ہوئی ہے، لیکن ابھی تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا، جوکہ افسوسناک ہے۔