تبلیغِ اسلام کار انبیاءہے، اس کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے درست استفادہ ضروری ہے،علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی

12 February 2020

وحدت نیوز(مشہد مقدس) موسسہ شھید عارف الحسینیؒ کی طرف سے دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس میں مبلغین کی تربیت کے لیے دورہ روش تبلیغ کا انعقاد کیا گیا، جس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سیکریٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان  تھے۔

انہوں نے مبلغین سے اپنے خطاب میں کہاکہ آج دشمن جدید انداز میں دین اسلام کے خلاف اپنی کارستانیوں میں مشغول ہے،خصوصی طور پر نوجوان نسل کو دین سے دور کرنے کے لیے موبایل اور انٹرنیٹ کے ذریعے نت نئے طریقوں سے اسلام کے خلاف تسلسل سے حملہ ور ہے۔لہذا ضرورت ہے کہ آج کے دور کے تقاضوں کے مطابق میدان میں اترا جائے اور دشمن اسلام کو ترکی بہ ترکی جواب دینے اور نوجوان نسل کو اس کے شر سے نجات دینے کے لیے جدید وسائل سے استفادہ کرنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی مبلغین کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے پر زور دیتے ہیں۔ پس ہمیں بھی دین مقدس اسلام کی تبلیغ اور نشر و اشاعت جو کہ انبیاء کا کام ہے، کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے صحیح انداز میں فائدہ اٹھانا چاہیے،پروگرام کے آخر میں اس تربیتی کورس میں شرکت کرنے والے مبلغین میں انعامات بھی تقسیم کے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree