استعماری افواج مل کر بھی یمن کی بہادر عوام اور انصار اللہ کے شجاع حسینیوں کو شکست دینے میں ناکام رہیں،علامہ مقصودڈومکی

09 جولائی 2018

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ استعماری افواج مل کر بھی یمن کی بہادر عوام اور انصار اللہ کے شجاع حسینیوں کو شکست دینے میں ناکام رہیں، یمن کی انصار اللہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ اللہ کے دین کی مدد کا اگر صادقانہ جذبہ ہو تو دنیا کے شیاطین مل کر بھی اللہ والوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ صبر و استقامت اور توکل علی اللہ اھل حق کا ہتھیار ہے۔ یمن کی انصار اللہ اور لبنان کی حزب اللہ پر عالم اسلام کو ناز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جارح افواج کا یمن فتح کرنے کاخواب ناقابل تعبیر ہے، یمن عزم و استقامت کی سرزمین ہے۔ آل سعود نے اسلام دشمن قوتوں کیساتھ مل کر دنیائے اسلام میں قتل و غارت اور دھشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نائیجریا کے مظلوم حسینی آج بھی اپنے بہادر قائدعلامہ محمد ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے لئے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ ابراہیم زکزاکی فقط نائیجریا کے نہیں بلکہ عالم اسلام اور عالم انسانیت کا عظیم سرمایہ اور قابل فخر لیڈر ہیں۔ مادی مفادات میں غرق دنیا میں ابراہیم زکزاکی جیسے عاشقان خدا کمیاب ہیں۔ جنہیں چھ جوان بیٹوں کی شہادت اور طویل عرصہ جیل اور قید و بند کی صعوبتیں بھی راہ حق سے دور نہ کر سکیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ابراہیم زکزاکی کو جلد قید سے رہا کیا جائے اور نائیجریا میں جاری شیعہ نسل کشی کو روکا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree