پی ایس 69 ٹنڈومحمد خان، ایم ڈبلیوایم کا پی ٹی آئی امیدوارسید ذوالفقارشاہ کی مکمل حمایت کااعلان

09 جولائی 2018

وحدت نیوز (ٹنڈو محمد خان) مجلس وحدت مسلمین کی سعید پور ٹکر میں سید ذوالفقار شاہ ہاؤس میںپریس کانفرنس۔ پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل وائس پریزیڈنٹ اور پی ایس 69کے نامزد امیدوار سید ذوالفقار شاہ بھی موجود تھے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سید ذوالفقار شاہ کی بھرپور حمایت کااعلان کیا اور انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے ہمارا اتحاد صرف الیکشن کیوجہ سے نہیں ہمارا اتحاد الیکشن سے پہلے بھی تھا اور انشاءاللہ آئندہ بھی ہمارا اتحاد رہیگا انکا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے گذشتہ دس سالوں کی حکومت میں عوام کو غریبی اور لاچاری کے سواء کچھ نہیں دیا گذشتہ حکومت نے سندھ کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹا ہے ہم ان لٹیروں کو انکے مقاصد میں کامیاب ہونے نہیں دینگے ہم پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سید ذوالفقار شاہ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انشاءاللہ ہم سب ملکر اس پاک سرزمین سے ان لٹیروں کا صفایا کرینگے۔

 اس دؤران سید ذوالفقار شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سے اظھار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میں مجلس وحدت مسلمین اور حلقہ کی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ میں عوام کی امیدوں پہ پورا اترنے کی کوشش کرونگا اس دؤران مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنما محمد اشرف خاصخیلی۔سجاد ڈومکی اور جمشید جعفری بھی پریس کانفرنس میں شریک تھے۔۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree