آغا سید علی رضوی کوشیڈول فور میں ڈال کر ن لیگ کی گلگت بلتستان حکومت نے انتقامی کاروائی کی ہے، علامہ صادق جعفری

09 جولائی 2018

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے گلگت بلتستان کے مجاہد اور عوام دوست لیڈر اور ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی کو شیڈول فورمیں ڈالنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، وحدت ہائوس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آغا علی رضوی گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کی توانہ آواز ہیں، انہوں نے ہمیشہ جی بی کے محروم عوام کا مقدمہ سڑکوں پر لڑا ہے،گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی تحریک اور اینٹی ٹیکس تحریک کے سرخیل کو عوامی مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنے کی پاداش میں انتقامی سیاست کا نشانہ بنایاجارہا ہے جوکہ غیر جمہوری اور غیر اخلاقی اقدام ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی گلگت بلتستان حکومت ایم ڈبلیوایم کے خلاف انتقامی کاروائیوں سے باز رہے بصورت دیگر گلگت بلتستان سے لیکر کراچی تک شدید احتجاج کیا جائے گا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آغا علی رضوی اور گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کیلئے سرگرداں رہنمائوں کو فوری طور پر شیڈول فور سے خارج کیا جائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree