The Latest
شامی عوام اور حکومت کے دشمن شامی فوج کو کمزور بنانا چاہتے ہیں۔شام کا مسئلہ آج ایک اہم مسئلہ ہے۔ مغربی ممالک کے لئے بشار اسد مشکل ساز ہے ۔وہ نہیں چاہتے کہ اسرائیل دشمن بشارلااسد شام میں بر سر اقتدار رہے۔اسد اسلامی مقاومت کا حامی اور اسرائیل کادشمن ہے اور اس کو ہٹانے کی اصل وجہ یہی ہے کہ وہ شام میں ایک ایسے شخص کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں جو اسرائیل کا حامی اور مقاومت کا مخالف ہو۔ان خیالات کا اظہار حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شام فلسطینیوں اور لبنانیوں کی پشت پناہی کرتا ہے اور اسلامی مقاومت کی تکیہ گاہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کی مسلط کردہ 33 روزہ جنگ زیادہ تر ہتھیار شام سے لئے تھے اگر اس وقت امریکہ اور مغربی ممالک اسرائیل کے ساتھ تھے تو شام حزب اللہ کے ساتھ تھا۔انھوں نے کہا کہ امریکہ صرف اسرائیل کو بچانے کے لئے شام کی فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے اور بعض سازش کار عرب امریکہ اور اسرائیل سے تعاون کررہے ہیں۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شامی عوام اور حکومت کامیاب ہوں گے جبکہ دشمنوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔
مجلس وحدت مسلمین ٹنڈو محمد کان کے ضلعی سیکرٹری جنرل اسد علی بھٹو کی والدہ ماجدہ انتقال پرملال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی ، صوبائی سیکرٹری جنرل سندھ علامہ مختار امامی اورر دیگر قائدین کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان کے دعائیہ کلمات میں مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے دعا صبر جمیل کی گئی ہے۔
امام خمینی ٹرسٹ ماڑی انڈس کے چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایمکی جانب سے یکم جولائی کو مینار پاکستان لاہور میں منعقد کی جانے والی قرآن و سنت کانفرنس نے شہید قائد علامہ عارف حسینی کے دور کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے دفتر میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیاجس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے کوآرڈینیٹر وسطی زون سید اسد عباس نقوی، لاہور ڈویژن کے سیکریٹری جنرل مولانا سید حسن ہمدانی اور صوبائی دفتر کے مسئول مولانا نیاز بخاری بھی موجود تھے ۔علامہ افتخار حسین نقوی نے ایم ڈبلیو ایم کے اکابرین کی جانب سے قوم میں بیداری کی روح پھونکنے اور اکابرین کو ملت تشیع کے حقوق کے لیے موثر انداز میں آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو بیدار کرنے اور اسے وحدت کی لڑی میں پرونے کے لیے جو بھی طبقہ میدان عمل میں آئے گا وہ اس کی حمایت کریں گے۔
اصفہانی ہنرمندوں نے عراق کے شہر کاظمین میں نویں امام حضرت امام محمد تقی جوادعلیہ السلام کے حرم مطہر کا نیا بالائی دروازہ نصب کردیا ۔یہ دروازہ ایران کے شہر اصفہان میں تیار کیا گیا ہے ۔ ڈیڑھ سال کے عرصہ میںتیار کیے جانے والے اس دروازے کی تیاری میں50 ماہرین نے حصہ لیا ۔جس کی تیاری میں 550 گرام سونا اور 24 کلو چاندی استعمال کی گئی ہے
شام کے سرکاری ٹی وی نے جمعہ کو قومی سکیورٹی کے سربراہ ہشام اختیار کے انتقال کی خبر نشرکی ہے۔ ہشام اختیار بدھ کو شام کے درالحکومت دمشق میں ہونے والے بم دھماکے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ جنھیں علاج کے لئے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔ لیکن وہاں وہ جانبر نہ ہو سکتے اور آج خالق حقیقی سے جا ملے۔یاد رہے کہ ہشام اختیار بشارالاسد حکومت کے چوتھے افسر ہیں جو اس دھماکے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ قبل ازیں شامی وزیر دفاع، نائب وزیر دفاع اور وزیر داخلہ بدھ کے روز قومی سلامتی کے صدر دفتر میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔
ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر، نقشہ سحر و افطار کی اشاعت، یوم القدس ریلی۔ ایم ڈبلیو ایم فیصل آباد کی ضلعی کابینہ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی کابینہ کے تمام اراکین نے شرکت کی۔جس میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ قرآن و سنت کانفرنس عوام رابطہ و تشہیری مہم میں بھر پور کردار ادا کرنے والے کارکنوں کے اعزاز میں رمضان المبارک کے دوران افطار ڈنر دینے کا اعلان کیا گیا ۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران منعقد کیے جانے والے پروگراموں کو بھی حتمی شکل دی گئی اور فصلہ کیا گیا کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے روزہ دار مومنین کی سہولت کے لیے نقشہ سحرو افطار شائع کیا جائے گا ، اجلاس میں جمعة الوداع کے موقع پر فیصل آباد میں نکالی جانے والی القد س ریلی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ، اس موقع پر ڈاکٹر تابع حسین نقوی شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی ۔
مجلس وحدت مسلمین ڈھڈیال کے سیکرٹری جنرل خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ اسرائیل صفحہ ہستی سے جلد مٹ جائے گی۔ کیونکہ اسرائیل شر ہے اور شر مٹنے کو ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یوم القدس سابقہ روایات کے تحت ڈھڈیال میں جمعة الوداع کے موقع پر یوم القدس انتہائی باوقار انداز میں شرعی فریضہ سمجھ کے منایاجائے گا ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام مینار پاکستان میں منعقدہ قرآن و سنت کی شاندار کامیابی سے ملت تشیع کو نیا عزم اور حوصلہ ملا جوس پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدیں مبارکباد کے مستحق ہیں ، دریں اثنا ایم ڈبلیو ایم ڈھڈیال یونٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناظم حسین و دیگر راہنمائو محمد تقی مرزا ، جاوید اقبال اور عون علی نے بھی قرآن و سنت کانفرنس کی کامیابی پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی اکابرین کو مبارکباد ی ہے۔
ڈھوک پراچہ راولپنڈی میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے نئے یونٹ کا قیام۔ رفعت فاطمہ سیکرٹری جنرل منتخب
ڈھوک پراچہ راولپنڈی میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا نیا یونٹ تشکیل دے دیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا تنظیمی اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل سیدہ ام رباب زیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں علاقہ بھر کی خواتین بڑی تعداد میں شریک تھیں ۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے خواہر رفعت فاطمہ کو ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ڈھوک پراچہ کی سیکرٹری جنرل اور ماریہ بتول کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا۔ جبکہ شازیہ زاہد کو سیکرٹری روابط ، سیدہ صدف کو سیکرٹری مالیات اور خواہر صبا کو معاون سیکرٹری مالیات کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ یونٹ کابینہ کی دیگر عہدیدار خواتین کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے ۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی ضلعی سیکرٹری جنرل سیدہ ام رباب زیدی نے نو منتخب عہدیداراوں سے حلف لیا۔
مجلس وحدت مسلمین گوجرانوالہ گرجاکھ یونٹ کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم گرجاکھ یونٹ کے زیر اہتمام حاجی نواز علی کی رہائش گاہ پر ماہانہ درس قرآن کا اہتمام کیا گیا۔ جس میںممتاز صحافی و دانشور ادریس ناز ، بٹ برادران ،سید عفت حسین کاظمی سید راحت حسین جعفری ، مجاہد ملت جعفریہ میاں فرحت عباس جعفری ، ایم ڈبلیو ایم ،آئی ایس اوکے کارکنون و عہدیداروں سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر قرآن بورڈ پنجاب کے رکن ڈاکٹر علامہ امجد علی جعفری نے درس قرآن کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ اور حیات انسانی پر محیط مقدس ضابطہ اخلاق ہے ۔ جس پر عمل پیرا ہو کر بنی نوع انسان دنیاوی و اخروی کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نیاسرائیلی کی طرف سے لبنان کے خلاف 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ کی شاندار اور تاریخی فتح کی چھٹی سالگرہ کے موقع پرلبنانی قوم سے اپنے خطاب میں اسلامی مقاومت کی پہلے کی نسبت بہت زیادہ قوی اور طاقتور ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطی اور علاقہ میں ایران کا کلیدی کردار کسی سے حتی صہیونیوں سے بھی پوشیدہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج صہیونیوں کو بھی ایران کی طاقت اور ایران کے کلیدی کردار کا اچھی طرح علم ہے اور وہ ایران کے بڑھتے ہوئے کردار کو روکنے کی بات کررہے ہیں صہیونی اس بات کا اعتراف کررہے ہیں کہ ایران کی طاقت کو روکنے کے بغیر وہ علاقہ میں باقی نہیں رہ سکتے۔سید حسن نصر اللہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف سازش میں خلیج فارس تعاون کونسل کے بعض عرب ممالک شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں اور ایرانی سائنسدانوں کا قتل ایران پر دبا ڈالنے اور اس کی بڑھتی ہوئی طاقت کا روکنے کے لئے ہے۔سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ایران پر دباؤ صرف اس لئے ہے تاکہ ایران مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنا مقف تبدیل کردے اور عربوں کی طرح اسرائیل کے ساتھ ساز باز میں شریک ہوجائے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر پروپیگنڈے نیز اقتصادی اور سیاسی یلغار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج مسئلہ شام اور حزب اللہ کا مسئلہ نہیں بلکہ اسلامی مقاومت کا مسئلہ ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے تسلط کے خلاف قیام کئے ہوئے ہے۔سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ جیسا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے چند دن پہلے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایران آج سو فیصد طاقتور اور قوی بن گیا ہے اور وہ قوم اور ممالک جو مستقل ہیں وہی ترقی اورپیشرفت حاصل کرسکتے ہیں۔سید حسن نصر اللہ نے فلسطینیوں کو سفارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسئلہ فلسطین میں سازش کار عربوں کے فریب میں نہ آئیں کیونکہ سازش کار اور امریکہ نواز عرب رہنماں نے گذشتہ 60 سال میں فلسطینیوں کے ساتھ صرف خیانت ہی کی ہے اور اس کے بعد بھی وہ خیانت ہی کریں گے۔