The Latest
وحدت نیوز (لاہور ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے بھکر میں انتظامیہ کی جانبداری اور بزرگوں اور خواتین کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے بے گناہ عوام کو ہراساں کر رہی ہے، پنجاب حکومت میں متعصب صوبائی وزیر کے ہوتے ہوئے بھکر سمیت پنجاب میں ملت جعفریہ کو انصاف ملنے کی کوئی توقع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ نرمی اور محب وطن شہریوں کی بلاجواز گرفتاریاں پنجاب حکومت کے متعصبانہ رویے کی عکاسی ہیں۔
علامہ اسدی نے کہا کہ ہزاروں شہداء ملت جعفریہ کے قاتلوں کو صوبائی حکومت ہر قسم کے سہولیات فراہم کر رہی ہے، کالعدم دہشت گرد جماعت کو لاہور میں اجتماع کرنے کی اجازت دی گئی ہے، تاکہ وہ پورے پنجاب سے دہشت گردوں کو صوبائی دارالحکومت میں جمع کریں اور یہاں فرقہ واریت پر مبنی تقریریں، توہین اہل بیت کریں اور تکفیری نعرے لگائیں، تاکہ لاہور کے امن کو بھی خراب کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن کے قیام کیلئے سنجیدہ نہیں، ورنہ شدت پسندوں کو ایسی کھلی چھٹی کبھی نہ دی جاتی، جس سے شہر کا امن خراب ہونے کا خدشہ ہو۔
وحدت نیوز (مظفر آباد) شام پر امریکی حملے کی دھمکیاں عرب ممالک کا کردار امت مسلمہ کے لیئے باعث شرمندگی ہے، امریکہ اور فرانس کی طرف سے مسلسل دھمکیاں دیئے جانے اور سعودی عرب کی طرف سے شام اور مصر میں عوام کو کچلنے کے لیئے اعانت اور سفارتی حمایت تشویشناک امر ہے، سعودی حکمران یہ کیوں بھول رہے ہیں کہ وہ حرمیں شریفین کی خدمت پر مامور ہیں اور ان کا اسلامی ممالک کے خلاف لشکر کشی میں فریق بننا امت مسلمہ کے کلیجے میں خنجر گھوپنے کے مترادف ہے۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوری عالی کے رکن و سربراہ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عرب لیگ اور او آئی سی فوری طور پر مسئلہ کا نوٹس لیتے ہوئے سعودی عرب کو اس طرح کے اقدامات سے باز کریں ، امریکہ کی طرف سے شام پر حملہ اسرائیل کے ناپاک وجود کو مستحکم کرنے کی سازش ہے۔
علامہ تصور جوادی نے کہا کہ اگر امریکہ اور فرانس یا ان کے دیگر حواریوں نے شام پر ممکنہ حملہ کیا تو شام ان کا قبرستان ثابت ہو گا، امریکہ کی کسی بھی جارحیت کے خلاف ملت اسلامیہ پاکستان سراپا احتجاج ہو گی، امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کی آڑ میں عراق پر بھی حملہ کر چکا ہے لیکن آج تک نہ کوئی شواہد ملے اور نہ ہی امریکہ کو کامیابی حاصل ہوئی۔ ہم امریکی عوام کے اس جذبہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ وہ صدر اوبامہ کے شام پر ممکنہ حملہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلے، ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری مسلم دنیا امریکہ اور فرانس کے ساتھ ساتھ سعودی حکمرانوں کے خلاف بھی قیام کے لیئے اُٹھ کھڑی ہو، یہ وہی آل سعود ہیں جنہوں نے جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں اجداد، اولاد و اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبور مبارک کو مسمار کیا، اسی فکر کو لیکر شام میں بنت رسول سید زینبؑ اور اصحاب رسول ﷺ کی قبور کی مسمارگی اور شام کو کھنڈرات میں بدلنے کے لیئے سعودی حکمران امریکہ کے فرنٹ لائن حواری کا کردار ادا کر رہے ہیں ہم شام میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مصر میں انسانی جانوں کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
وحدت نیوز ( رانی پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کا پہلا صوبائی شوریٰ کا اجلاس اما م بارگاہ مسافر شام رانی پور میں منعقد ہوا ، اجلاس کی صدارت صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کی ، اس موقع پر سندھ کے 26اضلاع کے سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری جنرلز صاحبان سمیت صوبائی کابینہ کے اراکین علامہ صادق رضا تقوی ،مولانا نشان حیدر ساجدی ، برادر عالم کر بلائی ، برادر عبد اللہ مطہری ، برادر یعقوب حسینی ، حیدر زیدی ، ناصر حسینی اور آصف صفوی اور شفقت لانگا بھی اجلاس میں شریک تھے ۔جبکے مرکز کی نمائندگی مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت شیرازی اور مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے کی ۔
علامہ محتار امامی نے اپنی نومنتخب صوبائی کابینہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا اور اراکین شوریٰ سے نومنتخب اراکین صوبائی کابینہ کی منظوری لی ، جب کے سالانہ پروگرامات کا اعلان بھی کیا گیا ، اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے علامہ مختار امامی نے کہا کہ 8ستمبر کو اسلام آباد میں منعقدہ سالانہ قومی اجتماع بمناسبت برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (ر ہ) بعنوان دفاع وطن کنونشن میں شرکت کے لئے کاروان دفاع وطن5ستمبر کو کراچی سے روانہ ہو گا جب کے اندرون سے علیحدہ قافلے روانہ ہو ں گے ، اور انشاء اللہ وادی مہران سے غیور فرزاندان توحید ہزاروں کی تعداد میں دفاع وطن کنونشن میں شرکت کر کے شہید قائد کے مقدس خون سے تجدید عہد کریں گے ۔
وحدت نیوز ( کراچی ) شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (ر ہ) کے تحریکی ساتھی سابق سیکریٹری جنرل ہیت آئمہ مساجد وعلماء امامیہ پاکستان ، بزرگ عالم دین مولانا محمد علی جوہر کو باعزت رہا کر دیا گیا ہے ، انہیں دو روز قبل نصف شب میں انکی رہا ئش گاہ جعفر طیار سوسائٹی سے سادہ کپڑوں میں ملبوث پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات برادرسید محمد مہدی کی قیادت میں ایک وفد نے مولانا محمد علی جو ہر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، وفد میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری امور تنظیم برادر میثم رضا ، ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر احسن عباس ، ضلعی سیکریٹری امور تنظیم برادر ثمر عباس و دیگر شامل تھے ۔
برادرسید محمد مہدی نے مولانا محمد علی جوہر کی خیریت دریافت کی اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ، مولانا محمد علی جو ہر کا کہنا تھا کہ مومنین کی دعاؤ ں اور آپ تنظیمی برادران کی کاوشوں سے میری جلد رہائی ممکن ہو ئی ، انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا آمد پر شکریہ ادا کیا ۔
واضح رہے کہ سپریم کو رٹ کی ہدایات پر ہوم سیکریٹری سندھ نے تمام تھانوں کو احکامات جاری کیئے ہیں کہ سابقہ ادوار میں جن سیاسی و مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنان پر بھی مقدمات قائم ہو ئے تھے اور انکے نام فورتھ شیڈول میں شامل ہیں انہیں فوراً گرفتار کر لیا جائے ، اسی سلسلے میں بزرگ عالم دین مولانامحمد علی جوہرکو بھی گرفتار کیا تھا اور شاہ لطیف ٹاؤن تھانے منتقل کیا گیا ، جنہیں بعد ازاں با عزت رہا کر دیا گیا ۔
وحدت نیوز ( پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عامر حیدر شمسی نے امریکہ کی جانب سے شام پر حملہ کرنے کے اعلان کو بدحواسی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے یہ غیر سنجیدہ اعلان کرکے درحقیقت اپنی موت کو دعوت دی ہے۔ امریکی صدر باراک اوبامہ کے شام کیخلاف اعلان جنگ پر اپنے ردعمل میں علامہ عامر شمسی کا کہنا تھا کہ شام کے حالات خراب کرنے کا مقصد عرب ممالک کو غیر مستحکم کرنا اور امت مسلمہ کیلئے مسائل پیدا کرنا تھا۔ شام میں امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ باغیوں کی شکست کے بعد امریکہ کی جانب سے شام پر باقاعدہ حملہ کرنے کا اعلان باغیوں کی شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے شام پر حملہ کی غلطی کی تو پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آجائے گا اور پھر یہ جنگ امریکہ اور اسرائیل کی نابودی پر منتج ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا شام پر حملہ کا اعلان ان مسلم ممالک کے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو شام میں جاری نام نہاد جہاد کی حمایت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں ان مسلم ممالک اور امریکہ کے مشرکہ مفادات امت مسلمہ کیلئے نقصان دہ ہیں۔ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک کو اس حوالے سے اپنا مثبت کردار اد اکرنا ہوگا۔
وحدت نیوز (مظفرآباد)مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر نے 8ستمبر کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا، آٹھ ستمبر کو ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر سے بھی قافلوں کی صورت میں دفاع وطن کنونشن پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں شرکت کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری روابط مولانا سید حمید حسین نقوی نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کے حوالے سے دفاع وطن کنونشن 8ستمبر کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈمیں منعقد ہو گا، اس کنونشن سے پاکستان کے چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے شہید قائد کے معنوی و روحانی فرزند قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے، دفاع وطن کنونشن امید مستضعفین پاکستان ثابت ہو گا،
سید حمید نقوی نے کہا کہ قائد شہید نہ صرف ملت جعفریہ کے لیئے بلکہ تمام مسالک کے ہاں ایک ممتاز مقام رکھتے تھے، انہوں نے اپنی پوری زندگی اتحاد بین المسلمین کے لیئے وقف کی ہے، وہ ملک پاکستان کے لیئے اسلامی انقلاب کے خواہاں تھے، وہ قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے پاکستان کے لیئے جدوجہد کر رہے تھے، وہ پاکستان میں امن عامہ، مساوات ، معاشرتی رواداری اور اسلامی اصولوں کی پاسداری کے خواہاں تھے، وہ چاہتے تھے کہ دہشتگردی جیسی موذی مرض پاکستان میں نہ پھیلے، انہوں نے ہمیشہ شیعہ سنی اتحاد کی بات کی، ان کے انہی نظریات اور عملی جدوجہد کی بدولت اس وقت کے ڈکٹیٹر نے استعمار کی خواہش کی تکمیل میں کرائے کے قاتلوں کے ذریعے انہیں شہید کروایا، اسے معلوم تھا کہ اگر قائد شہید مذید پاکستان کے مسلمانوں کو جھنجوڑتے رہے، انہیں خواب غفلت سے بیدار کرتے رہے تو یہ مسلمان کبھی بھی استعمار کی سازشوں کا شکار نہیں ہوں گے ، اس نے انہیں خطرات کے پیش نظر استعمار کی خوشی کی خاطر پاکستانی قوم کو ایک عظیم لیڈر اور قائد سے محروم کیا۔
حمید نقوی نے کہا کہ 8ستمبر کو یہی پاکستانی قوم پریڈ گراؤنڈ میں جمع ہو کر استعمار کو یہ بتا دے گی کہ شہید کی قربانی شہید کے معنوی فرزند بھولے نہیں ، یہ روحانی فرزند آج بھی مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے اپنے عظیم قائد کے نظریات و خیالات اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر کار بند ہیں، سیکرٹری روابط حمید نقوی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سے ملت جعفریہ قافلوں کی صورت میں شریک ہو گی، ایک عظیم الشان قافلہ ایم ڈبلیو ایم ریاست آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی و ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل مولانا طالب ہمدانی، جبکہ میرپور سے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سید سرفراز حسین کاظمی اور سید محمد رضا شاہ بخاری ، کوٹلی سے سیکرٹری جنرل ضلع کوٹلی سید طاہر بخاری، باغ سے سیکرٹری جنرل ضلع باغ سید عاطف جعفری، ہٹیاں بالا سے سیکرٹری جنرل ضلع ہٹیاں سید ظہور حسین بخاری ، ضلع نیلم سے سیکرٹری جنرل ضلع نیلم سید ظاہر علی نقوی کی قیادت میں قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے، سید حمید نقوی نے بتایا اس سلسلے میں ہم نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے اور انشاء اللہ ملت جعفریہ آزاد کشمیر بھرپور شرکت کرے گی۔
وحدت نیو ز (مشہد مقدس) امریکہ کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے جبکہ امریکہ کو شام پر حملہ کیلئے تیار کرنے والے سعودی حکمران بھی عنقریب ذلیل و خوار ہونگے۔ آج ثابت ہو چکا ہے کہ امریکہ کی مثال اس کتے کی مانند ہے جسکے ڈر سے بھاگیں تو پیچھے لگ جاتاہے۔ ایم ڈبلیو ایم مشہد سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام عقیل حسین خان نے کہا کہ کل تک حملے کیلئے تیار فوج ایک ایک کر کے میدان چھوڑ چکی ہیں اور ایسا صرف مقاومت اور ثابت قدمی کی وجہ سے ہوا ہے۔ علامہ عقیل حسین خان نے کہا کہ امریکی صرف کرائے کے قاتل ہیں اور اسکے حکمرانوں کو اپنا اور اپنے فوجیوں کا پیٹ بھرنے کیلئے دینا بھر میں قتل و غارت گری کرنا پڑتی ہے اور بدقسمتی سے کافی عرصہ سے مسلمان امریکی مظالم کا شکار ہو رہے ہین جسکی ایک وجہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد ویگانگت کا فقدان اور دوسرا اسلام کے اندر سعودی، نجدی، وہابی فاسد پھوڑے کا وجود ہے جنکی وجہ سے امریکہ کا نجس وجود اس خطے میں موجود ہے۔
سیکریٹری جنرل مشھد مقدس نے کہا کہ سعودی حکمرانوں نے اس خطہ میں اپنے مذموم مقاصد کیلئے کرائے کے قاتل امریکہ کو کبھی عراق پر حملہ کرنے کی دعوت دی تو کبھی حزب اللہ لبنان پر اور اب شام پر حملہ کے لئے بھی سعودی عرب سارا خرچ برداشت کررہا ہے اور اگر اتنا سرمایا جو مسلمانوں کو برباد کرنے کے لئے سعودی، نجدی حکمران خرچ کر رہے اگر بیت المقدس کے لئے خرچ کرتے تو آج بیت المقدس آزاد ہو چکا ہوتا۔ عقیل حسین خان نے کہا کہ آج مسلمانوں کی تمام بدبختیوں کی وجہ ہمارے حکمران ہیں خصوصا آل سعود جو یہود کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے خلاف ہی اقدامات کر رہے ہیں،آج مسلمان کے ہاتھوں مسلمان کا خون ہو رہا ہے جسکے پیچھے بھی وہابی و نجدی فکر ہے۔ عراق، افغانستان، لیبیا، مصر، لبنان، شام اور پاکستان میں لاکھوں مسلمان صرف وہابی نجدی افکار کے حامل شیطانی فوج(طالبان)کے ہاتھوں قتل ہو چکے ہیں، اب مسلمان ان درندوں کو پہچان چکے ہیں اور انشاء اللہ عنقریب سر ز مین حجاز مقدس ان فاسد سعودی حکمرانوں سے پاک ہو جائے گی۔
وحدت نیوز ( لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں مرکزی اجتماع دفاع وطن کنونشن کیلئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام پر امریکی ممکنہ جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، عراق اور افغانستان میں بھی امریکی دعوے جھوٹے ثابت ہوئے تھے، آج پھر یہود و نصاریٰ سرزمین شام کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، شام میں امریکی ممکنہ جارحیت کیخلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا کردار ادا کرے، انشاءاللہ شام امریکہ اور اسرائیل کیلئے قبرستان ثابت ہوگا، نام نہاد سپر طاقتیں شام پر حملے کے ذریعے اپنے زوال کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقدہ دفاع وطن کنونشن میں لاکھوں فرزندان اسلام شریک ہونگے، بانیان پاکستان، وارثان پاکستان کا یہ اجتماع پھر سے اس عزم کا اظہار کریں گے کہ پاکستان ہم نے ہی بنایا تھا اور انشاءاللہ اس کو بچانے کیلئے ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
وحدت نیوز ( نجف اشرف )بزرگ مجتہد تشیع آیتہ اللہ حافظ شیخ بشیر حسین نجفی کے صاحبزادے علامہ شیخ علی نجفی نے کہا ہے کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان موجودہ حالات کے پیش نظر مناسب اور اہم اقدام کی جانب گامزن ہے۔ ہم مجلس وحدت مسلمین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ہرقسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین (نجف اشرف)کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف نے بدلتے ہوئے عالمی حالات اور پاکستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر نجف اشرف میں موجود بزرگ علمائے کرام اور مجتہدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاکہ مجلس وحدت مسلمین کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچایا جاسکے۔
وحدت نیوز ( نجف اشرف )مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی رضو ی نجفی کی قیادت میں آیتہ اللہ حافظ شیخ بشیر حسین نجفی کے صاحبزادے علامہ شیخ علی نجفی سے ملاقات کی۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین (نجف اشرف)کی رابطہ کمیٹی کے اراکین شیخ اسد شاکری، سید شہزاد حسینی اور شیخ آصف نجفی شامل تھے۔ نجف اشرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران علامہ سید مہدی نجفی نے ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام نجف اشرف میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام چلنے والے ادارے کی مکمل بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران وفد نے مجلس وحدت مسلمین (نجف اشرف) کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس کے علاوہ نجف اشرف سے علمائے کرام کو پاکستان میں تبلیغ کے لیے بھیجنے کے حوالے سے مفصل بات چیت ہوئی۔