The Latest

وحدت نیوز ( کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کو کو ئٹہ میں ڈویژنل حیثیت دے دی گئی ہے ، اور باہمی مشاورت کے بعد مولانا سید محمد عباس موسوی کو ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کا پہلا ڈویژنل سیکریٹری جنرل اور مولانا ولایت جعفری کو ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کا ڈپٹی سیکریٹری جنرل نامزد کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ عالی اور مرکزی کابینہ کے چار رکنی اعلیٰ سطحی وفد کے دورے کے دوران جس کی قیادت مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی کر رہے تھے کوئٹہ میں ڈویژنل اسٹرکچر کے قیام کا اعلان کیا ۔

مقامی رہنماؤں نے کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم کو ڈویژنل حیثیت دینے کے مرکزی فیصلے کو سراہا ہے ، اور امید ظاہر کی ہے اس اقدام سے کوئٹہ میں تنظیمی فعالیت میں بہتری آئے گی ،اور تشیع کو مضبوطی حاصل ہو گی ۔ا س سے قبل مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کا تنظیمی ڈھانچہ فقط ایک ضلع پر مشتمل تھا ، کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین کی ازسر نو تنظیم سازی کا مرحلہ نامزد ڈویژنل عہدیداران جلد مکمل کر یں گے اور جن اضلاع میں بھی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہو جائے گا وہ ڈویژن کے ماتحت ہوں گے ۔

وحدت نیوز (راولپنڈی)  مجلس وحدت مسلمن پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے کہا ہے کہ دفاع وطن کنونشن میں ایک لاکھ سے زائد فرزندان اسلام کی شرکت متوقع ہے۔ انشاءاللہ یہ اجتماع شام میں امریکہ اور اس کے ہمنوا عرب ممالک کی جارحیت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ ملت اسلامیہ کے اس عظیم اجتماع کے دوران عوام کو وطن عزیز کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور بحرانوں سے نکالنے کا راہ حل دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفاع وطن کنونشن کے حوالے سے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں رابطہ مہم اور کارنر میٹنگ کے اجتماعات سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔ علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی پچیسوں برسی کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے8 ستمبر کو سرزمین اسلام آباد پر منعقد ہونے والے دفاع وطن کنونشن کے اجتماع میں ملک کے طول و عرض سے ایک لاکھ سے زائد فرزاندان اسلام کی شرکت ہوگی جو ملکی دفاع کے حقیقی پاسبان ہوںگے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ )مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے سردار اختر مینگل کی رہائشگاہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بی این پی کے مرکزی رہنما سابق رکن بلوچستان اسمبلی میر اکبر مینگل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے لئے سردار اختر مینگل نے قابل قدر جدوجہد کی ہے۔ ان کی رہائشگاہ پر حملہ افسوسناک ہے۔ حملے کا مقصد صوبے کی ہر دلعزیز سیاسی قیادت کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے۔ بی این پی مینگل نے مذہبی رواداری اور اقوام کے درمیان بھائی چارے کے فروغ کے لئے جدوجہد کی ہے۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے بی این پی کے مرکزی رہنما میر اکبر مینگل نے کہا کہ سردار اختر مینگل کی رہائشگاہ پر حملہ انہیں حراساں کرنے کی سازش ہے۔ مگر ہمارے عزم اور حوصلے بلند ہیں۔ ہم نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت کی ہے اور صوبے میں بے گناہ انسانوں کے قتل عام پر صدائے احتجاج بلند کی ہے۔ بی این پی مینگل کو حق گوئی کی سزا دی جا رہی ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے جماعت اسلامی اور تحریک منہاج القرآن کے ساتھ حجاب کے فروغ کے لئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں حجاب سے متعلق تصویری نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر خانم سکینہ مہدوی نے کہا کہ حجاب نے عورت کو وقار عطا کیا ہے۔ دنیا میں ایسا ماحول پیدا کیا جائے کہ کوئی خاتون پردے کے بغیر گھر سے نہ نکلے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم جماعت اسلامی اور تحریک منہاج القرآن کے ساتھ مل کر سرکاری دفاتر میں حجاب کے لئے قانون سازی کے لئے جدوجہد کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حجاب صرف عورت کے سرچھپانے کا ہی نام نہیں، مردوں کی نظروں کا بھی حجاب ضروری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں خانم ذکیہ نقوی نے کہا کہ چہرے کو کھلا رکھ کر حجاب کرنا فتوٰی ہے جبکہ اسے مکمل ڈھانپ لینا تقوٰی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں ہی نہیں مردوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی بیویوں اور بیٹیوں کو حجاب کروائیں۔ خانم ہما تقوی نے کہا کہ عورت نے زیب و زینت کی ہو تو اسے نامحرم نظروں سے چھپانا واجب ہے۔ اس موقع پر حجاب کے حوالے تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جسے بڑی تعداد میں خواتین اور مردوں نے دیکھا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پاکستان کی دفاعی جنگ لڑے اور ایسا نہیں کرسکتی تو مستعفی ہوجائے۔ پاک محرم ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی وفاقی کابینہ کی کراچی میں موجودگی کے دوران تین شیعہ مسلمانو ں کو ہدف بنا کر قتل کیا جاچکا ہے۔ بے گناہ اور پرامن پاکستانی شیعوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں جاری دہشت گردی اور بے قصور پاکستانیوں کا قتل عام نواز لیگ حکومت کی ناکام انسداد دہشت گردی پالیسی کا شاخسانہ ہے کیونکہ نواز حکومت نے اپنے قیام کے وقت سے اب تک ملک دشمن، آئین دشمن، جمہوریت دشمن اور انسانیت دشمن تکفیری دہشت گردوں سے مذاکرات کرکے انہیں منانے کی پالیسی بنائی۔ یہ مذاکرات کرکے لبھانے کی کوششوں پر مبنی پالیسی کا نتیجہ ہے کہ ان کی اور ان کی کابینہ کی شہر میں موجودگی کے باوجود تین پرامن شیعہ شہریوں کو دہشت گردوں نے با آسانی قتل کردیا۔

 

انہوں نے کہا کہ بارہ گھنٹوں میں تین پرامن شیعہ افراد کے قتل کی براہ راست ذمہ داری ناکام وزیراعظم اور ناکام کابینہ پر عائد ہوتی ہے۔ جن دہشت گردوں نے بقول حکومت کے چالیس ہزار پاکستانیوں کا قتل عام کیا ہے، کیا ان کو معافی دی جاسکتی ہے؟ مجلس وحدت مسلمین کا اصولی اور منطقی موقف ہے کہ نواز شریف کی حکومت اخلاقی اور شرعی طور پر یہ اختیار نہیں رکھتی کہ چالیس ہزار پاکستانی شہداء کے قاتلوں کو معاف کرے۔ ان شہداء کی جانیں پاکستان پر قربان ہوئی ہیں اور ان کے قاتلوں سے قصاص لینا حکومت پر لازم ہے۔ دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے کے بجائے ان سے مذاکرات کرنا ان شہدائے پاکستان کے مقدس لہو سے غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی یہ تعداد چالیس ہزار وزیر اعظم کی بیان کردہ ہے ورنہ ستر ہزار پاکستانی دہشت گردی کی وجہ سے جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

 

علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ ستم ظریفی تو دیکھئے کہ نواز شریف کی حکومت ان خبیث دہشت گردوں سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے جن کا یہ بیان ریکارڈ پر ہے کہ دہشت گردوں کے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں نواز لیگ کی دو بڑی اور اہم شخصیات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ کیا یہ دھمکی اعلان جنگ نہیں۔ کیا نواز حکومت دہشت گردوں کی دھمکی سے ڈر گئی ہے؟ جو دہشت گرد بری افواج کے ہیڈ کوارٹر، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی اہم حساس تنصیبات، آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر، بری سرکار، عبدللہ شاہ غازی، بابا فرید شکر گنج سمیت کئی اولیائے خدا کے مزارات اور شیعہ و سنی علمائے کرام تک کو دہشت گردی کانشانہ بنا چکے ہیں، ان سے کس خیر کی توقع کی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے حملوں، دھمکیوں اور بلیک میلنگ کو پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ اعلان جنگ تصور کیا جائے۔ ان تمام کالعدم یزیدی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں فوری فوجی آپریشن کیا جائے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پاکستان کی دفاعی جنگ جاری رکھی جائے۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے ن لیگ کی حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر بے لگام دہشت گردوں کو معاف کرنے کی پالیسی پر عمل کیا گیا اور انہیں ختم نہیں کیا گیا تو ملک بھر میں شیعہ عمائدین سمیت ہر پاکستانی کی شہادت کا براہ راست ذمہ دار نواز شریف اور ان کی حکومت کو قرار دیا جائے گا اورآخری اقدام کے طور پر مقتولین کے ورثاء مقدمات میں بھی نواز شریف اور ان کی کابینہ کو براہ راست نامزد کرنے پر مجبور ہوں گے۔ لہٰذا بہتر یہی ہے کہ وہ اس جنگ میں پاکستانی قوم کی نمائندگی کریں نہ کہ دہشت گردوں کی طرف داری اور اگر وہ پاکستان کی دفاعی جنگ نہیں لڑ سکتے تو اقتدار سے دست بردار ہوجائیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما یعقوب حسینی، ڈویژنل رہنما علامہ دیدار جلبانی،اور علی حسین نقوی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (قم المقدسہ)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدسہ کا اجلاس سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قم المقدسہ کے علمائےکرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین قم المقدسہ کی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔ نئی کابینہ میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا حسن مہدی کاظمی اور مولانا حسن باقری، مسئول معاونت تعلیم و تربیت مولانا سجاد حسین آہیر، مسئول معاونت سیاسی مولانا شبیر سعیدی، مسئول معاونت میڈیا مولانا میثم عباس ہمدانی، مسئول معاونت تنظیم سازی مولانا عادل علوی، مسئول معاونت اجتماعی مولانا ذوالفقار حسین حیدری، مسئول معاونت فرہنگی مولانا میرزا حسن شیرازی اور مسئول معاونت مالیات و آفس مولانا اسد عباس آہیر شامل ہیں۔

وحدت نیوز (کراچی )بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی مدبر نجفی کی  نماز جنازہ علامہ شیخ محسن علی نجفی کی زیر اقتداء مسجد معصومین دستگیر سوسائٹی میں ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں مجلس وحدت  مسلمین  پاکستان کی شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین اور کراچی ڈویژن کےڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دیدار علی جلبانی سمیت مختلف علمائے کرام نے شرکت کی اور مرحوم  شیخ علی مدبر نجفی کے اہل  خانہ سے تعذیت کا اظہار کیا ۔

اس موقع پرنجف اشرف سے علمائے کرام کےایک نمائندہ وفد سمیت  علامہ رضی جعفر نقوی ، علامہ غلام علی وزیری ، علامہ شیخ نوروز ، علامہ شیخ فیاض ، علامہ عون نقوی ،علامہ شہنشاہ نقوی اور دیگر  شخصیات بھی موجود تھیں ۔

وحدت نیوز (کراچی )  پاکستان کی عظیم شخصیت، ممتاز علم دین، مدرسہ معصومین کراچی کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی مدبر نجفی انتقال فرما گئے ہیں۔ مرحوم کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استور کے گاوں گلتری سے تھا اور ایک عرصے سے کراچی میں مقیم تھے۔بزرگ عالم دین   حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی مدبر نجفی کی اچانک رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے وحدت سیکریٹریٹ اسلام آباد سے جاری اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ علامہ شیخ علی مدبر کا انتقال قومی اور ملی نقصان ہے۔مرحوم ا ٓغاشیخ علی مدبر نجفی نے ترویج علوم آل محمد (ع) کے لئے اپنی زندگانی کا ایک طویل عرصہ وقف کیا ، ان سے کسب فیض کر نے والے طلاب آج بڑی علمی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ خدا  انہیں جوار معصومین (ع) میں جگہ عنایت فرمائے،اور ساتھ ہی ان کے پسمندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

وحدت نیوز (اسکردو) جانثارانِ بی بی زینب سلام اللہ علیہ ،مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن اورامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کے تحت شام پر امریکہ اور اس کے سلفی اتحادیوں کے حملے کی سازشوں کے خلاف ایک ریلی یادگار چوک سکردو سے یو این او آفس تک نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ ریلی میں شریک افراد امریکہ ، آل سعود اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ ریلی علمدار چوک پر پہونچی تو انجمن امامیہ بلتستان کے سینئیر نائب صدرومجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی رہنما آقائے مظاہر حسین موسوی نے خطاب کیا ۔ریلی کے یو این آفس پونچنے پر شیعہ علماء کونسل کے مقامی رہنماء بھی ریلی میں شریک ہوئے ۔ یو این آفس کے سامنے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی  نے کہا کہ شام پر حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے ۔ اس موقع پر انجمن امامیہ کے سٹی صدر شیخ زاہد حسین زاہدی ، راجہ زکریا اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی نائب سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین حسینیؒ کی پچیسویں برسی کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے آٹھ ستمبر کو سرزمین اسلام آباد پر منعقد ہونیوالے دفاع وطن کنونشن کے اجتماع میں ملک کے طول و عرض سے ایک لاکھ سے زائد فرزندان اسلام کی شرکت متوقع ہے ۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کنونشن کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات کو آخری شکل دی جا رہی ہے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار دفاع وطن کنوشن کے انعقاد کے لیے تشکیل دی جانیوالی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ، علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام میں ملکی اور بین الاقوامی نازک حالات کے پیش نظر بیداری پیدا کرنا عصر حاضر کی اولین ضرورت ہے ، انشاء اللہ ملت اسلامیہ کے اس عظیم اجتماع کے دوران عوام میں ، وطن عزیز کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہو نے اور بحرانوں سے نکلنے کا شعور اجاگر کیا جائے گا ۔

انہوں نے بتایا کہ دفاع وطن کنونشن میں زیادہ تعداد میں لوگ راولپنڈی اور اسلام آباد سے آئیں گے جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع اور خیبر پختونخواہ سے لوگ قافلوں کی شکل میں شریک ہوں گے، انہوں نے مزید بتایا کہ اجتماع میں سندھ بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی بھی بھرپور نمائندگی ہو گی ، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شرکائے اجتماع کوآئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا اور ایک موثر پالیسی اناؤنس کی جائے گی ، اجلاس کے دوران انہوں نے شام پر امریکی حملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام افغانستان ہے نہ عراق، شام سٹرٹیجک حوالے سے انتہائی حساس ملک ہے اور آج اس ملک کو اسرائیل دشمنی اور خطے میں واحد انٹی اسرائیل قوت ہونے کی سزا دی جا رہی ہے ، اگر امریکہ نے شام پر حملے کی غلطی کی تو پورا خطہ جنگ کی آگ کی لپیٹ میں آ جائے گا اور خطے کے دیگر ممالک بھی اس آگ کے شعلوں کی زد میں آ جائیں گے ، اس جنگ کا آغاز تو ہو سکتا ہے کہ امریکیوں کے ہاتھ میں ہو لیکن اس کا اختتام امریکیوں کے ہاتھ میں نہیں ہو گا ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی نائب سربراہ نے کہا کہ پاکستان کو شام کے حوالے سے واضح موقف اپناتے ہوئے امریکی اور اسرائیلی توسیع پسندانہ عزائم کی بھر پور مخالفت کرنی چاہیے اور پاکستان سے شام ایکسپورت کیے جانیوالے دہشت گردوں کا راستہ روکنا بھی ضروری ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree