شہدائے راہ ولایت کانفرنس شہدائے ملت کوخراج عقیدت اور امیر المومنین ع سے عقیدت کا مظہر ہو گی، حسن ہاشمی

13 اکتوبر 2014

وحدت نیوز (کراچی) کراچی 18اکتوبر مجلس و حدت مسلمین کے زیر اہتمام شہدائے راہ و لایت کانفرنس کا عظیم اجتماع منعقد کیا جائے گا ۔شہدائے راہ ولایت کانفرنس شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت اور امیر المومنین علیہ السلام سے عقیدت کا مظہر ہو گی ،ملت جعفریہ کے اس عظیم عالیشان کانفرنس میں شیعہ و سنی علماء و اکابرین اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت شہداء کے لواحقین خصوصی شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کراچی کے سیکر ٹری جنرل  حسن ہاشمی نے و حدت ہاؤس کابینہ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اجلاس میں علامہ مبشر حسن علامہ علی انور ،علی حسین نقوی ،انجینئر ر ضا نقوی ، ڈاکٹر مد ثر حسین ،حیدر زیدی،زیشان حیدر ،آصف صفوی ،ناصر حسینی سمیت دیگر  ممبران نے شر کت کی۔

 

حسن ہاشمی کا کہنا تھا کہ عوام ایسے ملک میں زندگی بسر کر رہے ہیں جس کے سیاستدان کرپٹ اور ادارے دہشت گرد وں کے سرپرست ہیں ، ہزار بے گناہوں کے قاتلوں سے کبھی مذاکرات کی جاتے ہیں تو کبھی اپنے ہی محب و طن شہریوں پر ریاستی دہشتگردی کی جاتی ہے حکمرانون نے آئین و قانون اپنے مکروح مفادات کیلئے ہی ہمیشہ استعمال کیا ، تاریخ کے بزدل ترین حکمران پاکستانی عوام پر حکومت کر رہے ہیں ، پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ، وزیر اعظم صاحب الیکشن سے قبل عوام سے کیئے گئے کسی ایک وعدے کو بھی پو را نہیں کر سکے ، آئی ایم ایف کی خیرات سے نجات کے نعرے عوام کے لئے محض دھوکہ ثابت ہو ئے ، عوامی جذبات و احساسات اور قومی غیرت و حمیت کا جنازہ نکال رہے ہیں، عوام کی مشکلات حل کر نے کے بجائے ان میں اضافہ نواز لیگ کا ایجنڈہ ہے ،دہشت گردی کے نتیجے میں وطن عزیز کا قومی وقار خاک میں ملتا جا رہا ہے ، حکمران دہشت گردوں سے دشتہ داریاں مظبوط کر نے کی تمنا رکھے بیٹھے ہیں۔عوام کی آخری امید افواج پاکستان ہیں دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے عوام پاک فوج شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 

ان کامذید کہنا تھا کہ حالات کی انتہائی کشیدہ صورتحال اور مظالم کے پہاڑ توڑے جانے کے باوجود ہم نے ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا ، کبھی کسی ملک دشمن قوت کے آلہ کار نہیں بنے ، جب کبھی وطن کی عزت و حرمت کی بات آئی ہم صف آول میں نظر آئے ہزاروں شہداء کا خون ہماری حب الوطنی کا گواہ ہے ، پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے خون کے آخری قطرے تک میدان میں حاضر رہیں گے،شہدائے راہ ولایت کانفرنس پاکستان کے داخلی و خارجی مسائل کی ترجمانی کر ے گی اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ اطلاعات نے کانفرنس کی تشہیری مہم کاآغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر انتظامی امور کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کراچی و صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں کانفرنس کی انظامی کمیٹی کے ذمہ داران کے باقائدہ ناموں کو اعلان کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree