وحدت نیوز(اسلام آباد) لاپتہ افراد کے مسئلے پرحکومتی بے حسی لمحہ فکریہ ہے۔گمشدہ افراد کے لواحقین کی تشویش بڑھتی جارہی ہے، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جمہوری حکمرانوں اور انسانی حقوق علمبردار تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مختاراحمد امامی نے لاپتہ افراد کے ورثاء سے ایک ملاقات میں کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر فورم پر لاپتہ افراد کے مسئلے کو اٹھایا ہے ہماری جماعت اور قیادت ان بے گناہ افراد کے لواحقین کیساتھ ہیں ہم کسی مجرم یاملک دشمن کی حمایت نہیں کرتے لیکن اس ساتھ ساتھ ملک میں کسی غیر آئینی و قانونی اقدام کی بھی تائید نہیں کریں گےحکومت ملک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف فوری موثر اقدامات اٹھائے بصورت دیگر گمشدہ افراد کے لواحقین ہر قسم کے جمہوری و آئینی احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
علامہ مختار امامی نے کہا کہ ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سےہانکنے کا عمل بند کیا جائے،ملت جعفریہ کے پچیس ہز ار سے زائد شہدا کے لواحقین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں، یاد رکھیں حکومتیں کفر سے تو باقی رہ سکتی ہیں مگر ظلم سے نہیں،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے گمشدہ افراد کو بازیاب کرایا جائے اگر ان میں سے کوئی کسی بھی جرم میں ملوث ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے الحمداللہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں،سزا و جزا کا حق صرف عدالتوں کو ہے ہم اس ملک کے محب وطن اور باوفا بیٹے ہیں وطن عزیز کو ہم بنانا ریپبلک نہیں بننے دینگےہم گم شدہ افراد کے لواحقین کے ہر قسم کے آئینی و قانونی اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے دو روزہ صوبائی کنونشن کا حیدریہ مسجد میں آغاز ہوگیا، کل انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے، نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب بھی ہوگا، کنونشن کے پہلے دن خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں اتحاد کی عملی مثال ہے، ہم نے اپنے عمل کے ذریعے پاکستان میں موجود کمزور طبقات کو مضبوط کیا ہے، اس وقت عالم اسلام کے متحد ہونے کی ضرورت ہے، اغیار ہمیں تقسیم کرکے حکومت کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم پاکستان کا دورہ ایران مثبت رہا ہے، دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔
ناصر عباس شیرازی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے کہنا پڑتا ہے کہ مسلمان ممالک اس وقت یہودیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، امریکی اور اسرائیلی اشاروں پر ناچنے والے عیاش حکمران اسلامی تہذیب کو فراموش کرچکے ہیں، کنونشن سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی، ثقلین نقوی، سفیر حسین شہانی، قیصر عباس ڈب، ساجد حسین گشکوری، محمد اصغر تقی اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام وحدت اسلامی کانفرنس کل منعقد ہوگی، کانفرنس سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، ملک عامر ڈوگر، رانا محمودالحسن، رائو عارف رضوی، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
وحدت نیوز(کراچی) صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے تحت محفل شاہ خراسان روڈ پر ھفتہ وار دعائے توسل اور جشن معصومین علیہ السلام کے سلسلے میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد جسمیں مذہبی، سیاسی، سماجی، اسکاؤٹس، منقبت و نعت خواں اور مختلف مکاتب فکر کے علماء اور مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی مولانا نعیم الحسن نے دعا کی تلاوت کا شرف حاصل کیا بعدازاں جشن معصومین ؑ سے علمائے کرام، منقبت، نعت خواں حضرات سید ناصر آغا، اسد جعفری، ماسٹر غلام عباس، شیراز الحسن، ثاقب رضا ثاقب، آغا ذیشان، نقی لاھوتی، حسن صغیر عابدی، زوہیب حسن،قائم بھوجانی، محمد مہدی، سید میثم زیدی، سید شبیر شاہ حسینی، حافظ حامد رضا، شکیل احمد نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ سجاد شبیر رضوی، مولانا نعیم الحسن، مولانا منظرالحق تھانوی، علامہ مبشر، نے خطاب کرتے ہوئے معصومین ؑ کی حالات زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عالم اسلام کو چاہیے کہ آئمہ معصومینؑ کی تعلیمات پر عمل پیرا ھوں تو دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکتاہے مقررین نے کہا کہ کراچی میں ملت جعفریہ کے بے گناہ عمائدین کے خلاف ریاستی اداروں کا کریک ڈاؤن لمحہ فکریہ ہے، دہشت گرد اور ملت جعفریہ کے قاتل آزاد ہیں محب وطن پاکستان کے عمائدین کو کوئٹہ، ڈی آئی خان، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہے اور ھمارے ہی افراد کو جبری گرفتار کیا جا رہے۔
علامہ احمد اقبال رضوی نے مکران کوئٹہ ہائی وے پر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے بہیمانہ شہادت کی مذمت کرتے ھوئے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی آزادانہ کاروائیوں میں تیزی عوام کیلئے تشویش ناک ہے حکومت و ریاستی اداروں میں موجود متعصبانہ رویے رکھنے والے دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں جسکی وجہ سے دہشت گردی ہو رہی ہے ،مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ احمد اقبال رضوی نے سری لنکا میں مسیحی برداری کے تہوار ایسڑ کے موقع پر گرجا گھروں، ھوٹلوں میں بم دھماکوں کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں و سیکٹروں افراد کے زخمی ھونے کی شدید الفاظ میں بھی مذمت کی۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے ایس ایس پی جیکب آباد عبدالقیوم پتافی کی زیر صدارت اہم اجلاس ضلع بھر سے علماء کرام اور تاجر نمائندوں کی شرکت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ احترام رمضان آرڈیننس پر عمل درآمد ضروری ہے مقدس مہینے میں سرعام ہوٹل کھولنا توہین آمیز ہے۔ مسافروں اور بیماروں کے لئے فقط بس اڈوں پلیٹ فارم اور ہسپتالوں میں اجازت دی جائے۔ ماہ رمضان میں برائی کے مراکز پر پابندی لگائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے خصوصا 15 رمضان المبارک ایام جشن میلاد امام حسن مجتبی ع اور ایام شہادت امام علی علیہ السلام پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا الحمداللہ یہاں شیعہ سنی صدیوں سے اخوت و محبت کے ساتھ اکھٹے رہتے ہیں مگر دھشت گردی کے نیٹ ورک اور کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں ضلع بھر کے پولیس افسران شریک ہوئے اور ایس ایس پی جیکب آباد عبدالقیوم پتافی نے رمضان المبارک میں انتظامات سے آگاہ کیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میںایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ ہاشم موسوی نے کہاہے کہ سنجیدگی سے بے نیاز عناصر کے ہاتھوں عوام کا مستقبل داؤ پر نہیں لگایا جاسکتا کرخت اور آمرانہ رویوں کی گندگی کو جمہوریت کی چھاپ سے ڈھانپنے کی کوشش کی جارہی ہیںجمہوریت اور جمہوری عمل کے نام پر فکری آمریت کے چنگل میں پھنسنے کے لئے ہرگز تیار نہیں ۔ عوام اپنے اندر کے اعتمادکو بحال کر کے ہر فکری آمریت کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ ہمارے ہاں سوال پوچھنے کی آزادی ختم ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ہر اجتماعی عمل جمودکی طرف گامزن ہے، نئی نسل کو فکری بنیادوں پر منظم کرنا ہوگا۔ جس کے لئے سنجیدہ طرز عمل ضروری ہے، آج کی دنیاہمہ گیر تبدیلیوں سے دوچار ہے، ایسے حالات میں ہمیں جبر اور استبداد سے دہشت ذدہ ہوکر اپنی جمہوری رائے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونا چاہئے۔
انہوںنے مزید کہاکہ آزمائشوںسے خوفزدہ ہوکر کرخت اور آمرانہ رویوں کے خلاف بات کرنے سے اعتراض برتنے کا لازمی نتیجہ یہی ہے کہ معاشرے کے اندر تنوع کی بجائے یکرنگی بڑھ جائے گی یوں فکری جمود اور فکری آمریت کو دوام ملے گی ۔ عوام کے اندر بڑھتے ہوئے اضطراب ، غربت، پسماندگی اور جہالت کی وجہ سے نوجوان معاشرتی برائیوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور فکری بے چینی کے اصل اسباب اور محرکات کو نظر انداز کرکے محض اپنے بیانات اور تقریروں کو رنگین بنانے کیلئے عوام کے مسائل اور ان کے درمیان اتحاد و اتفاق کی باتوں کا سہارا لینے سے عوام متحد نہیں ہوںگے۔تقسیم در تقسیم کے عمل کے اصل اسباب کو بے نقاب کرنا ہوگا ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میںایم ڈبلیوایم کے رہنما اور سابق وزیر قانون آغا رضا نے کہاہے کہ ہمیں جن معاشی حالات کا سامنا ہے اس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی کارکردگی اور بہترین طرز حکمرانی سے اس نظام حکومت کو مضبوط بنائیں۔ محض نعروں اور عوامی مینڈیٹ کی بنیاد پر کرپشن ، جرائم اور خراب طرز حکمرانی کی کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی ۔ یہ ٹھیک ہے کہ جمہوریت ہی ایک مثالی نظام حکومت ہے جس میں عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے اپنے مسائل حل کر نا چاہتے ہیں ، ہمارے سیاست دان جمہوریت کو حکومت کی مدت پوری کرنے سے تعبیر کرتے ہیں۔ حلانکہ جمہوریت ڈلیورکرنے کا نام ہے ۔ لوگ جمہوریت میں گڈ گورننس دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوںنے مزید کہاکہ عوام حکمرانوں سے اچھی حکمرانی کی توقع رکھتے ہیں، انہیں روزگار ملے اور ان کے مسائل حل ہوں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ لوگوں کو امن میسئرآجائے ۔ ہماری سیاسی جماعتوں کو وفاق کی یکجہتی کی علامت ہونا چاہیے تھا لیکن اکثر سیاسی جماعتیں علاقائی دائروں میں محدود ہوگئی ہیں، دہشت گردی کرپشن اور بیڈ گورننس کے خاتمے سے لیکر علاقائی اور عالمی سیاست تک ہماری قیادت کوجس بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا وہ آب تک پورا نہیں ہوسکا۔ پاکستان کے عوام یہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کے ساتھ ساتھ کرپشن کا خاتمہ ہونا چاہیے کیونکہ کرپشن ختم کیے بغیر نہ جمہوریت مضبوط ہو سکتی ہیں اور نہ ہی پاکستان داخلی طور پر مضبوط ہو سکتا ہے۔ اس تناظر میںہمیں پورے ملک کرپشن کے خلاف ہونے والے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچنے دیا جائے یہی سب کے لیے بہتر ہوگا۔