وحدت نیوز(اسلام آباد)ایم ڈبلیو ایم کا سانحہ ہزارگنجی ،اوماڑہ اور ڈی آئی خان ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے وفاقی دارلحکومت سمیت چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور کشمیر کے تمام اہم شہروں میں ستر سے زیادہ مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ احتجاجی مظاہروں کا مقصد دہشتگردی سے متاثر ہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور دہشتگردی کے ناسور کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا تھا گزشتہ روز سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر جمعہ کے روز ملک بھر میں ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر ے کئے گئے۔
اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہر ے میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی مظاہرین نے ملک میں جاری دہشت گردوں کی کاروئیوں کے خلاف نعرے بازی کی احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے حالیہ دہشتگردی واقعات کی شدیدمذمت کی اور بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی لہر پر تشویش کا اظہار کیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ اکبر کاظمی نے کہا کہ بلوچستان کی ناامنی کے پیچھے ہندوستان ہے جس کو امریکہ اور اسرئیل کی مکمل آشیر باد حاصل ہے۔ سانحہ ہزار گنجی کے فوری بعد ہی کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں کی بزدانہ کاروائی میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت نے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے سانحہ ہزار گنجی کے مجرمان بھی وہی ہیں جنہوں نے کوسٹل ہائی وے پر سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو قتل کیا ہے ان کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ علی سیر انصاری نے کہا کے کراچی سی ٹی ڈی میں معتصب افراد نے کراچی کے امن کو داو پر لگا دیا ہے بے گنا ہ افراد کو کارکردگی کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے۔اس ظالمانہ اقدامات کو جلد روکنا ہوگا ،ڈی آئی خان کے حوالے سے اب تک حکومت وقت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ہمارے صبر کے پیمانے لبریز ہو رہے ہیں۔ ہم شہدا کے خاندانوں کو کیا جواب دیں حکومت کی دلچسپی دہشگردوں کو قومی دھارے میں ایڈجسٹ کرنے پر ہے جبکہ شہیدا کے ورثا انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ حکومت اور مقتدر حلقے نیشنل ایکشن پلان پر ازسر نو غور کریں۔ بیانیہ پاکستان کی آڑ میں قاتلوں کو معافی دینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر فورسز کے جوانوں اور سویلین کی ٹارگٹ کلنگ اور شہریوں کو کوچز سے اتار کر شہید کیے جانے کے دل سوز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پاکستان کیخلاف اعلان جنگ ہیں۔ پے در پے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک منظم گروہ پوری تیاری کیساتھ بلوچستان میں آگ اور خون کا کھیل کھیل رہا ہے اور چن چن کر پاکستانی شہریوں اور فورسز کے جوانوں کا خون بہایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے دشمنوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے تمام ریاستی وسائل اور قوت بروئے کار لائی جائے، دو روز قبل ہزار گنجی میں بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہایا گیا تھا، ابھی اس خون کے دھبے بھی نہیں مٹے تھے کہ مزید 14 شہریوں کو شہید کر دیا گیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے، بلوچستان میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال تشویشناک ہو چکی ہے، دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں، ان کیخلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو گیا۔ حالیہ کارروائیوں کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا، پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا اور معیشت کا پہیہ جام کرنا ہے۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد اور آئی ایس او کے زیر اہتمام بلوچستان میں دھشت گردی کے مسلسل سانحات کوسٹل ہائی وے پر بسوں سے اتار کر دھشت گردی کا المناک سانحہ ؛ کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ نسل کشی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ کلنگ کے خلاف احتجاج۔ علامہ مقصود علی ڈومکی، آغا سیف علی ڈومکی ،برادر اللہ بخش میرالی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دھشت گردی میں معصوم انسانوں کا قتل عام ریاستی اداروں اور حکومت کی ناکامی ہے، دھشت گرد تنظیموں کے رہنما کو جب پولیس اور ادارے پروٹوکول دیں گے تو دھشت گردی کیسے ختم ہوگی؟رمضان مینگل اور لدھیانوی براہ راست دھشت گردی میں ملوث ہیں امام کعبہ کس حیثیت سے کالعدم دھشت گرد جماعت سے ملنے آتے ہیں _مظاہرے سے آئی ایس او کے ڈویژنل صدر سید ثاقب علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گم شدہ افراد کس قانون کے تحت اٹھائے گئے ہیں انہیں بازیاب کیا جائے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی انٹرا پارٹی الیکشنکا انعقاد،علامہ عبدالخالق اسدی اگلے تین سال کے لئے بھاری اکثریت سے ایم ڈبلیو ایم سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے،انٹرا پارٹی الیکشن میں سنٹرل پنجاب کے 26 اضلاع کے سیکرٹری جنرلز و ڈپٹی سیکرٹری جنرلز نے اپنی حق رائے دہی استعمال کیا،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب سے حلف لیا،
ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کے نومنتخب سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی یکجہتی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے،پنجاب میں امن و امان کی حقیقی بحالی کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کے روح کے مطابق عمل کو یقینی بنایا جائے،کالعدم جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف موثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور پنجاب سے لاپتہ بے گناہ افراد کو بازیاب جائے،پنجاب میں بیلنس پالیسی کے تحت ہمارے درجنوں پڑھے پرامن جوانوں اور معزز افراد کو شیڈول فور جیسے کالے قانون کے تحت ہراساں کیا جا رہا ہے جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ،ہم انشاءاللہ ہر مظلوم کے حامی رہیں گے خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو اور ہر ظالم کیخلاف رہیں گے خواہ وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما سید علی حسین نقوی کا ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل عارف رضا زیدی ، علامہ نشان حیدر ، علامہ علی انور جعفری ودیگر کے ہمراہ مسجد وامام بارگاہ سلمان فارسی اسٹیل ٹاؤن کا دورہ، تکفیری دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ، انتظامیہ سے ملاقات ، پولیس حکام سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ، علی حسین نقوی کا ایم ڈبلیوایم کی جانب سے متاثرہ مسجد وامام بارگاہ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوری تنصیب کا اعلان ۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی وفدکے ہمراہ متاثرہ مسجد وامام بارگاہ پہنچے جہاں انہوں نے نقصانات کا جائزہ اورمسجد وامام بارگاہ کی انتظامیہ سے وقوعہ کی تفصیلات حاصل کیں ، علاقہ مکینوں نے بتایاکہ چند روز قبل مرکزی مسجد وامام بارگاہ جعفریہ اسٹیل ٹاؤن کمپلیکس میں بھی درگاہ کے چندے کے بکس کا تالا توڑ کر پیسے چوری کیئے گئے تھے اور آج یہ واقعہ رونما ہوگیا ہے ،اس مسجد وامام بارگاہ کا تحفظ اسٹیل مل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے لیکن یہاں کوئی سکیورٹی گارڈ موجود نہیں تھا۔
ایم ڈبلیوایم کے رہنما علی حسین نقوی نے اس موقع پر فوری طور پر متاثرہ مسجد وامام بارگاہ کی سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا اعلان کیا اور موقع پر موجود پولیس حکام سے مطالبہ کیاکے اس واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، جبکہ انہوں نے جی ایم سکیورٹی پاکستان اسٹیل ملز سے گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن میںموجود تمام مساجد وامام بارگاہوں کو موثر سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔
واضح رہے کہ گذشتہ شب تکفیری دہشت گردوں نے مسجد وامام بارگاہ سلمان فارسی اسٹیل ٹاؤن پر حملہ کرکےاسلامی مقدسات کو شدید نقصان پہنچایا، ذرائع کےمطابق دو سے زائد حملہ آور رات 1سے 2بجے کے درمیان دروازہ توڑ کر مسجد وامام بارگاہ میں داخل ہوئے اور مسجد میں موجود قرآن پاک کے نسخوں ، شبیہ علم حضرت عباس ؑ، ممبر اور دیگر مقدسات کو شہید کردیا،جبکہ مسجد کے کھڑکی اور دروازے بھی توڑےگئے ، الصبح علاقہ مکینوں نے مسجد وامام بارگاہ میں توڑپھوڑ دیکھی تو متعلقہ تھانے کو اطلاع دی اور یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی۔
وحدت نیوز(ایران) مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ کے مرکزی سیکریٹری علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ایران کے سیلاب متاثرہ عوام کی امداد کے دوسرے مرحلے کاآغاز،اس سلسلے میں پر صوبہ خوزستان کے 100 متاثرہ گھروں میںتقریباً 3 لاکھ روپے مالیت کے راشن بیگز کی تقسیم،امدادی سامان بذریعہ وین اور کشی متاثرہ علاقوں تک پہنچایاگیا، سیلاب سے متاثرہ ایرانی مسلمان بھائی بہنوں کی جانب سے مصیبت کی اس گھڑی میں بھرپور امدادپر مجلس وحدت مسلمین اور پاکستانی عوام سے اظہار تشکر اور نیک خواہشات کا اظہارایم ڈبلیوایم کی جانب سے امداد رسانی کا سلسلہ تاحال جاری ہے کل دیگر علاقوں میں امداد فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ امور خارجہ کے سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے صوبہ خوزستان کے شہر سوسنگرد اور حمیدیہ کے مضافاتی علاقوں میں راشن بیگزتقسیم کرکے امدادی سامان کی تقسیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا. امدادی سامان کی تقسیم کے اس عمل کا آغاز پاکستان ایران دوستی زندہ باد کے نعرے سے ہوا جس میں ابتدائی طور پر تقریباً 3 لاکھ روپےکی مالیت کے راشن بنڈلز کی ایک بڑی تعداد سوسنگرد کے علاقے بیت الشخیتر اور حمیدیہ کے علاقے صندیہ میں تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر موجود لوگوں نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مسوولین اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان ایران تعلقات کی مزید مضبوطی اور دونوں برادر ہمسایہ ممالک کی عوام کی ترقی کی دعا کی. امدادی سامان کی تقسیم کے دوسرے مرحلے میں ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے کل بروز ہفتہ صوبہ لرستان کے شہر معمولان کے تین مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں میں کثیر مالیت کا گھریلو سامان تقسیم کیا جائے گا. یاد رہے مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ کے مسؤولین کی ایک ٹیم گذشتہ چند دن سے دوسری بار ایران کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں موجود اور متاثرین کی ضروریات و نقصانات کا نزدیک سے جائزہ لے کر امدادی سامان کی تقسیم کا عمل انجام دے رہی ہے۔