وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سری لنکا میںیکے بعد دیگرے دہشت گردحملوں کے نتیجے میں سینکڑوں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان بزدلانہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے ، مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوںنے کہاکہ دہشت گردی اب کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں رہا یہ عفریت ایک ایک کرکے تمام ممالک کو نگل رہی ہے، عالمی استعماری قوتیں ایشیاءکی روز افزوں ترقی اور خوشحالی سے خائف ہوکرجنوبی ایشیائی ممالک کو اپنے مذموم سازشوں کا نشانہ بنا رہی ہیں، سری لنکا میں سینکڑوں شہریوں کو بے دردی سے نشانہ بناکر حیوانیت کی بدترین مثال قائم کی گئی، دہشت گردی کسی بھی ملک اور کسی بھی قوم کے ساتھ کسی بھی صورت میں ہو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ، مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکن حکومت اور عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

وحدت نیوز(ایران) مجلس وحدت مسلمین کی جانب جشن ولادت باسعادت منجی بشریت امام مہدی عج کے پر مسرت موقع پر ایران کے سیلاب زدگان میں امدادی سامان کی دوسری کھیپ کی تقسیم کا مرحلہ مکمل ہوگیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ 5 دن سےایم ڈبلیوایم شعبہ امور خارجہ کےمرکزی سیکریٹری علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کی ٹیم سیلاب متاثرہ صوبوں خوزستان اور لرستان میں موجود تھی ،دونوں صوبوں کے 5 متاثرہ گاؤں میں مجموعی طور پر 100 متاثرہ گھروں کا وزٹ اور نقصانات و ضروریات کا جائزہ اور نقصانات کا تخمینہ  لگایا گیا۔

 ان دیہاتوں میں صوبہ لرستان سے معمولان, چم شہران, دمرود افرینہ, زرانتل اور صوبہ خوزستان سے بیت الشیتخر اور صندیہ شامل ہے.ایم ڈبلیوایم کی جانب سے  200 متاثرہ گھروں میں سے 100 گھروں میں بستر کمبل برتن, گدے, چولہے, کولر اور چٹائیاں جبکہ 100 گھروں میں راشن تقسیم کیا گیاجبکہ 4 نئے شادی شدہ سیلاب متاثرہ جوڑروں میں جہیز سے متعلق چند بنیادی اشیاء بھی تقسیم کی گئیں۔

 ایم ڈبلیو ایم نے گذشتہ چند ہفتوں میں ایران کے سیلاب زدگان کے لیے دو مختلف مرحلوں میں مجموعی طور پر 253 گھروں تک 10 لاکھ روپے کی مالیت کے راشن بیگز اور گھریلو استعمال کی ضروری اشیاءتقسیم کی ہیں.ایم ڈبلیو ایم شعبہ امور خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق امدادی ٹیم تیسرے مرحلے میں ماہ رمضان سے پہلے دوبارہ سیلاب زدہ علاقوں کا وزٹ اور امدادی سامان کی تقسیم کا تیسرا مرحلہ شروع کرے گی۔

ایران کے سیلاب متاثرہ مسلمان بھائی بہنوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں دل کھول کر امداد دینے پر مجلس وحدت مسلمین اور ملت پاکستان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیااور ایم ڈبلیوایم اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شب برات کے موقع پر دعاؤں میں شہدائےپاکستان اور جن مرحومین کا کوئی نہیںانہیں اپنی دعائوں میں یاد رکھا جائے، عظیم ہیں وہ شہدا ءجنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے قربانیاں دیں اور جو ملک میں جاری دہشت گردی کی نذر ہوئے ، ان خیالات کا اظہارسربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ شب برات اللہ تعالی کی طرف سے اللہ کا انعام ہے۔یہ گناہوں کی بخشش کی رات ہے اس لیے اس رات کو عبادت خدا میں بسر کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 15 شعبان امام زمانہ علیہ السلام کا یوم ولادت ہے امام علیہ السلام کی آمد کا انتظار مسلمانوں کے تمام مسالک کو ہے۔آپ پوری انسانیت کو اس ظلم و جور سے نجات دلائیں گے۔آپ پوری انسانیت کے لیے نجات دہندہ ہیں ۔آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ اپنی زندگی کو امام علیہ السلام کے حقیقی محب کے طور پر گزاریں گے۔ شب برات کے با برکت روز مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی اورصوبائی دفاتر میں دعائیہ تقریبات کا بھی انعقاد ہوا جس میں مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے شرکت کی اوروطن عزیزکی سا لمیت و استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد و اخوت کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

وحدت نیوز(رحیمیارخان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ ہزار گنجی، سانحہ اوماڑہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری دہشتگردی کے خلاف ملک بھر کی طرح رحیم یار خان میں بھی شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کی مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی نماز جمعہ کے بعد حیدری مسجد سے شروع ہوئی اور اڈہ گلبرگ پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں بڑی تعداد نے شرکت کی، مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فرقہ واریت نہیں بلکہ کچھ ایسے گروہ سرگرم ہیں، جو فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں۔

رہنمائوں نے کہا کہ سانحہ ہزار گنجی کے بعد حکومتی رویہ قابل افسوس ہے، کاش ہمارے حکمران ہزارہ برادری کو بھی تحفظ فراہم کرنے میں کامیاب ہو جاتے۔ اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے ہزارہ برادری عدم تحفظ کا شکار ہے، کبھی بسوں سے اُتار کر مارا جاتا ہے، کبھی سنوکر کلب کو اُڑا دیا جاتا ہے، کبھی پوری پوری بس کو جلا دیا جاتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس حکومت سے بہت ساری توقعات وابستہ تھیں، لیکن اس حکومت نے اپنے ابتدائی ایام میں ہی عوام کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

وحدت نیوز (ڈی جی خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام ملک گیر یوم احتجاج کے موقع پر ضلع کے دو مقامات پر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی۔ نماز جمعہ کے بعد مرکزی امام بارگاہ حیدریہ دربار سخی سرور سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مولانا ظفر عباس اور ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ٹکٹ ہولڈر خادم حسین، ضلعی سیکرٹری میڈیا سیل جہانزیب حیدر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینزر اور کتبے اُٹھا رکھے تھے، جن پر دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور جبری گمشدگیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج علامہ راجہ ناصر عباس عباس جعفری کی اپیل پر شہدائے کوئٹہ ہزار گنجی، شہدائے اوماڑہ سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم احتجاج منایا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سانحہ نیوزی لینڈ پر یقیناً ہر دل غمزدہ ہے، لیکن منافقت کی انتہا ہے، جب پاکستان میں اُسی طرح کا واقعہ پیش آیا تو اسے مذہبی رنگ دے کر آنکھیں بند کرلیں، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم چاہے غیر مسلم تھی، لیکن درد دل رکھتی تھی، ہمارے حکمران چاہے وہ سابق ہوں یا موجودہ، تکفیریت کے غلام بنے ہوئے ہیں، اُنہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ ملک میں مسلسل ایک سازش کے تحت نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ رہنمائوں نے اپنے خطاب کے دوران وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور اُن شہداء کیلئے پیکج کا اعلان کرے اور بلوچستان میں کھلے عام فرقہ واریت کا بیج بونے والے دہشتگردوں کا قلع قمع کرے۔ دوسرا احتجاجی مظاہرہ نماز جمعہ کے بعد بستی سرور آباد ملکانی میں کیا گیا، مظاہرے کی قیادت مولانا آصف مہدی نے کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے حکومت اور دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

وحدت نیوز(لیہّ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح لیہ میں بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تعاون سے سانحہ ہزار گنجی، سانحہ کوسٹل ہائی وے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا، لیہ میں نماز جمعہ کے بعد میلاد گرائونڈ سے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل ساجد حسین گشکوری نے کی، جبکہ ریلی سے صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم سید اجمل حسین شاہ اور علامہ ضیغم میرانی نے خطاب کیا۔ ریلی کے شرکاء نے پرچم اور بینرز اُٹھا رکھے تھے، جن پر ملک میں جاری دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے وعدوں کو پورا اور دہشتگردوں کے خلاف اپنے عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچائے، اس حکومت نے ظلم اور دہشتگردی ختم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کیے تھے، مگر افسوس ابھی تک وزیراعظم عمران خان کو کوئٹہ جانے کا وقت بھی نہیں ملا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کی رہائی نیشنل ایکشن پلان کے منہ پر طمانچہ ہے، حکومت ایک طرف نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کے دعوے کرتی ہے تو دوسری طرف اعلانیہ دہشتگردوں کو رہا کرتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد رمضان مینگل کی رہائی کے اگلے دن ہی کوئٹہ میں خون کی ہولی کھیلی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree