وحدت نیوز(کراچی) آئی ایس او شعبہ طالبات کے تحت یوم انہدام جنت البقیع پر کراچی پر یس کلب پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر زیدی نے کہا کہ جنت البقیع اور اس میں مدفون ہستیاں تا قیامت آنے والے انسانوں کو ظالموں اور جابر کے خلاف عَلم بغاوت بلند کرتے ہوئے مظلوم کا ساتھ دینے کا درس دیتی آئی ہیں، 8 شوال تاریخِ انسانیت کا سیاہ ترین باب ہے کہ جب انسانیت کی خیر خواہ ہستیوں کی قبور کو درد ناک انداز میں مسمار کرکے اس پر بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ مسلمان بیدار ہیں اور آل سعود کو دوبارہ تاریخ نہیں دہرانے دیں گے، کعبۃ اللہ، روضہ رسول (ص) اور مزارات اہل بیت (ع) کی حفاظت کے لئے بچہ بچہ اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے حکومت پاکستان سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں ازواج رسول اکرم (رض) اور اہل بیت رسول (ع) سمیت صحابہ کرام (رض) کے مزارات مقدسہ کی از سر نو تعمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ اس موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکہ اور اسرائیل نامنظور سمیت آل سعود کی دہشت گردی کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکرٹری جنرل عارف رضا زیدی ،سماجی رہنما و غازی عباس ٹرسٹ کے رکن جناب اختیار امام رضوی،مسجد و امام بارگاہ درزہرا کے ٹرسٹی جلا ل شاہ سمیت خیر العمل ویلفیئرٹرسٹ کے سعید رضوی اور ایم ڈبلیوایم کے رہنما ممتازمہدی کی ڈی جی ایم کے الیکٹرک ندیم کاکا پوٹو سے ملاقات۔اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل عارف رضا نے کے الیکٹرک ملیر آئی بی سی کے ذمہ داران کو اہلیان جعفرطیار سوسائٹی کے مسائل ، گزشتہ ملاقاتوں میںطے شدہ امور، علاقے میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ ،ائیریل بنڈل کیبل اور نیو پی ایم ٹیز کی تنصیبات کے بعد ان لوڈ ڈسٹریبیوشن ،ائیریل بنڈل کیبلنگ کے بعد علاقہ مکینوں کے نیو میٹر کنکشن اور جعفر طیار سوسائٹی کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ،پیرمحفوظ فیڈسے بجلی چوری میں ملوث پی ایم ٹیز کی علیحدگی جن کی بجلی چوری سے اہلیان جعفرطیار کو اذیت کا سامناہے سے آگاہ کیا۔

 وفد نے پیر محفوظ فیڈر پر لوڈشیڈنگ کے اوقات میں آدھے گھنٹے کے بجائے کم از کم 1 گھنٹہ کمی کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ جعفرطیار سوسائٹی کے سروے نمبر 491، 492 اور ناد علی ؑ کے علاقے کو اسمال انڈسٹری فیڈر سے نکال کر پیر محفوظ فیڈر پر منتقل کرنے اور لوڈشیڈنگ کے مساوی اوقات کار کے تعین اور مکینوں کو ذہنی اذیت سے نجات دلانے کے ایم ڈبلیوایم کے مطالبے پر عملدرآمد پر کے الیکٹرک انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔

وفد نے جعفرطیار سوسائٹی ،غازی ٹاؤن،عمار یاسر سوسائٹی اورسروے 417 کے علاقےکو ایک فیڈر پرمنتقل کرنے، لوڈشیڈنگ کی ٹائمنگ ایک کرنے اور دورانیہ کو کم کرنے کاپرزور مطالبہ کیا۔

جعفرطیار کی لوڈشیڈنگ کے اوقات میں مذید کمی کے مطالبے پر ڈی جی ایم کے الیکٹرک ندیم کاکاپوٹو کا کہنا تھا کہ پیر محفوظ فیڈر پر بلنگ ریکوری 90 فیصد تک ہے لیکن چونکہ ابھی بھی لاسز کا تناسب 35 سے 45 فیصد کے درمیان ہے لہذا جیسے ہی آنے والے دنوں میں یہ تناسب کم ہوگا لوڈشیڈنگ میں بھی اسی لمحاظ سے مزید کمی واقع ہوگی۔جعفرطیار میں بلڈنگ گرنے کے حادثے کے بعد سے اس علاقے کا لوڈ جعفری مارکیٹ پی ایم ٹی پر ڈالا گیا تھا اس کے بعد سے اب تک اس علاقے کو واپس اپنی پی ایم ٹی پر مکمل شفٹ نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے عون و محمد کی گلی نمبر 6،7 میں ٹرپنگ کے مسائل بڑھ گئے ہیں جس پر ندیم کاکاپوٹو نے کریکٹیو مینٹیننس کے بلال صاحب کو احکامات جاری کیے کے جلد از جلد اس مسئلے کو حل کیا جائے۔

وفد نے مطالبہ کیاکہ جعفرطیار سوسائٹی میں کراس روڈ ہائی ٹینشن وائرز کو ایک طرف یا زمین کے اندر منتقل کیا جائے تاکہ محرم کے دوران جلوس عزا میں رکاوٹ یا کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔نذر علی فیڈر جس میں غازی ٹاؤن فیز 1، فیز 2، محمد آباد، شمائل ہومز وغیرہ کے علاقے شامل ہیں کے حوالے سے لوڈشیڈنگ کی زیادتی کی شکایت پربات کرتے ہوئے ندیم صاحب نے بتایا کہ اس فیڈر پر ایئریل بنڈل کیبلنگ کا کام 90 فیصد سے زائد مکمل کیا جا چکا ہے انشاءاللہ اس کام کو جلد 100 فیصد مکمل کرکے 03 ماہ کے آبزرویشن پیریڈ کے بعد جیسے ہی اس فیڈر کی ریکوری اور لاسز کے نمبرز بہتر ہونگے تو نذر علی فیڈر پر بھی لوڈشیڈنگ میں فوری کمی کر دی جائے گی۔ڈی جی ایم کے الیکٹرک ندیم کاکاپوٹو نے کہا کہ پیر محفوظ فیڈر پر نیو میٹر کنکشن کا کام میٹر شارٹیج کی وجہ سے تاخیرکاشکارہے۔ انشاءاللہ جلد ہی نئے میٹرز آ جائیں گے تو پینڈنگ درخواستوں کے حساب سے نئے میٹرز کی تنصیب کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کےتحت یوم انہدام جنت البقیع پر ملک گیر احتجاجی مظاہر ے، جنت البقیع کودوبارہ تعمیر کیا جائے۔مقامات مقدسہ اور آثار انبیاءکو مٹانے کا سلسلہ روکا جائے، حکومت پاکستان جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے لئے اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر سفارتی سطح پر کوششیں کرے مظاہرین کا مطالبہ۔ سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں یوم انہدام جنت البقیع کے المناک واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

ملک کے دیگر حصوں کی طرح اسلام آباد میں یوم انہدام جنت البقیع کا احتجاجی مظاہرہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر ہوا جس سے ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا۔ مرکزی رہنماایم ڈبلیوایم نثار علی فیضی نے احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کا متفقہ مطالبہ ہے کہ سعودی حکومت مقامات مقدسہ خصوصا جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کرئے اور آئے روز آثار انبیاءکو مٹانے کا ظالمانہ سلسلہ بند کرئے آل سعود کی انتہا پسندانہ سوچ نے عالم اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے اور آج اسی سوچ کیخلاف عالم اسلام اسلامی تشخص بچانے کے لئے برسر پیکار ہے۔

 احتجاجی مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے ضلعی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ ہم ان احتجاجی مظاہروں سے دنیاکو یوم انہدام جنت البقیع کے المنا ک واقعے کے کی یاد دلانے کے ساتھ اس بات پر توجہ دلا رہے ہیں کہ جنت البقیع حرم نبوی ص کے بعد مدینہ کا اہم ترین اور افضل ترین مقام ہے۔ جنت البقیع اہلیبیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کے اصحاب کا مدفن ہے۔ تخریب جنت البقیع کر کے سنگین ترین جرم کیا گیا ہے اس عظیم ظلم پر عالم اسلام سوگوار اور سراپا احتجاج ہے۔

علامہ اقبال بہشتی رہنما ایم ڈبلیو ایم نے مظاہرین سے اپنے خطاب میں کہا کہ 8شوال اسلامی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے آج کے دن مزارات اہلیبیت علیھم السلام انبیائے کرام علیھم السلام و صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے مزارات کو منہدم کر کے عالم اسلام اور قلب رسول اللہ ص کو سوگوار کیاگیا ، جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کیا جائےاور انبیائے کرام، اہلیبیت اطہار علیھم السلام ازدواج مطہرات اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم کے مزارات کے تقدس کو بحال کیا جائے۔

وحدت نیوز(پاراچنار) پاراچنار میں مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علماءکونسل ، آئی ایس او اور دیگر تنظیمات نے آثار انبیاء کو مٹانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔

پاراچنار پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے رہنما آغا مزمل حسین،شیعہ علماء کونسل کے علامہ باقر حیدری ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما غضنفر علی شاہ ، شبیر طوری ،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رضوان علی ، تحریک حسینی کے رہنما حاجی عابد حسین ، انجمن حسینیہ اور دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا کہ 94 سال قبل سعودی عرب میں آثار انبیاء علیہم السلام کو مٹانے کی کوشش کی گئی اور جنت البقیع کا انہدام کردیا گیا۔

مقررین نے کہا کہ انبیائے کرام، اہلبیت اطہار ازدواج مطہرات اور صحابہ کرام کے مزارات کے تقدس کو بحال کیا جائے اور جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کی جائے۔

وحدت نیوز(ملتان) ایم ڈبلیو ایم کے یوم انہدام جنت البقیع پر ملک گیر احتجاجی مظاہر ے۔ جنت البقیع کودوبارہ تعمیر کیا جائے۔مقامات مقدسہ اور آثار انبیاءکو مٹانے کا سلسلہ روکا جائے حکومت پاکستان جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے لئے اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر سفارتی سطح پر کوششیں کرئے مظاہرین کا مطالبہ۔ سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں یوم انہدام جنت البقیع کے المناک واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان میں یوم انہدام جنت البقیع پر گھنٹہ گھر چوک سے نواں چوک تک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

جس سے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، علامہ طاہر عباس نقوی،علامہ ناصرسبطین ہاشمی، علامہ سلطان نقوی اور آئی ایس او ملتان ڈویژن کے صدر عاطف حسین سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا۔جبکہ مردوخواتین مظاہرین نے سینکڑوں کی تعدادمیں شرکت کی ۔

صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ اقتدارحسین نقوی نے احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کا متفقہ مطالبہ ہے کہ سعودی حکومت مقامات مقدسہ خصوصا جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کرئے اور آئے روز آثار انیباءکو مٹانے کا ظالمانہ سلسلہ بند کرئے آل سعود کی انتہا پسندانہ سوچ نے عالم اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے اور آج اسی سوچ کیخلاف عالم اسلام اسلامی تشخص بچانے کے لئے برسر پیکار ہے ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر علوی نے کہا کہ ہم ان احتجاجی مظاہروں سے دنیاکو یوم انہدام جنت البقیع کے المنا ک واقعے کے کی یاد دلانے کے ساتھ اس بات پر توجہ دلا رہے ہیں کہ جنت البقیع حرم نبوی ص کے بعد مدینہ کا اہم ترین اور افضل ترین مقام ہے۔ جنت البقیع اہلبیتؑ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کے اصحاب کا مدفن ہے تخریب جنت البقیع کر کے سنگین ترین جرم کیا گیا ہے اس عظیم ظلم پر عالم اسلام سوگوار اور سراپا احتجاج ہے۔

 آئی ایس او ملتان ڈویژن کے صدر عاطف حسین نے مظاہرین سے اپنے خطاب میں کہا کہ 8شوال اسلامی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے آج کے دن مزارات اہلیبیت علیھم السلام انبیائے کرام علیھم السلام و صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے مزارات کو منہدم کر کے عالم اسلام اور قلب رسول اللہ ص کو سوگوار کیاگیا ، جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کیا جائے،اور انبیائے کرام، اہلیبیت اطہار علیھم السلام ازدواج مطہرات اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم کے مزارات کے تقدس کو بحال کیا جائے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین آئی ایس او اصغریہ کے زیراہتمام یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے یوم احتجاج و یوم سوگ منایا گیا۔ مرکزی امام بارگاہ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی آغا سیف علی ڈومکی سید شبیر علی شاہ حسن رضا غدیری نذیر حسین دایو اللہ بخش سجادی اویس احمد جکھرانی نے کی۔

 اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہاہے کہ آل سعود نے آئمہ اہل البیت ع اور اولیاء کرام کے مزارات ڈھا کر سنگین جرم کیا ہے آل سعود کی شریعت میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو چومنا حرام جبکہ یمنی مسلمانوں کا قتل عام جائز ہے۔ آل سعود کی شریعت میں جنت البقیع کی زیارت حرام جبکہ امریکیوں کے ساتھ ناچنا اور شراب پینا حلال ہے۔ آل سعود اسلام اور امت مسلمہ کے دشمن ہیں۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اولیائے کرام ؒکے مزارات کو تکفیری سوچ کے حامل گروہ سے خطرہ ہے، جنہوں نے ہر جگہ اولیائے کرام کے مزارات کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار ؑ اور اولیائے کرام کے مزارات تبلیغ دین اسلام اور ھدایت بشریت کا مرکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر آج یوم احتجاج منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ جلد ہی جنت البقیع اور جنت المعلیٰ دوبارہ تعمیر ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree