وحدت نیوز(سکردو) مرکزی سیکرٹری امور نوجوانان مجلس وحدت مسلمین پاکستان، خطیب ولایت، عالم باعمل علامہ اعجاز حسین بہشتی نے سکردو حلقہ نمبر 2 میں عوام صفائی مہم کی قیادت کرتے ہوئے 2 کلو میٹر سے زائد رقبے پرنوجوانان بزرگان اور سکول کے طلبہ وطالبات کے ہمراہ حصہ لیا ۔
علامہ اعجاز بہشتی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہمارے جنت نظیر سرزمین پر آنے والے سیاح کو صاف ستھرائی اور بہتریں اسلامی ماحول سے استقبال کر کے ہم علاقے میں ٹورزم کو مزید پرموٹ کرسکتے ہیں سیاحت کے شعبے میں عوام الناس کی تعاون سے ہم مزید پیش رفت کر سکتے ہیں گلگت بلتستان کی سر زمین اور انکے باسیوں کو علاقے میں سیاحت کو فروخت دینے کے لئے صفائی کیساتھ ساتھ ہماری ثقافت اور اسلامی اقدار کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا تاکہ آنے والے سیاح آپکے سفیر بن کر اپنے علاقوں میں جائیں، انشاءاللہ حلقہ نمبر 2 سے جاری یہ مہم جلد پورے بلتستان میں پھیلے گی۔
وحدت نیوز(کندھ کوٹ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی جانب سےجانثاران امام عصرؑکنونشن برائےاجلاس ضلعی شوریٰ و انٹرا پارٹی الیکشن، مدرسہ ارشاد الثقلین و امام بارگاہ کربلا کندھ کوٹ میں منعقدہوا۔ اجلاس میں اگلے تین سال کے لئے نئے ضلعی میر کاروان (ضلعی سیکریٹری جنرل) کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا یعقوب حسینی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی آغا منور جعفری نے خصوصی شرکت کی۔ضلعی جانثاران امام عصرع کنونشن میں ضلعی کابینہ و یونٹس کے عہدیداران نےبھرپور شرکت کی۔
اراکین ضلعی شوریٰ نے رائے شماری کے ذریعے میر فائق علی جکھرانی کودوبارہ اگلے 3 سالوں کے لئے مجلس وحدت مسلمین ضلع کشمور کاضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا۔ نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے حلف لیا۔
قبل ازیں ایم ڈبلیوایم ضلع کندھ کوٹ کے زیر اہتمام وحدت اسلامی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ وحدت اسلامی کانفرنس میں شیعہ سنی سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں بڑی تعدادمیں عوام نے شرکت کی ۔
وحدت نیوز(نارووال) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نارووال کا جانثاران امام عصر کنونشن جسڑ میں رہائشگاہ سید منیر شاہ میں منعقد ہوا جس میں تمام تحصیلوں کے یونٹس نمائندگان ، ضلعی کابینہ کے اراکین اور مقامی اہم شخصیات نے شرکت کی کنونشن میں صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الخالق اسدی صوبائی کابینہ کے اراکین رائے ناصر علی نے شرکت کی نونشن میں کثرت رائے سے محسن علی کو آئندہ تین سال کے لیئے ضلع نارووال کا سیکرٹری جنرل منتخب جبکہ ایاز علی اور میثم عباس کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا ۔
کنونشن سے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالخالق اسدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کے مسائل کے حل کے لیئے میدان عمل میں اتری ہے اور ملت تمام حلقوں سے متعلقہ افراد کو جماعت میں شرکت کی دعوت دیتی ہے مولانا عبد الخالق اسدی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے انسان دشمن منصوبوں اور عزائم کے باعث اقوام عالم میں منفور ہوچکا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ جیسے گرے ہوئے اخلاق کے حامل شخص کا صدر امریکہ بن جانا، امریکی زوال اوراخلاقی دیوالیہ پن کی نشانی ہے۔ نام نہاد سپر پاورامریکہ کا آیت اللہ خامنہ ای سے مذاکرات کی بھیک مانگنا استعماری قوتوں کیلئے نشان عبرت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمتی بلاک نے امریکی غرور کو خاک میں ملا دیا ہے اور اسرائیل کی بقاء سب کے لئے سوالیہ نشان بن چکی ہے۔امریکہ اوراس کے غلام عرب اور مسلم حکمرانوں کی تمام تر سازشوں کے باوجود صدی کی ڈیل اوربیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا ابھی ایک خواب ہے جس کی کوئی تعبیر نہیں۔جبکہ آج اسرائیل غاصب کی نابودی کے لئے لحظہ شماری ہورہی ہے۔ آزادی فلسطین کی تحریک آج امت مسلمہ اور مزاحمتی بلاک کی جہد مسلسل کے باعث اپنی منزل سے قریب آچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیائے کفر و استکبار کے ایوانوں میں زلزلہ بپا ہوچکا ہے اور اللہ تعالی نے مستضعفین عالم سے جو وعدہ کیا تھا اس وعدے کے آثار پورے عالم میں نمایاں ہوچکے ہیں۔ عالمی انقلاب کے لئے جس عالمی انقلابی تحریک کی ضرورت ہے وہ اپنے ابتدائی مراحل سے آگے بڑہ کر ایک تناور وجود بن چکی ہے، نائیجیریا کے ابراہیم زکزاکی سے لے کر یمن کے سیدعبدالمالک تک اس انقلابی تحریک کے جانثار نائب امام کی قیادت میں باطل کے مقابل صف آراء ہیں۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے میڈیا سیل سے جاری ہونے والی ایک بیان میں مرکزی رہنما اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہاہے کہ آیت اللہ محقق کابلی کی وفات سے دنیا بھر میں اُن کے مقلدین سوگوار ہیں مرحوم بلند پایہ علمی شخصیت اور مرجع تقلید جہان اسلام کیلئے ایک عظیم علمی سرمایہ تھے انکی وفات سے دنیا بھر میںلاکھوں انسان سوگوار ہیں۔
آپ کی دینی خدمات ناقابل فراموش ہے مجلس وحدت مسلمین آیت اللہ محقق کابلی کے وفات کو عالم اسلام کے لئے ایک عظیم نقصان سمجھتی ہے۔ عالم اسلام ایک بلند پایہ عالم دین مرجع سے محروم ہوگیا ہے ان کی خلاء کو مدتوں پُر نہیں کیا جاسکے گا۔ پروردگار آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگواروں کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے میڈیا سیل سے جاری بیان ایم ڈبلیوایم کے رہنما اور سابق وزیر قانون آغارضانے کہاہے کہ قومی سطح کی پالیسیوں کو نا صرف معاشرتی ضروریات اور موجودہ صورتحال کا عکاس ہونا چاہیے بلکہ عوام کے حقیقی مسائل و مشکلات کے پائیدار حل کا ضامن ہونا چاہیے ۔ یہ پالیسیاں محض فائلوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان پر عمل در آمد کرکے ان کے ثمرات عوام تک پہنچانا ضروری ہیں۔ حقیقی جمہوریت کا مطلب عوام کے یکساں حقوق اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے تاکہ معاشرے میں نابرابری کی صورتحال ہی پیدا نہ ہوں۔
انہوںنے کہاکہ تاریخ و سیاست کے مستندمفکرین کا منصب سیاست اور حق حکمرانی کو معاشرے میں اخلاقی لحاظ سے کمال اور کردار کے لحاظ سے مثال کا درجہ رکھنے والے افراد کے لیے مخصوص کرنا اسی وجہ سے ہے۔کہ سیاست سے منسلک طبقہ نا صرف ریاست میں پیدا ہونے والی خرابیوں اور کمزرویوں پر چیک رکھتا ہے بلکہ عوام کی سوچ کو مثبت سانچے میں ڈال کر سماجی رویے بھی متعین کرتا ہے۔
انہوںنے مزیدکہاکہ نمائندوں اور حکمرانوں کے انتخاب کے معاملے میں ہمیں جہاں اخلاقی بے راہ روی یا دیانتداری کے حوالے سے کسی پر معمولی سا الزام بھی سامنے آنے پر سسٹم اور سیاسی جماعتیں امیدواری کے مرحلے پر ہی ایسے افراد کو مکھن سے بال کی طرح نکال باہر کرنا چاہیے۔ لیکن ہماری بد قسمتی کہ قومی سیاست صرف مفادات کا کھیل بن کر رہ گئی ہے۔ پولیٹکل سسٹم کی اوور ہالنگ کے لیے بھی ایک عدد ایکشن پلان وضع کرنا ناگزیر قومی ضرورت بن چکا ہے۔ بیان کے آخر میں حاصل بزنجو اور طاہر بزنجو کے والدہ کے وفات پر دلی ہمدردی اور اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہیں۔