وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے معروف خطیب اہل بیت ؑاور ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفرنقوی سے ان کے برادرِ بزرگوار سید عباس ظفر نقوی (پرویز نقوی)کے انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوںنے کہاکہ مرحوم معروف شاعر اور مداح خوانِ اہل بیت ؑ اور انتہائی ملنسار شخصیت کے حامل تھے۔بھائی کی موت کا غم بہت سنگین ہوتا ہے ۔ اس غم کا اندازہ مجھے بخوبی ہے ۔ہمارے پاس اپنے عزیزوں کی موت کا مداوہ شہدائے کربلا ؑ کی عظیم قربانی کی یادکے سوا کچھ نہیں ۔
برادر عزیز علامہ سید حسن ظفرنقوی سمیت ان کی ضعیف والدہ اور تمام پسماندگان کو خدا دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عنایت فرمائے اور مرحوم کوجوار معصومین ؑ میں محشور فرمائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جعفریہ الائنس کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ محمد عباس کمیلی کے انتقال پر ملال پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ علامہ عباس کمیلی کی رحلت سے ملت جعفریہ ایک نڈرقومی رہنما سے محروم ہوگئی ۔مرحوم نے ملت جعفریہ کے حقوق کیلئے ہمیشہ موثر آواز بلند کی ۔ جعفریہ الائنس کا قیام ان کے عظیم کارناموں میں سے ایک ہے ۔انہوںنے اپنی سینیٹر شپ کے دور میں ایوان بالا میں بھی ہمیشہ شیعہ نسل کشی اور حقوق کی پامالی پرببانگ دہل صدائے حق بلندکی۔علامہ عباس کمیلی کی قومی وملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزید کہاکہ خدا انہیں جوار آئمہ معصومین ؑمیں محشورفرمائے۔ان کے اہل خانہ اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ عباس کمیلی کی رحلت پر سوگوار ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے قمبر کے پیر اور ان کے پیروکاروں کی جانب سے سیدالانبیاء حبیب خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ،مولا علی مشکل کشاء علیہ السلام، آل بیت اطہار اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدالانبیاء اور اہل بیت رسول کی ذات گرامی کی تعظیم امت مسلمہ بلکہ عالم انسانیت کا بنیادی فریضہ ہے جسے بعض جاھل اور نادان لوگ نظر انداز کر رہے ہیں۔ ان جہلاء کی جانب سے جوانان جنت کے سردار نواسہ رسول حضرت امام حسین عالمقام علیہ السلام کی مسلسل توہین بھی ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔
انہوں نےکہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرتےہوئے اس شر انگیزی کو روکیں۔ مذکورہ شخص کی طرف سے مذھب اہل بیت ع کی توہین اور شیعیان علی علیہ السلام کے خلاف گھٹیا اور اخلاقیات سے گری ہوئی زبان استعمال کرنے سے ملت جعفریہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ یہ گستاخی ناقابل برداشت ہے۔
وحدت نیوز(لالہ موسیٰ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ سےلالہ موسیٰ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور ان کے جواں سال فرزنداسامہ قمر کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت کیااور فاتحہ خوانی بھی کی۔
سید اسد عباس نقوی نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نےایم ڈبلیوایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا،وفد میں علامہ ملازم نقوی اور علامہ تنویربھی شامل تھے۔
شیعت نیوز: ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع پاکپتن کا دورہ کیا اور نیا یونٹ قائم کیا۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع پاکپتن تحصیل عارف والا کے مقام پر شعبہ خواتین کی جانب سے یونٹ تشکیل دیا۔ اس یونٹ کے زیر سرپرستی قرآن سینٹر میں پچاس سے زائد بچے گزشتہ ایک ماہ سے زیر تعلیم ہیں محترمہ اقراء نقوی کو یونٹ سیکرٹری جنرل اور محترمہ دریہ بتول کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا یونٹ کابینہ کی حلف برداری ہوئی اور ایک سالہ تنظیمی شیڈول دیا گیا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا باقر عباس زیدی نے قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پروفد کے ہمراہ عید الفطر کا دن خانوادہ شہداء کے ساتھ گزارا۔ایم ڈبلیوایم کے وفد نے قبور شہداءپر حاضری بھی دیمجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا باقر عباس زیدی نے قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پروفد کے ہمراہ عید الفطر کا دن خانوادہ شہداء کے ساتھ گزارا۔ایم ڈبلیوایم کے وفد نے قبور شہداءپر حاضری بھی دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔وفدنےشہدائے ملت جعفریہ شہید علامہ دیدار جلبانی، شہید صفدر عباس ،شہید عبدالعالم ہزارہ، شہید علی شاہ اور شہید سرفراز بنگش کے گھروں پر حاضری دی اور خانوادہ شہداء سے ملاقات کی، جہاں فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ خانوادگان شہداء کو پھولوں کا گلدستہ مٹھائی اور عیدی پیش کی گئی۔
ایم ڈبلیو ایم سندھ کے وفد میں مولانا باقر زیدی کے ہمراہ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید علی حسین نقوی، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مبشر حسن، کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسی امور میر تقی ظفر اور مسجد و امام بارگاہ وحدت مسلمین کے ٹرسٹیز شامل تھے۔ خانوادگان شہداء نے انتہائی گرمجوشی سے مولانا باقر زیدی اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہا۔