جنت البقیع کی مسماری کے خلاف ایم ڈبلیوایم اور دیگر ملی تنظیمات کے تحت پاراچنار میں احتجاجی مظاہرہ

12 جون 2019

وحدت نیوز(پاراچنار) پاراچنار میں مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علماءکونسل ، آئی ایس او اور دیگر تنظیمات نے آثار انبیاء کو مٹانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔

پاراچنار پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے رہنما آغا مزمل حسین،شیعہ علماء کونسل کے علامہ باقر حیدری ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما غضنفر علی شاہ ، شبیر طوری ،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رضوان علی ، تحریک حسینی کے رہنما حاجی عابد حسین ، انجمن حسینیہ اور دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا کہ 94 سال قبل سعودی عرب میں آثار انبیاء علیہم السلام کو مٹانے کی کوشش کی گئی اور جنت البقیع کا انہدام کردیا گیا۔

مقررین نے کہا کہ انبیائے کرام، اہلبیت اطہار ازدواج مطہرات اور صحابہ کرام کے مزارات کے تقدس کو بحال کیا جائے اور جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree